Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 395

وعن عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده رضي الله عنهم قال: قال نبي الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏التكبير في الفطر سبع في الاولى وخمس في الاخرى والقراءة بعدهما كلتيهما» . اخرجه ابو داود ونقل الترمذي عن البخاري تصحيحه.

سیدنا عمرو بن شعیب رحمہ اللہ اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”عید الفطر کی نماز کی پہلی رکعت میں سات تکبیریں اور دوسری میں پانچ ہیں۔ دونوں رکعتوں میں قرآت تکبیرات کے بعد ہے۔“ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے امام بخاری رحمہ اللہ سے اس کی صحت نقل کی ہے۔

البخاري تصحيحه. ← نقل الترمذي ← القراءة بعدهما كلتيهما» اخرجه ابو داود ← خمس في الاخرى ← جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 395

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 396

وعن ابي واقد الليثي رضي الله عنه قال: كان النبي صلى الله عليه وآله وسلم يقرا في الفطر والاضحى بقاف واقتربت. اخرجه مسلم.

سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عید الاضحی اور عید الفطر کی نماز میں سورۃ «ق» اور سورۃ «اقتربت الساعة» تلاوت فرماتے تھے۔ (مسلم)

الاضحى بقاف واقتربت. اخرجه مسلم. ← كان النبي صلى الله عليه وآله وسلم يقرا في الفطر ← أبي واقد الليثي

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 396

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 397

وعن جابر رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم إذا كان يوم العيد خالف الطريق. اخرجه البخاري. ولابي داود عن ابن عمر رضي الله عنهما نحوه.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید کے دن عید گاہ جانے اور واپس ہونے کے لیے راستہ تبدیل فرماتے تھے۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے اور ابوداؤد میں ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بھی اسی طرح روایت ہے۔

جَابِرٍ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 397

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 398

وعن انس رضي الله عنه قال: قدم رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم المدينة ولهم يومان يلعبون فيهما فقال: «‏‏‏‏قد ابدلكم الله بهما خيرا منهما: يوم الاضحى ويوم الفطر» . اخرجه ابو داود والنسائي بإسناد صحيح.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو اہل مدینہ کے لیے دو روز کھیل کود کے لیے مقرر تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اللہ تعالیٰ نے تمہارے ان دو دنوں کے بدلے میں ان سے بہتر دو دن عنایت فرما دیے ہیں۔ ایک عید الاضحی کا اور دوسرا عید الفطر کا دن۔“ اسے ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے۔ اس کی سند صحیح ہے۔

أَنَسٍ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 398

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 399

وعن علي رضي الله عنه قال: من السنة ان تخرج إلى العيد ماشيا. رواه الترمذي وحسنه.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ عیدگاہ کی جانب پیدل چل کر جانا سنت ہے۔ اسے ترمذی نے نقل کیا ہے اور حسن قرار دیا ہے۔

من السنة ان تخرج إلى العيد ماشيا. رواه الترمذي وحسنه. ← وعن علي

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 399

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 400

وعن ابي هريرة رضي الله عنه: انهم اصابهم مطر في يوم عيد فصلى بهم النبي صلى الله عليه وآله وسلم صلاة العيد في المسجد. رواه ابو داود بإسناد لين.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ ایک موقع پر عید کے دن مسلمانوں کو بارش نے آ لیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں عید کی نماز مسجد میں پڑھائی۔ اسے ابوداؤد نے کمزور سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 400

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 401

عن المغيرة بن شعبة رضي الله عنه قال: انكسفت الشمس على عهد رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يوم مات إبراهيم،‏‏‏‏ فقال الناس: انكسفت الشمس لموت إبراهيم،‏‏‏‏ فقال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إن الشمس والقمر آيتان من آيات الله لا ينكسفان لموت احد ولا لحياته فإذا رايتموهما فادعوا الله وصلوا حتى تنكشف» .‏‏‏‏ متفق عليه. وفي رواية للبخاري:«حتى تنجلي» .وللبخاري من حديث ابي بكرة رضي الله عنه: «‏‏‏‏فصلوا وادعوا حتى يكشف ما بكم» .

سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ عہدرسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں جس دن ابراہیم کی وفات ہوئی اس دن سورج گرہن لگا۔ لوگوں نے کہا کہ سورج گرہن ابراہیم کی وفات کی وجہ سے لگا ہے، جس پر رسول اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”شمس و قمر اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں۔ ان کو گرہن کسی کی موت و حیات کی وجہ سے نہیں لگتا۔ چنانچہ جب تم ان دونوں (چاند اور سورج) کو اس حالت میں دیکھو تو اللہ تعالیٰ سے دعا کرو اور نماز پڑھو یہاں تک کہ سورج گرہن کھل جائے۔“ (بخاری ومسلم) اور بخاری کی ایک روایت میں ہے ”نماز پڑھتے رہو یہاں تک کہ وہ روشن ہو جائے۔“ اور بخاری میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے ”نماز پڑھو، دعا مانگو یہاں تک کہ وہ کیفیت تمہارے سامنے سے دور ہو جائے۔“

الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 401

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 402

وعن عائشة رضي الله عنها: ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم جهر في صلاة الكسوف بقراءته فصلى اربع ركعات في ركعتين واربع سجدات. متفق عليه. وهذا لفظ مسلم. وفي رواية له: فبعث مناديا ينادي:«‏‏‏‏الصلاة جامعة» .

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گرہن کی نماز میں قرآت بلند آواز سے کی اور دو رکعتوں میں چار رکوع اور چار سجدے کیے۔ (بخاری و مسلم) اور اس حدیث کے الفاظ مسلم کے ہیں۔ اور مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منادی کرنے والے کو بھیجا جو «الصلاة جامعة» کی عنادی کرتا تھا۔

عَائِشَةَ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 402

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 403

وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: انخسفت الشمس على عهد رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فصلى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فقام قياما طويلا نحوا من قراءة سورة البقرة ثم ركع ركوعا طويلا ثم رفع فقام قياما طويلا وهو دون القيام الاول ثم ركع ركوعا طويلا وهو دون الركوع الاول ثم سجد ثم قام قياما طويلا وهو دون القيام الاول ثم ركع ركوعا طويلا وهو دون الركوع الاول ثم رفع فقام قياما طويلا وهو دون القيام الاول ثم ركع ركوعا طويلا وهو دون الركوع الاول ثم رفع راسه ثم سجد ثم انصرف وقد تجلت الشمس فخطب الناس. متفق عليه. واللفظ للبخاري وفي رواية لمسلم: صلى حين كسفت الشمس ثماني ركعات في اربع سجدات. وعن علي رضي الله عنه مثل ذلك. وله عن جابر رضي الله عنه: صلى ست ركعات باربع سجدات. ولابي داود: عن ابي بن كعب رضي الله عنه: صلى فركع خمس ركعات وسجد سجدتين وفعل في الثانية مثل ذلك.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں سورج گرہن ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کسوف ادا فرمائی اس میں سورۃ البقرہ کی تلاوت کے برابر قیام کیا۔ پھر رکوع بھی بڑا لمبا کیا۔ پھر کھڑے ہوئے تو قیام بھی طویل کیا، مگر پہلے قیام سے کم۔ پھر لمبا رکوع کیا، مگر پہلے رکوع سے کم۔ پھر سجدہ ریز ہوئے۔ (اس کے بعد) پھر لمبا قیام کیا اور وہ پہلے قیام سے کچھ کم تھا پھر ایک لمبا رکوع کیا جو پہلے رکوع سے کچھ کم تھا۔ پھر اپنا سر مبارک رکوع سے اٹھایا اور ایک لمبا قیام کیا جو پہلے قیام سے کچھ کم تھا اس کے بعد پھر ایک اور لمبا رکوع کیا جو پہلے رکوع سے کچھ کم (لمبا) تھا، پھر اپنا سر مبارک (رکوع سے) اٹھایا۔ پھر سجدہ کیا پھر آخر کار سلام پھیر دیا تو (اس دوران) سورج روشن ہو چکا تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو وعظ بھی کیا۔ (بخاری و مسلم) اور الفاظ مسلم کے ہیں۔ مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورج گرہن کے موقع پر آٹھ رکوع چار سجدوں کے درمیان ادا کیے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح روایت ہے۔ اور مسلم ہی کی ایک روایت سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے یوں بھی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھ رکوع چار سجدوں کے ساتھ ادا کیے ہیں۔ اور ابوداؤد میں سیدنا ابی ابن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسوف کی نماز پڑھی تو پانچ رکوع اور دو سجدے پہلی رکعت میں کیے اور اسی طرح دوسری رکعت میں کیا۔

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 403

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 404

وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: ما هبت الريح قط إلا جثا النبي صلى الله عليه وآله وسلم على ركبتيه وقال: «‏‏‏‏اللهم اجعلها رحمة ولا تجعلها عذابا» .‏‏‏‏ رواه الشافعي والطبراني

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جب ہوا تیز و تند چلتی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر یوں (بارگاہ الٰہی میں) عرض کرتے «‏‏‏‏اللهم اجعلها رحمة ولا تجعلها عذابا» ”اے اللہ! اس ہوا کو رحمت بنا، عذاب نہ بنا۔“ اسے شافعی اور طبرانی دونوں نے روایت کیا ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 404

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 405

وعنه رضي الله عنه انه صلى الله عليه وآله وسلم صلى في زلزلة ست ركعات واربع سجدات وقال:«‏‏‏‏هكذا صلاة الآيات» . رواه البيهقي وذكر الشافعي عن علي بن ابي طالب رضي الله عنه مثله دون آخره.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ہی سے یہ حدیث بھی مروی ہے کہ انہوں نے زلزلے کے موقع پر نماز چار سجدوں اور چھ رکوعوں سے پڑھی اور فرمایا کہ آیات الٰہی کی نماز اسی طرح پڑھی جاتی ہے۔ اسے بیہقی نے روایت کیا ہے اور شافعی نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے واسطہ سے اسی طرح کی روایت ذکر کی ہے البتہ اس میں روایت کے آخری الفاظ نہیں۔

علي بن ابي طالب مثله دون آخره. ← الشَّافِعِیُّ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 405

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 406

عن ابن عباس رضي الله عنهما قال: خرج النبي صلى الله عليه وآله وسلم متواضعا متبذلا متخشعا مترسلا متضرعا فصلى ركعتين كما يصلي في العيد لم يخطب خطبتكم هذه. رواه الخمسة وصححه الترمذي وابو عوانة وابن حبان.

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بڑی تواضع کے ساتھ سادہ لباس میں نہایت عاجزی و انکساری، بہت خشوع اور بڑی زاری اور تضرع کرتے ہوئے نماز کے لئے باہر نکلے۔ عید کی نماز کی طرح لوگوں کو دو رکعات نماز پڑھائی۔ تمہارے خطبہ کی طرح خطبہ ارشاد نہیں فرمایا۔ اس روایت کو پانچوں نے روایت کیا ہے اور ترمذی، ابوعوانہ اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 406

chevron_left Previous
1…789…25
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter