بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 371
وعن ابي بردة عن ابيه رضي الله عنهما قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «هي ما بين ان يجلس الإمام إلى ان تقضى الصلاة» . رواه مسلم، ورجح الدارقطني انه من قول ابي بردة. وفي حديث عبد الله بن سلام رضي الله عنه عند ابن ماجه. وجابر رضي الله عنه عند ابي داود وللنسائي: «انها ما بين صلاة العصر إلى غروب الشمس» . وقد اختلف فيها على اكثر من اربعين قولا امليتها في شرح البخاري.
سیدنا ابوبردہ رحمہ اللہ نے اپنے والد سے بیان کیا کہ ان کے والد نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے کہ ”وہ گھڑی امام کے منبر پر بیٹھنے کے وقت سے لے کر اختتام جماعت تک کے دوران میں ہے۔“ (مسلم) اور دارقطنی نے تو اس کو ترجیح دی ہے کہ یہ ابوبردہ کا قول ہے۔ اور عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے ابن ماجہ نے اور جابر رضی اللہ عنہ سے ابوداؤد اور نسائی نے روایت نقل کی ہے کہ وہ گھڑی نماز عصر سے غروب آفتاب تک کے درمیانی عرصہ میں ہے۔ اس میں مختلف علماء کے چالیس اقوال ہیں۔ میں نے ان سب کو فتح الباری شرح بخاری میں لکھ دیا ہے۔
رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← أَبِيهِ ← أَبِي بُرْدَةَ،
Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 371
