Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 303

وعن ابن عمر رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «اجعلوا آخر صلاتكم بالليل وترا» .‏‏‏‏متفق عليه.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اپنی رات کی آخری نماز کو وتر بناؤ۔“ (بخاری و مسلم)

ابْنِ عُمَرَ

Hadith 303

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 304

وعن طلق بن علي رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏لا وتران في ليلة» . رواه احمد والثلاثة وصححه ابن حبان.

سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا کہ ”ایک رات میں دو مرتبہ وتر نہیں۔ “ اسے احمد نے اور تینوں یعنی ترمذی، نسائی، ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

«‏‏‏‏لا وتران في ليلة» رواه احمد والثلاثة وصححه ابن حبان. ← رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← وعن طلق بن علي

Hadith 304

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 305

وعن ابي بن كعب رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يوتر بـ"سبح اسم ربك الاعلى" و:"قل يا ايها الكافرون" و:"قل هو الله احد". رواه احمد وابو داود والنسائي. وزاد: ولا يسلم إلا في آخرهن ولابي داد والترمذي نحوه عن عائشة رضي الله عنها وفيه: كل سورة في ركعة وفي الاخيرة"قل هو الله احد" والمعوذتين.

سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین رکعات وتر کی صورت میں بالترتیب پہلی رکعت میں «سبح اسم ربك الأعلى» دوسری رکعت میں «قل يا أيها الكافرون» اور تیسری میں «قل هو الله أحد» پڑھتے تھے۔ اس کو احمد، ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے اور نسائی نے اتنا اضافہ بھی نقل کیا ہے ” اور سلام آخری رکعت میں پھیرتے تھے۔ “ ابوداؤد اور ترمذی نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالہ سے اسی طرح روایت نقل کی ہے اور اس روایت میں ہے کہ ہر رکعت میں ایک سورۃ تلاوت فرماتے تھے اور آخری رکعت میں «قل هو الله أحد» اور معوذتین پڑھتے تھے۔

أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ

Hadith 305

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 306

وعن ابي سعيد الخدري رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏اوتروا قبل ان تصبحوا» .‏‏‏‏ رواه مسلم. ولابن حبان: «‏‏‏‏من ادرك الصبح ولم يوتر فلا وتر له» .

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” وتر صبح ہونے سے پہلے پڑھ لیا کرو۔ “ (مسلم) اور ابن حبان میں ہے کہ ” جس کسی نے صبح تک وتر نہ پڑھے اس کا کوئی وتر نہیں ہے۔ “

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،

Hadith 306

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 307

وعنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من نام عن الوتر او نسيه فليصل إذا اصبح او ذكر» .‏‏‏‏ رواه الخمسة إلا النسائي.

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جو سو جائے بغیر وتر پڑھے یا اسے یاد نہ رہے ہوں تو اسے چاہیئے کہ صبح کے وقت پڑھ لے یا پھر جب اسے یاد آئے۔ “ اسے نسائی کے علاوہ پانچوں نے روایت کیا ہے۔

وعنه

Hadith 307

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 308

وعن جابر رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من خاف ان لا يقوم من آخر الليل فليوتر اوله ومن طمع ان يقوم آخره فليوتر آخر الليل فإن صلاة آخر الليل مشهودة وذلك افضل» .‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جس کسی کو یہ اندیشہ اور خوف لاحق ہو کہ وہ رات کہ آخری اوقات میں بیدار نہیں ہو سکے گا اسے چاہیئے کہ رات کہ پہلے حصہ میں ہی وتر پڑھ لے اور جسے یہ توقع اور امید ہو کہ وہ بیدار ہو جائے گا تو اسے رات کے آخری حصہ میں وتر پڑھنے چاہئیں کیونکہ رات کے آخری حصہ کی نماز میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور یہ بہت بہتر ہے۔ “ (مسلم)

جَابِرٍ

Hadith 308

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 309

وعن ابن عمر رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إذا طلع الفجر فقد ذهب وقت كل صلاة الليل والوتر فاوتروا قبل طلوع الفجر» .‏‏‏‏ رواه الترمذي.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جب فجر طلوع ہو جائے تو پھر رات کو پڑھی جانے والی ہر نماز کا وتروں سمیت وقت چلا جاتا ہے (ختم ہو جاتا ہے) لہٰذا تم طلوع فجر سے پہلے پہلے وتر پڑھ لیا کرو۔ “ (ترمذی)

النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← ابْنِ عُمَرَ

Hadith 309

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 310

وعن عائشة رضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي الضحى اربعا ويزيد ما شاء الله. رواه مسلم. وله عنها: انها سئلت: هل كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي الضحى؟ قالت: لا. إلا ان يجيء من مغيبه وله عنها: ما رايت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي قط سبحة الضحى وإني لاسبحها.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ضحٰی (چاشت کی نماز) چار رکعات پڑھا کرتے تھے اور جتنی اللہ چاہتا زیادہ بھی کرتے تھے۔ (مسلم) اور مسلم ہی میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت میں ہے کہ ان سے دریافت کیا گیا۔ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ضحٰی کی نماز پڑھا کرتے تھے؟ تو انہوں نے فرمایا کہ نہیں الایہ کہ جب اپنے سفر سے واپس تشریف لاتے اور مسلم ہی میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز ضحٰی پڑھتے کبھی نہیں دیکھا اس کے باوجود میں یہ نوافل پڑھتی ہوں۔

كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي الضحى اربعا ← عَائِشَةَ

Hadith 310

chevron_left Previous
1…22232425
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter