Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 291

وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏صلاة الليل مثنى فإذا خشي احدكم الصبح صلى ركعة واحدة توتر ما قد صلى» . متفق عليه. وللخمسة وصححه ابن حبان بلفظ: «‏‏‏‏صلاة الليل والنهار مثنى مثنى» .‏‏‏‏ وقال النسائي: هذا خطا.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” رات کی نماز دو، دو رکعت کی صورت میں (پڑھی جائے) اور جب تم میں سے کسی کو صبح کے طلوع ہونے کا خدشہ و اندیشہ لاحق ہونے لگے تو (آخر میں) ایک رکعت پڑھ لے۔ یہ رکعت اس کی ساری نماز کو وتر بنا دے گی۔“ (بخاری و مسلم)۔ اور پانچوں یعنی احمد، ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ میں بھی دہ روایت اسی طرح ہے۔ اور ابن حبان نے «صلاة الليل والنهار مثنى مثنى» ” دن رات کی نماز دو دو رکعت ہے۔“ کو صحیح قرار دیا ہے۔ البتہ نسائی نے کہا ہے کہ یہ خطا ہے۔

ابْنِ عُمَرَ

Hadith 291

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 292

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏افضل الصلاة بعد الفريضة صلاة الليل» .‏‏‏‏ اخرجه مسلم.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” فرض نماز کے بعد افضل نماز رات کی نماز ہے۔“ (مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Hadith 292

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 293

وعن ابي ايوب الانصاري ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «الوتر حق على كل مسلم من احب ان يوتر بخمس فليفعل ومن احب ان يوتر بثلاث فليفعل ومن احب ان يوتر بواحدة فليفعل» .‏‏‏‏ رواه الاربعة إلا الترمذي وصححه ابن حبان ورجح النسائي وقفه.

سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ ” وتر ہر مسلمان پر حق ہے (اس کا ادا کرنا ضروری ہے) جسے پانچ وتر پڑھنا پسند ہو تو ایسا کرے اور جسے تین وتر پسند ہوں تو وہ اس طرح کرے اور جسے ایک وتر پڑھنا پسند ہو تو وہ ایسا کرے۔“ ترمذی کے علاوہ اسے چاروں نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے البتہ نسائی نے اس کے موقوف ہونے کو ترجیح دی ہے۔

اَبِیْ اَیُّوْبَ الْاَنْصَارِیِّ

Hadith 293

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 294

وعن علي بن ابي طالب رضي الله عنه قال: ليس الوتر بحتم كهيئة المكتوبة ولكن سنة سنة سنها رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم. رواه الترمذي وحسنه والنسائي والحاكم وصححه.

سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ وتر فرضوں کی طرح حتمی اور لازمی نہیں ہے بلکہ سنت ہے جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقرر فرمایا ہے۔ اسے ترمذی اور نسائی نے بیان کیا ہے اور حسن قرار دیا ہے اور حاکم نے اس کو صحیح کہا ہے۔

النسائي والحاكم وصححه. ← ليس الوتر بحتم كهيئة المكتوبة ولكن ← عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ

Hadith 294

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 295

وعن جابر بن عبد الله رضي الله عنهما ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قام في شهر رمضان ثم انتظروه من القابلة فلم يخرج وقال: «‏‏‏‏إني خشيت ان يكتب عليكم الوتر» . رواه ابن حبان.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ماہ رمضان میں قیام فرمایا پھر اگلے دن کے لئے صحابہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کرتے رہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم حجرے سے باہر تشریف نہ لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” مجھے اندیشہ ہوا کہ کہیں وتر کی نماز تم پر فرض نہ کر دی جائے۔“ اس کو ابن حبان نے روایت کیا ہے۔

جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ:

Hadith 295

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 296

وعن خارجة بن حذافة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إن الله امدكم بصلاة هي خير لكم من حمر النعم» .‏‏‏‏ قلنا: وما هي يا رسول الله؟ قال: «‏‏‏‏الوتر ما بين صلاة العشاء إلى طلوع الفجر» .‏‏‏‏رواه الخمسة إلا النسائي. وصححه الحاكم. وروى احمد عن عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده نحوه.

سیدنا خارجہ بن حذافہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اللہ تعالیٰ نے ایک ایسی نماز کے ساتھ تمہاری مدد فرمائی جو تمہارے لئے سرخ اونٹوں سے بہت بہتر ہے۔“ ہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! وہ کون سی نماز ہے؟ فرمایا ” وتر نماز جو نماز عشاء اور طلوع فجر کے درمیان ہے۔“ اسے نسائی کے سوا پانچوں نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ احمد نے عمرو بن شعیب سے انہوں نے اپنے باپ کے واسطہ سے اپنے دادا سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔

خَارِجَةَ بْنِ حُذَافَةَ،

Hadith 296

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 297

وعن عبد الله بن بريدة رضي الله عنه عن ابيه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏الوتر حق فمن لم يوتر فليس منا» .‏‏‏‏اخرجه ابو داود بسند لين وصححه الحاكم وله شاهد ضعيف عن ابي هريرة رضي الله عنه عند احمد.

سیدنا عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” وتر برحق ہے جس نے وتر نہ پڑھے اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں۔“ ابوداؤد نے اسے کمزور سند کے ساتھ نقل کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے احمد کے نزدیک اس کا شاہد بھی ہے جو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے مگر وہ ضعیف ہے۔

أَبِيهِ ← وعن عبد الله بن بريدة،‏‏‏‏

Hadith 297

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 298

وعن عائشة رضي الله عنه قالت: ما كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يزيد في رمضان ولا في غيره على إحدى عشرة ركعة،‏‏‏‏ يصلي اربعا فلا تسال عن حسنهن وطولهن،‏‏‏‏ ثم يصلي اربعا،‏‏‏‏ فلا تسال عن حسنهن وطولهن،‏‏‏‏ ثم يصلي ثلاثا. قالت عائشة: قلت: يا رسول الله اتنام قبل ان توتر؟ قال:«‏‏‏‏يا عائشة إن عيني تنامان ولا ينام قلبي» . متفق عليه. وفي رواية لهما عنها: كان يصلي من الليل عشر ركعات ويوتر بسجدة ويركع ركعتي الفجر فتلك ثلاث عشرة ركعة.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان اور غیر رمضان میں گیارہ رکعات سے زائد نہیں پڑھتے تھے۔ چار رکعتیں ایسی حسن اور خوبی سے ادا فرماتے کہ ان کے حسن اور طوالت کا کیا کہنا۔ پھر چار رکعات ادا فرماتے بس ان کی خوبی اور طوالت کے بارے میں کیا پوچھتے ہو پھر تین رکعتیں پڑھتے تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! کیا آپ وتر ادا کئے بغیر سو جاتے ہیں۔ فرمایا ” عائشہ! میری آنکھیں سوتی ہیں اور دل نہیں سوتا۔“ (بخاری و مسلم)

عَائِشَةَ

Hadith 298

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 299

وعنها رضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي من الليل ثلاث عشرة ركعة يوتر من ذلك بخمس لا يجلس في شيء إلا في آخرها.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے روایت ہے کہ ” رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو تیرہ رکعت ادا فرماتے تھے۔ ان میں پانچ وتر ہوتے تھے اور ان پانچ وتروں میں تشہد کے لئے صرف آخری رکعت میں بیٹھتے تھے۔“

وعنها

Hadith 299

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 300

وعنها رضي الله عنها قالت: من كل الليل قد اوتر رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم وانتهى وتره إلى السحر. متفق عليهما.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے مروی ہے کہ ” رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کے ہر حصے میں وتر پڑھا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وتر پڑھنے کی انتہا سحر تک تھی۔“ دونوں روایتوں کو بخاری و مسلم نے روایت کیا ہے۔

وعنها

Hadith 300

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 301

وعن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهما قال: قال: قال لي رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏يا عبد الله لا تكن مثل فلان كان يقوم من الليل فترك قيام الليل» .‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اے عبداللہ! فلاں آدمی کی طرح تم نہ ہو جانا کہ وہ «قيام الليل» کرتا تھا پھر بعد میں اسے ترک کر دیا۔“ (بخاری و مسلم)

عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ

Hadith 301

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 302

وعن علي رضي الله عنه قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏اوتروا يا اهل القرآن فإن الله وتر يحب الوتر» . رواه الخمسة وصححه ابن خزيمة.

سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اے قرآن والو! وتر پڑھا کرو۔ اللہ خود بھی وتر ہے اور وتر کو پسند کرتا ہے۔“ اسے پانچوں یعنی احمد، ابوداؤد، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

عَلِيٍّ،

Hadith 302

chevron_left Previous
1…22232425
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter