Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 159

وعن جابر رضي الله عنه ان رسول الله صلي الله عليه وسلم قال: «من قال حين يسمع النداء: اللهم رب هذه الدعوة التامة والصلاة القائمة آت محمدا الوسيلة والفضيلة وابعثه محمودا الذي وعدته حلت له شفاعتي يوم القيامة» .‏‏‏‏ اخرجه الاربعة.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جس آدمی نے اذان سن کر یہ دعا کی تو اس کے لیے قیامت کے دن میری شفاعت حلال ہو گئی۔ «اللهم رب هذه الدعوة التامة والصلاة القائمة آت محمدا الوسيلة والفضيلة وأبعثه محمودا الذي وعدته حلت له شفاعتي يوم القيامة» ”اے اللہ! اے اس کامل دعا اور قائم ہونے والی نماز کے مالک! محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو وسیلہ (مقام محمود) اور فضیلت عطا فرما اور مقام محمود پر جس کا تو نے ان سے وعدہ فرمایا ہے پہنچا دے (بھیج دے) تو اس کے لیے قیامت کے روز میری شفاعت حلال ہو گئی۔ “ اسے ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ چاروں نے روایت کیا ہے۔

جَابِرٍ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 159

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 160

عن علي بن طلق رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا فسا احدكم في الصلاة فلينصرف وليتوضا وليعد الصلاة» .‏‏‏‏ رواه الخمسة وصححه ابن حبان.

سیدنا علی بن طلق رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”دوران نماز جب تم میں سے کسی کی ہوا خارج ہو جائے تو وہ واپس جائے، ازسرنو (دوبارہ سے) وضو کرے اور نماز دوبارہ پڑھے۔ “ اسے احمد، ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ پانچوں نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح قرار دیا ہے۔

عَلِيِّ بْنِ طَلْقٍ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 160

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 161

وعن عائشة رضي الله عنها ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏لا يقبل الله صلاة حائض إلا بخمار» .‏‏‏‏ رواه الخمسة إلا النسائي وصححه ابن خزيمة.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جسے حیض آتا ہے (یعنی وہ عورت جو بالغہ ہے) اللہ تعالیٰ اس کی نماز دوپٹہ (اوڑھنی) کے بغیر قبول نہیں کرتا۔“ اسے بجز نسائی کے پانچوں نے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ نے صحیح قرار دیا ہے۔

عَائِشَةَ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 161

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 162

وعن جابر رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال له:«‏‏‏‏إذا كان الثوب واسعا فالتحف به في الصلاة» .‏‏‏‏ ولمسلم: «‏‏‏‏فخالف بين طرفيه وإن كان ضيقا فاتزر به» .‏‏‏‏متفق عليه. ولهما من حديث ابي هريرة رضي الله عنه: «‏‏‏‏لا يصلي احدكم في الثوب الواحد ليس على عاتقه منه شيء» .‏‏‏‏

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا ”جب کپڑا بڑا اور فراخ ہو تو (نماز میں) کپڑا خوب (جسم پر) لپیٹ لو۔ “ اور مسلم کی روایت میں ہے کہ کپڑا کشادہ ہو تو کپڑے کے دونوں کناروں کو کندھوں پر دونوں طرف ڈال لو اور اگر کپڑا تنگ اور چھوٹا ہو تو اسے تہبند کی صورت میں باندھ لو۔ (بخاری و مسلم) اور بخاری و مسلم میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ”تم میں سے کوئی ایک کپڑے میں نماز نہ پڑھے جب تک کہ اس کپڑے کا کوئی حصہ اس کے کندھوں پر نہ ہو۔ “

جَابِرٍ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 162

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 163

وعن ام سلمة رضي الله عنها انها سالت النبي صلى الله عليه وآله وسلم: اتصلي المراة في درع وخمار بغير إزار؟ قال: «‏‏‏‏إذا كان الدرع سابغا يغطي ظهور قدميها» .‏‏‏‏ اخرجه ابو داود. وصحح الائمة وقفه.

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ (کیا) کوئی عورت تہبند کے بغیر محض کرتے اور اوڑھنی میں نماز پڑھ سکتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ”کرتا اگر اتنا لمبا ہو کہ قدم کی پشت تک پہنچ جاتا ہے تو جائز ہے۔ “ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور ائمہ نے اس کے موقوف ہونے کو صحیح قرار دیا ہے۔

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 163

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 164

وعن عامر بن ربيعة رضي الله عنه قال: كنا مع النبي صلى الله عليه وآله وسلم في ليلة مظلمة فاشكلت علينا القبلة فصلينا. فلما طلعت الشمس إذا نحن صلينا إلى غير القبلة فنزلت «فاينما تولوا فثم وجه الله» . اخرجه الترمذي ضعفه.

سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک تاریک و اندھیری رات میں ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، قبلہ کا رخ شناخت کرنا ہم پر دشوار و مشکل ہو گیا۔ ہم نے (اندازاً قبلہ کا رخ متعین کر کے) نماز پڑھ لی۔ جب آفتاب طلوع ہوا تو معلوم ہوا کہ ہم نے غیر قبلہ کی جانب رخ کر کے نماز پڑھی تھی۔ پس پھر یہ آیت نازل ہوئی «فأينما تولوا فثم وجه الله» پس جدھر تم رخ کرو گے اسی طرف اللہ کی ذات موجود ہے۔“ اس کو ترمذی نے روایت کیا ہے اور ضعیف قرار دیا ہے۔

كنا مع النبي صلى الله عليه ← عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 164

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 165

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ما بين المشرق والمغرب قبلة» ‏‏‏‏ رواه الترمذي وقواه البخاري.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”مشرق اور مغرب کے مابین قبلہ ہے۔“ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور بخاری نے قوی قرار دیا ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 165

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 166

وعن عامر بن ربيعة رضي الله عنه قال: رايت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي على راحلته حيث توجهت به.متفق عليه،‏‏‏‏ زاد البخاري: يومىء براسه ولم يكن يصنعه في المكتوبة. ولابي داود من حديث انس رضي لله عنه: وكان إذا سافر فاراد ان يتطوع استقبل بناقته القبلة فكبر،‏‏‏‏ ثم صلى حيث كان وجه ركابه. وإسناده حسن.

سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی اونٹنی پر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ اونٹنی جس طرف بھی رخ کرتی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے رہتے۔ (بخاری و مسلم) اور بخاری نے اتنا اضافہ بھی نقل کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سر مبارک سے اشارہ کے ساتھ (نماز ادا) فرما رہے تھے۔ فرض نماز میں ایسا نہ کرتے تھے۔ اور ابوداؤد میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفر کرتے اور نماز نفل ادا کرنا چاہتے تو (ایک مرتبہ) اپنی اونٹنی کا رخ قبلہ کی طرف موڑ دیتے اس کے بعد پھر سواری کا رخ جس جانب بھی ہو جاتا نماز پڑھتے رہتے۔ اس حدیث کی سند حسن ہے۔

عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 166

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 167

وعن ابي سعيد الخدري رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏الارض كلها مسجد إلا المقبرة والحمام» .‏‏‏‏ رواه الترمذي وله علة.

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”قبرستان اور حمام کے ماسوا ساری زمین مسجد ہے (جہاں چاہے نماز پڑھ لے)۔ “ (ترمذی)

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 167

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 168

وعن ابن عمر رضي الله عنهما: ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم نهى ان يصلى في سبع مواطن: المزبلة والمجزرة والمقبرة وقارعة الطريق والحمام ومعاطن الإبل وفوق ظهر بيت الله تعالى. رواه الترمذي وضعفه.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سات مقامات پر نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے کوڑا کرکٹ (ڈالنے) کی جگہ، ذبح خانہ، قبرستان، شارع عام، حمام، اونٹ باندھنے کی جگہ (باڑا) اور بیت اللہ کی چھت پر۔ ترمذی نے اسے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

ابْنِ عُمَرَ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 168

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 169

وعن ابي مرثد الغنوي قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏لا تصلوا إلى القبور ولا تجلسوا عليها» ‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا ابو مرثد غنوی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے کہ ”قبروں کو سامنے (رکھ کر، قبروں کی طرف رخ کر کے) نماز نہ پڑھو اور نہ ان پر بیٹھو۔ “ (مسلم)

«‏‏‏‏لا تصلوا إلى القبور ولا تجلسوا عليها» رواه مسلم. ← رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← وعن ابي مرثد الغنوي

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 169

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 170

وعن ابي سعيد رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا جاء احدكم المسجد فلينظر فإن راى في نعليه اذى او قذرا فليمسحه وليصل فيهما» .‏‏‏‏ اخرجه ابو داود. وصححه ابن خزيمة.

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”تم میں سے جب کوئی مسجد میں آئے تو (مسجد میں داخل ہونے سے پہلے) اسے چائیے کہ (اپنی جوتی) دیکھ لے۔ اگر اپنی جوتی میں گندگی یا ناپاک چیز لگی ہوئی دیکھے تو اسے چائیے کہ اسے صاف کرے اور اس میں نماز پڑھ لے۔ “ ابوداؤد نے اس کی روایت کی ہے اور ابن خزیمہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

اَبِیْ سَعِیْدٍ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 170

chevron_left Previous
1…121314…25
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter