Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 147

وعن ابي جحيفة رضي الله عنه قال: رايت بلالا يؤذن واتتبع فاه ههنا وههنا وإصبعاه في اذنيه. رواه احمد والترمذي وصححه. ولابن ماجه: وجعل إصبعيه في اذنيه. ولابي داود: لوى عنقه لما بلغ حي على الصلاة يمينا وشمالا ولم يستدر. واصله في الصحيحين.

سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے بلال رضی اللہ عنہ کو اذان دیتے دیکھا کہ وہ اپنا چہرہ، ادھر ادھر پھیرتے تھے۔ اس وقت ان کی دونوں انگلیاں (انگشت ہائے شہادت) ان کے کانوں میں تھیں۔ احمد اور ترمذی نے اسے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ ابن ماجہ کی روایت میں ہے کہ انہوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں داخل کر لیں اور ابوداؤد میں ہے کہ جب «حي على الصلاة» کہتے تو اپنے دائیں بائیں ذرا رخ موڑ لیتے بالکل گھومتے نہیں تھے۔ اس کی اصل صحیحین میں ہے۔

أَبِي جُحَيْفَةَ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 147

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 148

وعن ابي محذورة رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم اعجبه صوته فعلمه الاذان. رواه ابن خزيمة.

سیدنا ابو محذورہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی آواز بہت پسند آئی۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (ابومحذورہ رضی اللہ عنہ کو) اذان کی تعلیم خود دی (اذان سکھائی)۔ (ابن خزیمہ)

أَبِي مَحْذُورَةَ:

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 148

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 149

وعن جابر بن سمرة قال: صليت مع النبي صلى الله عليه وآله وسلم العيدين غير مرة ولا مرتين بغير اذان ولا إقامة. رواه مسلم. ونحوه في المتفق عليه عن ابن عباس رضي الله عنهما وغيره.

سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے ایک، دو مرتبہ نہیں متعدد مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز عیدین پڑھی ہے۔ اس کیلئے نہ اذان کہی جاتی تھی اور نہ ہی اقامت۔ اس روایت کو مسلم نے روایت کیا ہے اور بخاری و مسلم میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی اسی طرح مروی ہے۔

جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 149

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 150

وعن ابي قتادة رضي الله عنه في الحديث الطويل في نومهم عن الصلاة ثم اذن بلال فصلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم كما كان يصنع كل يوم. رواه مسلم. وله عن جابر رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم اتى المزدلفة،‏‏‏‏ فصلى بها المغرب والعشاء باذان واحد وإقامتين. وله عن ابن عمر رضي الله عنهما: جمع النبي صلى الله عليه وآله وسلم بين المغرب والعشاء بإقامة واحدة. وزاد ابو داود: لكل صلاة.وفي رواية له: ولم يناد في واحدة منهما.

سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے (ایک لمبی حدیث جس میں دوران سفر غلبہ نیند اور تھکاوٹ سفر کی وجہ سے سو جانے کا ذکر ہے) مروی ہے، جب نیند سے بیداری ہوئی تو پھر بلال رضی اللہ عنہ نے اذان کہی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح نماز پڑھی جس طرح روزانہ پڑھتے تھے۔ (مسلم) اور مسلم میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مزدلفہ میں پہنچے تو وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب اور عشاء کی نماز ایک اذان اور دو اقامتوں سے پڑھی اور مسلم ہی میں ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب اور عشاء دونوں نمازیں جمع کر کے ایک ہی اقامت کے ساتھ ادا فرمائیں اور ابوداؤد نے اتنا اضافہ نقل کیا ہے کہ ہر نماز کیلئے تکبیر کہی گئی اور اسی کی ایک روایت میں منقول ہے کہ ان دونوں نمازوں میں سے کسی کے لئے بھی اذان نہیں کہی گئی۔

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 150

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 151

وعن ابن عمر وعائشة رضي الله عنهم قالا: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إن بلالا يؤذن بليل فكلوا واشربوا حتى ينادي ابن ام مكتوم» ‏‏‏‏ وكان رجلا اعمى لا ينادي حتى يقال له: اصبحت اصبحت. متفق عليه وفي آخره إدراج.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا دونوں سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ نے فرمایا ”بلال (رضی اللہ عنہ) رات کو اذان کہتا ہے تم لوگ ابن ام مکتوم (رضی اللہ عنہ) کی اذان تک کھا پی لیا کرو۔ “ ابن ام مکتوم (رضی اللہ عنہ) نابینا آدمی تھے جب تک لوگ انہیں یہ نہ کہتے کہ (صبح ہو گئی ‘ صبح ہو گئی) وہ اذان نہ کہتے تھے۔ (بخاری و مسلم)

ابْنِ عُمَرَ، وَعَائِشَةَ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 151

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 152

وعن ابن عمر رضي الله عنهما ان بلالا اذن قبل الفجر فامره النبي صلى الله عليه وآله وسلم ان يرجع فينادي:«‏‏‏‏الا إن العبد نام» .‏‏‏‏ رواه ابو داود وضعفه.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ (ایک روز) بلال رضی اللہ عنہ نے طلوع فجر سے پہلے ہی اذان کہہ دی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے انہیں دوبارہ اذان کہنے کا حکم دیا (تو بلال رضی اللہ عنہ نے یہ الفاظ کہ کر منادی کی) ”خبردار! سنو بندہ کو نیند آ گئی تھی۔“ ابوداؤد نے اسے روایت کیا اور ضعیف قرار دیا ہے۔

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 152

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 153

وعن ابي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا سمعتم النداء فقولوا مثل ما يقول المؤذن» .‏‏‏‏ متفق عليه. وللبخاري عن معاوية رضي الله عنه مثله. ولمسلم عن عمر رضي الله عنه في فضل القول كما يقول المؤذن كلمة كلمة سوى الحيعلتين فيقول:" لا حول ولا قوة إلا بالله".

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب تم اذان سنو تو تم بھی اسی طرح کہتے جاؤ جس طرح مؤذن کہہ رہا ہے۔ “ (بخاری و مسلم) بخاری میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح روایت ہے۔ اور مسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی ہے جو مؤذن کے جواب میں اسی طرح ایک ایک کلمہ کہنے کی فضیلت کے بارے میں ہے بجز «حی علی الصلاة» اور «حی علی الفلاح» کے کہ ان کلمات کی جگہ «لا حول ولا قوة إلا بالله» کہے۔

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 153

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 154

وعن عثمان بن ابي العاص رضي الله عنه قال: يا رسول الله اجعلني إمام قومي. فقال: «‏‏‏‏انت إمامهم واقتد باضعفهم واتخذ مؤذنا لا ياخذ على اذانه اجرا» .‏‏‏‏ اخرجه الخمسة وحسنه الترمذي وصححه الحاكم.

سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! مجھے میری قوم کا امام مقرر فرما دیں۔ ارشاد ہوا ”تم ان کے امام ہو (تمہیں تمہاری قوم کا امام مقرر کر دیا گیا) ان میں کمزور و ضعیف لوگوں کا خیال رکھو اور مؤذن ایسے آدمی کو مقرر کرو جو اذان کہنے کی اجرت نہ طلب کرے۔ “ اس کو احمد، ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے اور حاکم نے صحیح کہا ہے۔

عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 154

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 155

وعن مالك بن الحويرث رضي الله عنه قال: قال لنا النبي صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا حضرت الصلاة فليؤذن لكم احدكم» ‏‏‏‏ الحديث. اخرجه السبعة.

سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے ارشاد فرمایا ”جب نماز کا وقت آ جائے تو تم میں سے کوئی آدمی تمہیں بلانے کے لیے اذان کہے۔ “ پھر پوری حدیث بیان کی۔ اسے ساتوں یعنی احمد، بخاری، مسلم، ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔

مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ:

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 155

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 156

وعن جابر رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال لبلال: «‏‏‏‏إذا اذنت فترسل وإذا اقمت فاحدر واجعل بين اذانك وإقامتك مقدار ما يفرغ الاكل من اكله» ‏‏‏‏ الحديث رواه الترمذي وضعفه. وله عن ابي هريرة رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏لا يؤذن إلا متوضىء» .‏‏‏‏ وضعفه ايضا.وله عن زياد بن الحارث رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ومن اذن فهو يقيم» .‏‏‏‏ وضعفه ايضا. ولابي داود من حديث عبد الله بن زيد انه قال: انا رايته يعني الاذان وانا كنت اريده. قال: «‏‏‏‏فاقم انت» . وفيه ضعف ايضا.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے فرمایا ”جب اذان کہو تو ٹھہر ٹھہر کر کہو اور تکبیر ذرا جلدی جلدی کہو۔ اذان اور اقامت کے درمیان اتنا وقفہ کرو کہ کھانا کھانے والا اپنے کھانے سے فارغ ہو کر جماعت میں شریک ہو سکے۔ “ پھر پوری حدیث بیان کی۔ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور ضعیف قرار دیا ہے۔ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”وضو کے بغیر کوئی اذان نہ کہے۔“ ترمذی نے اسے بھی ضعیف قرار دیا ہے۔ اور ترمذی نے زیاد بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا ”جو اذان کہے وہی اقامت کہے۔ “ ترمذی نے اسے بھی ضعیف قرار دیا ہے۔ اور ابوداؤد میں عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ میں نے اذان کو خواب میں دیکھا تھا۔ میری تمنا تھی کہ مجھے مؤذن مقرر کیا جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تم تکبیر کہا کرو “ اس میں بھی ضعف ہے۔

جَابِرٍ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 156

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 157

وعن ابي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «المؤذن املك بالاذان والإمام املك بالإقامة» .‏‏‏‏ رواه ابن عدي وضعفه.وللبيهقي نحوه عن علي رضي الله عنه من قوله.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”مؤذن اذان کا زیادہ حقدار ہے اور امام تکبیر کہنے کا زیادہ حق رکھتا ہے۔“ اسے ابن عدی نے روایت کیا ہے اور ضعیف قرار دیا ہے اور بیہقی میں بھی سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اسی طرح منقول ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 157

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 158

وعن انس رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا يرد الدعاء بين الاذان والإقامة» .‏‏‏‏ رواه النسائي وصححه ابن خزيمة.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ ”اذان اور اقامت کے درمیانی وقفہ میں دعا مسترد نہیں کی جاتی۔“ اسے نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ نے صحیح قرار دیا ہے۔

أَنَسٍ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 158

chevron_left Previous
1…111213…25
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter