بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 135
وعن ابي هريرة رضي الله تعالى عنه ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «من ادرك من الصبح ركعة قبل ان تطلع الشمس فقد ادرك الصبح ومن ادرك ركعة من العصر قبل ان تغرب الشمس فقد ادرك العصر» متفق عليه. ولمسلم عن عائشة رضي الله عنها نحوه وقال «سجدة» بدل «ركعة» . ثم قال:"والسجدة إنما هي الركعة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”طلوع آفتاب سے پہلے جس نے نماز فجر کی ایک رکعت پا لی اس نے صبح کی نماز پا لی اور جس نے غروب آفتاب سے قبل نماز عصر کی ایک رکعت پا لی اس نے عصر کی نماز پا لی۔“ (بخاری و مسلم) اور مسلم میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث میں بھی اسی طرح بیان ہے مگر اس میں «ركعة» کی جگہ «سجدة» کا لفظ ہے پھر کہا کہ ( «سجدة») سے مراد تو رکعت ہی ہے۔
أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 135
