Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
بلوغ المرام

Bulugh Al Maram

by Ibn Hajar Asqalani

1,359 Hadith32 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 419

وعن علي رضي الله عنه قال: كساني النبي صلى الله عليه وآله وسلم حلة سيراء فخرجت فيها فرايت الغضب في وجهه فشققتها بين نسائي.متفق عليه،‏‏‏‏ وهذا لفظ مسلم.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سیراء کا پٹے دار ریشمی جوڑا عنایت فرمایا۔ میں اسے پہن کر باہر نکلا تو میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے رخ انور پر غصہ اور ناراضگی کے آثار دیکھے، تو میں نے اسے ٹکڑے ٹکڑے کر کے اپنی عورتوں میں تقسیم کر دیا۔ (بخاری و مسلم) متن حدیث کے الفاظ مسلم کے ہیں۔

عَلِيٍّ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 419

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 420

وعن ابي موسى رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏احل الذهب والحرير لإناث امتي وحرم على ذكورها» .‏‏‏‏ رواه احمد والنسائي والترمذي وصححه

سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” سونا اور ریشم میری امت کی عورتوں کے لئے حلال کر دیا گیا ہے اور ان کے مردوں پر حرام۔ “ اسے احمد، نسائی اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

اَبِیْ مُوْسیٰ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 420

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 421

وعن عمران بن حصين رضي الله عنهما ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إن الله يحب إذا انعم على عبده نعمة ان يرى اثر نعمته عليه» .‏‏‏‏ رواه البيهقي.

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اللہ تعالیٰ کو یہ پسند و محبوب ہے کہ جب وہ اپنے کسی بندہ پر انعام فرمائے تو اس نعمت کا اثر اس پر دیکھا جائے۔ “ (بیہقی)

عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 421

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 422

وعن علي رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم نهى عن لبس القسي والمعصفر. رواه مسلم.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قس (شہر کا نام) کے ساختہ کپڑے اور زرد رنگ کے کپڑے پہننے سے منع فرمایا۔ (مسلم)

عَلِيٍّ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 422

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 423

وعن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما قال: راى علي النبي صلى الله عليه وآله وسلم ثوبين معصفرين فقال: «‏‏‏‏امك امرتك بهذا؟» .‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے جسم پر زرد رنگ کے دو کپڑے دیکھے تو فرمایا ”کیا تیری والدہ نے تجھے یہ پہننے کا حکم دیا ہے؟“ (مسلم)

«‏‏‏‏امك امرتك بهذا؟» رواه مسلم. ← راى علي النبي صلى الله عليه وآله وسلم ثوبين معصفرين ← عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 423

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 424

وعن اسماء بنت ابي بكر رضي الله عنهما: انها اخرجت جبة رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم مكفوفة الجيب والكمين والفرجين بالديباج. رواه ابو داود. واصله في مسلم وزاد: كانت عند عائشة حتى قبضت فقبضتها وكان النبي صلى الله عليه وآله وسلم يلبسها فنحن نغسلها للمرضى يستشفى بها. وزاد البخاري في الادب المفرد: وكان يلبسها للوفد والجمعة.

سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک چوغا نکالا جس کی آستینوں، گریبان اور چاک پر دبیز ریشم کا حاشیہ تھا۔ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور اس کی اصل مسلم میں ہے۔ مسلم نے اتنا اضافہ نقل کیا ہے کہ وہ جبہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی تحویل میں تھا کہ وہ وفات پا گئیں تو میں نے اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسے زیب تن فرمایا کرتے تھے اور ہم اسے دھو کر مریضوں کو پلاتے تھے اور شفاء طلب کرتے تھے۔ اور بخاری نے الادب المفرد میں یہ اضافہ کیا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اسے وفود کی آمد پر اور نماز جمعہ کے لیے پہنتے تھے۔

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 424

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 129

عن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏وقت الظهر إذا زالت الشمس وكان ظل الرجل كطوله ما لم يحضر وقت العصر ووقت العصر ما لم تصفر الشمس ووقت صلاة المغرب ما لم يغب الشفق ووقت صلاة العشاء إلى نصف الليل الاوسط ووقت صلاة الصبح من طلوع الفجر ما لم تطلع الشمس» .‏‏‏‏ رواه مسلم. وله من حديث بريدة في العصر:«‏‏‏‏والشمس بيضاء نقية» .ومن حديث ابي موسى:«‏‏‏‏والشمس مرتفعة» .‏‏‏‏

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”نماز ظہر کا وقت زوال آفتاب سے شروع ہوتا ہے اور نماز عصر کے وقت کے آغاز تک رہتا ہے اور عصر کا وقت جب آدمی کا اصل سایہ اس کے قد کے برابر ہو جائے (تب شروع ہوتا ہے) اور نماز عصر کا آخری وقت سورج کی رنگت زرد ہو جانے تک رہتا ہے اور نماز مغرب کا وقت (غروب آفتاب کے ساتھ ہی شروع ہوتا ہے اور) شفق کے غائب ہونے تک رہتا ہے عشاء کی نماز کا وقت رات کے درمیانے نصف تک ہے اور نماز فجر کا وقت صبح صادق کے آغاز سے شروع ہو کر طلوع شمس تک رہتا ہے“ (مسلم) اور اسی (یعنی مسلم) میں بریدہ رضی اللہ عنہ سے عصر کے بارے میں مروی ہے کہ ”سورج سفید اور بالکل صاف حالت میں ہو“ اور ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ”آفتاب بلند ہو“۔

عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 129

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 130

وعن ابي برزة الاسلمي رضي الله تعالى عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي العصر ثم يرجع احدنا إلى رحله في اقصى المدينة والشمس حية وكان يستحب ان يؤخر من العشاء وكان يكره النوم قبلها والحديث بعدها وكان ينفتل من صلاة الغداة حين يعرف الرجل جليسه وكان يقرا بالستين إلى المائة. متفق عليه. وعندهما من حديث جابر: والعشاء احيانا يقدمها واحيانا يؤخرها: إذا راهم اجتمعوا عجل وإذا راهم ابطاوا اخر والصبح: كان النبي صلى الله عليه وآله وسلم يصليها بغلس. ولمسلم من حديث ابي موسى: فاقام الفجر حين انشق الفجر والناس لا يكاد يعرف بعضهم بعضا.

سیدنا ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز عصر (ایسے وقت) میں پڑھتے کہ ہم میں سے کوئی ایک مدینہ کی آخری حدود تک چلا جاتا پھر آفتاب زندہ (روشن، صاف) ہوتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز عشاء کو تاخیر سے پڑھنا پسند فرماتے تھے۔ نماز عشاء سے پہلے سونے اور بعد از نماز عشاء (غیر ضروری) باتیں کرنے کو ناپسند اور مکروہ خیال فرماتے اور نماز فجر سے ایسے وقت فارغ ہوتے جب نمازی اپنے ساتھ والے شخص کو پہچان لیتا (عموماً) ساٹھ سے سو آیات کی تعداد تک تلاوت فرمایا کرتے تھے۔ (بخاری و مسلم) اور جابر رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے، کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز عشاء کبھی جلدی پڑھ لیتے اور کبھی تاخیر سے۔ (اس کی صورت یہ ہوتی کہ) جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دیکھتے کہ نمازی جمع ہو چکے ہیں تو جلد پڑھا دیتے اور اگر دیکھتے کہ نمازی دیر سے آتے ہیں تو تاخیر کرتے البتہ صبح کی نماز آپ صلی اللہ علیہ وسلم اندھیرے ہی میں پڑھتے (بخاری و مسلم) مسلم میں ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ صبح کی نماز صبح صادق طلوع ہوتے ہی شروع فرما دیتے یہاں تک کہ اندھیرے کی وجہ سے صحابہ ایک دوسرے کو پہچان نہیں سکتے تھے۔

ابي برزة الاسلمي رضي الله تعالى عنه

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 130

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 131

وعن رافع بن خديج رضي الله عنه قال: كنا نصلي المغرب مع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فينصرف احدنا وإنه ليبصر مواقع نبله. متفق عليه

سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ہم نماز مغرب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پڑھتے پھر ہم میں سے کوئی نماز سے فارغ ہو کر واپس ہوتا (تو اتنی روشنی ابھی باقی ہوتی تھی) کہ تیر کے گرنے کی جگہ دیکھ لیتا۔ (بخاری و مسلم)

رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 131

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 132

وعن عائشة رضي الله عنها قالت: اعتم النبي صلى الله عليه وآله وسلم ذات ليلة بالعشاء حتى ذهب عامة الليل ثم خرج فصلى وقال: «‏‏‏‏إنه لوقتها لولا ان اشق على امتي» ‏‏‏‏ رواه مسلم.

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شب نماز عشاء تاخیر سے پڑھی کہ رات کا اول حصہ زیادہ تر گزر گیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کیلئے تشریف لائے اور نماز پڑھی اور فرمایا کہ ”اگر میری امت پر (یہ وقت) گراں نہ ہوتا تو میں نماز عشاء کا یہی وقت مقرر کرتا۔“ (مسلم)

عَائِشَةَ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 132

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 133

وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا اشتد الحر فابردوا بالصلاة فإن شدة الحر من فيح جهنم» ‏‏‏‏ متفق عليه.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب گرمی کی شدت ہو تو اس وقت نماز (ظہر) کو ٹھنڈا کر کے پڑھو۔ (یعنی ذرا انتظار کر لو کہ، وقت ذرا ٹھنڈا ہو جائے) کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کے سانس (لینے کی وجہ) سے ہے۔“ (بخاری و مسلم)

أَبِي هُرَيْرَةَ،

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 133

بلوغ المرام · 2-الهمزة مع الفاء ‹ باب · حديث 134

وعن رافع بن خديج رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏اصبحوا بالصبح فإنه اعظم لاجوركم» .‏‏‏‏ رواه الخمسة. وصححه الترمذي وابن حبان.

سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”نماز فجر صبح کے خوب واضح ہونے پر پڑھا کرو۔ یہ تمہارے اجر میں اضافہ کا موجب ہو گی۔“ اس کو پانچوں یعنی احمد، ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ ترمذی اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ

Bulugh Al Maram · 2- Al-Hamzah with Faa'a › Chapter · Hadith 134

chevron_left Previous
1…91011…25
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Purity
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The funeral book
    0. Chapter
4. The Book of Zakat
    0. Chapter
5. The Book of Fasting
    0. Chapter
6. Hajj book
    0. Chapter
7. Sales book
    0. Chapter
8. The Book of Marriage
    0. Chapter
9. Criminal Book
    0. Chapter
10. The Book of Frontiers
    0. Chapter
11. The Book of Jihad
    0. Chapter
12. Food Book
    0. Chapter