Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المستدرك على الصحيحين

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain

by أبو عبد الله محمد بن عبد الله بن محمد بن حمدويه الحاكم النيسابوري

8,836 Hadith692 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ تَوَارِيخِ الْمُتَقَدِّمِينَ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ ‹ وَمِنْ كِتَابِ آيَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي هِيَ دَلَائِلُ النُّبُوَّةِ · حديث 4231

4231 - حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَعْدَانِيُّ بِبُخَارَى، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَحْمُودٍ، ثنا عَبْدَانُ بْنُ سَيَّارٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَرْقِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ يَزِيدَ الْبَلَوِيُّ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: " كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَنَزَلْنَا مَنْزِلًا فَإِذَا رَجُلٌ فِي الْوَادِي يَقُولُ: اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ الْمَرْحُومَةِ الْمَغْفُورَةِ، الْمُثَابِ لَهَا قَالَ: فَأَشْرَفْتُ عَلَى الْوَادِي فَإِذَا رَجُلٌ طُولُهُ أَكْثَرُ مِنْ ثَلَاثِ مِائَةِ ذِرَاعٍ، فَقَالَ لِي: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: قُلْتُ: أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ خَادِمُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: أَيْنَ هُوَ؟ قُلْتُ: هُوَ ذَا يَسْمَعُ كَلَامَكَ، قَالَ: فَأْتِهِ وَأَقْرِئْهُ مِنِّي السَّلَامَ وَقُلْ لَهُ: أَخُوكَ إِلْيَاسُ يُقْرِئُكَ السَّلَامَ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ فَجَاءَ حَتَّى لَقِيَهُ فَعَانَقَهُ وَسَلَّمَ عَلَيْهِ، ثُمَّ قَعَدَا يَتَحَدَّثَانِ فَقَالَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي إِنَّمَا آكُلُ فِي كُلِّ سَنَةٍ يَوْمًا، وَهَذَا يَوْمُ فِطْرِي، فَآكُلُ أَنَا وَأَنْتَ فَنَزَلَتْ عَلَيْهِمَا مَائِدَةٌ مِنَ السَّمَاءِ عَلَيْهَا خُبْزٌ وَحُوتٌ وَكَرَفْسٌ، فَأَكَلَا وَأَطْعَمَانِي وَصَلَّيْنَا الْعَصْرَ ثُمَّ وَدَّعَهُ ثُمَّ رَأَيْتُهُ مَرَّ عَلَى السَّحَابِ نَحْوَ السَّمَاءِ «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4231 - بل موضوع قبح الله من وضعه

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک سفر میں ہم رسول اللہﷺ کے ہمراہ تھے ۔ ایک مقام پر ہم نے پڑا ؤ ڈالا تو وادی میں ایک آدمی یوں دعا مانگ رہا تھا : اے اللہ ! مجھے محمد ﷺ کی امت موحومہ مغفورہ میں سے کردے جن کے ساتھ ثواب کا وعدہ کیا گیا ہے۔ میں وادی میں گیا تو میں نے دیکھا کہ یہ ایک آدمی تھا جس کا قد تین سو ذراع سے بھی زیادہ تھا ۔ اس نے مجھ سے پوچھا : تم کون ہو؟ میں نے کہا : رسول اللہ ﷺ کا خادم انس بن مالک رضی اللہ عنہ ، اس نے کہا: وہ ( رسول اللہ ﷺ ) کہاں ہیں ؟ میں نے کہا: آپ وہاں پر ہیں اور تیری گفتگو سن رہے ہیں ۔ اس نے کہا: تو ان کے پاس جا اور میری طرف سے سلام پیش کر ، ان کو کہنا کہ تمہارا بھائی الیاس تمہیں سلام کہہ رہا ہے۔ بنی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور اس کا سلام پیش کیا تو رسول اللہ ﷺ خود چل کر اس کے پاس تشریف لائے پھر یہ دونوں بیٹھے کتنی دیر باتیں کرتے رہے ۔ پھر اس نے رسول اللہ ﷺ سے کہا: میں پورے سال میں صرف دو دن کھاتا ہوں ( بقیہ ایام میں روزہ ہوتا ہے) اور آج میرا کھانے پینے کا ہی دن ہے تو آپ میرے ساتھ کھاناتناول فرمائیں ۔ چنانچہ ان پر آسمان سے ایک دستر خوان نازل ہوا، اس پر روٹیاں اور مچھلی اور اجوائن تھی۔ تو ان دونوں نے کھانا کھایا اور مجھے بھی کھلایا ۔ پھر ہم نے وہاں پر عصر کی نماز پڑھی پھر انہوں نے حضورﷺ کو الوداع کیا ۔ پھر میں نے دیکھا وہ آسمان کی جانب بادلوں میں چلے گئے۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← مَكْحُولٌ ← الْاَوْزَاعِیُّ ← اَبُوْ اِسْحَاقَ الْفَزَارِیُّ ← يَزِيدُ بْنُ يَزِيدَ الْبَلَوِيُّ ← أحمد بن عبد الله البرقي ← عَبْدَانُ بْنُ سَيَّارٍ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَحْمُودٍ ← أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَعْدَانِيُّ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of the Chronicles of the Advances of the Prophets and Messengers › And from the Book of the Signs of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, which are the signs of prophethood · Hadith 4231

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ تَوَارِيخِ الْمُتَقَدِّمِينَ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ ‹ وَمِنْ كِتَابِ آيَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي هِيَ دَلَائِلُ النُّبُوَّةِ · حديث 4232

4232 - حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَافَرْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَيْتُ مِنْهُ شَيْئًا عَجَبًا، نَزَلْنَا مَنْزِلًا فَقَالَ: " انْطَلِقْ إِلَى هَاتَيْنِ الشَّجَرَتَيْنِ فَقُلْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَكُمَا أَنْ تَجْتَمِعَا " فَانْطَلَقْتُ فَقُلْتُ لَهُمَا ذَلِكَ: فَانْتُزِعَتْ كُلُّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا مِنْ أَصْلِهَا فَمَرَّتْ كُلُّ وَاحِدَةٍ إِلَى صَاحِبَتِهَا فَالْتَقَيَا جَمِيعًا فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَاجَتَهُ مِنْ وَرَائِهِمَا ثُمَّ قَالَ: «انْطَلِقْ فَقُلْ لَهُمَا لِتَعُودَ كُلُّ وَاحِدَةٍ إِلَى مَكَانِهَا» فَأَتَيْتُهُمَا فَقُلْتُ ذَلِكَ لَهُمَا فَعَادَتْ كُلُّ وَاحِدَةٍ إِلَى مَكَانِهَا وَأَتَتْهُ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ: إِنَّ ابْنِي هَذَا بِهِ لَمَمٌ مُنْذُ سَبْعِ سِنِينَ يَأْخُذُهُ كُلَّ يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَدْنِيهِ» فَأَدْنَتْهُ مِنْهُ فَتَفَلَ فِي فِيهِ وَقَالَ: «اخْرُجْ عَدُوَّ اللَّهِ أَنَا رَسُولُ اللَّهِ» ثُمَّ قَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا رَجَعْنَا فَأَعْلِمِينَا مَا صَنَعَ» فَلَمَّا رَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَقْبَلَتْهُ وَمَعَهَا كَبْشَانِ وَأَقِطٌ وَسَمْنٌ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خُذْ هَذَا الْكَبْشَ فَاتَّخِذْ مِنْهُ مَا أَرَدْتَ» فَقَالَتْ: وَالَّذِي أَكْرَمَكَ مَا رَأَيْنَا بِهِ شَيْئًا مُنْذُ فَارَقْتَنَا ثُمَّ أَتَاهُ بَعِيرٌ فَقَامَ بَيْنَ يَدَيْهِ فَرَأَى عَيْنَيْهِ تَدْمَعَانِ فَبَعَثَ إِلَى أَصْحَابِهِ فَقَالَ: «مَا لِبَعِيرِكُمْ هَذَا يَشْكُوكُمْ؟» فَقَالُوا: كُنَّا نَعْمَلُ عَلَيْهِ فَلَمَّا كَبِرَ وَذَهَبَ عَمَلُهُ تَوَاعَدْنَا عَلَيْهِ لِنَنْحَرَهُ غَدًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَنْحَرُوهُ وَاجْعَلُوهُ فِي الْإِبِلِ يَكُونُ مَعَهَا» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ بِهَذِهِ السِّيَاقَةِ " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4232 - صحيح

حضرت یعلیٰ بن مرہ اپنے والد کا بیان نقل کرتے ہیں: کہ ( ایک دفعہ) میں رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ سفر میں تھا تو میں نے عجیب و غریب واقعات دیکھے۔ ہم ایک مقام پر ٹھہرے تو آپ نے مجھے فرمایا : ان دو درختوں کے پاس چلا جا اور ان سے کہہ کہ تمہیں رسول اللہ ﷺ فرما رہے ہیں کہ دونوں ایک جگہ مل جاؤ۔ میں ان کے پاس گیا اور انہیں رسول اللہ ﷺ کا پیغام دیا تو دونوں درختوں نے اپنی جڑوں کو اکھیڑ ا اور ایک دوسرےکے کی طرف چل دیئےاور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کھڑے ہوگئے۔ رسول اللہ ﷺ نے ان کی اوٹ میں قضائے حاجت کی ۔ بعد میں آپ ﷺ نے فرمایا ، ان سے کہو کہ دونوں واپس اپنی جگہ پر لوٹ جائیں ۔ میں ان کے پاس آیا اور حضور ﷺ کا پیغام دیا تو دونوں درخت واپس اپنی اپنی جگہ چلے گئے۔ ایک عورت حضور ﷺ کی خدمت میں آئی اور بولی : میرے اس بیٹے کو گذشتہ سات سالوں سے جنوں کی بیماری ہے روزانہ دو مرتبہ اس کو دورہ پڑتا ہے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اس کو میرے قریب لاؤ ۔ وہ اپنے بیٹے کو آپ ﷺ کے قریب لائی تو آپ ﷺ نے اس کے منہ مین اپنا لعاب دہن ڈال دیا اور فرمایا : اے اللہ تعالیٰ کی دشمن نکل جا، میں اللہ کا رسول ﷺ ہوں پھر جب رسول اللہ ﷺ واپس لوٹے تو وہ آپ ﷺ سے ملی ، اس کےہمراہ دو مینڈھے ، گھی اور مکھن بھی تھا۔ ( اس نے وہ آپ کی خدمت میں پیش کر دئیے ) رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا : یہ مینڈھے لے لو اور اس کا جو کچھ کرنا چاہو کرو ۔ وہ عورت بولی : اس ذات کی قسم !جس نے آپ ﷺ کو عزت بخشی ہے، جب سے آپ گئے ہیں ، اس کے بعد اس کو وہ بیماری بالکل ختم ہو گئی ہے۔ پھر آپ ﷺ کی بارگاہ میں ایک اونٹ آیا اور آکر آپ کے سامنے کھڑا ہو گیا ، آپ نے دیکھا کہ اس کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے ۔ آپ ﷺ نے اس کے مالکوں کو بلوایا اور فرمایا : کیا بات ہے یہ اونٹ تمہاری شکایت کیوں کر رہا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا ہم اس کو اپنے کام میں استعمال کیا کرتےتھے۔ اب یہ بوڑھا ہو گیا ہے اور کام کے قابل نہیں رہا تو ہم نے ارادہ کیا کہ کل اس کو نحر کر لیں گے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اس کو نحر نہ کرنا بلکہ اس کو اونٹوں میں چھوڑ دو یہ ان کے ساتھ رہے ۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔

انْطَلِقْ إِلَى هَاتَيْنِ الشَّجَرَتَيْنِ فَقُلْ: ← سَافَرْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ فَرَأَيْتُ مِنْهُ شَيْئًا عَجَبًا، نَزَلْنَا مَنْزِلًا ← أَبِيهِ ← يَعْلَی بْنِ مُرَّةَ ← الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ← الْاَعْمَشِ ← يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ← أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of the Chronicles of the Advances of the Prophets and Messengers › And from the Book of the Signs of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, which are the signs of prophethood · Hadith 4232

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ تَوَارِيخِ الْمُتَقَدِّمِينَ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ ‹ وَمِنْ كِتَابِ آيَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي هِيَ دَلَائِلُ النُّبُوَّةِ · حديث 4233

4233 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أَنْبَأَ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو النُّعْمَانِ، ثنا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِيَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّ «قَصْعَةً كَانَتْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ النَّاسُ يَأْكُلُونَ مِنْهَا، فَكُلَّمَا شَبِعَ قَوْمٌ جَلَسَ مَكَانَهُمْ قَوْمٌ آخَرُونَ قَالَ كَذَلِكَ إِلَى صَلَاةِ الْأُولَى» فَقَالَ رَجُلٌ: إِنَّهَا تُمَدُّ بِشَيْءٍ؟ فَقَالَ سَمُرَةُ: «مَا كَانَتْ تُمَدُّ إِلَّا مِنَ السَّمَاءِ» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4233 - على شرط البخاري ومسلم

حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک تھال ہوا کرتا تھا ۔ لوگوں نے اس میں کھانا کھانا شروع کیا، کب کھانے والے سیر ہوجاتے تو وہ اٹھ جاتے اور ان کی جگہ دوسرے آدمی آجاتے ۔ اس طرح " صلاۃ الاولی" تک سلسلہ جاری رہا۔ ایک آدمی کا کہنا ہے اس میں کوئی چیز بڑھتی ہے؟ تو حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ نے کہا : یہ آسمان کی طرف سے بڑھ رہا ہے۔ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیا ر کے مطابق صحیح ہے ۔لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اسے نقل نہیں کیا۔

سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ← أَبِي الْعَلَاءِ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ← أَبِي ← الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ← أَبُو النُّعْمَانِ، ← أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أَنْبَأَ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ،

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of the Chronicles of the Advances of the Prophets and Messengers › And from the Book of the Signs of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, which are the signs of prophethood · Hadith 4233

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ تَوَارِيخِ الْمُتَقَدِّمِينَ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ ‹ وَمِنْ كِتَابِ آيَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي هِيَ دَلَائِلُ النُّبُوَّةِ · حديث 4234

4234 - حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى اللَّخْمِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْمُطَّلِبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْطَبٍ الْمَخْزُومِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةٍ فَأَصَابَ النَّاسَ مَخْمَصَةٌ فَاسْتَأْذَنَ النَّاسُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَحْرِ بَعْضِ ظُهُورِهِمْ وَقَالُوا: يُبَلِّغُنَا اللَّهُ بِهِمْ فَلَمَّا رَأَى عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ هَمَّ بِأَنْ يَأْذَنَ لَهُمْ فِي نَحْرِ بَعْضِ ظُهُورِهِمْ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ بِنَا إِذَا نَحْنُ لَقِينَا الْعَدُوَّ غَدًا جِيَاعًا رِجَالًا، وَلَكِنْ إِنْ رَأَيْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنْ تَدْعُوَ النَّاسَ بِبَقَايَا أَزْوَادِهِمْ فَجَعَلَ النَّاسُ يَجِيئُونَ بِالْحَفْنَةِ مِنَ الطَّعَامِ وَفَوْقَ ذَلِكَ فَكَانَ أَعْلَاهُمْ مَنْ جَاءَ بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ فَجَمَعَهَا، «ثُمَّ قَامَ فَدَعَا بِمَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَدْعُوَ، ثُمَّ دَعَا الْجَيْشَ بِأَوْعِيَتِهِمْ ثُمَّ أَمَرَهُمْ أَنْ يُجَيِّشُوا مَا بَقِيَ مِنَ الْجَيْشِ فَمَا تَرَكُوا وِعَاءً إِلَّا مَلَأُوهُ، وَبَقِيَ مِثْلُهُ فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ» فَقَالَ: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ لَا يَلْقَى اللَّهَ عَبْدٌ مُؤْمِنٌ بِهَا إِلَّا حُجِبَ عَنِ النَّارِ» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4234 - صحيح

حضرت ابو عمرہ انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ ایک غزہ میں تھے کہ لوگوں کو بہت شدید بھوک لگی ۔ لوگوں نے رسول اللہ ﷺ سے اپنے اونٹ ذبح کرنے کی اجازت مانگی اور بولے : اللہ تعالیٰ ہمیں ان کا نعم البدل عطا فرمادے گا۔ جب حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے دیکھا کہ حضور ﷺ ان کو کچھ اونٹ ذبح کرنے کی اجازت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں ، تو بولے : یارسول اللہ ﷺ ہمارا کل کیا حشر ہوگا؟ جب دشمن کے ساتھ بھوکے پیاسے اور پیدل جنگ لڑیں گے۔ یارسول اللہ ﷺ اگر آپ مناسب سمھیں تو ان سے بچا کھچا زادراہ منگوالیں ۔ تو لوگ ایک ایک کپ طعام لانے لگے ، کوئی اس سے ذرا زیادہ لارہا تھا لیکن ان میں زیادہ سے زیادہ جو لایا تھا وہ ایک صاع کھجوریں تھیں ۔ آپ نے ان کو جمع کیا ۔ پھر کچھ دیر تک آپ اس پر دعا مانگتے رہے جتنا کہ اللہ تعالیٰ نے چاہا ۔ پھر آپ نے لشکر کو برتنوں سمیت بلوایا اور فرمایا لشکر کےکھانے کے بعد جو کچھ بچ رہے ، اس کو جمع کر لو ۔ توتمام لوگوں نے اپنے تمام برتن بھرلئے لیکن اتنا ہی کھانا ابھی بھی موجود تھا تو رسول اللہ ﷺ مسکرائے حتیٰ کہ آپ کے دندان مبارک نظر آئے ۔ پھر آپ نے فرمایا : میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے اور بے شک میں اللہ تعالیٰ کا رسول ہوں جو شخص بھی اس کلمہ کی معیت میں اللہ تعالیٰ سے ملے گا اس کو دوزخ سے بچا لیا جائے گا۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔

أَبِي ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ الْأَنْصَارِيِّ ← المطلب بن عبد الله بن حنطب المخزومي ← الْاَوْزَاعِیُّ ← عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، ← أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى اللَّخْمِيُّ ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of the Chronicles of the Advances of the Prophets and Messengers › And from the Book of the Signs of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, which are the signs of prophethood · Hadith 4234

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ تَوَارِيخِ الْمُتَقَدِّمِينَ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ ‹ وَمِنْ كِتَابِ آيَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي هِيَ دَلَائِلُ النُّبُوَّةِ · حديث 4235

4235 - أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الشَّيْبَانِيُّ بِالْكُوفَةِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ الْغِفَارِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، أَنْبَأَ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ سَفِينَةَ، قَالَ: رَكِبْتُ الْبَحْرَ فِي سَفِينَةٍ فَانْكَسَرَتْ فَرَكِبْتُ لَوْحًا مِنْهَا فطَرَحَنِي فِي أَجَمَةٍ فِيهَا أَسَدٌ فَلَمْ يَرُعْنِي إِلَّا بِهِ فَقُلْتُ: «يَا أَبَا الْحَارِثِ، أَنَا مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَطَأْطَأَ رَأْسَهُ، وَغَمَزَ بِمَنْكِبِهِ، شَقِّي فَمَا زَالَ يَغْمِزُنِي، وَيَهْدِينِي إِلَى الطَّرِيقِ حَتَّى وَضَعَنِي عَلَى الطَّرِيقِ فَلَمَّا وَضَعَنِي هَمْهَمَ فَظَنَنْتُ أَنَّهُ يُوَدِّعُنِي» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4235 - صحيح

حضرت سفینہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں ایک کشتی میں سمندر کے سفر پر تھا کہ وہ کشتی ٹوٹ گئی تو میں نے اس کے ایک تختے کو تھام لیا ، اس نے مجھے ایک جنگل میں جا پھینکا، اس جنگل میں شیر بھی تھے، ایک شیر میرے سامنے آگیا ۔ میں نے اس سے کہا: اے ابو الحارث ! میں رسول اللہ ﷺ کا غلام ہوں ۔ اس نے اپنا سر جھکا لیا اور اپنے کندھے میرے پہلو سے رگڑنے لگا۔ وہ مسلسل مجھے یونہی ملتا رہا اور راستہ دکھاتا رہا حتیٰ کہ اس نے مجھے راستے پر لا کر کھڑا کیا۔ جب میں راستہ پر پہنچ گیا تو غرانے لگا۔ تو میں سمجھ گیا کہ اب یہ مجھے الوداع کہہ رہا ہے۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔

سَفِينَةَ: ← مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، أَنْبَأَ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ الْغِفَارِيُّ ← أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الشَّيْبَانِيُّ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of the Chronicles of the Advances of the Prophets and Messengers › And from the Book of the Signs of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, which are the signs of prophethood · Hadith 4235

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ تَوَارِيخِ الْمُتَقَدِّمِينَ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ ‹ وَمِنْ كِتَابِ آيَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي هِيَ دَلَائِلُ النُّبُوَّةِ · حديث 4236

4236 - حَدَّثَنِي أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَسْلَمِيُّ الْفَارِسِيُّ مِنْ أَصْلِ كِتَابِهِ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ دَرَسْتَوَيْهِ، ثنا الْيَمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الْمِصِّيصِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمِصْرِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا حَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ دَخَلَ أَعْرَابِيٌّ جَهْوَرِيٌّ بَدَوِيٌّ يَمَانِيٌّ، عَلَى نَاقَةٍ حَمْرَاءَ فَأَنَاخَ بِبَابِ الْمَسْجِدِ، فَدَخَلَ فَسَلَّمَ ثُمَّ قَعَدَ فَلَمَّا قَضَى نَحْبَهُ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ النَّاقَةَ الَّتِي تَحْتَ الْأَعْرَابِيِّ سَرِقَةٌ، قَالَ: «أَثَمَّ بَيِّنَةٌ؟» قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: «يَا عَلِيُّ خُذْ حَقَّ اللَّهِ مِنَ الْأَعْرَابِيِّ إِنْ قَامَتْ عَلَيْهِ الْبَيِّنَةُ وَإِنْ لَمْ تَقُمْ فَرُدَّهُ إِلَيَّ» قَالَ: فَأَطْرَقَ الْأَعْرَابِيُّ سَاعَةً فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قُمْ يَا أَعْرَابِيُّ لِأَمْرِ اللَّهِ وَإِلَّا فَادْلُ بِحُجَّتِكَ» فَقَالَتِ النَّاقَةُ مِنْ خَلْفِ الْبَابِ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْكَرَامَةِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ هَذَا مَا سَرَقَنِي وَلَا مَلَكَنِي أَحَدٌ سِوَاهُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا أَعْرَابِيُّ بِالَّذِي أَنْطَقَهَا بِعُذْرِكَ مَا الَّذِي قُلْتِ؟» قَالَ: قُلْتُ: اللَّهُمَّ إِنَّكَ لَسْتَ بِرَبٍّ اسْتَحْدَثْنَاكَ وَلَا مَعَكَ إِلَهٌ أَعَانَكَ عَلَى خَلْقِنَا وَلَا مَعَكَ رَبٌّ فَنَشُكُّ فِي رُبُوبِيَّتِكَ أَنْتَ رَبُّنَا كَمَا نَقُولُ وَفَوْقَ مَا يَقُولُ الْقَائِلُونَ أَسْأَلُكَ أَنْ تُصَلِّيَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَنْ تُبَرِّئَنِي بِبَرَاءَتِي، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَالَّذِي بَعَثَنِي بِالْكَرَامَةِ يَا أَعْرَابِيُّ لَقَدْ رَأَيْتُ الْمَلَائِكَةَ يَبْتَدِرُونَ أَفْوَاهَ الْأَزِقَّةِ يَكْتُبُونَ مَقَالَتَكَ فَأَكْثِرِ الصَّلَاةَ عَلَيَّ» رُوَاةُ هَذَا الْحَدِيثِ عَنْ آخِرِهِمْ ثِقَاتٌ وَيَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمِصْرِيُّ هَذَا لَسْتُ أَعْرِفُهُ بِعَدَالَةٍ، وَلَا جَرْحٍ " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4236 - هو كذب

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک بلند بانگ یمنی دیہاتی اپنی سرخ اونٹنی پر آیا ۔ اس نے مسجد کے دروازے پر اونٹنی کو بٹھایا اور اندر آگیا ۔ سلام کرکے بیٹھ گیا ۔ جب اس نے کام پورا کرلیا تو لوگوں نے کہا : یا رسول اللہ ﷺ ! اس دیہاتی کے پاس جو اونٹنی ہے یہ اس نے چوری کی ہوئی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: کوئی گواہ ہے ؟ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے کہا : جی ہاں ۔ آپ نے فرمایا : اے علی اگر گواہوں سے ثابت ہو جائے تو اس دیہاتی سے اللہ کا حق لے لو، اور اگر گواہوں سے ثابت نہ ہو تو اس کو واپس کردو ۔ وہ دیہاتی کچھ دیر سر جھکا کر بیٹھا رہا ۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا : اے دیہاتی ! اللہ تعالیٰ کے حکم کے لئے اٹھو۔ نہیں تو اپنی دلیل پیش کرو۔ تو دروازے کے باہر سے اونٹنی بولی : یا رسول اللہ ﷺ ! اس ذات کی قسم ! جس نے آپ کو عزت و کرامت کے ساتھ بھیجا ہے، اس نے مجھے چرایا نہیں ہے اور نہ ہی اس کے سوا کوئی دوسرا میرا مالک ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے اس سے فرمایا : اے دیہاتی ! تجھے اس ذات کی قسم ! جس نے اس کو تیرے حق میں گویائی بخشی ہے ، تو نے کیا دعا مانگی تھی؟ اس نے کہا : میں نے یہ دعا مانگی تھی: اے اللہ ! تو ایسا رب نہیں ہے کہ میں نے تجھے نیا بنایا ہے اور نہ ہی تیرے ساتھ کوئی دوسرا اللہ ہے جس نے ہماری تخلیق میں تیری مدد کی ہو اور نہ تیرے ساتھ کوئی دوسرا رب ہے کہ ہم تیری ربوبیت میں شک کریں ، تو ہی ہمارا رب ہے جیسا کہ ہم کہتے ہیں اور تو اس بھی بلند و برتر ہے جو کہنے والے کہتے ہیں ۔ میں تیری بارگاہ میں سوال کرتا ہوں کہ تو محمد ﷺ پر رحمت نازل فرما اور مجھے بری فرما۔ نبی اکرم ﷺ نے اس کو فرمایا : اس ذات کی قسم ! جس نے مجھے عزت کے ساتھ بھیجا ہے، اے اعرابی : میں نے گلیوں کے کونوں پر فرشتوں کو تیری طرف جلدی جلدی آتے دیکھا ، وہ تیری اس دعا کو لکھ رہے تھے۔لہذا مجھ پر کثرت سے درودشریف پڑھا کر ۔ اس حدیث کے از اول تا آخر تمام راوی ثقہ ہیں اور اس یحییٰ بن عبداللہ المصری کے بارے میں جرح و عدالت کے حوالے سےمجھے معلومات نہیں ہیں۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ← سَالِمٍ ← الزُّهْرِيِّ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمِصْرِيُّ، ← الْيَمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الْمِصِّيصِيُّ، ← جَعْفَرُ بْنُ دَرَسْتَوَيْهِ، ← أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَسْلَمِيُّ الْفَارِسِيُّ مِنْ أَصْلِ كِتَابِهِ،

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of the Chronicles of the Advances of the Prophets and Messengers › And from the Book of the Signs of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, which are the signs of prophethood · Hadith 4236

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ تَوَارِيخِ الْمُتَقَدِّمِينَ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ ‹ وَمِنْ كِتَابِ آيَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي هِيَ دَلَائِلُ النُّبُوَّةِ · حديث 4237

4237 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ إِسْحَاقُ، أَنْبَأَ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْأَصْبَهَانِيِّ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: بِمَ أَعْرِفُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ فَقَالَ: «أَرَأَيْتَ إِنْ دَعَوْتُ هَذَا الْعِذْقَ مِنْ هَذِهِ النَّخْلَةِ أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟» قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَدَعَا الْعِذْقَ فَجَعَلَ الْعِذْقُ يَنْزِلُ مِنَ النَّخْلَةِ حَتَّى سَقَطَ فِي الْأَرْضِ فَجَعَلَ يَنْقُزُ حَتَّى أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ثُمَّ قَالَ لَهُ: «ارْجِعْ» فَرَجَعَ حَتَّى عَادَ إِلَى مَكَانِهِ «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4237 - على شرط مسلم

حضرتے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہٰں : ایک دیہاتی حضور ﷺ کی بارگاہ میں آیا اور بولا : مجھے کیسے پتہ چلے کہ آپ ﷺ اللہ تعالیٰ کے رسول ﷺ ہیں ؟ آپ نے فرمایا : تم دیکھ لو ، اگر میں اس کھجور کےدرخت سے پھل کو بلاؤں ( اور وہ خود بخود میرے پا س آجائے ) تو کیا تو مان جائے گا کہ میں اللہ تعالیٰ کا رسول ﷺ ہوں؟ اس نے کہا : جی ہاں۔ ( حضرت عبداللہ ﷺ ) فرماتے ہیں ۔ آپ نے پھل کو ہلایا تو اس کھجور سے پھل اترنے لگے حتیٰ کہ وہ زمین پر آگئے اور پھر سب کو دیتے ہوئے نبی اکرم ﷺ کے پاس آگئے۔ آپ ﷺ نے ان کو پھر فرمایا : واپس چلے جاؤ تو سب دوبارہ اپنی اپنی جگہ پر واپس چلے گئے۔ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیا ر کے مطابق صحیح ہے ۔لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اسے نقل نہیں کیا۔

أَرَأَيْتَ ← بِمَ أَعْرِفُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ؟ ← جاءَ أعرابيٌّ إلى النبيِّ ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← أَبِي ظَبْيَانَ، ← سِمَاكٍ، ← شَرِيکٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْأَصْبَهَانِيِّ ← أَبُو بَكْرٍ إِسْحَاقُ، أَنْبَأَ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ،

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of the Chronicles of the Advances of the Prophets and Messengers › And from the Book of the Signs of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, which are the signs of prophethood · Hadith 4237

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ تَوَارِيخِ الْمُتَقَدِّمِينَ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ ‹ وَمِنْ كِتَابِ آيَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي هِيَ دَلَائِلُ النُّبُوَّةِ · حديث 4238

4238 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَكِّي، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْمَرْوَزِيُّ، ثنا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي ثَوْرٍ، عَنِ السُّدِّيِّ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: " كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ، فَخَرَجَ فِي بَعْضِ نَوَاحِيهَا فَمَا اسْتَقْبَلَهُ شَجَرٌ، وَلَا جَبَلٌ إِلَّا قَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4238 - صحيح

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ مکہ میں تھے، آپ مکہ کے گرد نواح میں نکلے تو آپ جس درخت اور پتھر کی طرف متوجہ ہوتے وہ کہتا : السلام علیک یا رسول اللہ۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔

عَلِيٍّ، ← عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ← السُّدِّيِّ ← الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي ثَوْرٍ، ← عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ← يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْمَرْوَزِيُّ، ← أبو محمد أحمد بن عبد الله المزكي

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of the Chronicles of the Advances of the Prophets and Messengers › And from the Book of the Signs of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, which are the signs of prophethood · Hadith 4238

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ تَوَارِيخِ الْمُتَقَدِّمِينَ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ ‹ وَمِنْ كِتَابِ آيَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي هِيَ دَلَائِلُ النُّبُوَّةِ · حديث 4239

4239 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ كَامِلٍ الْقَاضِي، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ كَامِلٍ الرَّقَاشِيُّ، ثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: مَرِضْتُ فَأَتَى عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَقُولُ اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ أَجَلِي قَدْ حَضَرَ فَأَرِحْنِي وَإِنْ كَانَ مُتَأَخِّرًا فَارْفَعْنِي، وَإِنْ كَانَ الْبَلَاءُ فَصَبِّرْنِي. فَقَالَ: «مَا قُلْتَ؟» فَأَعَدْتُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللَّهُمَّ اشْفِهِ اللَّهُمَّ عَافِهِ» ثُمَّ قَالَ: «قُمْ» فَقُمْتُ، فَمَا أَعَادَ لِي ذَلِكَ الْوَجَعُ بَعْدَهُ «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4239 - على شرط البخاري ومسلم

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں بیمار ہوگیا تو نبی اکرم ﷺ میرے پاس تشریف لائے۔ میں اس وقت یوں دعا مانگ رہا تھا : اے اللہ ! اگر تو میری موت کا وقت آگیا ہے تو مجھے لے چل اور اگر ابھی موت دور ہے تو مجھے صحت دے دے اور اگر یہ کوئی آزمائش ہے تو مجھے صبر عطا فرما۔ آپ ﷺ نے فرمایا : تم نے کیا کہا؟ میں نے وہی الفاظ دوبارہ دہرائے ۔ تو رسول اللہﷺ نے فرمایا : اے اللہ ! اس کو شفا دے دے ، اے اللہ تعالیٰ اس کو شفا دے دے۔ پھر آپ نے کہا: اٹھو۔ میں اٹھ کھڑا ہوااور اس کے بعد دوبارہ مجھے بیماری نہیں آئی ۔ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیا ر کے مطابق صحیح ہے ۔لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اسے نقل نہیں کیا۔

أَقُولُ: اللَّهُمَّ ← مَرِضْتُ فَأَتَى عَلَيَّ النَّبِيُّ ← عَلِيٍّ، ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ، ← عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ← شُعْبَةُ، ← وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ← عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ كَامِلٍ الرَّقَاشِيُّ، ← أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ كَامِلٍ الْقَاضِي

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of the Chronicles of the Advances of the Prophets and Messengers › And from the Book of the Signs of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, which are the signs of prophethood · Hadith 4239

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ تَوَارِيخِ الْمُتَقَدِّمِينَ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ ‹ وَمِنْ كِتَابِ آيَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي هِيَ دَلَائِلُ النُّبُوَّةِ · حديث 4240

4240 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الدَّقَّاقُ بِبَغْدَادَ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّقَاشِيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَضْرَمِيُّ، أَنْبَأَ عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا أَبُو كَثِيرٍ الْعَنَزِيُّ، قَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: مَا عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ مُؤْمِنٌ وَلَا مُؤْمِنَةٌ، إِلَّا وَهُوَ يُحِبُّنِي، قَالَ: قُلْتُ: وَمَا عِلْمُكَ بِذَلِكَ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ؟ قَالَ: إِنِّي كُنْتُ أَدْعُو أُمِّي إِلَى الْإِسْلَامِ فَتَأْبَى، وَإِنِّي دَعَوْتُهَا ذَاتَ يَوْمٍ فَأَسْمَعَتْنِي فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَكْرَهُ فَجِئْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي كُنْتُ أَدْعُو أُمِّي إِلَى الْإِسْلَامِ فَتَأْبَى عَلَيَّ وَإِنِّي دَعَوْتُهَا يَوْمًا فَأَسْمَعَتْنِي فِيكَ مَا أَكْرَهُ فَادْعُ اللَّهَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنْ يَهْدِيَ أُمَّ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَى الْإِسْلَامِ، فَدَعَا لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَجَعْتُ إِلَى أُمِّي أُبَشِّرُهَا بِدَعْوَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا كُنْتُ عَلَى الْبَابِ إِذِ الْبَابُ مُغْلَقٌ فَدَقَقْتُ الْبَابَ فَسَمِعَتْ حِسِّي فَلَبِسَتْ ثِيَابَهَا وَجَعَلَتْ عَلَى رَأْسِهَا خِمَارَهَا وَقَالَتْ: أَرْفِقْ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ فَفَتَحَتْ لِيَ الْبَابَ فَلَمَّا دَخَلْتُ قَالَتْ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ فَرَجَعْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَبْكِي مِنَ الْفَرَحِ، كَمَا كُنْتُ أَبْكِي مِنَ الْحُزْنِ وَجَعَلْتُ أَقُولُ أَبْشِرْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدِ اسْتَجَابَ اللَّهُ دَعَوْتَكَ وَهَدَى اللَّهُ أُمَّ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَى الْإِسْلَامِ فَقُلْتُ: ادْعُ اللَّهَ أَنْ يُحَبِّبَنِيَ وَأُمِّي إِلَى عِبَادِهِ الْمُؤْمِنِينَ وَيُحَبِّبَهُمْ إِلَيْنَا، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللَّهُمَّ حَبِّبْ عُبَيْدَكَ هَذَا، وَأُمُّهُ إِلَى عِبَادِكَ الْمُؤْمِنِينَ، وَحَبِّبْهُمْ إِلَيْهِمَا» فَمَا عَلَى الْأَرْضِ مُؤْمِنٌ وَلَا مُؤْمِنَةٌ إِلَّا وَهُوَ يُحِبُّنِي وَأَحَبُّهُ «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4240 - صحيح

ابو کثیر عنزی کہتے ہیں : حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اس روئے زمین پر ہر مومن مرد اور عورت مجھ سے محبت کرتے ہیں ۔ میں نے کہا: اے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ! آپ یہ دعویٰ کس بنا پر کر رہے ہو؟ انہوں نے فرمایا : میں اپنی والدہ کو اسلام کی دعوت دیا کرتا تھا لیکن وہ انکار کردیتی تھی۔ ایک دن میں نے ان کو اسلام کی دعوت پیش کی تو اس نے رسول اللہ ﷺ کے متعلق ایسی باتیں کیں جو مجھے قطعاً نا پسند تھیں ۔ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور عرض کی: یارسول اللہ ﷺ میں اپنی والدہ کو اسلام کی دعوت دیا کرتا تھا اور وہ آگے سے انکار کردیا کرتی تھیں اور آج میں نے ان کو اسلام کی دعوت دی تو اس نے آپ ﷺ کے متعلق ایسی باتیں کی ہیں جو میری برداشت سے باہر ہیں ۔ یارسول اللہ ﷺ ! آپ دعا فرما دیں کہ اللہ تعالیٰ میری ماں کو ہدایت عطا فرما دے ۔ تو رسول اللہ ﷺ نے اس کے لئے ہدایت کی دعا فرمادی ، میں اپنی ماں کی طرف واپس لوٹا تاکہ ان کو خوشخبری دوں کہ رسول اللہ ﷺ نے اس کے لئے دعا کی ہے۔ میں دروازے پر پہنچا تو دروازہ اند سے بند تھا۔ میں نے دروازہ کھٹکھٹایا انہوں نے میری آہٹ سنی تو اپنے کپڑے سمیٹے ، اپنے سر پر دوپٹہ اوڑھا اور کہنے لگی ۔ابوہریرہ : ذرا ٹھہریں ۔ پھر دروازہ کھولا ۔ جب میں اندر داخل ہوا تو میری والدہ بولیں : اشہدان لاالہ الااللہ وان محمد ا رسول اللہ ۔ میں انہی قدموں پر واپس رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں لوٹ گیا اور خوشی کے مارے میری آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے جیسا کہ اس سے پہلے پریشانی کی وجہ سے میرے آنسو نکلا کرتے تھے۔ میں نے جا کر کہا: یا رسول اللہ ﷺ آپ کو خوشخبری ہو ، اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعا کو قبول کرلیا ہے اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی ماہ کو اسلام کی ہدایت عطا فرمادی ہے پھر میں نے عرض کی : اللہ تعالیٰ سے دعا فرما دیں اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندوں کے دلوں میں میری اور میری ماں کی محبت ڈال دے اور ہمارے دلوں میں ان کی محبت ڈال دے تو رسول اللہ ﷺ نے دعا مانگی : اے اللہ ! اپنے اس بندے اور اس کی ماں کو اپنے مومن بندوں کے ہاں محبوب کردے اور ان کے دلوں میں ان کی محبت ڈال دے۔ چنانچہ روئے زمین پر جو بھی مومن مرد یا عورت ہے وہ سب مجھ سے محبت کرتے ہیں اور میں ان سے محبت کرتا ہوں۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔

قُلْتُ: وَمَا عِلْمُكَ بِذَلِكَ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ؟ ← أَبُو هُرَيْرَةَ: مَا عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ مُؤْمِنٌ وَلَا مُؤْمِنَةٌ، إِلَّا وَهُوَ يُحِبُّنِي، ← أَبُو كَثِيرٍ الْعَنَزِيُّ، ← يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَضْرَمِيُّ، أَنْبَأَ عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، ← عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّقَاشِيُّ، ← أَبُو عَمْرٍو عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الدَّقَّاقُ بِبَغْدَادَ،

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of the Chronicles of the Advances of the Prophets and Messengers › And from the Book of the Signs of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, which are the signs of prophethood · Hadith 4240

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ تَوَارِيخِ الْمُتَقَدِّمِينَ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ ‹ وَمِنْ كِتَابِ آيَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي هِيَ دَلَائِلُ النُّبُوَّةِ · حديث 4241

4241 - حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْبُرُلُّسِيُّ، ثنا ضِرَارُ بْنُ صُرَدَ، ثنا عَائِذُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: كَانَ فُلَانٌ يَجْلِسُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا تَكَلَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَيْءٍ اخْتَلَجَ وَجْهُهُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كُنْ كَذَلِكَ» فَلَمْ يَزَلْ يُخْتَلِجُ حَتَّى مَاتَ «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4241 - ضرار بن صرد واه

حضرت عبدالرحمٰن ابن ابی بکر الصدیق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : فلاں آدمی نبی اکرم ﷺ کے پاس بیٹھا کرتا تھا اور آپ جب کوئی گفتگو فرماتے تو وہ منہ چڑایا کرتا تھا۔ نبی اکرم ﷺ نے ( ایک دن) کہہ دیا : تو ایسے ہی ہو جا۔ تو ساری زندگی اسکا چہرہ اسی طرح رہا حتیٰ کہ وہ مر گیا۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔

كَانَ فُلَانٌ يَجْلِسُ إِلَى النَّبِيِّ فَإِذَا تَكَلَّمَ النَّبِيُّ بِشَيْءٍ اخْتَلَجَ وَجْهُهُ ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَکْرٍ الصِّدِّيقِ ← عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي1 خَالِدٍ ← عَائِذُ بْنُ حَبِيبٍ ← ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ ← إبراهيمُ بنُ سليمانَ البُرلُّسيُّ ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of the Chronicles of the Advances of the Prophets and Messengers › And from the Book of the Signs of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, which are the signs of prophethood · Hadith 4241

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ تَوَارِيخِ الْمُتَقَدِّمِينَ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ ‹ وَمِنْ كِتَابِ آيَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي هِيَ دَلَائِلُ النُّبُوَّةِ · حديث 4242

4242 - حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ سُلَيْمَانَ الزَّاهِدُ، ثنا أَبُو عَلِيٍّ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَشْعَثُ الْكُوفِيُّ بِمِصْرَ، حَدَّثَنِي أَبُو الْحَسَنِ مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُوسَى بْنِ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ أَبِيهِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ الْحُسَيْنِ، عَنْ أَبِيهِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنْ يَهُودِيًّا، كَانَ يُقَالَ لَهُ جُرَيْجِرَةُ كَانَ لَهُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَنَانِيرُ فَتَقَاضَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ: «يَا يَهُودِيُّ، مَا عِنْدِي مَا أُعْطِيكَ» قَالَ: فَإِنِّي لَا أُفَارِقُكَ يَا مُحَمَّدُ حَتَّى تُعْطِيَنِي، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذًا أَجْلِسُ مَعَكَ» فَجَلَسَ مَعَهُ فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ الْمَوْضِعِ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ الْآخِرَةَ وَالْغَدَاةَ وَكَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَهَدَّدُونَهُ، وَيَتَوَعَّدُونَهُ فَفَطِنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «مَا الَّذِي تَصْنَعُونَ بِهِ؟» فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، يَهُودِيٌّ يَحْبِسُكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنَعَنِي رَبِّي أَنْ أَظْلِمَ مُعَاهَدًا وَلَا غَيْرَهُ» فَلَمَّا تَرَحَّلَ النَّهَارُ قَالَ الْيَهُودِيُّ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَقَالَ: شَطْرُ مَالِي فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمَا وَاللَّهِ مَا فَعَلْتُ الَّذِي فَعَلْتُ بِكَ إِلَّا لِأَنْظُرَ إِلَى نَعْتِكَ فِي التَّوْرَاةِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ مَوْلِدُهُ بِمَكَّةَ، وَمُهَاجَرُهُ بِطَيْبَةَ وَمُلْكُهُ بِالشَّامِ لَيْسَ بِفَظٍّ وَلَا غَلِيظٍ وَلَا سَخَّابٍ فِي الْأَسْوَاقِ وَلَا مُتَزَيٍّ بِالْفُحْشِ، وَلَا قَوْلِ الْخَنَا، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، هَذَا مَالِي فَاحْكُمْ فِيهِ بِمَا أَرَاكَ اللَّهُ، وَكَانَ الْيَهُودِيُّ كَثِيرَ الْمَالِ [التعليق - من تلخيص الذهبي] 4242 - حديث منكر بمرة

حضرت علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک جریرہ نامی یہودی کے کچھ دینار رسول اللہ ﷺ پر قرضہ تھا۔ اس نے نبی اکرم ﷺ سے ان دیناروں کا مطالبہ کیا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : اے یہودی ابھی میرے پاس ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو میں تجھے دے سکوں ۔ اس نے کہا : اے محمد ﷺ ! جب تک آپ میرا قرضہ نہیں دے دیتے ، میں آپ کو چھوڑوں گا نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ٹھیک ہے، میں تیرے پاس بیٹھا ہوں۔ تو رسول اللہ ﷺ اسی مقام پر اس کے پاس بیٹھے رہے اور ظہر ، عصر ، مغرب ، عشاء اور اگلے دن کی فجر کی نمازیں وہیں پڑھیں ۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اس کو ڈرانے دھمکانے لگے ۔ رسول اللہ ﷺ سمجھ گئے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : تم اس کے ساتھ یہ کیا سلوک کررہے ہو؟ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کی: یارسول اللہ ﷺ ! اس یہودی نے آپ کو روک رکھا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے مجھے معاہدہ اور غیر معاہدہ پر زیادتی کرنے سے منع کیا ہے۔ جب دن ڈھلا تو یہودی نے کہا: اشہدان لاالہ الا اللہ واشہد ان محمد عبدہ ورسولہ اور بولا : میرا آدھا مال اللہ کی راہ میں وقف ہے ۔ خدا کی قسم ! میں نے یہ جو کچھ کیا ہے صرف وہ نشانیاں دیکھنے کے لئے کیا جو آپ کی تعریف میں توراۃ میں مذکور ہیں کہ ( ان کا نام ) محمد بن عبداللہ ہو گا، اس کی پیدائش مکہ میں ہوگی اور مدینہ کی طرف ہجرت کرے گا اور اس کی سلطنت شام تک ہوگی۔ وہ تند خو، سخت مزاج نہ ہوگا ، نہ بازاروں میں چیخنے والا ہو گا نہ فحش گو ہوگا اور نہ بد زبان ہوگا ۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور بے شک آپ ﷺ اللہ کے رسول ہیں ۔ یہ میرا مال حاضر ہے،اس میں آپ اپنی صوبدید کے مطابق تصرف فرمائیں وہ یہودی مالدار تھا۔

أَبِيهِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ← جَدِّهِ الْحُسَيْنِ، ← أَبِيهِ ← أبيه محمد بن علي ← جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← أَبِي ← أَبُو الْحَسَنِ مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُوسَى بْنِ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، ← أَبُو عَلِيٍّ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَشْعَثُ الْكُوفِيُّ ← أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ سُلَيْمَانَ الزَّاهِدُ،

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of the Chronicles of the Advances of the Prophets and Messengers › And from the Book of the Signs of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, which are the signs of prophethood · Hadith 4242

chevron_left Previous
1…20212223
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Door
2. Science Book
    1. Door
3. The Book of Purity
    1. Door
4. The first book of prayer
    2. Chapter at the prayer timetable3. Chapter on the virtue of the five daily prayers4. Insurance section
5. The Friday Book
    4. Insurance section
6. The two Eid prayers book
    4. Insurance section
7. The Witr Book
    4. Insurance section
8. From the book on voluntary prayer
    4. Insurance section
9. The Omission Book
    4. Insurance section
10. The Ascension Book
    4. Insurance section
11. Eclipse Book
    4. Insurance section
12. The Fear Prayer Book
    4. Insurance section