المستدرك على الصحيحين · تَفْسِيرُ سُورَةِ الْإِخْلَاصِ ‹ قَدْ ذَكَرْتُ فَضَائِلَ هَذِهِ السُّورَةِ فِي فَضَائِلِ الْقُرْآنِ · حديث 3987
3987 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَافِظُ، وَأَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَا: ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْفَضْلِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، " أَنَّ الْمُشْرِكِينَ، قَالُوا: يَا مُحَمَّدُ، انْسُبْ لَنَا رَبَّكَ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ} [الإخلاص: 2] قال: الصمد: الذي لم يلد، {وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ} [الإخلاص: 3] لِأَنَّهُ لَيْسَ شَيْءٌ يُولَدُ إِلَّا سَيَمُوتُ، وَلَيْسَ شَيْءٌ يَمُوتُ إِلَّا سَيُورَثُ، وَإِنَّ اللَّهَ لَا يَمُوتُ وَلَا يُورَثُ {وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ} [الإخلاص: 4] قَالَ: لَمْ يَكُنْ لَهُ شَبِيهٌ، وَلَا عَدْلٌ وَلَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 3987 - صحيح
اس سورت کے فضائل " القرآن " کے باب میں ذکر کئے جا چکے ہیں ۔ حضر بت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : مشرکین نے کہا : اے محمد ! اپنے رب کا نسب بیان کرو تو اللہ تعالیٰ نے یہ سورت نازل فرمائی : ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ١ اللَّهُ الصَّمَدُ٢ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ٣ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ٤﴾ [الإخلاص: 1-4]" تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے ، اللہ بے نیاز ہے اور نہ وہ کسی سے پیدا ہو ا اور نہ اس کے جوڑ کا کوئی "۔ ( ترجمہ کنزالایمان ، امام احمد رضا رحمتہ اللہ علیہ ) " الصَّمَدُ" ( آپ فرماتے ہیں " الصمد " وہ ہوتا ہے جس کی اولاد نہ ہو ) "لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ " کیونکہ جو بھی پیدا ہو گا ، وہ مرے گا ، اور جو مرے گا ، اس کی وراثت بھی بنے گی اور اللہ تعالیٰ ( نہ پیدا ہوا ہے ) نہ مرے گا ، نہ اس کی وراثت بنے گی ۔ "وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ" آپ فرماتے ہیں : نہ اس سے کسی کی مشابہت ہے ، نہ اس کے کوئی برابر ہے اور نہ ہی اس کی مثل کوئی چیز ہے ۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔
أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ: أَنَّ الْمُشْرِكِينَ ← أَبِي الْعَالِيَةِ ← الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ ← أبو جعفر الرازي ← مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ، ← الْحُسَيْنُ بْنُ الْفَضْلِ، ← أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَافِظُ
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Interpretation of Surat al-Ikhlaas › I have mentioned the merits of this Surah in the virtues of the Qur’an. · Hadith 3987
