المستدرك على الصحيحين · تَفْسِيرُ سُورَةِ وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى ‹ تَفْسِيرُ سُورَةِ حم عسق · حديث 3940
3940 - حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحَافِظُ، أَنْبَأَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ وَهْبٍ الْحَافِظُ، أَنْبَأَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ الْحُسَيْنِ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «سِتَّةٌ لَعَنْتُهُمْ وَلَعَنَهُمُ اللَّهُ وَكُلُّ نَبِيٍّ مُجَابٌ الزَّائِدُ فِي كِتَابِ اللَّهِ، وَالْمُكَذِّبُ بِقَدَرِ اللَّهِ، وَالْمُتَسَلِّطُ بِالْجَبَرُوتِ لِيُذِلَّ مَنْ أَعَزِّ اللَّهُ وَيُعِزَّ مَنْ أَذَلَّ اللَّهُ، وَالتَّارِكُ لِسُنَّتِي، وَالْمُسْتَحِلُّ مِنْ عِتْرَتِي مَا حَرَّمَ اللَّهُ، وَالْمُسْتَحِلُّ لِحَرَمِ اللَّهِ» قَالَ سُفْيَانُ: اقْرَءُوا سُورَةَ واللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى، {فَأَمَّا مَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَى، وَأَمَّا مَنْ بَخِلَ وَاسْتَغْنَى وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَى فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَى} [الليل: 6] «هَكَذَا حَدَّثَنَاهُ أَبُو عَلِيٍّ وَلَهُ إِسْنَادٌ صَحِيحٌ أَخْشَى أَنِّي ذَكَرْتُهُ فِيمَا تَقَدَّمَ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 3940 - سكت عنه الذهبي في التلخيص في هذا الموضع
علی بن حسین رحمتہ اللہ علیہ اپنے والد سے وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں : رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: 6 لوگ ایسے ہیں جن پر میں لعنت کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ بھی ان پر لعنت کرتا ہے اور ہر نبی ( جو کہ مستجاب الدعوات ہوتا ہے ) نے ان پر لعنت 1۔ قرآن کریم میں اضافہ کرنے والا، 2۔ اللہ تعالیٰ کی تقدیر کو جھٹلانے والا، 3۔ جبراً اقتدار پر مسلط ہونے والا تاکہ ان لوگوں کو ذلیل کرے جن کو اللہ نے عزت دی اور ان کو عزت دے جنہیں اللہ نے ذلیل کیا ہے ، 4۔ میری سنت کا تارک ، 5۔ میری آل کا بے ادب ، 6۔ اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ چیزوں کو حلال سمجھنے والا ۔ حضرت سفیان نے کہا : سورۃ ﴿اللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى١﴾ [الليل: 1]" اور رات کی قسم جب چھائے " ۔ ( ترجمہ کنزالایمان ، امام احمد رضا رحمتہ اللہ علیہ ) ﴿فَأَمَّا مَنْ أَعْطَى ﴾ [الليل: 5]" تو جس نے دیا اور پرہیز گاری کی " ۔ ( ترجمہ کنزالایمان ، امام احمد رضا رحمتہ اللہ علیہ ) ﴿وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى٦﴾ [الليل: 6]" اور سب سے اچھی کو سچ مانا " ۔ ( ترجمہ کنزالایمان ، امام احمد رضا رحمتہ اللہ علیہ ) ﴿فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَى٧﴾ [الليل: 7]" تو بہت جلد ہم اسے آسانی مہیا کر دیں گے " ۔ ( ترجمہ کنزالایمان ، امام احمد رضا رحمتہ اللہ علیہ ) ﴿وَأَمَّا مَنْ بَخِلَ وَاسْتَغْنَى٨﴾ [الليل: 8]" اور جس نے بخل کیا اور بے پرواہ بنا " ۔ ( ترجمہ کنزالایمان ، امام احمد رضا رحمتہ اللہ علیہ ) ﴿وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَى٩﴾ [الليل: 9]" اور سب سے اچھی کو جھٹلایا " ۔ ( ترجمہ کنزالایمان ، امام احمد رضا رحمتہ اللہ علیہ ) ﴿فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَى١٠﴾ [الليل: 10]" تو بہت جلد ہم اسے دشواری مہیا کر دیں گے " ۔ ( ترجمہ کنزالایمان ، امام احمد رضا رحمتہ اللہ علیہ ) ابو علی نے ہمیں ایسے ہی حدیث بیان کی ہے اس کی سند صحیح ہے اور میرا خیال ہے کہ میں پہلے بھی اس کو نقل کر چکا ہوں۔
جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ، ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ ← سُفْيَانَ، ← أَبِي
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Interpretation of Surah and the night when it overlooks › Interpretation of Surat Ham Asak · Hadith 3940
