المستدرك على الصحيحين · تَفْسِيرُ سُورَةِ إِذَا السَّمَاءِ انْفَطَرَتْ ‹ تَفْسِيرُ سُورَةِ حم عسق · حديث 3906
3906 - أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَلِيمٍ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا أَبُو الْمُوَجِّهِ، أَنْبَأَ عَبْدَانُ، أَنْبَأَ عَبْدُ اللَّهِ، أَنْبَأَ هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ حُذَيْفَةَ، عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَامَ سَائِلٌ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَ فَسَكَتَ الْقَوْمُ، ثُمَّ إِنَّ رَجُلًا أَعْطَاهُ فَأَعْطَاهُ الْقَوْمُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنِ اسْتَنَّ خَيْرًا فَاسْتُنَّ بِهِ فَلَهُ أَجْرُهُ، وَمِثْلُ أُجُورِ مَنْ تَبِعَهُ غَيْرَ مُنْتَقِصٍ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا، وَمَنِ اسْتَنَّ شَرًّا فَاسْتُنَّ بِهِ فَعَلَيْهِ وِزْرُهُ، وَمِثْلُ أَوْزَارِ مَنِ اتَّبَعَهُ غَيْرَ مُنْتَقِصٍ مِنْ أَوْزَارِهِمْ شَيْئًا» قَالَ: وَتَلَا حُذَيْفَةُ بْنُ الْيَمَانِ {عَلِمَتْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ} [الانفطار: 5] «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ بِهَذَا اللَّفْظِ» إِنَّمَا اتَّفَقَا عَلَى حَدِيثِ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: «مَنْ سَنَّ فِي الْإِسْلَامِ» فَقَطْ [التعليق - من تلخيص الذهبي] 3906 - صحيح
حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کے زمانے میں ایک شخص نے سوال کیا ۔ سب لوگ خاموش رہے پھر ایک آدمی نے اس کو کچھ دے دیا پھر باقی لوگوں نے بھی اس کو دے دیا تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جو آدمی نیک کام کرے اور اس کے نیک عمل کو اپنا لیا جائے تو اس کو اپنے عمل کا بھی ثواب ملے گا اور جو لوگ اس کو اپنائیں گے ان کا ثواب کم کئے بغیر ان کے برابر اس شخص کو بھی ثواب دیا جائے گا اور جو آدمی برا عمل کرے اور اس کے اس عمل کو اپنا لیا جائے تو اس کو اپنے عمل کا گناہ بھی ہو گا اور جو لوگ اس کو اپنائیں گے ان کے گناہ میں کمی کئے بغیر ان کے برابر اس کو بھی گناہ ملے گا۔ پھر حضرت حذیفہ نے یہ آیت پڑھی : ﴿عَلِمَتْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ٥﴾ [الانفطار: 5]" ہر جان جان لے گی جو اس نے آ گے بھیجا اور جو پیچھے " ۔ ( ترجمہ کنزالایمان ، امام احمد رضا رحمتہ اللہ علیہ ) یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ تاہم امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے صرف یہ الفاظ نقل کئے ہیں : " من سن فی الاسلام "
حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ ← أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ حُذَيْفَةَ ← مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ← أَبُو الْمُوَجِّهِ، أَنْبَأَ عَبْدَانُ، أَنْبَأَ عَبْدُ اللَّهِ، أَنْبَأَ هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، ← الحسن بن حليم المروزي
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Interpretation of Surah if the sky breaks › Interpretation of Surat Ham Asak · Hadith 3906
