المستدرك على الصحيحين · تَفْسِيرُ سُورَةِ عَبْسَ وَتَوَلَّى ‹ تَفْسِيرُ سُورَةِ حم عسق · حديث 3896
3896 - حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عِيسَى الْحِيرِيُّ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ، ثنا أَبِي، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: أُنْزِلَتْ عَبْسَ وَتَوَلَّى فِي ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ الْأَعْمَى فَقَالَتْ: أَتَى إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ يَقُولُ: أَرْشِدْنِي، قَالَتْ: وَعِنْدَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عُظَمَاءِ الْمُشْرِكِينَ، قَالَتْ: فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْرِضُ عَنْهُ وَيُقْبِلُ عَلَى الْآخَرِ وَيَقُولُ: «أَتَرَى مَا أَقُولُ بَأْسًا» فَيَقُولُ: «لَا» فَفِي هَذَا أُنْزِلَتْ عَبَسَ وَتَوَلَّى «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ، فَقَدْ أَرْسَلَهُ جَمَاعَةٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 3896 - على شرط البخاري ومسلم
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں : یہ آیت " عبس و تولی " نابینا صحابی حضرت عبداللہ ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی ۔ آپ ( اس کی تفصیل بیان کرتے ہوئے ) فرماتی ہیں : ( حضرت عبداللہ ابن مکتوم رضی اللہ عنہ ) رسول اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہنے لگے : مجھے ہدایت فرمائیے ۔ آپ فرماتی ہیں : اس وقت حضور ﷺ کے پاس مشرکین کے بڑے بڑے لوگ آئے ہوئے تھے ۔ آپ فرماتی ہیں : رسول اللہ ﷺ نے اس سے توجہ ہٹ اکر ان کی جانب متوجہ ہو گئے اور فرمایا : تمہارا کیا خیال ہے میں جو کچھ کہہ رہا ہوں اس میں کوئی حرج ہے ؟ اس ( عبداللہ بن ام مکتوم ) نے کہا : جی نہیں ۔ اس موقع پر یہ آیت " عبس و تولی " نازل ہوئی ۔ ( محض اللہ رب العزت کے دین کی سر بلندی کی خواہش میں ان شرفاء کی جانب زیادہ توجہ فرمائی ۔ کیونکہ دل اطہر میں یہ خیال تھا کہ اگر یہ لوگ اسلام قبول کر لیں گے تو اسلام بہت جلدی سے پھیلے گا ۔ شفیق ) ۔ یہ حدیث امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمتہ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ تاہم ( محدثین رحمتہ اللہ علیہ کی ایک ) جماعت نے ہشام بن عروہ سے ارسال کیا ہے ۔
عَائِشَةَ ← عُرْوَةَ ← هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، ← أَبِي ← سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ، ← الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ← عَلِيُّ بْنُ عِيسَى الْحِيرِيُّ،
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Interpretation of Surah Abbas and wali › Interpretation of Surat Ham Asak · Hadith 3896
