المستدرك على الصحيحين · تَفْسِيرُ سُورَةِ الْحَاقَّةِ ‹ تَفْسِيرُ سُورَةِ حم عسق · حديث 3846
3846 - أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ، ثنا أَبُو حُذَيْفَةَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: {سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ سَبْعَ لَيَالٍ وَثَمَانِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومًا} [الحاقة: 7] . قَالَ: «مُتَتَابِعَاتٍ» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 3846 - على شرط البخاري ومسلم
حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : " الحاقہ " ( وہ حق ہونے والی ) ( کا مطلب ہے ) ہر عمل کرنے والے کے عمل کو حق کرنے والی ۔: ﴿وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْحَاقَّةُ٣﴾ [الحاقة: 3]" اور تم نے کیا جانا کیسی وہ حق ہونے والی " ۔ ( ترجمہ کنزالایمان ، امام احمد رضا رحمتہ اللہ علیہ )قیامت کے دن کی عظمت بیان کرنے کے لئے یوں بیان کیا گیا ہے ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد : ﴿سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ سَبْعَ لَيَالٍ وَثَمَانِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومًا ﴾ [الحاقة: 7]" وہ ان پر قوت سے لگا دیں سات راتیں اور آٹھ دن لگاتار ) کے متعلق ) فرماتے ہیں ( حسوماً سے مراد ) مسلسل ہے ۔ یہ حدیث امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمتہ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ ← أَبِي مَعْمَرٍ ← مُجَاهِدٍ ← مَنْصُورٌ، ← سُفْيَانَ، ← أَبُو حُذَيْفَةَ ← إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ، ← أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Interpretation of Surah al-Haqqah › Interpretation of Surat Ham Asak · Hadith 3846
