المستدرك على الصحيحين · تَفْسِيرُ سُورَةِ الصَّفِّ ‹ تَفْسِيرُ سُورَةِ حم عسق · حديث 3806
3806 - حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أَنْبَأَ الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزِيدٍ، أَخْبَرَنِي أَبِي، ثنا الْأَوْزَاعِيُّ، وَحَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَيْهِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: اجْتَمَعْنَا فَتَذَاكَرْنَا فَقُلْنَا: أَيُّكُمْ يَأْتِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيَسْأَلَهُ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ، ثُمَّ تَفَرَّقْنَا وَهِبْنَا أَنْ يَأْتِيَهُ مِنَّا أَحَدٌ فَأَرْسَلَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَمَعَنَا فَجَعَلَ يُومِئُ بَعْضُنَا إِلَى بَعْضٍ، " فَقَرَأَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ إِلَى آخِرِ السُّورَةِ قَالَ أَبُو سَلَمَةَ: فَقَرَأَهَا عَلَيْنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا. قَالَ يَحْيَى: فَقَرَأَهَا عَلَيْنَا أَبُو سَلَمَةَ مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا. قَالَ الْأَوْزَاعِيُّ: فَقَرَأَهَا عَلَيْنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا. قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ وَقَرَأَ عَلَيْنَا الْأَوْزَاعِيُّ مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا. قَالَ مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو وَقَرَأَهَا عَلَيْنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا. قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ وَقَرَأَهَا عَلَيْنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا. قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ بَالَوَيْهِ وَقَرَأَهَا عَلَيْنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا. قَالَ الْحَاكِمُ: " وَأَنَا أَقُولُ: قَرَأَهَا عَلَيْنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ بَالَوَيْهِ مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ»
حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ہم لوگ اکٹھے بیٹھے بات چیت کر رہے تھے ، ہم نے سوچا کہ کسی کو رسول اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر یہ پوچھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کو کون سے عمل سب سے زیادہ محبوب ہے ۔ پھر ہم اس مجلس سے اٹھ گئے لیکن کسی کو بھی حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر یہ پوچھنے کی ہمت نہ ہوئی ۔رسول اللہ ﷺ نے ہمیں بلوایا ، ہم سب آپ کے پاس جمع ہو گئے ، ہم ایک دوسرے کو اشارے کرنے لگے ( کہ ہمارا مسئلہ حل ہونے والا ہے ) تو رسول اللہ ﷺ نے ہمارے سامنے پوری سورۃ صف پڑھی۔ ابو سلمہ رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں : عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے ہمارے سامنے پوری سورۃ صف پڑھی ۔ یحییٰ رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں :ابو سلمہ نے ہمارے سامنے یہ سورۃ از اول تا آخر پڑھی، اوزاعی کہتے ہیں ، یحییٰ بن ابی کثیر نے ہمارے سامنے پوری سورۃ الصف پڑھی ، ابو اسحاق فزاری کہتے ہیں : اوزاعی نے ہمارے سامنے پوری سورۃ صف پڑھی۔ معاویہ بن عمرو کہتے ہیں : ہمارے سامنے ابو اسحاق فزاری نے پوری سورۃ صف پڑھی۔ محمد بن احمد بن النضر کہتے ہیں : معاویہ بن عمرو نے ہمارے سامنے یہ پوری سورۃ پڑھی ۔ ابو بکر بن بالو یہ کہتے ہیں : محمد بن النضر نے ہمارے سامنے یہ پوری سورۃ پڑھی ۔ امام حاکم رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں اور میں کہتا ہوں کہ ابو بکر بن بالویہ نے ہمارے سامنے یہ پوری سورۃ پڑھی۔ یہ حدیث امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمتہ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا ۔
عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلاَمٍ ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ، ← أَبُو سَلَمَةَ ← يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ← الْاَوْزَاعِیُّ ← اَبُوْ اِسْحَاقَ الْفَزَارِیُّ ← مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ← مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرٍ ← أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ ← الْاَوْزَاعِیُّ ← أَبِي ← أبو العباس محمد بن يعقوب أنبأ العباس بن الوليد بن مزيد
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Interpretation of Surat As-Saff › Interpretation of Surat Ham Asak · Hadith 3806
