Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المستدرك على الصحيحين

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain

by أبو عبد الله محمد بن عبد الله بن محمد بن حمدويه الحاكم النيسابوري

8,836 Hadith692 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المستدرك على الصحيحين · مِنْ كِتَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 1187

1187 - حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أَنْبَأَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، ثنا أَبِي وَشُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ، قَالَا: ثنا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِي بُسْرَةَ الْغِفَارِيِّ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، أَنَّهُ قَالَ: «سَافَرْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ سَفَرًا، فَلَمْ أَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَرَكَ الرَّكْعَتَيْنِ حِينَ تَزِيغُ الشَّمْسُ» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ " وَقَدْ رَوَاهُ فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِي بُسْرَةَ الْغِفَارِيِّ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: «سَافَرْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعَةَ عَشَرَ سَفَرًا لَمْ أَرَهُ تَرَكَ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الظُّهْرِ»

حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ اٹھارہ سفر کئے ہیں ۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کبھی نہیں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورج ڈھلنے کے وقت دو رکعتیں ترک کی ہوں ۔ ۔ یہ حدیث امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے اسے صحیحین میں نقل نہیں کیا گیا ۔اور فلیح بن سلیمان نے صفوان بن سلیم پھر ابو بسرہ الغفاری کے حوالے سے براء بن عازب کا یہ قول نقل کیا ہے ،میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ انیس سفر کئے ہیں میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ظہر کی پہلی دو رکعتیں ترک کرتے کبھی نہیں دیکھا "۔

الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ← أبي بسرة الغفاري ← صَفْوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ، ← يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ← اللَّيْثُ ← أَبِي وَشُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ ← أبو العباس محمد بن يعقوب أنبأ محمد بن عبد الله بن عبد الحكم

Hadith 1187

المستدرك على الصحيحين · مِنْ كِتَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 1188

1188 - حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْإِمَامُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي صَفْوَانَ الثَّقَفِيُّ، ثنا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ هَاشِمٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ الْكَاتِبُ، وَكَانَتْ لَهُ مُرُوَّةٌ وَعَقْلٌ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَنْزِلُ مَنْزِلًا إِلَّا وَدَّعَهُ بِرَكْعَتَيْنِ» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ «وَعُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ الْكَاتِبُ مِمَّنْ يُجْمَعُ حَدِيثُهُ فِي الْبَصْرِيِّينَ»

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس مقام پر بھی ٹھہرتے وہاں سے روانہ ہونے سے قبل دو رکعتیں ادا کرتے ۔یہ حدیث صحیح ہے لیکن امام بخاری اور امام مسلم نے اس کو نقل نہیں کیا اور عثمان بن سعد الکاتب ان راویوں میں سے ہیں جن کی احادیث بصریوں میں جمع کی جاتی ہیں ۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← عُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ الْكَاتِبُ، وَكَانَتْ لَهُ مُرُوَّةٌ وَعَقْلٌ، ← عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ هَاشِمٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي صَفْوَانَ الثَّقَفِيُّ، ← محمد بن إسحاق الإمام، ← أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى،

Hadith 1188

المستدرك على الصحيحين · مِنْ كِتَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 1189

1189 - حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مِهْرَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، أَنْبَأَ شَيْبَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ، عَنِ الْأَغَرِّ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنِ اسْتَيْقَظَ مِنَ اللَّيْلِ وَأَيْقَظَ أَهْلَهُ، فَصَلَّيَا رَكْعَتَيْنِ جَمِيعًا كُتِبَا مِنَ الذَّاكِرِينَ اللَّهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتِ» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ "

حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص رات کے وقت اٹھے اور اپنی بیوی کو اٹھائے اور وہ دونوں 2 رکعت نوافل پڑھیں ، ان کا نام اللہ کا کثرت سے ذکر کرنے والوں میں لکھ دیا جاتا ہے ۔ یہ حدیث امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ دونوں کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن دونوں نے ہی اسے نقل نہیں کیا ۔

أَبِي سَعِيدٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، ← الْاَغَرِّ اَبِیْ مُسْلِمٍ ← عَلِيِّ بْنِ الأَقْمَرِ ← الْاَعْمَشِ ← عبيد الله بن موسى أنبأ شيبان ← أحمد بن مهران الاصبهاني ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ

Hadith 1189

المستدرك على الصحيحين · مِنْ كِتَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 1190

1190 - أَخْبَرَنَا أَبُو النَّضْرِ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَقِيهُ، وَأَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنَزِيُّ، قَالَا: ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، وَحَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَكِّي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ، قَالَا: ثنا أَبُو أَيُّوبَ سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، وَعِكْرِمَةَ، مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ بَيْنَمَا هُوَ جَالِسٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ جَاءَهُ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ فَقَالَ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ تَفَلَّتَ هَذَا الْقُرْآنُ مِنْ صَدْرِي، فَمَا أَجِدُنِي أَقْدِرُ عَلَيْهِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا أَبَا الْحَسَنِ، أَفَلَا أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ يَنْفَعُكَ اللَّهُ بِهِنَّ، وَيَنْفَعُ بِهِنَّ مَنْ عَلَّمْتَهُ، وَيُثَبِّتُ مَا عَلِمْتَهُ فِي صَدْرِكَ؟» قَالَ: أَجَلْ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَعَلِّمْنِي، قَالَ: " إِذَا كَانَتْ لَيْلَةُ الْجُمُعَةِ، فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَقُومَ فِي ثُلُثِ اللَّيْلِ الْآخِرِ، فَإِنَّهَا سَاعَةٌ مَشْهُودَةٌ، وَالدُّعَاءُ فِيهَا مُسْتَجَابٌ، وَهِيَ قَوْلُ أَخِي يَعْقُوبَ لِبَنِيهِ سَوْفَ أَسْتَغْفِرُ لَكُمْ رَبِّي حَتَّى تَأْتِيَ لَيْلَةُ الْجُمُعَةِ، فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَقُمْ فِي وَسَطِهَا، فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَقُمْ فِي أَوَّلِهَا، فَصَلِّ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ تَقْرَأُ فِي الْأُولَى بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، وَسُورَةِ يس، وَفِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَالم تَنْزِيلُ السَّجْدَةَ، وَفِي الرَّكْعَةِ الثَّالِثَةِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، وحم، الدُّخَانَ، وَفِي الرَّكْعَةِ الرَّابِعَةِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، وَتَبَارَكَ الْمُفَصَّلَ، فَإِذَا فَرَغْتَ مِنَ التَّشَهُّدِ فَاحْمَدِ اللَّهَ، وَأَحْسَنِ الثَّنَاءَ عَلَى اللَّهِ، وَصَلِّ عَلَيَّ، وَعَلَى سَائِرِ النَّبِيِّينَ وَأَحْسِنْ، وَاسْتَغْفِرْ لِإِخْوَانِكَ الَّذِينَ سَبَقُوكَ بِالْإِيمَانِ، وَاسْتَغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِينَ وَلِلْمُؤْمِنَاتِ، ثُمَّ قُلْ آخِرَ ذَلِكَ: اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي بِتَرْكِ الْمَعَاصِي أَبَدًا مَا أَبْقَيْتَنِي، وَارْحَمْنِي أَنْ أَتَكَلَّفَ مَا لَا يَعْنِينِي، وَارْزُقْنِي حُسْنَ النَّظَرِ فِيمَا يُرْضِيكَ عَنِّي، اللَّهُمَّ بَدِيعَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ وَالْعِزَّةِ الَّتِي لَا تُرَامُ، أَسْأَلُكَ يَا اللَّهُ يَا رَحْمَنُ بِجَلَالِكَ، وَنُورِ وَجْهِكَ أَنْ تُلْزِمَ قَلْبِي حِفْظَ كِتَابِكَ كَمَا عَلَّمْتَنِي، وَارْزُقْنِي أَنْ أَتْلُوَهُ عَلَى النَّحْوِ الَّذِي يُرْضِيكَ عَنِّي، اللَّهُمَّ بَدِيعَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ وَالْعِزَّةِ الَّتِي لَا تُرَامُ أَسْأَلُكَ يَا اللَّهُ يَا رَحْمَنُ بِجَلَالِكَ وَنُورِ وَجْهِكَ، أَنْ تُنَوِّرَ بِكِتَابِكَ بَصَرِي، وَأَنْ تُطْلِقَ بِهِ لِسَانِي، وَأَنْ تُفَرِّجَ بِهِ عَنْ قَلْبِي، وَأَنْ تَشْرَحَ بِهِ صَدْرِي، وَأَنْ تَشْغَلَ بِهِ بَدَنِي، فَإِنَّهُ لَا يُعِينُنِي عَلَى الْحَقِّ غَيْرُكَ، وَلَا يُؤْتِيهِ إِلَّا أَنْتَ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ أَبَا الْحَسَنِ، تَفْعَلُ ذَلِكَ ثَلَاثَ جُمَعٍ، أَوْ خَمْسًا، أَوْ سَبْعًا، يُجَابُ بِإِذْنِ اللَّهِ فَوَالَّذِي بَعَثَنِي بِالْحَقِّ مَا أَخْطَأَ مُؤْمِنًا قَطُّ " قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ فَوَاللَّهِ مَا لَبِثَ عَلِيٌّ إِلَّا خَمْسًا، أَوْ سَبْعًا حَتَّى جَاءَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مِثْلِ ذَلِكَ الْمَجْلِسِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي كُنْتُ فِيمَا خَلَا لَا أَتَعْلَمُ أَرْبَعَ آيَاتٍ أَوْ نَحْوَهُنَّ، فَإِذَا قَرَأْتُهُنَّ عَلَى نَفْسِي يَتَفَلَّتْنَ، فَأَمَّا الْيَوْمَ فَأَتَعَلَّمُ الْأَرْبَعِينَ آيَةً وَنَحْوَهَا، فَإِذَا قَرَأْتُهُنَّ عَلَى نَفْسِي، فَكَمَا كِتَابُ اللَّهِ نُصْبَ عَيْنِي، وَلَقَدْ كُنْتُ أَسْمَعُ الْحَدِيثَ فَإِذَا أَرَدْتُهُ تَفَلَّتَ، وَأَنَا الْيَوْمَ أَسْمَعُ الْأَحَادِيثَ فَإِذَا حَدَّثْتُ بِهَا لَمْ أَخْرِمْ مِنْهَا حَرْفًا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ ذَلِكَ: «مُؤْمِنٌ وَرَبُّ الْكَعْبَةِ أَبَا الْحَسَنِ» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ "

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتےہیں :کہ ایک مرتبہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ وہاں آئے اور بولے :یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ۔ یہ قرآن میرے سینے سے نکل جاتا ہے اور میں اس کو یاد نہیں رکھ نہیں پاتا ہوں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو فرمایا : اے ابوالحسن ! کیا میں تجھے ایسے کلمات نہ سکھا دوں جن کے ذریعے اللہ تعالی تجھے نفع سے اور ان لوگوں کو بھی نفع دے جن کو تو سکھائے اور جو کچھ تو سکھائے وہ تیرے سینے میں بھی قائم رہے ،حضرت علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! جی ہاں آپ مجھے سکھائیے !آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب جمعہ کی رات ہو تو اگر اس کے آخری حصے میں عبادت کر سکے (تو کرو)کیونکہ وہ وقت مشہود ہے اور اس میں دعا قبول ہوتی ہے اور یہی بات میرے بھائی یعقوب علیہ السلام نے اپنے بیٹوں سے کہی تھی کہ میں عنقریب تمہارے لئے اپنے رب سے مغفرت کی دعا کروں گا ۔ یہاں تک کہ جمعہ کی رات آ گئی ۔ اگر اس کی استطاعت نہ ہو تو رات کے درمیانی حصے میں عبادت کرو اور اگر اس کی بھی استطاعت نہ ہو تو رات کے پہلے حصے میں عبادت کرو (اور عبادت کا طریقہ کار یہ ہے ) چار رکعت نوافل پڑھو،پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ یسین ، دوسری رکعت میں فاتحہ کے بعد الم تنزیل السجدہ ،تیسری رکعت میں فاتحہ کے بعد حم الدخان اور چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد تبارک المفصل پڑھو ، جب تشہد سے فارغ ہو تو اللہ کی حمد ثنا ء کرو اور میرے اوپر اور تمام انبیاء پر احسن طریقے سے درود بھیجو اور اپنے بھائیوں کے لئے مغفرت کی دعا کرو جو اس سے پہلے ایمان لائے اور تمام مومن مرد اور عورتوں کے لئے مغفرت کی دعا کرو پھر سب سے آخر میں یہ دعا کرو "اے اللہ ! مجھ پر رحم کر ، جب تک تو مجھے زندہ رکھے ، میں گناہوں سے بچا رہوں اور میں فضولیا ت کو چھوڑ ے رکھوں اور یا اللہ ! مجھے وہ حسن نظر عطا کر جو تجھے مجھ سے راضی کر دے ۔ اے اللہ ! زمیں و آسمانوں کے پیدا کرنے والے ، اے بزرگ اور ایسی بزرگی اور عزت والے جو کبھی ختم نہ ہو، اے اللہ ! اے رحمان! میں تیرے حلال اور نور کے واسطے سے تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو میرے دل کو اپنی کتاب یاد کرنے کے قابل کر دے جیسا کہ تو نے مجھے سکھایا ہے اور تو مجھے اس کی تلاوت اس طریقے سے کرنے کی توفیق دے جو تجھے مجھ سے راضی کر دے ، اے اللہ! زمین و آسمانوں کے پیدا کرنے والے ! ایسی بزرگی اور عزت والے جو کبھی کم نہ ہو ، اے اللہ ! اے رحمان ! تیرے جلال اور نور کے صدقے میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ اپنی کتاب کے ساتھ میری آنکھوں کو روشن کر دے اور اس کے ساتھ میری زبان کو روانی دے اور میرے دل کو کشادہ کر دے اور میرے سینے کو کھول دے اور میرے بدن کو صاف کر دے کیونکہ تیرے سوا حق پر میری مدد کرنے والا کوئی نہیں اور تیرے سوا مجھے یہ چیز کوئی نہیں دے گا اور ہر طاقت اور قوت اس اللہ کے لئے ہے ، جو بڑا عظمت والا ہے ( پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ) اے ابولحسن یہ عمل تین جمعہ یا پانچ یا سات جمعہ تک کرو ، اللہ کے حکم سے دعا قبول ہو گی ۔ اس ذات کی قسم جس نے مجھے حق کے ساتھ بھیجا ہے ، کوئی شخص مومن ہوتے ہوئے کبھی خطا نہیں کرتا ۔ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں :خدا کی قسم حضرت علی رضی اللہ عنہ نے پانچ یا سات جمعہ یہ عمل نہیں کیا تھا کہ اسی طرح کی مجلس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا :یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اس سے پہلے چار یا اس کے قریب کچھ آیات بھی سیکھ نہیں پاتا تھا ، جب میں ان کو پڑھتا تھا تو بھول جاتا تھا لیکن آج کل میں چالیس کے قریب آیتیں سیکھ لیتا ہوں اور جب ان کو پڑھتا ہوں تو یوں لگتا ہے گویا کہ کتاب اللہ میری آنکھوں کے سامنے ہے اور میں کوئی حدیث سنا کرتا تھا اور جب اس کو دہراتا ، تو بھول چکا ہوتا اور اب میں کئی احادیث سنتا ہوں تو جب ان کو بیان کرتا ہوں تو کوئی حرف بھی نہیں بھولتا ، ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : رب کعبہ کی قسم ! ابو الحسن مومن ہے ۔ یہ حدیث امام بخاری اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہما دونوں کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن دونوں نے ہی اسے نقل نہیں کیا ۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، وَعِكْرِمَةَ، مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ← أَبُو أَيُّوبَ سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ ← أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَكِّي ← عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ← أبو الحسن أحمد بن محمد [العنزي. ← أبو النضر محمد بن محمد الفقيه

Hadith 1190

المستدرك على الصحيحين · مِنْ كِتَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 1191

1191 - أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَاتِمٍ بِمَرْوَ، ثنا أَبُو الْمُوَجِّهِ، أَنْبَأَ عَبْدَانُ، أَنْبَأَ عَبْدُ اللَّهِ، أَنْبَأَ عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، أَخْبَرَنِي إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ، غَدَتْ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: عَلِّمْنِي كَلِمَاتٍ أَقُولُهُنَّ فِي صَلَاتِي، فَقَالَ: " كَبِّرِي اللَّهَ عَشْرًا، وَسَبِّحِي اللَّهَ عَشْرًا، أَوِ احْمَدِيهِ عَشْرًا، ثُمَّ سَلِي مَا شِئْتِ يَقُولُ: نَعَمْ، نَعَمْ «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ، وَشَاهِدُهُ حَدِيثُ الْيَمَانِيِّينَ فِي صَلَاةِ التَّسْبِيحِ»

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ( ایک مرتبہ) ام سلیم صبح کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئیں اور کہا :مجھے ایسے کلمات سکھا دیں جن کو میں اپنی نمازوں میں پڑھ سکوں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ، دس مرتبہ اللہ اکبر ، دس مرتبہ سبحان اللہ، دس مرتبہ الحمد للہ پڑھا کرو اور پھر جو چاہو دعا مانگو ۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ہاں ! ہاں ۔ یہ حدیث امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن اسے صحیحین میں نقل نہیں کیاگیا ۔ اور اس کی شاہد صلوۃ تسبیح کے حوالے سے یمنی راویوں کی حدیث ہے ۔

عَلِّمْنِي کَلِمَاتٍ أَقُولُهُنَّ فِي صَلَاتِي ← أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ غَدَتْ عَلَی النَّبِيِّ ← إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، ← أَبُو الْمُوَجِّهِ، أَنْبَأَ عَبْدَانُ، أَنْبَأَ عَبْدُ اللَّهِ، أَنْبَأَ عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، ← أبو بكر محمد بن أحمد بن حاتم،

Hadith 1191

المستدرك على الصحيحين · مِنْ كِتَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 1192

1192 - أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ سُلَيْمَانَ الزَّاهِدُ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، ثنا بِشْرُ بْنُ الْحَكَمِ الْعَبْدِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْقِنْبَارِيُّ، بِعَدَنَ، وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ، أَنْبَأَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ يُوسُفَ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ بْنِ حَبِيبٍ الْهِلَالِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ أَبُو شُعَيْبٍ الَّذِي يُقَالُ لَهُ: الْقِنْبَارِيُّ بِعَدَنَ، ثنا الْحَكَمُ بْنُ أَبَانَ، حَدَّثَنِي عِكْرِمَةُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِلْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ: " يَا عَبَّاسُ، يَا عَمَّاهُ أَلَا أُعْطِيكَ، أَلَا أَحْبُوكَ، أَلَا أَفْعَلُ بِكَ عَشْرُ خِصَالٍ، إِذَا أَنْتَ فَعَلْتَ ذَلِكَ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ ذَنْبَكَ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ، قَدِيمَهُ وَحَدِيثَهُ، خَطَأَهُ وَعَمْدَهُ، صَغِيرَهُ وَكَبِيرَهُ، سِرَّهُ وَعَلَانِيَتَهُ: أَنْ تُصَلِّيَ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ تَقْرَأُ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ، فَإِذَا فَرَغْتَ مِنَ الْقِرَاءَةِ فِي أَوَّلِ رَكْعَةٍ قُلْتَ وَأَنْتَ قَائِمٌ: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ خَمْسَ عَشْرَةَ مَرَّةً، ثُمَّ تَرْكَعُ فَتَقُولُ وَأَنْتَ رَاكِعٌ عَشْرًا، ثُمَّ تَرْفَعُ رَأْسَكَ فَتَقُولُهَا عَشْرًا، ثُمَّ تَسْجُدُ فَتَقُولُهَا عَشْرًا، ثُمَّ تَرْفَعُ رَأْسَكَ فَتَقُولُهَا عَشْرًا، ثُمَّ تَسْجُدُ فَتَقُولُهَا عَشْرًا، ثُمَّ تَرْفَعُ رَأْسَكَ فَتَقُولُهَا عَشْرًا، فَذَلِكَ خَمْسَةٌ وَسَبْعُونَ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ تَفْعَلُ فِي أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ، إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تُصَلِّيَهَا فِي كُلِّ يَوْمٍ فَافْعَلْ، فَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَفِي كُلِّ جُمُعَةٍ مَرَّةً، فَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَفِي كُلِّ شَهْرٍ مَرَّةً، فَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَفِي كُلِّ سَنَةٍ مَرَّةً، فَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَفِي عُمُرِكَ مَرَّةً «هَذَا حَدِيثٌ وَصَلَهُ مُوسَى بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ وَقَدْ خَرَّجَهُ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، وَأَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ الْأَشْعَثِ وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ فِي الصَّحِيحِ، فَرَوَوْهُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بِشْرٍ وَقَدْ رَوَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ إِسْرَائِيلَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْقِنْبَارِيُّ،

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے فرمایا :اے عباس ! اے چچا ! کیا میں آپ کو ایسی دس خصلتیں نہ بتاؤں کہ اگر آپ ان پر عمل کرلیں تو اللہ تعالی آپ کے چھوٹ بڑے ،ظاہر باطن ، نئے پرانے، اول ، آخر ، دانستہ اور نا دانستہ تمام گناہوں کو معاف کر دے گا ۔( وہ عمل یہ ہے ) تم چار رکعتیں ادا کرو ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد (اپنی مرضی سے ) کوئی سورۃ پڑھو ، جب پہلی رکعت میں قرآت سے فارغ ہو تو کھڑے کھڑے پندرہ مرتبہ "سبحان اللہ ،والحمدللہ ، ولا الہ الا اللہ، واللہ اکبر " پڑھو پھر رکوع کرو اور رکوع کی حالت میں (یہی تسبیح )دس مرتبہ پڑھو ۔ پھر اپنے سر کو اٹھاؤ اور (قومہ میں ) دس مرتبہ (یہی تسبیح ) پڑھو پھر سجدہ کرو اور دس مرتبہ یہی تسبیح پڑھو پھر اپنے سر کو اٹھاؤ اور (جلسہ کی حالت میں ) دس مرتبہ یہی تسبیح پڑھو پھر سجدہ کرو اور دس مرتبہ یہی تسبیح پڑھو پھر سر کو اٹھاؤ اور دس مرتبہ یہی تسبیح پڑھو اس طرح ایک رکعت میں 75 تسبیحات بنتی ہیں اور تم چاروں رکعتوں میں اسی طرح تسبیحات پڑھو ۔ اگر ہو سکے تو یہ نماز روزانہ پڑھو اگر روزانہ نہیں پڑھ سکتے (تو کم از کم ) ہفتہ میں ایک مرتبہ پڑھو اور اگر یہ بھی نہیں کر سکتے تو ہر مہینے میں ایک مرتبہ پڑھ لو اگر یہ بھی نہیں کر سکتے تو سال بھر میں ایک مرتبہ پڑھ لو اور اگر یہ بھی نہ کر سکو تو (کم از کم ) ساری زندگی میں ایک مرتبہ پڑھ لو ۔ اس حدیث کو موسی بن عبدالعزیز نے حکم بن ابان کے واسطے سے متصل کیا ہے ۔ اس حدیث کو ابو بکر محمد بن اسحاق،ابو داؤد سلیمان بن اشعت اور ابو عبدالرحمان احمد بن شعیب نے صحیح نقل کیا ہے اور ان سب نے یہ روایت عبدالرحمان بن بشر کے حوالے سے نقل کی ہے جبکہ اسی حدیث کو اسحاق بن اسرائیل نے موسی بن عبدالعزیز قنباری کے حوالے سے نقل کیا ہے ۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عِكْرِمَةَ، ← الْحَكَمُ بْنُ أَبَانَ، ← مُوسَى بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ أَبُو شُعَيْبٍ الَّذِي يُقَالُ لَهُ: الْقِنْبَارِيُّ بِعَدَنَ، ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ بْنِ حَبِيبٍ الْهِلَالِيُّ، ← أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ، أَنْبَأَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ يُوسُفَ، ← مُوسَى بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْقِنْبَارِيُّ، بِعَدَنَ، ← بِشْرُ بْنُ الْحَکَمِ الْعَبْدِيُّ ← جعفر بن محمد بن الحسين بن عبيد الله ← أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ سُلَيْمَانَ الزَّاهِدُ،

Hadith 1192

المستدرك على الصحيحين · مِنْ كِتَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 1193

1193 - حَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، ثنا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ أَبُو شُعَيْبٍ الْقِنْبَارِيُّ» فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِمِثْلِهِ لَفْظًا وَاحِدًا، فَأَمَّا حَالُ مُوسَى بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ فَحَدَّثَنِي أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَعْقُوبَ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ عَسْكَرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّزَّاقِ، وَسُئِلَ عَنْ أَبِي شُعَيْبٍ الْقِنْبَارِيِّ فَأَحْسَنَ عَلَيْهِ الثَّنَاءَ، وَأَمَّا حَالُ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ فَأَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ وَاصِلٍ الْبِيكَنْدِيُّ، ثَنَا أَبِي، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ يُوسُفَ بْنَ يَعْقُوبَ: كَيْفَ كَانَ الْحَكَمُ بْنُ أَبَانَ قَالَ: ذَاكَ سَيِّدُنَا، قَالَ: ذَلِكَ سَيِّدُنَا " وَأَمَّا إِرْسَالُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ هَذَا الْحَدِيثَ، عَنْ أَبِيهِ

یہ حدیث موسی بن عبدالعزیز اسحاق بن اسرائیل کی روایت کردہ ہے ۔ امام حاکم رحمۃ اللہ علیہ اپنی سند کے ہمراہ محمد بن سہل بن عسکر کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ ابو شعیب قنباری کے متعلق عبدالرزاق سے پوچھا گیا تو انہوں نے ان کی تعریف کی ۔ امام حاکم رحمۃ اللہ علیہ اپنی سند کے ہمراہ ابن عیینہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ میں نے یوسف بن یعقوب سے پوچھا : کہ حکم بن ابان کیسے آدمی تھے ؟ انہوں نے فرمایا : وہ ہمارے سردار تھے ۔ ابراہیم بن حکم بن ابان نے اپنے والد سے اس حدیث میں جو ارسال کیا ہے وہ درج ذیل ہے ۔

أَبِيهِ ← ذَلِكَ سَيِّدُنَا وَأَمَّا إِرْسَالُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ هَذَا الْحَدِيثَ، ← ذاك سيدنا ← سَأَلْتُ يُوسُفَ بْنَ يَعْقُوبَ: كَيْفَ كَانَ الْحَكَمُ بْنُ أَبَانَ ← ابْنُ عُيَيْنَةَ، ← عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ، ← أَبِي ← أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ وَاصِلٍ الْبِيكَنْدِيُّ، ← أَبِي شُعَيْبٍ الْقِنْبَارِيِّ فَأَحْسَنَ عَلَيْهِ الثَّنَاءَ، وَأَمَّا حَالُ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ ← عَبْدَ الرَّزَّاقِ، وَسُئِلَ ← مُحَمَّدُ بْنُ سَھْلِ بْنِ عَسْکَرٍ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ← أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَعْقُوبَ، ← الْحَدِيثَ بِمِثْلِهِ لَفْظًا وَاحِدًا، فَأَمَّا حَالُ مُوسَى بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ← مُوسَى بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ أَبُو شُعَيْبٍ الْقِنْبَارِيُّ» ← إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْحَضْرَمِيُّ،

Hadith 1193

المستدرك على الصحيحين · مِنْ كِتَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 1194

1194 [ص:464] فَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عِيسَى، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنِي عِكْرِمَةُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِعَمِّهِ الْعَبَّاسِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. «هَذَا الْإِرْسَالُ لَا يُوهِنُ وَصْلَ الْحَدِيثِ، فَإِنَّ الزِّيَادَةَ مِنَ الثِّقَةِ أَوْلَى مِنَ الْإِرْسَالِ عَلَى أَنَّ إِمَامَ عَصْرِهِ فِي الْحَدِيثِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ قَدْ أَقَامَ هَذَا الْإِسْنَادَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ وَوَصَلَهُ»

یہ ارسال حدیث کے وصل میں ضعف پیدا نہیں کرتا ۔ اس لئے کہ ثقہ کی زیادتی ارسال سے اولی ہے ، مزید برآں یہ کہ اپنے زمانے کے امام الحدیث اسحاق بن ابراہیم حنظلی نے اس اسناد کو ابراہیم بن حکم بن ابان کے واسطے سے قائم رکھا ہے اور متصل کیا ہے (جیسا کہ ان کی حدیث درج ذیل ہے)

عِكْرِمَةَ، ← أَبِي ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ← [ص:464] فَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عِيسَى،

Hadith 1194

المستدرك على الصحيحين · مِنْ كِتَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 1195

1195 - أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ قُرَيْشٍ، أَنْبَأَ الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ، أَنْبَأَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ حَدِيثِ مُوسَى بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنِ الْحَكَمِ «وَقَدْ صَحَّتِ الرِّوَايَةُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَّمَ ابْنَ عَمِّهِ جَعْفَرَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ هَذِهِ الصَّلَاةَ كَمَا عَلَّمَهَا عَمَّهُ الْعَبَّاسَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ»

عبدالہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت بھی صحیح ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے چچا زاد بھائی جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو بھی یہ نماز سکھائی ، جس طرح اپنے چچا عباس رضی اللہ عنہ کو سکھائی تھی ۔

عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ← الْحَكَمِ «وَقَدْ صَحَّتِ الرِّوَايَةُ، ← النَّبِيِّ بِمِثْلِ حَدِيثِ مُوسَى بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عِكْرِمَةَ، ← أَبِيهِ ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ، أَنْبَأَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ، ← أَبُو بَكْرِ بْنُ قُرَيْشٍ، أَنْبَأَ الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ،

Hadith 1195

المستدرك على الصحيحين · مِنْ كِتَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 1196

1196 - حَدَّثَنَاهُ أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحَافِظُ إِمْلَاءً مِنْ أَصْلِ كِتَابِهِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ عَبْدِ الْغَفَّارِ بِمِصْرَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ كَامِلٍ، ثنا إِدْرِيسُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: وَجَّهَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَعْفَرَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ إِلَى بِلَادِ الْحَبَشَةِ، فَلَمَّا قَدِمَ اعْتَنَقَهُ وَقَبَّلَ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: «أَلَا أَهَبُ لَكَ، أَلَا أُبَشِّرُكَ، أَلَا أَمْنَحُكَ، أَلَا أُتْحِفُكَ؟» قَالَ: نَعَمْ، يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: " تُصَلِّي أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ تَقْرَأُ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ بِالْحَمْدِ وَسُورَةٍ، ثُمَّ تَقُولُ بَعْدَ الْقِرَاءَةِ وَأَنْتَ قَائِمٌ قَبْلَ الرُّكُوعِ: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ خَمْسَ عَشْرَةَ مَرَّةً، ثُمَّ تَرْكَعُ فَتَقُولُهُنَّ عَشْرًا تَمَامَ هَذِهِ الرَّكْعَةِ قَبْلَ أَنْ تَبْتَدِئَ بِالرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ، تَفْعَلُ فِي الثَّلَاثِ رَكَعَاتٍ كَمَا وَصَفْتَ لَكَ حَتَّى تُتِمَّ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ «هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ لَا غُبَارَ عَلَيْهِ، وَمِمَّا يُسْتَدَلُّ بِهِ عَلَى صِحَّةِ هَذَا الْحَدِيثِ اسْتِعْمَالُ الْأَئِمَّةِ مِنْ أَتْبَاعِ التَّابِعِينَ إِلَى عَصْرِنَا هَذَا إِيَّاهُ وَمَوَاظَبَتُهُمْ عَلَيْهِ وَتَعْلِيمُهُنَّ النَّاسَ، مِنْهُمْ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ»

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو مملکت حبشہ کی طرف بھیجا ، جب وہ وہاں سے واپس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے معانقہ کیا اور ان کی پیشانی پر بوسہ دیا ۔ پھر فرمایا : کیا میں تجھے کچھ دوں ؟کیا میں تجھے کچھ خوشخبری دوں ؟ کیا میں تمہیں کوئی تحفہ دوں ؟انہوں نے عرض کی : جی ہاں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : چار رکعت (نوافل ) پڑھا کرو ۔ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ اور کوئی دوسری سورۃ پڑھا کرو اور قرات کے بعد رکوع سے پہلے قیام کی حالت میں پندرہ دفعہ "سبحان اللہ ،والحمدللہ ، ولا الہ الا اللہ، واللہ اکبر "پڑھا کرو پھر رکوع کرو اور یہی تسبیح دس بار پڑھو ، دوسری رکعت شروع کرنے سے پہلے قومہ ، سجدہ اور جلشہ میں یہی تسبیح پڑھتے ہوئے اس رکعت کو پورا کرو ۔ باقی تین رکعتوں میں بھی اسی طرح کرو اور چار رکعتیں مکمل کرو ۔ یہ اسناد صحیح ہے ، اس پر کوئی غبار نہیں ہے اور اس حدیث کے صحیح ہونے پر یہ دلیل بھی ہے کہ تبع تابعین سے لیکر ہمارے آج کے زمانے تک ائمہ حدیث نے اس پر عمل کیا ہے اور اس پر انتہائی پابندی کی ہے اور لوگوں کوا س کی تعلیم بھی دی ہے ۔ ان میں سے عبداللہ بن مبارک کا نام سرفہرست ہے ( جیسا کہ درج ذیل حدیث میں واضح ہے )

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ← حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ ← إِدْرِيسُ بْنُ يَحْيَى، ← إِسْحَاقُ بْنُ كَامِلٍ ← أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ عَبْدِ الْغَفَّارِ ← أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحَافِظُ إِمْلَاءً مِنْ أَصْلِ كِتَابِهِ،

Hadith 1196

المستدرك على الصحيحين · مِنْ كِتَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 1197

1197 - أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْجَرَّاحُ الْعَدْلُ بِمَرْوَ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَاسَوَيْهِ، ثنا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السُّكَّرِيُّ، ثنا أَبُو وَهْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُزَاحِمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْمُبَارَكِ، عَنِ الصَّلَاةِ الَّتِي يُسَبَّحُ فِيهَا، فَقَالَ: " تُكَبِّرُ ثُمَّ تَقُولُ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ، وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ، ثُمَّ تَقُولُ خَمْسَ عَشْرَةَ مَرَّةً: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، ثُمَّ تَتَعَوَّذُ وَتَقْرَأُ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ وَفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةً، ثُمَّ تَقُولُ عَشْرَ مَرَّاتٍ: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، ثُمَّ تَرْكَعُ فَتَقُولُهَا عَشْرًا، ثُمَّ تَرْفَعُ رَأْسَكَ فَتَقُولُهَا عَشْرًا، ثُمَّ تَسْجُدُ فَتَقُولُهَا عَشْرًا، ثُمَّ تَرْفَعُ رَأْسَكَ فَتَقُولُهَا عَشْرًا، ثُمَّ تَسْجُدُ الثَّانِيَةَ فَتَقُولُهَا عَشْرًا، ثُمَّ تَرْفَعُ رَأْسَكَ فَتَقُولُهَا عَشْرًا تُصَلِّي أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ عَلَى هَذَا فَذَلِكَ خَمْسٌ وَسَبْعُونَ تَسْبِيحَةً فِي كُلِّ رَكْعَةٍ، وَذَلِكَ تَمَامُ الثَّلَاثِ مِائَةٍ، فَإِنْ صَلَّاهَا لَيْلًا فَأَحَبُّ إِلَيَّ أَنْ يُسَلِّمَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ، فَإِنْ صَلَّى نَهَارًا فَإِنْ شَاءَ سَلَّمَ، وَإِنْ شَاءَ لَمْ يُسَلِّمْ «رُوَاةُ هَذَا الْحَدِيثِ عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ أَثْبَاتٌ، وَلَا يُتَّهَمُ عَبْدُ اللَّهِ أَنْ يُعَلِّمَهُ مَا لَمْ يَصِحَّ عِنْدَهُ سَنَدُهُ»

حضرت ابو وہب محمد بن مزاحم فرامتے ہیں : میں نے عبداللہ بن مبارک سے اس نماز کے متعلق پوچھا : جس میں تسبیحات پڑھی جاتی ہیں تو انہوں نے فرمایا : تکبیر پڑھو ،پھرثنا ء پڑھو، پھر پندرہ مرتبہ "سبحان اللہ ،والحمدللہ ، ولا الہ الا اللہ، واللہ اکبر " پڑھو ، پھر تعوذ پڑھو ، پھر تسمیہ ، پھر سورۃ فاتحہ اور کوئی دسقوری سورۃ پھر دس مرتبہ "سبحان اللہ ،والحمدللہ ، ولا الہ الا اللہ، واللہ اکبر " پڑھو ، پھر رکوع کرو ، پھر دس مرتبہ یہی تسبیح پڑھو ، پھر سر اٹھاؤ اور پھر دس مرتبہ یہی تسبیح پڑھو، پھر سجدہ کرو اور پھر دس مرتبہ یہی تسبیح پڑھو، پھر سجدے سے سر اٹھا کر پھر دس مرتبہ یہی تسبیح پڑھو، پھر دوسرا سجدہ کرو اور پھر دس مرتبہ یہی تسبیح پڑھو، پھر سر اٹھا ؤ اور پھر دس مرتبہ یہی تسبیح پڑھو، چار رکعتیں اسی طرح ادا کرو ، اس طرح ہر رکعت میں 75 اور پوری نماز میں 300 تسبیحات ہیں ، اگر یہی نماز میں پڑھیں تو میں اس بات کو زیادہ پسند کرتا ہوں کہ دو رکعتوں کے بعد سلام پھیرا جائے اور اگر دن میں پڑھیں تو جس کا دل چاہے (دو رکعتوں کے بعد )سلام پھیر لے اور جو نہ چاہے نہ پھیرے ۔ اس حدیث کو ابن مبارک سے روایت کرنے والے تمام راوی ثقہ میں ، قابل اعتماد ہیں اور عبداللہ بن مبارک پر یہ تہمت نہیں لگائی جا سکتی کہ وہ اس چیز کی تعلیم دیتے رہے جس کی سند ان کے نزدیک صحیح نہیں ہے ۔

الصَّلَاةِ الَّتِي يُسَبَّحُ فِيهَا، ← سألت عبد الله بن المبارك ← أَبُو وَهْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُزَاحِمٍ ← عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السُّكَّرِيُّ ← يَحْيَى بْنُ سَاسَوَيْهِ، ← أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْجَرَّاحُ الْعَدْلُ

Hadith 1197

المستدرك على الصحيحين · مِنْ كِتَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 1198

1198 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ هَارُونَ الْعُودِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي سَمِينَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، ثنا رِشْدِينُ بْنُ كُرَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «الرَّكْعَتَانِ قَبْلَ صَلَاةِ الْفَجْرِ إِدْبَارَ النُّجُومِ، وَالرَّكْعَتَانِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ إِدْبَارَ السُّحُورِ» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ، وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَوْسِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَلَيْسَ مِنْ شَرْطِ هَذَا الْكِتَابِ "

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نت ارشاد فرمایا : نماز فجر سے پہلے دو رکعتیں پڑھنا ،ادبار النجوم "(پر عمل کرنا ) ہے اور مغرب کے بعد دو رکعتیں پڑھنا "ادبار السحور "(پر عمل کرنا) ہے ۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا، اس حدیث کی ایک شاہد بھی موجود ہے جو کہ حماد بن سلمہ نے علی بن زید پھر اوس بن خالد کے واسطے سے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے لیکن یہ حدیث اس کتاب کے معیار کی نہیں ہے ۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← أَبِيهِ ← رِشْدِينِ بْنِ کُرَيْبٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ← محمد بن يحيى بن أبي سمينة ← محمد بن أحمد بن هارون العودي، ← أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ

Hadith 1198

chevron_left Previous
12345
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Door
2. Science Book
    1. Door
3. The Book of Purity
    1. Door
4. The first book of prayer
    2. Chapter at the prayer timetable3. Chapter on the virtue of the five daily prayers4. Insurance section
5. The Friday Book
    4. Insurance section
6. The two Eid prayers book
    4. Insurance section
7. The Witr Book
    4. Insurance section
8. From the book on voluntary prayer
    4. Insurance section
9. The Omission Book
    4. Insurance section
10. The Ascension Book
    4. Insurance section
11. Eclipse Book
    4. Insurance section
12. The Fear Prayer Book
    4. Insurance section