المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْجُمُعَةِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 1086
1086 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ تَمِيمٍ الْحَنْظَلِيُّ بِبَغْدَادَ، ثنا أَبُو قِلَابَةَ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، أَنْبَأَ ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ أَبِي الْخُوَارِ، أَنَّ نَافِعَ بْنَ جُبَيْرٍ، أَرْسَلَهُ إِلَى السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ لَيَسْأَلَهُ عَنْ شَيْءٍ رَآهُ مِنْهُ مُعَاوِيَةُ، فَقَالَ: صَلَّيْتُ مَعَهُ فِي الْمَقْصُورَةِ، فَقُمْتُ لِأُصَلِّيَ فِي مَكَانِي، فَقَالَ: «لَا تُصَلِّ حَتَّى تَمْضِيَ أَمَامَ ذَلِكَ أَوْ تَكَلَّمَ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَنَا بِذَلِكَ» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 1086 - على شرطهما
حضرت عطاء بن ابی الخوار کہتے ہیں کہ: نافع بن جبیر نے ان کو سائب بن یزید کے پاس بھیجا تاکہ ان سے حضرت معاویہ کا کوئی ایسا عمل پوچھا جائے جو انہوں نے دیکھاہے (عطاء کہتے ہیں) جب میں نے سائب سے معاویہ کے متعلق پوچھا تو انہوں نے) کہا: میں نے ان کے ساتھ مقصورہ میں نماز پڑھی تو میں اپنی جگہ پر نماز پڑھنے کے لئے کھڑا ہوا تو انہوں نے کہا: جب تک امام نماز سے فارغ نہ ہو جائے، اس وقت تک نہ نماز پڑھو اور نہ گفتگو کرو اس لئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اسی عمل کا حکم دیا ہے۔ یہ حدیث امام بخاری و امام مسلم رحمۃ اللہ علیہما دونوں کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن دونوں نے ہی اسے نقل نہیں کیا۔
عُمَرَ بْنِ عَطَاءِ بْنِ أَبِي الْخُوار ← أَبُو عَاصِمٍ، أَنْبَأَ ابْنُ جُرَيْجٍ، ← أَبُو قِلَابَةَ ← أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ تَمِيمٍ الْحَنْظَلِيُّ،
Hadith 1086
