Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المستدرك على الصحيحين

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain

by أبو عبد الله محمد بن عبد الله بن محمد بن حمدويه الحاكم النيسابوري

8,836 Hadith692 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْجُمُعَةِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 1050

1050 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ، ثنا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، ثنا شُعْبَةُ، وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَيْهِ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مَعْنٍ، عَنِ ابْنَةِ حَارِثَةَ بْنِ النُّعْمَانِ، قَالَتْ: «مَا حَفِظْتُ ق إِلَّا مِنْ فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بِهَا فِي كُلِّ يَوْمِ جُمُعَةٍ» ، قَالَتْ: «وَكَانَتْ تَنُّورُنَا وَتَنُّورُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاحِدًا» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ «وَابْنَةُ حَارِثَةَ بْنِ النُّعْمَانِ قَدْ سَمَّاهَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ يَسَارٍ فِي رِوَايَةِ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 1050 - على شرط مسلم

حارث بن نعمان کی بیٹی کہتی ہیں: میں نے سورۃ ق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سن سن کر یاد کی ہے۔ آپ ہر جمعہ کے دن سورۃ پڑھتے تھے۔ ہمارا اور آپ کا ایک ہی تنور تھا۔

ابْنَةِ حَارِثَةَ بْنِ النُّعْمَانِ ← عَبدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مَعْنٍ ← خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ← شُعْبَةُ، ← مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ← أَبِي ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ← أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ ← شُعْبَةُ، ← آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي،

Hadith 1050

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْجُمُعَةِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 1051

1051 - حَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أَنْبَأَ مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ الْمُغِيرَةِ، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أُمِّ هِشَامٍ بِنْتِ حَارِثَةَ بْنِ النُّعْمَانِ، قَالَتْ: «قَرَأْتُ ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ مِنْ فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأْهَا فِي كُلِّ يَوْمِ جُمُعَةٍ إِذَا خَطَبَ النَّاسَ» يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ هُوَ ابْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ "

حارصہ بن نعمان کی بیٹی ام ہشام کہتی ہیں: میں نے سورۃ ق والقرآن المجید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منہ سے سن کر یاد کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے خطبہ میں یہ سورۃ پڑھا کرتے تھے۔ یحییٰ بن عبداللہ عبدالرحمان بن اسعد بن زرارہ کے بیٹے ہیں۔

أم هشام بنت حارثة بن النعمان ← يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ، ← عَبْدُ اللہِ بْنُ اَبِیْ بَکْرِ ← مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← جَرِيرٌ ← يَحْيَى بْنُ الْمُغِيرَةِ ← أبو بكر بن إسحاق أنبأ محمد بن أيوب

Hadith 1051

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْجُمُعَةِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 1052

1052 - حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، ثنا أَبِي وَشُعَيْبٌ، قَالَا: ثنا اللَّيْثُ، ثنا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّهُ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا فَقَرَأَ ص، فَلَمَّا مَرَّ بِالسَّجْدَةِ نَزَلَ فَسَجَدَ وَسَجَدْنَا، وَقَرَأَهَا مَرَّةً أُخْرَى، فَلَمَّا مَرَّ بِالسَّجْدَةِ تَبَشَّرْنَا بِالسُّجُودِ، فَلَمَّا رَآنَا قَالَ: «إِنَّمَا هِيَ تَوْبَةُ نَبِيٍّ، وَلَكِنِّي أَرَاكُمْ قَدِ اسْتَعْدَدْتُمْ لِلسُّجُودِ فَنَزَلَ فَسَجَدَ وَسَجَدْنَا» وَهَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ، فَأَمَّا السُّجُودُ فِي ص فَقَدْ أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ، وَإِنَّمَا الْغَرَضُ فِي إِخْرَاجِهِ هَكَذَا فِي كِتَابِ الْجُمُعَةِ أَنَّ الْإِمَامَ إِذَا قَرَأَ السَّجْدَةَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ عَلَى الْمِنْبَرِ فَمِنَ السُّنَّةِ أَنْ يَنْزِلَ فَيَسْجُدَ " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 1052 - على شرطهما

حضرت ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں : ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا تو خطبہ میں سورۃ (ص) پڑھی۔ جب آیت سجدہ پر پہنچے تو آپ نے منبر سے نیچے اتر کر سجدہ کیا، ہم نے بھی آپ کے ہمراہ سجدہ کیا، آپ نے یہ سورۃ دوبارہ پڑھی پھر جب آیت سجدہ پر پہنچے تو سجدہ پر خوش ہوئے، جب آپ نے ہیں دیکھا تو فرمایا: نہ نبی کی توبہ ہے لیکن میں تمہیں دیکھتا ہوں کہ تم سجدے کے لئے تیار ہو۔ پھر آپ ترے اور سجدہ کیا اور ہم نے بھی سجدہ کیا۔ یہ حدیث امام بخاری و امام مسلم رحمۃ اللہ علیہما دونوں کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن دونوں نے ہی اسے نقل نہیں کیا۔ اور سورۃ ص میں سجدہ کے حوالے سے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے حدیث نقل کی اور اس حدیث کو کتاب الجمعہ میں نقل کرنے کو غرض یہ تھی کہ امام اگر جمعہ کے دن منبر پر آیت سجدہ پڑھے تو سنت یہ ہے کہ وہ منبر سے اتر کر سجدہ کرے۔

أَبِي سَعِيدٍ أَنَّهُ ← عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، ← أَبِي هِلَالٍ، ← خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ← اللَّيْثُ ← أَبِي وَشُعَيْبٌ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ

Hadith 1052

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْجُمُعَةِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 1053

1053 - حَدَّثَنَا حَمْزَةُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْقَعْنَبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ حِبَّانَ، ثنا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، وَأَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي نَصْرٍ الْمَرْوَزِيُّ، وَاللَّفْظُ لَهُ، ثنا أَبُو الْمُوَجِّهِ، ثنا أَبُو عَمَّارٍ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، ثنا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيُّ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شِبْلٍ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: لَمَّا دَنَوْتُ مِنْ مَدِينَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَخْتُ رَاحِلَتِي، وَحَلَلْتُ عَيْبَتِي، فَلَبِسْتُ حُلَّتِي، فَدَخَلْتُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، فَسَلَّمَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَمَانِي النَّاسُ بِالْحَدَقِ فَقُلْتُ لِجَلِيسِي: يَا عَبْدَ اللَّهِ، هَلْ ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَمْرِي شَيْئًا؟ قَالَ: نَعَمْ ذَكَرَكَ بِأَحْسَنِ الذِّكْرِ قَالَ: «إِنَّهُ سَيَدْخُلُ عَلَيْكُمْ مِنْ هَذَا الْبَابِ - أَوْ مِنْ هَذَا الْفَجِّ - مِنْ خَيْرِ ذِي يُمْنٍ، وَإِنَّ عَلَى وَجْهِهِ مَسْحَةُ مَلَكٍ» فَحَمِدْتُ اللَّهَ عَلَى مَا أَبْلَانِي «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ، وَهُوَ أَصْلٌ فِي كَلَامِ الْإِمَامِ فِي الْخُطْبَةِ فِيمَا يَبْدُو لَهُ فِي الْوَقْتِ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 1053 - على شرطهما

حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں: جب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےشہر کے قریب ہوا تو اپنے اونٹ کو بٹھایا ، کپڑوں کا صندوق کھولا (اس میں سے جبہ نکال کر) پہنا پھر آپ کے پاس حاضر ہوا، اس وقت آپ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرسلام پڑھا۔ اس پر لوگوں نے مجھے غور سے دیکھنا شروع کردیا، میں نے اپنے ساتھی سے پوچھا: اے عبداللہ! کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے متعلق بھی کچھ ارشاد فرمایا: اس نے کہا: ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیرا بڑے اچھے لفظوں میں ذکر کیا اور فرمایا: ابھی ابھی اس دروازے سے یا (شاید یہ فرمایا) اس درے سے ایسا شخص داخل ہونے والا ہے جو تمام اہل یمن میں سے بہتر ہے اور بے شک اس کے چہرے پر فرشتے کی چمک ہے تو میں نے اس آزمائش پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ یہ حدیث امام بخاری و امام مسلم رحمۃ اللہ علیہما دونوں کے معیار کے مطابق صحیح ہے ۔ اور یہ حدیث دلیل ہے کہ امام خطبہ کے دوران اس معاملے میں گفتگو کر سکتا ہے جو اسی وقت کے لئے ظاہر ہوا۔

جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ← الْمُغِيرَةِ بْنِ شِبْلٍ ← يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيُّ ← الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی ← أَبُو عَمَّارٍ، ← أَبُو الْمُوَجِّهِ ← أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي نَصْرٍ الْمَرْوَزِيُّ، وَاللَّفْظُ لَهُ، ← يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ← شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ حبَان ← حَمْزَةُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْقَعْنَبِيُّ،

Hadith 1053

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْجُمُعَةِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 1054

1054 - أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أَنْبَأَ بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ، دَخَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَمَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ يَخْطُبُ، فَقَامَ يُصَلِّي فَجَاءَ الْأَحْرَاسُ لِيُجْلِسُوهُ فَأَبَى حَتَّى صَلَّى، فَلَمَّا انْصَرَفَ مَرْوَانُ أَتَيْنَاهُ فَقُلْنَا لَهُ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ إِنْ كَادُوا لَيَفْعَلُونَ بِكَ. قَالَ: مَا كُنْتُ أَتْرُكُهَا بَعْدَ شَيْءٍ رَأَيْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ ذَكَرَ رَجُلًا جَاءَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، ثُمَّ جَاءَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ الْأُخْرَى وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ أَنْ يَتَصَدَّقُوا فَأَلْقَى الرَّجُلُ أَحَدَ ثَوْبَيْهِ فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ زَجَرَهُ وَقَالَ: «خُذْ ثَوْبَكَ» . ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ هَذَا دَخَلَ فِي هَيْئَةٍ بَذَّةٍ فَأَمَرْتُ النَّاسَ أَنْ يَتَصَدَّقُوا» . فَأَلْقَى هَذَا أَحَدُ ثَوْبَيْهِ، ثُمَّ أَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ، وَهُوَ شَاهِدٌ لِلْحَدِيثِ الَّذِي قَبْلَهُ، وَلَهُ شَاهِدٌ آخَرُ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 1054 - على شرط مسلم

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہی ، جمعہ کے دن آپ (جمعہ پڑھنے کے لئے مسجد میں) داخل ہوئے تو اس وقت مروان بن حکم خطبہ دے رہا تھا آپ نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہوئے تو محافظوں نے آکر ان کو بٹھانا چاہا لیکن ابو سعید نہ مانے اور نماز پڑھ لی، جب مروان نماز سے فارغ ہوا تو ہم اسکے پاس آئے اور اسے کہا: اللہ تجھ پر رحم کرے اگر وہ لوگ تیرے ساتھ بداخلاقی کرتے ، اس نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جو چیز دیکھی اس کو ترک نہیں کیا۔ پھر اس نےایک شخص کا ذکر کیا کہ وہ جمعہ کے دن اس وقت مسجد میں آیا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ پھر اگلے جمعہ کو بھی وہ خطبہ کے دوران آیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ سے کہا: کہ اس کے ساتھ تعاون کرو۔ تو ایک آدمی نے اس کا ایک کپڑا اٹھا لیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھائی پھر اس کو ڈانٹا اور فرمایا: لے لو اپنا کپڑا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : یہ شخص تاجرانہ انداز میں آیا تھا تو میں نے لوگوں کو کہا تھا اس سے تعاون کیا کرو تو اس شخص نے اس کا کپڑا اٹھا دیا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو دورکعتیں پڑھنے کا حکم دیا۔ یہ حدیث امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے اور یہ گزشتہ حدیث کی شاہد ہے اور اس کاایک دوسرا شاہد بھی ہے۔ جو امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار پر ہے۔

عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ، ← ابْنِ عَجْلَانَ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ، ← أبو بكر بن إسحاق الفقيه أنبأ بشر بن موسى

Hadith 1054

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْجُمُعَةِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 1055

1055 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخُزَاعِيُّ، بِمَكَّةَ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ زَكَرِيَّا الْمَكِّيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ أَبِي رِفَاعَةَ الْعَدَوِيِّ، قَالَ: انْتَهَيْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَخْطُبُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ رَجُلٌ غَرِيبٌ جَاءَ يَسْأَلُ عَنْ دِينِهِ لَا يَدْرِي مَا دِينُهُ؟ «فَأَقْبَلَ إِلَيَّ وَتَرَكَ خُطْبَتَهُ، فَأُتِيَ بِكُرْسِيٍّ خَلَتْ قَوَائِمَهُ حَدِيدٍ، فَجَعَلَ يُعَلِّمُنِي مِمَّا عَلَمَّهُ اللَّهُ، ثُمَّ أَتَى خُطْبَتَهُ، وَأَتَمَّ آخِرَهَا» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 1055 - على شرط مسلم

حضرت ابو رفاعہ العدوی کہتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پہنچا تو آپ خطبہ ارشادفرما رہے تھےمیں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مسافر اپنے دین کے متعلق کچھ پوچھنے آیا ہے جس کو اس سے قبل دین کے بارے میں معلومات نہیں ہیں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ چھوڑ کر میری طرف متوجہ ہو گئے۔ آپ نے ایک خالی کرسی منگوائی جس کے پائے لوہے کے تھے پھر آپ مجھے وہ کچھ سکھانے لگے جو اللہ نے آپ کو سکھایا ہے (جب مجھے مسائل بتا کر فارغ ہوئے) تو خطبہ کی طرف آئے اور خطبہ پورا کیا۔

انْتَهَيْتُ إِلَى النَّبِيِّ وَهُوَ يَخْطُبُ، فَقُلْتُ‏:‏ ← أَبِي رِفَاعَةَ الْعَدَوِيِّ ← حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، ← سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ زَكَرِيَّا الْمَكِّيُّ، ← أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخُزَاعِيُّ، بِمَكَّةَ،

Hadith 1055

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْجُمُعَةِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 1056

1056 - حَدَّثَنَا أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْبَرِيُّ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ كَعْبٍ الْحَلَبِيُّ، ثنا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: لَمَّا اسْتَوَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ قَالَ: «اجْلِسُوا» فَسَمِعَ ابْنُ مَسْعُودٍ فَجَلَسَ عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ، فَرَآهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «تَعَالَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 1056 - على شرطهما

حضرت عطاء بن جابر فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر بیٹھے تو فرمایا : بیٹھ جاؤ! ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ حکم سنا تو مسجد کے دروازے میں ہی بیٹھ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں دیکھا : تو فرمایا: اے ابن مسعود !(آگے) آ جاؤ۔ یہ حدیث امام بخاری و امام مسلم رحمۃ اللہ علیہما دونوں نے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن دونوں نے ہی اسے نقل نہیں کیا۔

ابْنُ مَسْعُودٍ فَجَلَسَ عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ، فَرَآهُ النَّبِيُّ ← اجْلِسُوا ← لَمَّا اسْتَوَى رَسُولُ اللَّهِ عَلَى الْمِنْبَرِ ← جَابِرٍ ← عَطَاءٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ ← يَعْقُوبُ بْنُ كَعْبٍ الْحَلَبِيُّ، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ محمد بن إِبْرَاهِيمُ الْعَبْدِيُّ ← أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْبَرِيُّ،

Hadith 1056

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْجُمُعَةِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 1057

1057 - حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَافِظُ، ثنا حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ الدَّشْتَكِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ السُّوَائِيِّ، قَالَ: مَنْ حَدَّثَكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَخْطُبُ جَالِسًا عَلَى الْمِنْبَرِ فَكَذِّبْهُ، فَأَنَا شَهِدْتُهُ «كَانَ يَخْطُبُ قَائِمًا، ثُمَّ يَجْلِسُ، ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ خُطْبَةً أُخْرَى» . قَالَ: قُلْتُ: كَيْفَ كَانَتْ خُطْبَتُهُ؟ قَالَ: «كَلَامٌ يَعِظُ بِهِ النَّاسَ، وَيَقْرَأُ آيَاتٍ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ ثُمَّ يَنْزِلُ، وَكَانَتْ قَصْدًا - يَعْنِي خُطْبَتَهُ - وَكَانَتْ صَلَاتُهُ قَصْدًا بِنَحْوِ الشَّمْسِ وَضُحَاهَا، وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ، إِلَّا صَلَاةَ الْغَدَاةِ، وَصَلَاةَ الظُّهْرِ كَانَ يُؤَذِّنُ بِلَالٌ حَيْثُ تَدْحَضُ الشَّمْسُ، فَإِنْ جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقَامَ وَإِلَّا سَكَتَ حَتَّى يَخْرُجَ، وَالْعَصْرُ نَحْوًا مِمَّا تُصَلُّونَ، وَالْمَغْرِبُ نَحْوًا مِمَّا تُصَلُّونَ، وَالْعِشَاءُ الْآخِرَةُ يُؤَخِّرُهَا عَنْ صَلَاتِكُمْ قَلِيلًا» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ بِهَذِهِ السِّيَاقَةِ إِنَّمَا خَرَّجَ لَفْظَتَيْنِ مُخْتَصَرَتَيْنِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكٍ: «كَانَ يَخْطُبُ خُطْبَتَيْنِ بَيْنَهُمَا جَلْسَةٌ، وَكَانَتْ صَلَاتُهُ قَصْدًا» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 1057 - على شرط مسلم

حضرت جابر بن سمرہ سواعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں: جو شخص تجھے یہ بتائے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پربیٹھ کر خطبہ دیتے تھے وہ جھوٹا ہے کیونکہ میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ کھڑے ہو کر خطبہ دیتے تھے پھر بیٹھ جاتے تھے پھر کھڑے ہو کر دوسرا خطبہ دیتے تھے جابر کہتے ہیں : میں نے پوچھا کہ آپ کا خطبہ کیسا ہوتا تھا۔ انہوں نے فرمایا: آپ کا کلام لوگوں کے لئے وعظ و نصیحت پر مشتمل ہوتا اور آپ کتاب اللہ میں سے کچھ آیات پڑھتے پھر آپ (منبر سے )نیچے اتر آتے اور آپ کا خطبہ اور آپ کی نماز مختصر ہوا کرتی تھی جتنی کہ سورۃ والشمس وضحاھا اور والسماء والطارق سوائے فجر اور ظہر کی نماز کے جب سورج ڈھلتا تو حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ اذان دیتے اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لے آتے تو وہ اقامت کہتے ورنہ آپ کے آنے تک خاموش رہتے اور عصر کی نماز اسی طرح پڑھتے جس طرح تم پڑھتے ہو اور مغرب کی نماز بھی تمہاری طرح پڑھتے جب کہ عشاء کی نماز تمہاری نماز سے ذرا تاخیر سے پڑھتے۔ یہ حدیث امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن اسے صحیحین میں نقل نہیں کیا گیا اس سند کے ہمراہ نقل نہیں کیا گیا، امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے ابو الاحوص کی سماک سے روایت کردہ حدیث میں دو مختصر لفظ ذکر کئے ہیں (وہ یہ ہیں) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو خطبے دیا کرتے تھے اور دونوں کے درمیان تھوڑی دیر بیٹھتے تھے اور آپ کی نماز مختصر ہوتی تھی۔

مَنْ حَدَّثَکَ ← جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ السُّوَائِيِّ ← سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ← عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ الدَّشْتَكِيُّ، ← حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَافِظُ

Hadith 1057

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْجُمُعَةِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 1058

1058 - حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، وَوَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ الْحَافِظُ، قَالَا: ثنا شُعْبَةُ، وأَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِيعِيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، يَقُولُ: «أَنْذَرْتُكُمُ النَّارَ؟، أَنْذَرْتُكُمُ النَّارَ؟» حَتَّى لَوْ أَنَّ رَجُلًا كَانَ بِالسُّوقِ لَسَمِعَهُ مِنْ مَقَامِي هَذَا حَتَّى وَقَعَتْ خَمِيصَةٌ كَانَتْ عَلَى عَاتِقِهِ عِنْدَ رِجْلَيْهِ «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 1058 - على شرط مسلم

حضرت نعمان بن بشیر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ دیتے ہوئے فرماتے تھے میں تمہیں آگ سے ڈراتا ہوں میں تمہیں آگ سے ڈراتا ہوں یہاں تک کہ اگر کوئی شخص بازار میں ہو تو یہاں سے میری وہ بات سن لے یہاں تک کہ آپ کی چادر آپ کے کندھوں سے قدموں میں آگرتی۔ یہ حدیث امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن اسے صحیحین میں نقل نہیں کیا گیا۔

رَسُولَ اللهِ يَخْطُبُ ← النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ، ← سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ← شُعْبَةُ، ← مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ← أَبِي ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ← أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِيعِيُّ، ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ، وَوَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ الْحَافِظُ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ

Hadith 1058

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْجُمُعَةِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 1059

1059 - وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِيُّ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، وَأَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ بْنُ الْقَاسِمِ السَّيَّارِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هِلَالٍ، قَالَا: ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَأَقْبَلَ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ عَلَيْهِمَا قَمِيصَانِ أَحْمَرَانِ يَعْثُرَانِ وَيَقُومَانِ، فَنَزَلَ فَأَخَذَهُمَا فَوَضَعَهُمَا بَيْنَ يَدَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: " صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ {إِنَّمَا أَمْوَالَكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ} [التغابن: 15] رَأَيْتُ وَلَدَيَّ هَذَيْنِ، فَلَمْ أَصْبِرْ حَتَّى نَزَلْتُ فَأَخَذْتُهُمَا «، ثُمَّ أَخَذَ فِي خُطْبَتِهِ» هَذَا «حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ، وَهُوَ أَصْلٌ فِي قَطْعِ الْخُطْبَةِ، وَالنُّزُولِ مِنَ الْمِنْبَرِ عِنْدَ الْحَاجَةِ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 1059 - على شرط مسلم

حضرت عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے والد کے حوالے سے بیان کرتے ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ دے رہے تھے (دوران خطبہ) حسن اور حسین سرخ قمیض پہنے گرتے پڑتے آپ کے پاس آئے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (منبر سے) نیچے اتر کر ان کو اٹھا کر اپنے سامنے بٹھالیا۔ پھر فرمایا: اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا: تمہارا مال اور تمہاری اولاد آزمائش ہے، میں اپنے ان بچوں کو دیکھ کر رہ نہیں سکا۔ اس لئے اتر کر ان کو پکڑ لیا ہے پھر اس کے بعد آپ نے دوبارہ خطبہ شروع کر دیا۔ یہ حدیث امامسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن اسے صحیحین میں نقل نہیں کیا گیا۔ یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ بوقت ضرورت خطبہ روک کر منبر سے نیچے اتر سکتے ہیں۔

أَبِيهِ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ← الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ ← عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ← إبراهيم بن هلال ← الْقَاسِمُ بْنُ الْقَاسِمِ السَّيَّارِيُّ، ← الفضل بن عبد الجبار ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِيُّ

Hadith 1059

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْجُمُعَةِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 1060

1060 - أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ الزَّاهِدُ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّعْرَانِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ثنا شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَجَلَسْتُ قَرِيبًا مِنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ «فَقَرَأَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُورَةَ بَرَاءَةٌ» ، فَقُلْتُ لِأُبَيٍّ مَتَى نَزَلَتْ هَذِهِ السُّورَةُ؟ «الْحَدِيثَ هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 1060 - ما أحسب عطاء أدرك أبا ذر

حضرت عطا بن یسار رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابو ذر سے روایت کرتے ہیں: (ابو ذر کہتے ہیں) میں مسجد میں داخل ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ دے رہے تھے میں ابی بن کعب کے قریب بیٹھ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورۃ برات پڑھی۔ میں "ابی" سے کہا: یہ سورت کب نازل ہوئی: (اس کے بعد پوری حدیث ہے)۔یہ حدیث امام بخاری و امام مسلم رحمۃ اللہ علیہما دونوں کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن دونوں نے ہی اسے نقل نہیں کیا۔

اَبِیْ ذَرٍّ ← عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ← شَرِيکِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ ← مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي کَثِيرٍ ← سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ← الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّعْرَانِيُّ ← أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ الزَّاهِدُ،

Hadith 1060

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْجُمُعَةِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 1061

1061 - أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْعَدْلُ الصَّيْدَلَانِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ قُتَيْبَةَ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ أَبِي الزَّاهِرِيَّةِ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَمَا زَالَ يُحَدِّثُنَا حَتَّى خَرَجَ الْإِمَامُ فَجَاءَ رَجُلٌ يَتَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَقَالَ لَهُ: «اجْلِسْ فَقَدْ آذَيْتَ وَآنَيْتَ» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 1061 - على شرط مسلم

حضرت ابو زارہریہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں : میں عبداللہ بن بسر کے ساتھ جمعہ کے دن مسجد میں بیٹھا ہوا تھا وہ مسلسل میرے ساتھ باتیں کر رہے تھے یہاں تک کہ امام آگئے پھر ایک شخص آیا: جو لوگوں کی گردنوں کو پھلانگتا ہوا(آگے جانا چاہ رہا تھا) اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ دے رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے کہا: بیٹھ جاؤ! تو نے (لوگوں کو) تکلیف دی ہے اور تو نے دیر کر دی ہے۔ یہ حدیث امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق ہے لیکن اس صحیحین میں نقل نہیں کیا گیا۔

أَبِي الزَّاهِرِيَّةِ، ← مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ← يَحْيَی بْنُ يَحْيَی ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ قُتَيْبَةَ، ← أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْعَدْلُ الصَّيْدَلَانِيُّ،

Hadith 1061

chevron_left Previous
123456
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Door
2. Science Book
    1. Door
3. The Book of Purity
    1. Door
4. The first book of prayer
    2. Chapter at the prayer timetable3. Chapter on the virtue of the five daily prayers4. Insurance section
5. The Friday Book
    4. Insurance section
6. The two Eid prayers book
    4. Insurance section
7. The Witr Book
    4. Insurance section
8. From the book on voluntary prayer
    4. Insurance section
9. The Omission Book
    4. Insurance section
10. The Ascension Book
    4. Insurance section
11. Eclipse Book
    4. Insurance section
12. The Fear Prayer Book
    4. Insurance section