Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المستدرك على الصحيحين

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain

by أبو عبد الله محمد بن عبد الله بن محمد بن حمدويه الحاكم النيسابوري

8,836 Hadith692 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المستدرك على الصحيحين · أَوَّلُ كِتَابِ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 821

821 - حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَطَّةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَكَرِيَّا الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحْرِزُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا الدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ كَانَ «يَضَعُ يَدَيْهِ قَبْلَ رُكْبَتَيْهِ» وَقَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُ ذَلِكَ. «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ وَلَهُ مُعَارِضٌ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ وَوَائِلِ بْنِ حُجْرٍ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 821 - على شرط مسلم

حضرت نافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ابن عمر رضی اللہ عنہ ( رکوع میں ) اپنے ہاتھوں کو گھٹنوں سے اوپر رکھتے اور کہا کرتے تھے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم بھی ایسے ہی کیا کرتے تھے ۔ یہ حدیث امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن اسے صحیحین میں نقل نہیں کیا گیا۔ اور حضرت انس رضی اللہ عنہ اور وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کی روایت کردہ حدیث اس کے معارض ہے ۔ انس کی حدیث :

ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يَضَعُ يَدَيْهِ قَبْلَ رُكْبَتَيْهِ. ← نَافِعٍ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ← الدَّرَاوَرْدِيُّ ← مُحْرِزُ بْنُ سَلَمَةَ ← عبد الله بن محمد بن زكريا الأصبهاني، ← أبو عبد الله محمد بن أحمد بن بطة الأصبهاني،

Hadith 821

المستدرك على الصحيحين · أَوَّلُ كِتَابِ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 822

822 - فَحَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا الْعَلَاءُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْعَطَّارُ، ثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَبَّرَ فَحَاذَى بِإِبْهَامَيْهِ أُذُنَيْهِ ثُمَّ رَكَعَ حَتَّى اسْتَقَرَّ كُلُّ مَفْصِلٍ مِنْهُ، وَانْحَطَّ بِالتَّكْبِيرِ حَتَّى سَبَقَتْ رُكْبَتَاهُ يَدَيْهِ» . «هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ، وَلَا أَعْرِفُ لَهُ عِلَّةً وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ» وَأَمَّا حَدِيثُ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «إِذَا سَجَدَ يَقَعُ رُكْبَتَاهُ قَبْلَ يَدَيْهِ، وَإِذَا رَفَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ قَبْلَ رُكْبَتَيْهِ» . «قَدِ احْتَجَّ مُسْلِمٌ بِشَرِيكٍ وَعَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، وَلَعَلَّ مُتَوَهِّمًا يَتَوَهَّمُ أَنْ لَا مُعَارِضَ لِحَدِيثٍ صَحِيحِ الْإِسْنَادِ آخَرُ صَحِيحٌ، وَهَذَا الْمُتَوَهِّمُ يَنْبَغِي أَنْ يَتَأَمَّلَ كِتَابَ الصَّحِيحِ لِمُسْلِمٍ حَتَّى يَرَى مِنْ هَذَا النَّوْعِ مَا يَمَلُّ مِنْهُ، فَأَمَّا الْقَلْبُ فِي هَذَا فَإِنَّهُ إِلَى حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ أَمْيَلُ لِرِوَايَاتٍ فِي ذَلِكَ كَثِيرَةٍ عَنِ الصَّحَابَةِ وَالتَّابِعِينَ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 822 - على شرطهما ولا أعرف له علة

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو دیکھا : آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے تکبیر کہی اور اپنے دونوں انگوٹھے کانوں کے برابر تک اٹھائے ، پھر رکوع ( اس انداز سے ) کیا کہ آ پ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا ہر جوڑ مضبوط تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم تکبیر کہتے ہوئے جھکے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ہاتھ گھٹنوں کے نیچے تک گئے ۔ یہ حدیث امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ و امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ دونوں کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن دونوں نے ہی اسے نقل نہیں کیا۔اور اس میں کوئی نقص بھی نہیں ہے ۔ وائل بن حجر کی حدیث ۔ وائل بن حجر کہتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سجدہ کرتے تو ہاتھوں سے پہلے گھٹنے زمین پر لگاتے اور جب اٹھتے تو گھٹنوں سے پہلے ہاتھ اٹھاتے ، امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے شریک اور عاصم بن کلیب کی احادیث نقل کی ہیں اور ہو سکت اہے کسی کو یہ غلط فہمی لگے کہ کوئی صحیح الاسناد حدیث دوسری صحیح حدیث کے معارض نہیں ہو سکتی ۔ اس غلط فہمی کے شکار شخص کو چاہیے کہ وہ امام مسلم کی الصحیح کا غور سے مطالعہ کرے ، تو اس کو اس کتاب میں اس طرح کی بہت ساری مثالیں مل جائیں گی۔ اور جہاں تک دل کا معاملہ ہے تو وہ ابن عمر کی حدیث کی طرف زیادہ مائل ہے کیونکہ ان کی روایت کے مطابق کثیر صحابہ اور تابعین سے احادیث مروی ہیں ۔

أَنَسٍ، ← عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ← حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، ← الْعَلَاءِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْعَطَّارِ، ← الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ،

Hadith 822

المستدرك على الصحيحين · أَوَّلُ كِتَابِ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 823

823 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْعَدْلُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا الْمُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ، ثنا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، رَفَعَهُ، قَالَ: «إِنَّ الْيَدَيْنِ تَسْجُدَانِ كَمَا يَسْجُدُ الْوَجْهُ، فَإِذَا وَضَعَ أَحَدُكُمْ وَجْهَهُ فَلْيَضَعْ يَدَيْهِ، وَإِذَا رَفَعَهُ فَلْيَرْفَعْهُمَا» . «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ» إِنَّمَا اتَّفَقَا عَلَى حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «إِذَا سَجَدَ الْعَبْدَ سَجَدَ مَعَهُ سَبْعَةُ أَعْظُمٍ» الْحَدِيثَ [التعليق - من تلخيص الذهبي] 823 - على شرطهما

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ چہرے کی طرح ہاتھ بھی سجدہ کرتے ہیں ، اس لئے جب کوئی( سجدے کے لئے ) چہرہ زمین پر رکھے تو وہ اپنے دونوں ہاتھ بھی رکھے اور جب چہرہ اٹھائے تو ہاتھ بھی اٹھا لے یہ حدیث امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ و امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ دونوں کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن دونوں نے ہی اسے نقل نہیں کیا۔امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ دونوں نے محمد بن ابراہیم تیمی کی وہ حدیث نقل کی ہے جس میں انہوں نے عامر بن سعد کے واسطے سے عباس بن عبدالمطلب کی یہ روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو یہ فرماتے سنا ہے : جب بندہ سجدہ کرتا ہے تو اس کے ساتھ سات ہڈیاں بھی سجدہ کرتی ہیں ۔ اس کے بعد مکمل حدیث ہے ۔

ابْنِ عُمَرَ رَفَعَهُ ← نَافِعٍ ← أَيُّوبَ، ← إِسْمَاعِيلُ ← الْمُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْعَدْلُ،

Hadith 823

المستدرك على الصحيحين · أَوَّلُ كِتَابِ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 824

824 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِيُّ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ، حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السَّبِيعِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ، يَقُولُ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يَسْجُدُ عَلَى أَلْيَتَيِ الْكَفِّ» . «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 824 - على شرطهما

حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ عنہ فرماتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ہاتھوں کی ہتھیلیوں پر سجدہ کرتے ( یعنی سجدے میں ہاتھ کی ہتھیلیاں زمین پر کھتے ) ۔ یہ حدیث امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ و امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ دونوں کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن دونوں نے ہی اسے نقل نہیں کیا۔

الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ← أبو إسحاق عمرو بن عبد الله السبيعي ← الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ ← عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ← الفضل بن عبد الجبار ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِيُّ

Hadith 824

المستدرك على الصحيحين · أَوَّلُ كِتَابِ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 825

825 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أَنْبَأَ أَبُو الْمُثَنَّى، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، ثنا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَقْرَمَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ أَبِيهِ بِالْقَاعِ مِنْ نَمِرَةَ، فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يُصَلِّي فَكُنْتُ أَنْظُرُ إِلَى عُفْرَتَيْ إِبْطَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلَّمَا سَجَدَ» . «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى مَا أَصَّلْتُهُ فِي تَفَرُّدِ الِابْنِ بِالرِّوَايَةِ عَنْ أَبِيهِ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 825 - صحيح

عبید اللہ بن عبداللہ بن اقرم اپنے والد کا بیان نقل کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ وہ اپنے والد کے ساتھ نمرہ کے میدان میں موجود تھے ، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نماز میں سجدہ کرتے تو میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بغلوں کی سفیدی کو دیکھتا تھا۔ یہ حدیث ہمارے بیان کیے ہوئے اس قانون کے مطابق ہے جو ہم نے باپ سے روایت کرنے میں بیٹے کے منفرد ہونے کے متعلق بیان کیا تھ۔

أَبِيهِ ← عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَقْرَمَ ← دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ، ← الْقَعْنَبِيُّ ← أبو بكر بن إسحاق الفقيه أنبأ أبو المثنى

Hadith 825

المستدرك على الصحيحين · أَوَّلُ كِتَابِ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 826

826 - حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذَ الْعَدْلُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْأَبَّارُ، ثنا الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخَازِنُ، ثنا هُشَيْمٌ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ «إِذَا سَجَدَ ضَمَّ أَصَابِعَهُ» . «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 826 - على شرط مسلم

حضرت علقمہ بن وائل رضی اللہ عنہ اپنے والد کا بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جب سجدہ کرتے تو اپنی انگلیوں کو ملا لیتے ۔ یہ حدیث امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ و امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ دونوں کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن دونوں نے ہی اسے نقل نہیں کیا۔

أَبِيهِ ← عَلْقَمَةُ بْنُ وَائِلٍ ← عَاصِمِ بْنِ کُلَیْبٍ، ← هُشَيْمٌ ← الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخَازِنُ ← أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْأَبَّارُ ← عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذٍ الْعَدْلُ

Hadith 826

المستدرك على الصحيحين · أَوَّلُ كِتَابِ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 827

827 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ الزُّهْرِيُّ، ثنا عَمِّي، ثنا أَبِي، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنِي مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ، عَنْ آدَمَ بْنِ عَلِيٍّ الْبَكْرِيِّ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَبْسُطْ ذِرَاعَيْكَ وَادْعَمْ عَلَى رَاحَتَيْكَ، وَتَجَافَ عَنْ ضَبْعَيْكَ، فَإِنَّكَ إِذَا فَعَلْتَ ذَلِكَ سَجَدَ كُلُّ عُضْوٍ مِنْكَ مَعَكَ» . «قَدِ احْتَجَّ الْبُخَارِيُّ بِآدَمَ بْنِ عَلِيٍّ الْبَكْرِيِّ، وَاحْتَجَّ مُسْلِمٌ بِمُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، وَهَذَا صَحِيحٌ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 827 - صحيح

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا : اپنی کہنیوں کو مت پھیلاؤ اور اپنی ہتھیلیوں پر ٹیک لگاؤ اور اپنی کہنیوں کو پہلوؤں سے دور رکھو کیونکہ جب تم ایسا کروگے تو تمہارا ہر عضو تمہارے ساتھ سجدہ کرتے گا۔ امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ نے آدم بن علی بکری کی روایات نقل کی ہیں اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے محمد بن اسحاق نقل کی ہیں اور یہ حدیث صحیح ہے لیکن شیخین رحمتہ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔

ابْنِ عُمَرَ ← آدَمَ بْنِ عَلِیٍّ الْبکْرِیِّ ← مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ ← مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← أَبِي ← عَمِّي، ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ الزُّهْرِيُّ ← الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ← أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ

Hadith 827

المستدرك على الصحيحين · أَوَّلُ كِتَابِ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 828

828 - حَدَّثَنَا أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْبَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ النَّضْرِ الْحُوشِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَضْرٍ السُّورِينِيُّ، وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّيْدَلَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ، أَنْبَأَ يَحْيَى بْنُ الْمُغِيرَةِ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالُوا: ثنا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «إِذَا صَلَّى جَخَّ» . سَمِعْتُ أَبَا زَكَرِيَّا الْعَنْبَرِيَّ، يَقُولُ: «جَخَّ الرَّجُلُ فِي صَلَاتِهِ إِذَا مَدَّ ضَبْعَيْهِ، وَيُجَافِي فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ» . «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ، وَهُوَ أَحَدُ مَا يُعَدُّ فِي إِفْرَادِ النَّضْرِ بْنِ شُمَيْلٍ» . وَقَدْ حَدَّثَ بِهِ زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَرْبِدٍ التَّمِيمِيِّ، عَنِ الْبَرَاءِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ [التعليق - من تلخيص الذهبي] 828 - تفرد به النضر وهو على شرطهما

حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جب نماز پڑھتے تو ہاتھ پاؤں ڈھلیے چھوڑ دیتے ۔ (امام حاکم رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں ) زکریا عنبری بیان کرتے ہیں کہ آدمی کا نماز میں ہاتھ پاؤں ڈھیلے چھڑنا ، اس وقت ہوتا ہے جب آدمی اپنے بازو پھیلائے اور رکوع و سجود میں ان کو دور رکھے ۔ یہ حدیث امام بخاری و امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ دنوں کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن دونوں نے ہی اسے نقل نہیں کیا ۔ یہ حدیث نضر بن شمیل کے تفردات میں سے ہے ۔ اور اسی حدیث کو زہیر بن معاویہ نے ابو اسحاق کے واسطے سے اربدتمیمی کی سند سے براء کے حوالے سے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے ۔

الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ← أَبِي إِسْحَاقَ ← يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ← النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ← أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ، أَنْبَأَ يَحْيَى بْنُ الْمُغِيرَةِ، ← أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّيْدَلاَنِيُّ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَضْرٍ السُّورِينِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ النَّضْرِ الْحُوشِيُّ ← أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْبَرِيُّ،

Hadith 828

المستدرك على الصحيحين · أَوَّلُ كِتَابِ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 829

829 - أَخْبَرْنَاهُ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُؤَمَّلِ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّعْرَانِيُّ، ثنا النُّفَيْلِيُّ، ثنا زُهَيْرٌ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنِ التَّمِيمِيِّ الَّذِي قَدْ يُحَدِّثُ بِالتَّفْسِيرِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ خَلْفِهِ «فَرَأَيْتُ بَيَاضَ إِبْطَيْهِ وَهُوَ مُجَخٍّ وَخَرَّجَ يَدَيْهِ»

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے پاس حاضر ہوا ( اس وقت آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نماز پڑھ رہے تھے اور میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ) پشت کی جانب سے آیا ، میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بغلوں کی سفیدی دیکھی ، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پاؤں ڈھیلے کیے ہوئے اور ہاتھو ں کو باہر نکالے ہوئے تھے ۔

أَتَيْتُ النَّبِيَّ مِنْ خَلْفِهِ «فَرَأَيْتُ بَيَاضَ إِبْطَيْهِ وَهُوَ مُجَخٍّ وَخَرَّجَ يَدَيْهِ» ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← بِالتَّفْسِيرِ، ← التَّمِيمِيِّ الَّذِي قَدْ ← اَبُوْ اِسْحَاقِ ← زُهَيْرٍ ← النُّفَيْلِيُّ ← الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّعْرَانِيُّ ← أبو بَكْر محمد بن المؤمل

Hadith 829

المستدرك على الصحيحين · أَوَّلُ كِتَابِ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 830

830 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أَنْبَأَ أَبُو الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَصَمِّ، عَنْ عَمِّهِ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «إِذَا سَجَدَ رُئِيَ وَضَحُ إِبْطَيْهِ» . «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِهِمَا وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ. وَرَوَاهُ ابْنُ عُيَيْنَةَ. فَخَالَفَ عَبْدَ الْوَاحِدِ فِيهِ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 830 - على شرطهما

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جب سجدہ کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بغلوں کی سفیدی دکھائی دیتی تھی ۔ یہ حدیث امام بخاری و امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ دنوں کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن دونوں نے ہی اسے نقل نہیں کیا ۔اسی حدیث کو ابن عیینہ نے بھی روایت کیا ہے اور اس میں عبدالواحد سے اختلاف کیا ہے ۔ ( جیسا کہ درج ذیل حدیث میں ہے )

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← عَمِّهِ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ ← عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَصَمِّ ← عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، ← مُسَدَّدٌ ← أبو بكر بن إسحاق أنبأ أبو المثنى

Hadith 830

المستدرك على الصحيحين · أَوَّلُ كِتَابِ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 831

831 - حَدَّثَنَاهُ عَلِيُّ بْنُ عِيسَى، ثنا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ الْأَصَمِّ، عَنْ عَمِّهِ، عَنْ مَيْمُونَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «إِذَا سَجَدَ لَوْ شَاءَتْ بَهِيمَةٌ أَنْ تَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ لَمَرَّتْ»

ام المومنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں ، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سجدہ کرتے ( تو اپنے بازوؤں کو پہلوؤں سے اتنا دور رکھتے ) کہ اگر کوئی بکری کا بچہ گزرنا چاہتا تو گزر جاتا۔

مَيْمُونَةَ، ← عَمِّہٖ ← ابْنِ الْأَصَمِّ، ← سُفْيَانَ، ← سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ ← عَلِيُّ بْنُ عِيسَى

Hadith 831

المستدرك على الصحيحين · أَوَّلُ كِتَابِ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 832

832 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّرَسُوسِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَنْبَأَ يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا النَّضْرِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ، يَقُولُ: قَالَتْ عَائِشَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَقَدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ مَعِي عَلَى فِرَاشِي فَوَجَدْتُهُ سَاجِدًا رَاصًّا عَقِبَيْهِ، مُسْتَقْبِلًا بِأَطْرَافِ أَصَابِعِهِ الْقِبْلَةَ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَبِعَفْوِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ، وَبِكَ مِنْكَ أُثْنِيَ عَلَيْكَ لَا أَبْلَغُ كُلَّ مَا فِيكَ» فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: «يَا عَائِشَةُ، أَخَذَكِ شَيْطَانُكِ؟» فَقُلْتُ: أَمَا لَكَ شَيْطَانٌ؟ قَالَ: «مَا مِنْ آدَمِيٍّ إِلَّا لَهُ شَيْطَانٌ» فَقُلْتُ: وَإِيَّاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «وَإِيَّايَ لَكِنِّي أَعَانَنِي اللَّهُ عَلَيْهِ فَأَسْلَمَ» . «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ بِهَذَا اللَّفْظِ، لَا أَعْلَمُ أَحَدًا ذَكَرَ ضَمَّ الْعَقِبَيْنِ فِي السُّجُودِ غَيْرَ مَا فِي هَذَا الْحَدِيثِ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 832 - على شرطهما

حضرت عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو غیر موجود پایا حالانکہ ( کچھ دیر پہلے تو ) آپ میرے بستر پر تھے ۔ میں نے دیکھا : کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم دونوں ایڑیا جوڑے ہوئے پاؤں کی انگلیاں قبلہ کی طرف کئے ہوئے سجدہ کر رہے تھے ۔ میں نے سنا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم یہ دعا مانگ رہے تھے ( یا اللہ ) تیری ناراضگی سے تیری خوشنودی کی پناہ مانگتا ہوں اور تیرے عذاب سے تیرے درگزر کی پناہ مانگتا ہوں اور تجھ سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، میں تیری حمد و ثناء کرتا ہوں لیکن وہ تیرے شایان شان نہیں ہے" جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم فارغ ہوئے تو کہنے لگے : اے عائشہ ! تجھ پر شیطان غالب آ گیا تھا۔ میں نے کہا: آپ کے ساتھ بھی شیطان ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : ہر انسان کے ساتھ شیطان ہوتا ہے ۔ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کیا آپ کے ساتھ بھی شیطان ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا ہا ں میرے ساتھ بھی ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے مجھے اس پر غلبہ دیا اور وہ مسلمان ہو گیا ۔ یہ حدیث امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ و امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ دونوں کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن دونوں نے ہی اسے ان لفظوں کے ہمراہ نقل نہیں کیا ۔ اور میرے علم میں نہیں ہے کہ اس حدیث کے علاوہ کسی اور روایت میں سجدے کے دوران ایڑیاں ملانے کا ذکر کیا گیا ہو۔

عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، ← أَبَا النَّضْرِ ← عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ ← سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَنْبَأَ يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، ← أبو بكر محمد بن عيسى الطرسوسي ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِيُّ

Hadith 832

chevron_left Previous
1234…20
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Door
2. Science Book
    1. Door
3. The Book of Purity
    1. Door
4. The first book of prayer
    2. Chapter at the prayer timetable3. Chapter on the virtue of the five daily prayers4. Insurance section
5. The Friday Book
    4. Insurance section
6. The two Eid prayers book
    4. Insurance section
7. The Witr Book
    4. Insurance section
8. From the book on voluntary prayer
    4. Insurance section
9. The Omission Book
    4. Insurance section
10. The Ascension Book
    4. Insurance section
11. Eclipse Book
    4. Insurance section
12. The Fear Prayer Book
    4. Insurance section