المستدرك على الصحيحين · أَوَّلُ كِتَابِ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 977
977 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَارِمٍ الْحَافِظُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُوسَى بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا تَمِيمُ بْنُ الْمُنْتَصِرِ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ، ثنا شَرِيكٌ، ثنا جَامِعُ بْنُ أَبِي رَاشِدٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: كُنَّا لَا نَدْرِي مَا نَقُولُ إِذَا جَلَسْنَا فِي الصَّلَاةِ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ عَلِمَ جَوَامِعَ الْكَلِمِ، وَخَوَاتِمَهُ، قَالَ: فَذَكَرَ التَّشَهُّدَ وَقَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُنَا كَلِمَاتٍ، كَمَا يُعَلِّمُنَا التَّشَهُّدَ: «اللَّهُمَّ أَلَّفْ بَيْنَ قُلُوبِنَا، وَأَصْلِحْ ذَاتَ بَيْنِنَا، وَاهْدِنَا سُبُلَ السَّلَامِ، وَنَجِّنَا مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ، وَجَنِّبْنَا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا، وَمَا بَطَنَ، وَبَارِكْ لَنَا فِي أَسْمَاعِنَا، وَأَبْصَارِنَا، وَقُلُوبِنَا، وَأَزْوَاجِنَا، وَذُرِّيَّاتِنَا، وَتُبْ عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ، وَاجْعَلْنَا شَاكِرِينَ لِنِعَمِكَ، مُثْنِينَ بِهَا عَلَيْكَ، قَابِلِينَ لَهَا وَأَتِمَّهَا عَلَيْنَا» . «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ، وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ جَامِعٍ» [ص:398].
حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: ہمیں نہیں پتہ تھا کہ نماز میں جب ہم بیٹھیں تو کیا پڑھیں؟ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہترین کلام جانتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: پھر انہوں نے تشہد کا ذکر کیا اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں یہ کلمات بھی اسی طرح سیکھاتے تھے جس طرح ہمیں تشہد سکھاتے تھے (وہ کلمات یہ ہیں) " اے اللہ ہمارے دلوں میں الفت پیدا فرما" ہماری اصلاح فرما اور ہمیں سلامتی کےراستوں کی ہدایت فرما اور ہمیں اندھیروں سے روشنی کی طرف نجات عطا فرما اور ہمیں ظاہری و باطنی گناہوں سے بچا اور ہمارے کانوں، ہماری آنکھوں، ہمارے دلوں، ہماری بیماریوں اور اولادوں میں برکت عطا فرما، ہماری توبہ قبول فرما، بےشک تو توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے اور ہمیں اپنی نعمتوں کا شکر گزار بنا۔ ان کی، تعریفیں کرنے والا اور ان کے قابل بنا اور ہم پر اپنی نعمتیں مکمل فرما"۔ یہ حدیث امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن اسے صحیحین میں نقل نہیں کیا گیا۔ مذکوہ حدیث کی ایک شاہد حدیث موجود ہے جس کو ابن جریج نے جامع بن ابی راشد سے روایت کیا ہے (وہ حدیث درج ذیل ہے)۔
عَبْدُ اللَّهِ ← أَبِي وَائِلٍ ← جَامِعُ بْنُ أَبِي رَاشِدٍ ← شَرِيکٍ ← إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ، ← تَمِيمُ بْنُ الْمُنْتَصِرِ، ← أحمد بن موسى بن إسحاق ← أبو بكر بن أبي دارم الحافظ
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The first book of prayer › Insurance section · Hadith 977
