المستدرك على الصحيحين · أَوَّلُ كِتَابِ الصَّلَاةِ ‹ بَابٌ فِي فَضْلِ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ · حديث 778
778 - حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عِيسَى الْجَنْزِيُّ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَبَّانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْمُقَدَّمِيُّ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ السَّدُوسِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ عَبَّادٍ، قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا بِالْمَدِينَةِ فِي الْمَسْجِدِ فِي الصَّفِّ الْمُقَدَّمِ قَائِمٌ أُصَلِّي فَجَبَذَنِي رَجُلٌ مِنْ خَلْفِي جَبْذَةً فَنَحَّانِي وَقَامَ مَقَامِي، قَالَ: فَوَاللَّهِ مَا عَقَلْتُ صَلَاتِي فَلَمَّا انْصَرَفَ فَإِذَا هُوَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ، فَقَالَ: «يَا فَتَى لَا يَسُوءُكَ اللَّهُ، إِنَّ هَذَا عَهْدُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْنَا أَنْ نَلِيَهُ ثُمَّ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ» ، فَقَالَ: " هَلَكَ أَهْلُ الْعَقْدِ - ثَلَاثًا - وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، ثُمَّ قَالَ: «وَاللَّهِ مَا عَلَيْهِمْ آسَى، وَلَكِنِّي آسَى عَلَى مَا أَضَلُّوا» ، قَالَ: قُلْتُ: مَنْ تَعْنِي بِهَذَا؟ قَالَ: «الْأُمَرَاءَ» . «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الْبُخَارِيِّ، فَقَدِ احْتَجَّ بِيُوسُفَ بْنِ يَعْقُوبَ السَّدُوسِيِّ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 778 - على شرط البخاري
قیس بن عباد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ، ایک مرتبہ میں مسجد نبوی میں اگلی صف میں کھڑا نماز پڑھ رہا تھا ، ایک شخص نے مجھے پیچھے سے کھینچ کر ایک طرف ہٹا دیا اور میری جگہ پر کھڑ ہو گیا۔ ( قیس کہتے ہیں ) : خدا کی قسم ! مجھے سمجھ نہیں آئی کہ میں نے نماز میں کیا غلطی کی تھی ، جب وہ نماز سے فارغ ہوئے ( تو میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا ) کہ وہ حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ تھے ، انہوں نے مجھے کہا: اے نوجوان اللہ تعالیٰ تجھے کبھی پریشانی نہ دکھائے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہم سے یہ عہد لیا تھا کہ ہم صفوں میں مل کر کھڑے ہوں ، پھر وہ قبلہ رو ہو کر کہنے لگے : رب کعبہ کی قسم ! اہل عقد ہلاک ہو گئے ، یہ لفظ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تین مرتبہ دہرائے ، پھر کہنے لگے : خدا کی قسم ! مجھے ان پر اور کوئی دکھ نہیں ہے ۔ مجھے دکھ اس بات کا ہے کہ یہ لوگ گمراہی پھیلا رہے ہیں ۔ ( قیس کہتے ہیں ) میں نے پوچھا : آپ یہ بات کن کے متعلق کہہ رہے ہیں ؟ انہوں نے جواب دیا : امراء کے متعلق ۔ یہ حدیث امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن اسے صحیحین میں نقل نہیں کیا گیا۔ امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ نے یوسف بن یعقوب سدوسی کی روایات نقل کی ہیں ۔
قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ ← اَبِیْ مِجْلَزٍ، ← سُلَيْمَانَ بْنِ التَّيْمِيِّ، ← يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ السَّدُوسِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْمُقَدَّمِيُّ، ← الحسين بن محمد القباني ← عَلِيُّ بْنُ عِيسَى الْجَنْزِيُّ،
Hadith 778
