المستدرك على الصحيحين · أَوَّلُ كِتَابِ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 938
938 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ثنا الْأَزْرَقُ بْنُ قَيْسٍ، أَنَّهُ رَأَى أَبَا بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيَّ يُصَلِّي وَعِنَانُ دَابَّتِهِ فِي يَدِهِ، فَلَمَّا رَكَعَ انْفَلَتَ الْعِنَانُ مِنْ يَدِهِ، فَانْطَلَقَتِ الدَّابَّةُ فَنَكَصَ أَبُو بَرْزَةَ عَلَى عَقِبِهِ وَلَمْ يَلْتَفِتْ حَتَّى لَحِقَ الدَّابَّةَ وَأَخَذَهَا، ثُمَّ مَشَى كَمَا هُوَ ثُمَّ أَتَى مَكَانَهُ الَّذِي صَلَّى فِيهِ فَقَضَى صَلَاتَهُ، فَأَتَمَّهَا ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ: «إِنِّي قَدْ صَحِبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوٍ كَثِيرٍ حَتَّى عَدَّ غَزَوَاتٍ فَرَأَيْتُ مِنْ رُخْصَتِهِ وَتَيْسِيرِهِ فَأَخَذْتُ بِذَلِكَ، فَلَوْ أَنِّي تَرَكْتُ دَابَّتِي حَتَّى تَلْحَقَ بِالصَّحْرَاءِ ثُمَّ انْطَلَقْتُ شَيْخًا كَبِيرًا أَتَخَبَّطُ الظُّلْمَةَ كَانَ أَشَدَّ عَلَيَّ» . " هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الْبُخَارِيِّ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ [التعليق - من تلخيص الذهبي] 938 - على شرط البخاري
حضرت ارزق بن قیس فرماتے ہیں: انہوں نے حضرت ابو برزہ اسلمی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے جانور کی لگام ہاتھ میں پکڑی ہوئی اور نماز پڑھ رہے تھے، جب وہ رکوع میں گئے تو ان کے جانور کی لگام ان کے ہاتھ سے چھوٹ گئی اور وہ جانور بھاگ گیا۔ حضرت ابوبرزہ رضی اللہ عنہ نے وہیں نماز چھوڑی اور اس سے بالکل توجہ ہٹا کر (جانور کے پیچھے بھاگ کھڑے ہوئے)یہاں تک کہ وہ جانور تک پہنچ گئے اور اس کو پکڑ لیا پھر اسکو لے کر اسی جگہ پر آگئے جہاں پر نماز پڑھ رہے تھے اور نماز پڑھی۔ جب سلام پھیرا تو فرمانے لگے: میں نے بہت سارے غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ شرکت کی (ارزق بن قیس کہتے ہیں) انہوں نے کتنے ہی غزوات گنوا دئیے (آپ فرماتے ہیں) میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دی ہوئی رخصتیں اور آسانیاں دیکھی ہیں، اس لئے میں نے انہی کو اختیار کیا ہے، اب اگر میں جانور کو چھوڑ دیتا اور وہ صحرا میں نکل جاتا پھر میں اس بڑھاپے کے عالم میں اندھیروں میں بھٹکتا پھرتا تو یہ میرے لئے اس سے بھی زیادہ دشوار ہوتا۔ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن اسے صحیحین میں نقل نہیں کیا گیا۔
الْأَزْرَقُ بْنُ قَيْسٍ، أَنَّهُ رَأَى أَبَا بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيَّ يُصَلِّي ← حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ← سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The first book of prayer › Insurance section · Hadith 938
