المستدرك على الصحيحين · أَوَّلُ كِتَابِ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 902
902 - أَخْبَرْنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ الضَّبِّيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، ثنا حُصَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَقْبَلَ النَّاسَ فِي صَلَاةِ الْعِشَاءِ، فَقَالَ: «لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آتِيَ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ يَتَخَلَّفُونَ عَنْ هَذِهِ الصَّلَاةِ فَأُحَرِّقَ عَلَيْهِمْ بُيُوتَهُمْ» فَقَامَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا بِي وَلَيْسَ لِي قَائِدٌ، قَالَ: «أَتَسْمَعُ الْإِقَامَةَ؟» قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: «فَاحْضُرْهَا» قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ بَيْنِي وَبَيْنَهَا نَخْلًا، وَشَجَرًا، وَلَيْسَ لِي قَائِدٌ، قَالَ: «أَتَسْمَعُ الْإِقَامَةَ؟» قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: «فَاحْضُرْهَا» وَلَمْ يُرَخِّصْ لَهُ. «وَلَهُ شَاهِدٌ آخَرُ مِنْ حَدِيثِ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ»
حضرت ام مکتوم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عشاء کی نماز میں (لوگوں کی طرف) متوجہ ہوکر ارشاد فرمانے لگے: میں چاہتا ہوں ، ان لوگوں کے ہاں جاؤں، جو اس نماز میں غیر حاضر ہیں اور ان کے گھروں کو آگ لگا دوں۔ ابن ام مکتوم نے کھڑے ہو کر عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ میرا عذر بھی جانتے ہیں (آپ نابینا تھے) اور مجھے ساتھ لیجانے والا بھی کوئی نہیں ہے (تو کیا میرے لئے کوئی رخصت ہے؟) آپ ﷺ نے فرمایا: کیاتمہیں اقامت کی آواز سنائی دیتی ہے؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! آپ ﷺ نے فرمایا: تو پھر حاضر ہوا کرو۔ انہوں نے (پھر) عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میرے راستے میں بہت درخت ہیں اور مجھےکوئی ساتھ لانے والا کوئی نہیں ہے(کیا اب بھی میرے لئے کوئی رخصت ہے؟) آپ ﷺ نے فرمایا: کیا تمہیں اقامت کی آواز سنائی دیتی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: جماعت میں حاضر ہوا کرو۔ اور ان کو جماعت چھوڑنے کی اجازت نہیں دی۔ شاہد(2)۔ عاصم بن بھدلہ کی سند کے ہمراہ بھی گزشتہ حدیث کی ایک شاہد حدیث موجود ہے۔ جو کہ درج ذیل ہے۔
ابن أم مكتوم ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، ← حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ← أبو جعفر الرازي ← يَحْيَی بْنُ أَبِي بُکَيْرٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ الضَّبِّيُّ، ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The first book of prayer › Insurance section · Hadith 902
