المستدرك على الصحيحين · أَوَّلُ كِتَابِ الصَّلَاةِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 854
854 - مَا حَدَّثَنَاهُ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَمْدَانَ الْجَلَّابُ، بِهَمْدَانَ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ خُرَّزَاذَ الْأَنْطَاكِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ الْمُعْتَمِرِ بْنِ سُلَيْمَانَ مَا لَا أُحْصِي صَلَاةَ الصُّبْحِ، وَالْمَغْرِبِ فَكَانَ «يَجْهَرُ بِبِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ قَبْلَ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَبَعْدَهَا» . وَسَمِعْتُ الْمُعْتَمِرَ يَقُولُ: مَا آلُو أَنْ أَقْتَدِيَ بِصَلَاةِ أَبِي، وَقَالَ أَبِي: مَا آلُو أَنْ أَقْتَدِيَ بِصَلَاةِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، وَقَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ: مَا آلُو أَنْ أَقْتَدِيَ بِصَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. «رُوَاةُ هَذَا الْحَدِيثِ، عَنْ آخِرِهِمْ ثِقَاتٌ، وَمِنْهَا» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 854 - رواته ثقات
محمد بن ابو سری عسقلاتی کہتے ہیں : میں نے معتمر بن سلیمان کے پیچھے مغرب اور فجر کی بے شمار نمازیں پڑھی ہیں آپ سورۃ فاتحہ سے پہلے اور بعد میں جہراً بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا کرتے تھے ۔ محمد کہتے ہیں : میں نے معتمد کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ میں اپنے والد کی نماز کی اقتداء کرنے میں کوتاہی نہیں کرتا اور میرے والد نے یہ کہا تھا : کہ میں انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی نماز کی اقتداء کرنے میں سستی نہیں کرتا اور انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نماز کی اقتداء کرنے میں سستی نہیں کرتا ۔ اس حدیث کے تمام راوی ثقہ ہیں ۔ ( ایک شاہد یہ بھی ہے )
مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ، ← عُثْمَانُ بْنُ خُرَّزَاذ الْأَنْطَاكِيُّ، ← أبو محمد عبد الرحمن بن حمدان الجلاب ← مَا
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The first book of prayer › Insurance section · Hadith 854
