المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الطَّهَارَةِ ‹ باب · حديث 554
554 - حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أَنْبَأَ الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ الْبَيْرُوتِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ شَابُورَ، حَدَّثَنِي عُتْبَةُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ نَافِعٍ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو أَيُّوبً، وَجَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ الْأَنْصَارِيُّونَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذِهِ الْآيَةِ {فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا، وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ} [التوبة: 108] فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَثْنَى عَلَيْكُمْ خَيْرًا فِي الطُّهُورِ فَمَا طُهُورُكُمْ هَذَا؟» قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَتَوَضَّأُ لِلصَّلَاةِ، وَالْغُسْلُ مِنَ الْجَنَابَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَلْ مَعَ ذَلِكَ غَيْرُهُ؟» قَالُوا: لَا، غَيْرَ أَنَّ أَحَدَنَا إِذَا خَرَجَ مِنَ الْغَائِطِ أَحَبَّ أَنْ يَسْتَنْجِيَ بِالْمَاءِ، قَالَ: «هُوَ ذَاكَ» . " هَذَا حَدِيثٌ كَبِيرٌ صَحِيحٌ فِي كِتَابِ الطَّهَارَةِ، فَإِنَّ مُحَمَّدَ بْنَ شُعَيْبِ بْنِ شَابُورَ، وَعُتْبَةَ بْنَ أَبِي حَكِيمٍ مِنْ أَئِمَّةِ أَهْلِ الشَّامِ، وَالشَّيْخَانِ إِنَّمَا أَخَذَا مُخَّ الرِّوَايَاتِ، وَمِثْلُ هَذَا الْحَدِيثِ لَا يُتْرَكُ لَهُ، قَالَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ: مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ أَعْرَفُ النَّاسِ بِحَدِيثِ الشَّامِيِّينَ، وَلَهُ شَاهِدٌ بِإِسْنَادٍ صَحِيحٍ " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 554 - صحيح
حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ اور انس بن مالک رضی اللہ عنہ اس آیت ﴿ فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ١٠٨﴾ [التوبة: 108]" کے متعلق بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: اے انصاریو! اللہ تعالیٰ نے تمہاری طہارت پسندی کی تعریف کی ہے۔ تو تمہاری طہارت کا طریقہ کیا ہے؟ انہوں نے جواباً عرض کیا : یا رسول اللہ ﷺ ! ہم نماز کے لئے وضو کرتے ہیں اور جنابت کاغسل کرتے ہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا :اس کے علاوہ کوئی اور عمل؟ انہوں نے جواب دیا: اور کوئی خاص عمل تو نہیں ہے البتہ ہم لوگ جب بول و براز سے فارغ ہوتے ہیں تو پانی کے ساتھ استنجاء کرنے کو پسند کرتے ہیں : آپ ﷺ نے فرمایا : یہی ہے ۔ کتاب الطہارت میں اس حدیث کا بہت مقام ہے کیونکہ اس کی سند میں محمد بن شعیب بن شابور اور عتبہ بن ابی حکیم اہل شام کے اَئمہ حدیث میں سے ہیں اور شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے روایات کے اصل مغز نقل کئے ہیں اور اس طرح کی حدیث کو ترک نہیں کرنا چاہیے ۔ ابراہم بن یعقوب کہتے ہیں : شامیوں کی حدیث کے سلسلے میں محمد بن شعیب سب سے زیادہ مشہور ہیں ۔ایک سند صحیح کے ساتھ مذکورہ حدیث کی شاہد حدیث بھی موجود ہے جو کہ درج ذیل ہے۔
أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ الْأَنْصَارِيُّونِ ← جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← أَبُو أَيُّوبَ، ← طَلْحَةَ بْنِ نَافِعٍ، أَنَّهُ ← عتبة بن أبي حكيم ← مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ شَابُورَ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أَنْبَأَ الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ الْبَيْرُوتِيُّ،
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Purity › Door · Hadith 554
