Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المستدرك على الصحيحين

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain

by أبو عبد الله محمد بن عبد الله بن محمد بن حمدويه الحاكم النيسابوري

8,836 Hadith692 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 348

348 - حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ عِيسَى بْنِ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ الْبَجَلِيِّ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى قَرَظَةَ بْنِ كَعْبٍ وَأَبِي مَسْعُودٍ وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَإِذَا عِنْدَهُمْ جَوَارِي يُغَنِّينَ، فَقُلْتُ لَهُمْ: أَتَفْعَلُونَ هَذَا وَأَنْتُمْ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: «إِنْ كُنْتَ تَسْمَعُ وَإِلَّا فَامْضِ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ لَنَا فِي اللَّهْوِ فِي الْعُرْسِ، وَفِي الْبُكَاءِ عِنْدَ الْمَيِّتِ»

عامر بن سعد الجبلی کہتے ہیں : میں حضرت قرظہ بن کعب اور حضرت ابو مسعود اور حضرت زید بن ثابتؓ کے پاس گیا تو ان کے پاس چھوٹی بچیاں گانا گا رہی تھیں ۔ میں نے ان سے کہا :تم رسول پاک ﷺکے صحابی ہو کر گانے سن رہے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: اگرتم سننا چاہتے ہو تو سنو، ورنہ چپ کر کے چلے جاو۔ کیونکہ ہمیں رسول اللہﷺنے خوشی کے موقع پر"لہو" کی اور فوتگی کے وقت رونے کی اجازت دی ہے۔

أَبِي مَسْعُودٍ، ← دَخَلْتُ عَلَی قُرَظَةَ بْنِ کَعْبٍ ← عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ الْبَجَلِيِّ ← عُثْمَانَ بْنِ أَبِي زُرْعَةَ ← اِسْرَائِیْلُ ← يحيى بن عبد الحميد ← أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ ← عَلِيُّ بْنُ عِيسَى بْنِ إِبْرَاهِيمَ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Science Book › Door · Hadith 348

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 349

349 - حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أَنْبَأَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أَنْبَأَ ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي نُعَيْمَةَ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، بِأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «مَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ، فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ، وَمَنِ اسْتَشَارَهُ أَخُوهُ فَأَشَارَ عَلَيْهِ بِغَيْرِ رِشْدَةٍ فَقَدْ خَانَهُ، وَمَنْ أَفْتَى بِفُتْيَا غَيْرِ ثَبْتٍ فَإِنَّمَا إِثْمُهُ عَلَى مَنْ أَفْتَاهُ» . تَابَعَهُ يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَمْرٍو [التعليق - من تلخيص الذهبي] 349 - وتابعه يحيى بن أيوب عن بكر بن عمرو بنحوه احتجا برواته سوى عمرو وقد وثق

حضرت ابو ہریرہؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے میرے حوالے سے ایسی بات کہی جو (حقیقت میں ) میں نے نہیں کہی ، وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنالے اور جس سے مشورہ مانگا گیا ہو، وہ اگر غلط مشورہ دے تو اس نے خیانت کی اور جو بلا تحقیق غلط فتویٰ جاری کرے، اس کا گناہ فتویٰ دینے والے پر ہے۔ بکر سے روایت کرنے میں" یحییٰ بن ایوب "نے سعید بن ابی ایوب“ کی متابعت کی ہے (جیسا کہ درج ذیل حدیث سے ظاہر ہے)

أَبِي هُرَيْرَةَ، بِأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ← أَبِي عُثْمَانَ مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ، ← عَمْرِو بْنِ أَبِي نُعَيْمَةَ، ← بَكْرُ بْنُ عَمْرٍو، ← سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Science Book › Door · Hadith 349

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 350

350 - أَخْبَرْنَاهُ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ السَّهْمِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي نُعَيْمَةَ، رَضِيعِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ وَكَانَ امْرَأَ صِدْقٍ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ، فَلْيَتَبَوَّأْ بُنْيَانَهُ فِي جَهَنَّمَ، وَمَنْ أَفْتَى بِغَيْرِ عِلْمٍ كَانَ إِثْمُهُ عَلَى مَنْ أَفْتَاهُ، وَمَنْ أَشَارَ عَلَى أَخِيهِ بِأَمْرٍ يَعْلَمُ أَنَّ الرُّشْدَ فِي غَيْرِهِ فَقَدْ خَانَهُ» . «هَذَا حَدِيثٌ قَدِ احْتَجَّ الشَّيْخَانِ بِرُوَاتِهِ غَيْرِ هَذَا، وَقَدْ وَثَّقَهُ بَكْرُ بْنُ عَمْرٍو الْمَعَافِرِيُّ وَهُوَ أَحَدُ أَئِمَّةِ أَهْلِ مِصْرَ وَالْحَاجَةُ بِنَا إِلَى لَفْظَةِ التَّثَبُّتِ فِي الْفُتْيَا شَدِيدَةٌ»

یحیی ٰ بن ایوب کی سند سے بھی یہی حدیث مروی ہے تا ہم اس کے الفاظ میں کچھ تغیر ہے۔ اس حدیث کے تمام راویوں کی روایات شیخینؒ نے نقل کی ہیں ۔ سوائے اس کے اور بکر بن عمروالمعافری نے اس کی توثیق کی ہے اور اہل مصر کے آئمہ میں سے ہیں اورفتوی ٰکے حوالے سے لفظ "ثبت "کی شدید حاجت ہوتی ہے۔

أَبَا هُرَيْرَةَ ← مُسْلِمِ بْنِ یَسَارٍ ← عَمْرِو بْنِ أَبِي نُعَيْمَةَ، رَضِيعِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ وَكَانَ امْرَأَ صِدْقٍ، ← بَكْرُ بْنُ عَمْرٍو، ← يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ← أَبِي ← يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ السَّهْمِيُّ، ← أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَغْدَادِيُّ،

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Science Book › Door · Hadith 350

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 351

351 - حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أَنْبَأَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أَنْبَأَ ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي هَانِئٍ الْخَوْلَانِيٍّ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «سَيَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي يُحَدِّثُونَكُمْ بِمَا لَمْ تَسْمَعُوا أَنْتُمْ وَلَا آبَاؤُكُمْ فَإِيَّاكُمْ وَإِيَّاهُمْ» . «هَذَا حَدِيثٌ ذَكَرَهُ مُسْلِمٌ فِي خِطْبَةِ الْكِتَابِ مَعَ الْحِكَايَاتِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ فِي أَبْوَابِ الْكِتَابِ، وَهُوَ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِهِمَا جَمِيعًا، وَمُحْتَاجٌ إِلَيْهِ فِي الْجَرْحِ وَالتَّعْدِيلِ وَلَا أَعْلَمُ لَهُ عِلَّةً» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 351 - أورده مسلم في الخطبة ولا أعلم له علة

حضرت ابو ہر یرہؓا فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے ارشادفرمایا: آخری زمانے میں میری امت کے کچھ لوگ تمہیں اسی حدیثیں سنائیں گے جو نہ تم نے کبھی سنی ہونگی ، نہ تمہارے آبا ؤ اجداد نے سنی ہونگی ۔ ایسے لوگوں سے بچ کر رہنا۔ اس حدیث کو امام مسلم ؒنے حکایات کے ساتھ ذکر کیا ہے۔ کتاب کے ابواب میں اس کو کہیں درج نہیں کیا حالانکہ یہ امام بخاری ؒ اور امام مسلم ؒدونوں کے معیار پر ہیں اور جرح و تعدیل میں اسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے اور اس حدیث میں مجھے کوئی علت بھی نہیں ملی۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← مُسْلِمِ بْنِ یَسَارٍ ← أَبِي هَانِئٍ الْخَوْلَانِيِّ، ← سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Science Book › Door · Hadith 351

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 352

352 - حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا حَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ، وَمَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: «الِاقْتِصَادُ فِي السُّنَّةِ، أَحْسَنُ مِنَ الِاجْتِهَادِ فِي الْبِدْعَةِ» . رَوَاهُ الثَّوْرِيُّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ.

حضرت عبداللہ ؓبیان کرتے ہیں، سنت پرسختی سے کاربند رہنا، بدعت میں اجتہاد سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ اس حدیث کوثوری نے "اعمش‘‘ کی سند سے "مالک بن الحارث"کے حوالے سے روایت کیا ہے۔ (وہ روایت درج ذیل ہے)

مَالِکِ بْنِ الْحَارِثِ ← الْاَعْمَشِ ← «الِاقْتِصَادُ فِي السُّنَّةِ، أَحْسَنُ مِنَ الِاجْتِهَادِ فِي الْبِدْعَةِ» رَوَاهُ الثَّوْرِيُّ، ← عَبْدُ اللَّهِ ← عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ ← عمارة بن عمير ومالك بن الحارث ← الْاَعْمَشِ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ ← حَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Science Book › Door · Hadith 352

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 353

353 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَيَّارٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، مِثْلَهُ. «هَذَا حَدِيثٌ مُسْنَدٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِهِمَا، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ» إِنَّمَا أَخْرَجَا فِي هَذَا النَّوْعِ حَدِيثَ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ «وَإِنَّمَا هُمَا اثْنَتَانِ الْهَدْيُ وَالْكَلَامُ، فَأَفْضَلُ الْكَلَامِ كَلَامُ اللَّهِ، وَأَحْسَنُ الْهَدْيِ هَدْيُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» الْحَدِيثَ [التعليق - من تلخيص الذهبي] 352 - على شرطهما

حضرت اعمش ؓکی سند سے بھی یہ روایت منقول ہے۔ یہ حدیث مسند ہے "صحیح " ہے، امام بخاری ؒ اور امام مسلم ؒ دونوں کے معیار پر ہے لیکن دونوں میں سے کسی نے بھی اسے روایت نہیں کیا۔ تاہم اس موضوع پر ابواسحاق کی وہ روایت نقل کی ہے، جس کی سند "ابوالاحوص‘‘ کے ذریعے "عبدالله" تک پہنچتی ہے (حدیث یہ ہے ) چیز یں دو ہی ہیں، ہدایت اور کلام۔ سب سے اچھا کلام "اللہ کا کلام "ہے اور سب سے اچھی ہدایت رسول اللہ ﷺکی ہدایت ہے(اس کے بعد پوری حدیث ذکر کی ہے)

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Science Book › Door · Hadith 353

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 354

354 - حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ، ثنا اللَّيْثُ، وَأَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ الْعَدْلُ، وَأَحْمَدُ بْنُ يَعْقُوبَ الثَّقَفِيُّ، قَالَا: ثنا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ، عَنْ أَخِيهِ عَبَّادِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو فَيَقُولُ: " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْأَرْبَعِ: مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ، وَقَلَبٍ لَا يَخْشَعُ، وَنَفْسٍ لَا تَشْبَعُ، وَدُعَاءٍ لَا يُسْمَعُ «.» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ فَإِنَّهُمَا لَمْ يُخَرِّجَا عَبَّادَ بْنَ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيَّ، لَا لِجَرْحٍ فِيهِ بَلْ لِقِلَّةِ حَدِيثِهِ وَقِلَّةِ الْحَاجَةِ إِلَيْهِ ". وَقَدْ رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَلَمْ يَذْكُرْ أَخَاهُ عَبَّادًا [التعليق - من تلخيص الذهبي] 354 - صحيح

حضرت ابو ہر یرہ ؓ سے منقول ہے کہ نبی پاک ﷺیوں دعا مانگا کرتے تھے "اے اللہ! میں چار چیزوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔ (1) ایسے علم سے ، جس سے نفع حاصل نہ ہو(۳) ایسے دل سے ، جس میں تیرا خوف نہ ہو(۳) ایسے نفس سے، جو کبھی سیر نہ ہو (۴) اور ایسی دعا سے، جوقبول نہ ہو۔ یہ حدیث صحیح ہے لیکن امام بخاری ؒ اور امام مسلم ؒ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ امام بخاری ؒنے اور امام مسلمؒ نے عباد بن ابی سعید المقبری کی روایات نقل نہیں کی ہیں (اور اس حدیث میں انہی کا نام آتا ہے)اس کی وجہ یہ نہیں کہ"عباد" پر کسی نے جرح کی ہے بلکہ صرف اس لئے کہ ان کی مرویات بہت کم ہیں اور حدیث کے سلسلہ میں ان کی محتاجی بہت کم ہے۔ اسی حدیث کو "محمد بن عجلان "نے"سعید ا لقمبر ی‘‘ کے حوالے سے ابو ہر یرہؓ سے روایت کیا ہے لیکن اس میں اپنے بھائی عبادکا ذکر نہیں کیا۔

أَخِيهِ عَبَّادِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، ← سَعِیْدِ بْنِ اَبِیْ سَعِیْدٍ الْمَقْبُرِیِّ ← اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ← عَاصِمُ بْنُ عَلِي، ← عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ ← أحمد بن يعقوب الثقفي ← عمرو بن محمد بن منصور العدل ← اللَّيْثُ ← شُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ، ← الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Science Book › Door · Hadith 354

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 355

355 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْأَشْعَثِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ الْهَمْدَانِيُّ، وَهَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ، قَالُوا: ثنا أَبُو خَالِدٍ سُلَيْمَانُ بْنُ حِبَّانَ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو فَيَقُولُ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْأَرْبَعِ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ، وَقَلَبٍ لَا يَخْشَعُ، وَنَفْسٍ لَا تَشْبَعُ، وَدُعَاءٍ لَا يُسْمَعُ» . وَلَهُ شَاهِدٌ صَحِيحٌ مِنْ رِوَايَةِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ

محمد بن عجلان ؓکی سند سے بھی یہ حدیث منقول ہے۔ اس حدیث کی ایک صحیح حدیث شاہد بھی ہے جو کہ حضرت انس بن مالکؓ سے مروی ہے اور امام مسلمؒ کے معیار پر ہے(حضرت انسؓ کی روایت کردہ حدیث درج ذیل ہے)

كَانَ النَّبِيُّ يَدْعُو ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، ← ابْنِ عَجْلَانَ، ← أَبُو خَالِدٍ سُلَيْمَانُ بْنُ حِبَّانَ، ← سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْأَشْعَثِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ الْهَمْدَانِيُّ، وَهَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ، ← محمد بن عبد الله بن سليمان ← أَبُو مُحَمَّدٍ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Science Book › Door · Hadith 355

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 356

356 - حَدَّثَنَاهُ عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذَ الْعَدْلُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نُعَيْمٍ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ، عَنْ حَفْصِ ابْنِ أَخِي أَنَسٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: كَانَ مِنْ دُعَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ، وَقَلَبٍ لَا يَخْشَعُ، وَنَفْسٍ لَا تَشْبَعُ، وَدُعَاءٍ لَا يُسْمَعُ» وَيَقُولُ فِي آخِرِ ذَلِكَ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَؤُلَاءِ الْأَرْبَعِ» . «وَقَدْ بَلَغَنِي أَنَّ مُسْلِمَ بْنَ الْحَجَّاجِ أَخْرَجَهُ مِنْ حَدِيثِ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 356 - وهذا على شرط مسلم

حضرت انس بن مالکؓ کے حوالے سے بھی یہ حدیث مروی ہے تاہم اس کے آخر میں یہ الفاظ زائد ہیں"اے اللہ!میں ان چاروں چیزوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں“۔(امام حاکمؒ کہتے ہیں) مجھے یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ امام مسلم ؒنے زید بن ارقم کے حوالے سے نبی اکرم ﷺکی یہ د عانقل کی ہے۔

أَنَسٍ، ← حَفْصِ ابْنِ أَخِي، أَنَسٍ، ← خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ، ← قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ نُعَيْمٍ، ← عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذٍ الْعَدْلُ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Science Book › Door · Hadith 356

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 357

357 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الضَّرِيرِ بِالرِّيِّ، ثنا أَبُو حَاتِمٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، وَأَخْبَرَنَا أَبُو قُتَيْبَةَ سَلْمُ بْنُ فَضْلٍ الْآدَمِيُّ، بِمَكَّةَ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَاجِيَةَ، ثنا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُزَاعِيُّ، ثنا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، ثنا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَتْ لِي قُرَيْشٌ: تَكْتُبُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنَّمَا هُوَ بَشَرٌ يَغْضَبُ كَمَا يَغْضَبُ الْبَشَرُ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ قُرَيْشًا، تَقُولُ: تَكْتُبُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنَّمَا هُوَ بَشَرٌ يَغْضَبُ كَمَا يَغْضَبُ الْبَشَرُ، قَالَ: فَأَوْمَأَ إِلَى شَفَتَيْهِ، فَقَالَ: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا يَخْرُجُ مِمَّا بَيْنَهُمَا إِلَّا حَقٌّ فَاكْتُبْ» . «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ أَصْلٌ فِي نَسْخِ الْحَدِيثِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ، وَقَدِ احْتَجَّا بِجَمِيعِ رُوَاتِهِ إِلَّا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ قَيْسٍ وَهُوَ شَيْخٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ، وَابْنُهُ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ الدِّمَشْقِيُّ أَحَدُ أَئِمَّةِ الْحَدِيثِ» . وَقَدْ رَوَى عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ مِنْهُمْ أَبُو هُرَيْرَةَ، وَأَبُو أُمَامَةَ الْبَاهِلِيُّ، وَوَاثِلَةُ بْنُ الْأَسْقَعِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ. وَرَوَى عَنْهُ الْأَوْزَاعِيُّ أَحَادِيثَ. «وَلِهَذَا الْحَدِيثِ شَاهِدٌ قَدِ اتَّفَقَا عَلَى إِخْرَاجِهِ عَلَى سَبِيلِ الِاخْتِصَارِ» . عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ: لَيْسَ أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكْثَرَ حَدِيثًا مِنِّي إِلَّا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، فَإِنَّهُ كَانَ يَكْتُبُ وَكُنْتُ لَا أَكْتُبُ. وَعَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ، عَنْ أَخِيهِ هَمَّامٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ نَحْوَهُ. «فَأَمَّا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ قَيْسٍ، وَحَدِيثُهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، فَقَدْ وَجَدْتُ لَهُ فِيهِ شَاهِدًا مِنْ حَدِيثِ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ» . وَقَدْ سَمِعْتُ أَبَا الْوَلِيدِ حَسَّانَ بْنَ مُحَمَّدٍ الْفَقِيهَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ بْنَ سُفْيَانَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ إِسْحَاقَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيَّ، يَقُولُ: إِذَا كَانَ الرَّاوِي عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ثِقَةً، فَهُوَ كَأَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، فَأَمَّا حَدِيثُ الشَّاهِدِ [التعليق - من تلخيص الذهبي] 357 - صحيح

حضرت عبدالله بن عمروؓ بیان کرتے ہیں ،ایک مرتبہ قریش نے مجھے کہا: تم رسول اللہﷺکی ہر بات نوٹ کر لیتے ہو حالانکہ ایک عام انسان کی طرح ان کو بھی تو غصہ آتا ہے (اور کبھی غصہ میں غلط بات بھی منہ سے نکل سکتی ہے)(عبداللہ کہتے ہیں) میں رسول اللہ ﷺکے پاس آیا اور قریش کی بات آپ کو کہہ سنائی۔ آپ ﷺنے اپنے ہونٹوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے، ان (یعنی ہونٹوں)سے صرف حق ہی نکلتا ہے، اس لئے (بے خوف ہو کر ہر بات ) لکھ لیا کرو۔یہ حدیث "صحیح الاسناد "ہے۔ رسول اللہﷺکی احادیث نقل کرنے میں اصل ہے لیکن امام بخاری ؒاور امام مسلمؒ نے اسے نقل نہیں کیا حالانکہ دونوں نے اس حدیث کے عبدالواحد بن قیس کے سوا تمام راویوں کی روایات نقل کی ہیں اور یہ اہل شام میں سے ہیں ،شیخ الحدیث ہیں ۔ اور ان کے بیٹے عبدالواحد الدمشقی کا شمارآئمہ حدیث میں ہوتا ہے اور عبد الواحد بن قیس نے متعدد صحابہ کرام ؓسے حدیث روایت کی ہے، ان میں ابو ہریر ہ ؓ ، ابوامامہ با ہلی ؓ اور واثلہ بن اسقعؓ کے اسمائے گرامی شامل ہیں اور اوزاعی نے ان سے متعدد احادیث روایت کی ہیں ۔ اس حدیث کی ایک شاہد حدیث بھی موجود ہے جس کو امام بخاری ؒاور امام مسلم ؒدونوں نے ہمام بن منبہ کے حوالے سے حضرت ابو ہریرہؓ سے مختصر نقل کیا ہے (ابو بر یرہؓ فرماتے ہیں) رسول پاک ﷺکے اصحاب میں عبدالله بن عمرو کے علاوہ اور کسی نے بھی مجھ سے زیادہ حد یثیں روایت نہیں کی ہیں کیونکہ وہ حدیث لکھ لیا کرتے تھے اور میں لکھا نہیں کرتا تھا اور عمر و بن دینار پھر وہب بن منبہ پھر ان کے بھائی ہمام اور پھرابو ہریرہؓ سے بھی اسی طرح کی حدیث مروی ہے اور عبد الواحد بن قیسں اور ان کی عبداللہ بن عمرو سے روایت کردہ حدیث کی ایک شاید حدیث بھی مجھےمل گئی جو کہ عمرو بن شعیب سے مروی ہے۔ امام حاکم ؒ ابو الولیدحسان بن محمد الفقیہ ، و حسن بن سفیان اور وہ ااسحاق بن ابراہیم الحنظلی کا بیان نقل کرتے ہیں کہ جب عمرو بن شعیب سے روایت کرنے والا ثقہ ہو تو اس سند کی قوت "ایوب عن نافع عن ابن عمر "کی سند والی حدیث جیسی ہو جاتی ہے۔

لِي قُرَيْشٌ: تَكْتُبُ ← عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ← عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ قَيْسٍ، ← خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ← ليث بن سعد المصري ← زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ← عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْخُزَاعِيُّ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَاجِيَةَ ← أَبُو قُتَيْبَةَ سَلْمُ بْنُ فَضْلٍ الْآدَمِيُّ، بِمَكَّةَ، ← اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ← أَبُو حَاتِمٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ، ← أَبُو بَكْرٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الضَّرِيرِ بِالرِّيِّ،

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Science Book › Door · Hadith 357

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 358

358 - فَحدثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أَنْبَأَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أَنْبَأَ ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمَانَ، عَنْ عُقَيْلِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، أَنَّ شُعَيْبًا، حَدَّثَهُ وَمُجَاهِدًا، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو، حَدَّثَهُمْ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَكْتُبُ مَا أَسْمَعُ مِنْكَ؟ قَالَ: «نَعَمْ» قُلْتُ عِنْدَ الْغَضَبِ وَعِنْدَ الرِّضَا؟ قَالَ: «نَعَمْ، إِنَّهُ لَا يَنْبَغِي لِي أَنْ أَقُولَ إِلَّا حَقًّا» فَلْيَعْلَمْ طَالِبُ هَذَا الْعِلْمِ أَنَّ أَحَدًا لَمْ يَتَكَلَّمْ قَطُّ فِي عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، وَإِنَّمَا تَكَلَّمَ مُسْلِمٌ فِي سَمَاعِ شُعَيْبٍ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، فَإِذَا جَاءَ الْحَدِيثُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فَإِنَّهُ صَحِيحٌ، عَلَى أَنِّي إِنَّمَا ذَكَرْتُهُ شَاهِدًا لِحَدِيثِ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ قَيْسٍ، وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ بِعَيْنِهِ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ

حضرت عبد الله بن عمرو ؓبیان کرتے ہیں، میں نے ایک مرتبہ عرض کیا: یا رسول الله ﷺمیں جو کچھ آپ سے سنتا ہوں، کیا لکھ لیا کروں؟ آپﷺنے فرمایا: ہاں ( لکھ لیا کرو) میں نے عرض کی: عام حالات اور غصہ کی حالت کی تمام باتیں لکھا کروں ؟آپ ﷺنے فرمایا: ہاں ۔ میں حق کے بغیر کچھ بولتا ہی نہیں ہوں (خواہ حالت کیس بھی ہو ) اس علم کے طلبگار کو پتہ ہونا چا ہے کہ"عمرو بن شعیب "پر کسی نے اعتراض نہیں کیا، ہاں امام مسلم ؒنے شعیب سے عبداللہ بن عمرو سے سماع پر کلام کیا ہے لیکن جب عمرو بن شعیب کی روایت مجاہد کے واسطے سے عبداللہ بن عمرو سے ثابت ہو چکی ہے تویہ "صحیح " ہے۔ ویسے بھی میں نے یہ حدیث ، عبد الواحد بن قیس کی حدیث کے شاہد کے طور نقل کی ہے اور بعینہ یہی حدیث "يوسف بن مالک"کے حوالے سے بھی منقول ہے(یوسف بن مالک کی روایت درج ذیل ہے)

أَنَّهُ ← ومجاهدا أن عبد الله بن عمرو ← عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ أَنَّ شُعَيْبًا ← عُقَيْلِ بْنِ خَالِدٍ، ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمَانَ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Science Book › Door · Hadith 358

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 359

359 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّمَّاكِ، بِبَغْدَادَ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدُ بْنِ مَنْصُورٍ الْحَارِثِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، وَحدثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، وَاللَّفْظُ لَهُ، ثنا أَبُو الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَخْنَسِ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: كُنْتُ أَكْتُبُ كُلَّ شَيْءٍ أَسْمَعُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأُرِيدُ حِفْظَهُ فَنَهَتْنِي قُرَيْشٌ، وَقَالُوا: تُكْتَبُ كُلَّ شَيْءٍ تَسْمَعْهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَشَرٌ يَتَكَلَّمُ فِي الرِّضَاءِ وَالْغَضَبِ؟، قَالَ: فَأَمْسَكْتُ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «اكْتُبْ فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا خَرَجَ مِنْهُ إِلَّا حَقٌّ» وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى فِيهِ. " رُوَاةُ هَذَا الْحَدِيثِ قَدِ احْتَجَّا بِهِمْ، عَنْ آخِرِهِمْ غَيْرِ الْوَلِيدِ هَذَا، وَأَظُنُّهُ الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي الْوَلِيدِ الشَّامِيُّ، فَإِنَّهُ الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَقَدْ عُلِمَتْ عَلَى أَبِيهِ الْكَتَبَةُ، فَإِنْ كَانَ كَذَلِكَ فَقَدِ احْتَجَّ مُسْلِمٌ بِهِ، وَقَدْ صَحَّتِ الرِّوَايَةُ عَنْ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّهُ قَالَ: قَيِّدُوا الْعِلْمَ بِالْكِتَابِ " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 359 - إن كان الوليد هو ابن أبي الوليد الشامي فهو على شرط مسلم

يوسف بن مالک کے حوالے سے عبداللہ بن عمروؓ کا یہ بیان منقول ہے ( آپ کہتے ہیں) میں جو بھی رسول اللهﷺسے سنتا، اس کو لکھ لیا کرتا تھا بلکہ اس کو یاد کرنے کی بھی کوشش کیا کرتا تھا۔ اس پر قریش نے مجھے ٹو کا اور کہنے لگے :تم جو کچھ بھی رسول اللہﷺسے سنتے ہو ، وہ سب کچھ لکھ لیتے ہو حالانکہ رسول اللہﷺایک انسان ہیں بھی وہ عام حالت میں ہوتے ہیں اور کبھی غصہ کی حالت میں ہوتے ہیں (عبد اللہ کہتے ہیں)انہوں نے مجھے روک دیا، میں نے یہ سارا ماجرا آپ ﷺکو کہہ سنایا۔ آپ ﷺنے فرمایا: لکھا کرو۔ پھر آپ ﷺنے اپنے ہاتھ سے اپنے منہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے، اس سے حق کے سوا کچھ نہیں نکلتا۔ ولید کے علاوہ اس حدیث کے تمام راویوں کی روایات امام بخاریؒ اور امام مسلم ؒنے نقل کی ہیں اور میرا یہ خیال ہے کہ یہ ولید ابوولید شامی کا بیٹا ہے اور وہ ولید بن عبد اللہ ہے اور میں جانتا ہوں کہ ان کا والد حدیث لکھا کرتا تھا اگر ولید سے یہی ولید مراد ہیں تو امام مسلم ؒنے اس کی روایات نقل کی ہیں اور امیر المومنین عمر بن الخطاب ؓکا یہ فرمان تو پایہ صحت تک پہنچا ہوا ہے کہ "علم کو لکھ کر قید کر لو" (جیسا کہ درج ذیل حدیث میں واضح ہے)۔

عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ← يُوسُفَ بْنِ مَاهَكٍ، ← الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْأَخْنَسِ، ← يَحْيَى ← مُسَدَّدٌ ← أَبُو الْمُثَنَّى ← أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ وَاللَّفْظُ لَهُ ← يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ الْحَارِثِيُّ، ← أَبُو عَمْرٍو عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّمَّاكِ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Science Book › Door · Hadith 359

chevron_left Previous
1…567…14
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Door
2. Science Book
    1. Door
3. The Book of Purity
    1. Door
4. The first book of prayer
    2. Chapter at the prayer timetable3. Chapter on the virtue of the five daily prayers4. Insurance section
5. The Friday Book
    4. Insurance section
6. The two Eid prayers book
    4. Insurance section
7. The Witr Book
    4. Insurance section
8. From the book on voluntary prayer
    4. Insurance section
9. The Omission Book
    4. Insurance section
10. The Ascension Book
    4. Insurance section
11. Eclipse Book
    4. Insurance section
12. The Fear Prayer Book
    4. Insurance section