المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الطَّهَارَةِ ‹ باب · حديث 649
649 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَاضِي، ثنا الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ، ثنا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، ثنا عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ، ثنا أَبُو زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِي دَارَ قَوْمٍ مِنَ الْأَنْصَارِ وَدُونَهُمْ دُورٌ لَا يَأْتِيهَا، فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ تَأْتِي دَارَ فُلَانٍ وَلَا تَأْتِي دَارَنَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ فِي دَارِكُمْ كَلْبًا» ، قَالُوا إِنَّ فِي دَارِهِمْ سِنَّوْرًا، فَقَالَ: النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «السِّنَّوْرُ سَبُعٌ» .
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک انصاری کے گھر میں تشریف لایا کرتے تھے ، ان کے قریب بھی کئی گھر تھے ، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وہاں نہیں جاتے تھے ، یہ بات ان کو ناگوار گزری اور کہنے لگے ، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ فلاں کے گھر جاتے ہیں لیکن ہمارے گھر نہیں آتے ، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : تمہارے گھر میں کتا ہے ، وہ کہنے لگے : ان کے گھر میں بلی ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : بلی گھریلو جانور ہے ۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبُو زُرْعَةَ ← عيسى بن المسيب ← أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ← الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَاضِي
Hadith 649
