Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المستدرك على الصحيحين

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain

by أبو عبد الله محمد بن عبد الله بن محمد بن حمدويه الحاكم النيسابوري

8,836 Hadith692 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الطَّهَارَةِ ‹ باب · حديث 578

578 - حَدَّثَنَاهُ عَلِيُّ بْنُ عِيسَى، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ جَمِيلٍ، ثنا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَا: ثنا أَبُو دَاوُدَ، وَحَدَّثَنَا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ ضَمْرَةَ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «إِنَّ لِلْوُضُوءِ شَيْطَانًا يُقَالُ لَهُ الْوَلَهَانُ فَاحْذَرُوهُ، وَاتَّقُوا وَسْوَاسَ الْمَاءِ» . «وَلَهُ شَاهِدٌ بِإِسْنَادٍ آخَرَ أَصَحَّ مِنْ هَذَا»

حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : وضو میں وسوسہ ڈالنے والا بھی ایک شیطان ہے اس کو ولھان کہتے ہیں ۔ اس سے بچ کر رہو اور پانی کے وسوسوں سے بھی بھی بچو۔ ایک دوسری سند کے ہمراہ اس کی ایک شاہد حدیث بھی موجود ہے جو کہ اس کی بہ نسبت زیادہ واضح ہے۔ ( حدیث درج ذیل ہے)

النَّبِيِّ ← أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ← يَحْيَى بْنِ ضَمْرَةَ، ← الْحَسَنِ، ← يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ← خَارِجَةَ بْنِ مُصْعَبٍ ← أَبُو دَاوُدَ، ← عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ جَمِيلٍ ← عَلِيُّ بْنُ عِيسَى

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Purity › Door · Hadith 578

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الطَّهَارَةِ ‹ باب · حديث 579

579 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أَنْبَأَ مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ، أَنْبَأَ مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، أَنْبَأَ سَعِيدٌ الْجُرَيْرِيُّ، عَنْ أَبِي نَعَامَةَ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُغَفَّلٍ، سَمِعَ ابْنَهُ، يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْقَصْرَ الْأَبْيَضَ عَنْ يَمِينِ الْجَنَّةِ، إِذَا دَخَلْتُهَا، فَقَالَ: يَا بُنَيَّ سَلِ اللَّهَ الْجَنَّةَ وَتَعَوَّذْ بِهِ مِنَ النَّارِ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «إِنَّهُ سَيَكُونُ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ قَوْمٌ يَعْتَدُونَ فِي الطُّهُورِ وَالدُّعَاءِ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 579 - فيه إرسال

حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : انہوں نے اپنے بیٹوں کو یوں دعا مانگتے سنا: اے اللہ ! جب تو مجھے جنت میں داخل کر دے گا تو میں جنت کی دائیں جانب ایک سفید محل کا تجھ سے سوال کرتا ہوں ، اس پر عبداللہ بن المغفل نے اپنے بیٹے سے کہا: بیٹا ! اللہ تعالیٰ سے جنت کی دعا مانگو اور دوزخ سے اس کی پناہ مانگو کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کا یہ ارشاد گرامی سن رکھا ہے " میری امت میں کچھ لوگ ہونگے جو طہارت میں اور دعا میں حد سے تجاوز کریں گے۔

رَسُولِ اللَّهِ ← يَا بُنَيَّ, سَلِ اللهَ الْجَنَّةَ, وَتَعَوَّذْ بِهِ مِنَ النَّارِ، فَإِنِّي ← يَمِينِ الْجَنَّةِ إِذَا دَخَلْتُهَا، ← اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْقَصْرَ الْأَبْيَضَ ← ابنه ← أَبِي نَعَامَةَ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُغَفَّلٍ، ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، أَنْبَأَ سَعِيدٌ الْجُرَيْرِيُّ، ← أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أَنْبَأَ مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ، أَنْبَأَ مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ،

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Purity › Door · Hadith 579

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الطَّهَارَةِ ‹ باب · حديث 580

580 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مِلْحَانَ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيُّ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ، وَبُطُونِ الْأَقْدَامِ مِنَ النَّارِ» . «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ، وَلَمْ يُخَرِّجَا ذِكْرَ بُطُونِ الْأَقْدَامِ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 580 - لم يخرجا بطون الأقدام

حضرت عبداللہ بن حارث الزبیدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ( وضو کے دوران خشک رہ جانے والی ) ایڑھیوں اور پاؤں کے تلوؤں کے لئے جہنم کی ہلاکت ہے۔ یہ حدیث صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے پاؤں کے تلوؤں کا ذکر نہیں کیا۔

بُطُونِ الْأَقْدَامِ» [التعليق من تلخيص الذهبي] لم يخرجا بطون الأقدام ← «وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ، وَبُطُونِ الْأَقْدَامِ مِنَ النَّارِ» «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ، وَلَمْ يُخَرِّجَا ← النَّبِيِّ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيِّ؛ أَنَّهُ ← عُقْبَةَ بْنِ مُسْلِمٍ، ← حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ ← اللَّيْثُ ← يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مِلْحَانَ ← أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Purity › Door · Hadith 580

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الطَّهَارَةِ ‹ باب · حديث 581

581 - حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ الْهَمْدَانِيُّ، ثنا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «نَهَى أَنْ يَدْخُلَ الرَّجُلُ الْمَاءَ إِلَّا بِمِئْزَرٍ» . «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 581 - على شرط مسلم

حضرتے جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ، بنی اکرم ﷺ نے برہنہ حالت میں پانی میں داخل ہونے سے منع فرمایا۔ یہ حدیث امام بخاری و امام مسلم رحمۃ اللہ علیہما دونوں کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن دونوں نے ہی اسے نقل نہیں کیا۔

جَابِرٍ ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← زُهَيْرٍ ← الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ الْهَمْدَانِيُّ ← الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Purity › Door · Hadith 581

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الطَّهَارَةِ ‹ باب · حديث 582

582 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّيْرَفِيُّ، بِمَرْوَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ النَّرْسِيُّ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، وَمُصْعَبُ بْنُ شَيْبَةَ، عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِيبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا حَدَّثَتْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «يُغْتَسَلُ مِنْ أَرْبَعٍ مِنَ الْجَنَابَةِ، وَيَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَمِنْ غَسْلِ الْمَيِّتِ، وَالْحِجَامَةِ» . «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 582 - رواه أبو نعيم عنها على شرط البخاري ومسلم

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : چار مواقع پر غسل کرنا چاہیے ( 1) جنابت کا غسل (2) جمعہ کے دن کا غسل (3) غسل میت کے بعد غسل (4) پچھنے لگوانے کے بعد غسل ۔ یہ حدیث امام بخاری و امام مسلم رحمۃ اللہ علیہما دونوں کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن دونوں نے ہی اسے نقل نہیں کیا۔

عَائِشَةَ أَنَّهَا حَدَّثَتْهُ؛ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، ← طَلْقِ بْنِ حَبِيبٍ، ← زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، وَمُصْعَبُ بْنُ شَيْبَةَ، ← أَبُو نُعَيْمٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ النَّرْسِيُّ ← أَبُو مُحَمَّدٍ بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّيْرَفِيُّ، بِمَرْوَ،

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Purity › Door · Hadith 582

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الطَّهَارَةِ ‹ باب · حديث 583

583 - حَدَّثَنَا الْحَاكِمُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ إِمْلَاءً فِي شَهْرِ رَبِيعٍ الْأَوَّلِ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَتِسْعِينَ وَثَلَاثِ مِائَةٍ، أَنْبَأَ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دُحَيْمٍ الشَّيْبَانِيُّ، بِالْكُوفَةِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِي غَرْزَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْأَصْبَهَانِيِّ، ثنا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: دَخَلَتْ فَاطِمَةُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ تَبْكِي، فَقَالَ: «يَا بُنَيَّةُ، مَا يُبْكِيكِ؟» قَالَتْ: يَا أَبَتِ مَا لِي لَا أَبْكِي وَهَؤُلَاءِ الْمَلَأُ مِنْ قُرَيْشٍ فِي الْحِجْرِ يَتَعَاقَدُونَ بِاللَّاتِ وَالْعُزَّى وَمَنَاةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرَى لَوْ قَدْ رَأَوْكَ لَقَامُوا إِلَيْكَ فَيَقْتُلُونَكَ، وَلَيْسَ مِنْهُمْ رَجُلٌ إِلَّا وَقَدْ عَرَفَ نَصِيبَهُ مِنْ دَمِكَ، فَقَالَ: «يَا بُنَيَّةُ، ائْتِنِي بِوَضُوءٍ» فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَلَمَّا رَأَوْهُ قَالُوا: هَا هُوَ ذَا فَطَأْطَئُوا رُءُوسَهُمْ، وَسَقَطَتْ أَذْقَانُهُمْ بَيْنَ يَدَيْهِمْ، فَلَمْ يَرْفَعُوا أَبْصَارَهُمْ فَتَنَاوَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْضَةً مِنْ تُرَابٍ فَحَصَبَهُمْ بِهَا وَقَالَ: «شَاهَتِ الْوُجُوهُ» فَمَا أَصَابَ رَجُلًا مِنْهُمْ حَصَاةٌ مِنْ حَصَاتِهِ إِلَّا قُتِلَ يَوْمَ بَدْرٍ كَافِرًا. «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ، قَدِ احْتَجَّا جَمِيعًا بِيَحْيَى بْنِ سُلَيْمٍ، وَاحْتَجَّ مُسْلِمٌ بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ وَلَا أَعْرِفُ لَهُ عِلَّةً، وَأَهْلُ السُّنَّةِ مِنْ أَحْوَجِ النَّاسِ لِمُعَارَضَةِ مَا قِيلَ أَنَّ الْوُضُوءَ لَمْ يَكُنْ قَبْلَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ، وَإِنَّمَا نُزُولُ الْمَائِدَةِ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَاتٍ وَلَهُ شَاهِدٌ صَحِيحٌ نَاطِقٌ بِأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَوَضَّأُ، وَيَأْمُرُ بِالْوُضُوءِ قَبْلَ الْهِجْرَةِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 583 - صحيح

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا روتی ہوئی رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں آئیں ۔ آپ ﷺ نے دریافت کیا : پیاری بیٹی کیوں رو رہی ہو؟ عرض کرنے لگیں ! ابا جان ! میں کیوں نہ روؤں؟ جبکہ قریش کے لوگ آپنے معبودان باطلہ کی قسمیں کھا کھا کر ایک دوسرے کے ساتھ وعدے کر رہے ہیں کہ اگر یہ لوگ آپ کو کہیں دیکھ لیں گے تو ( معاذاللہ ) آپ ﷺ کو شہید کردیں گے اور ہر شخص آپ کو مارنے کے لئے تیار ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: بیٹی مجھے وضو کے لئے پانی دیں پھر آپ ﷺ وضو کرکے مسجد کی طرف چل دئیے ۔ جب قریش نے آپ کو دیکھا تو کہنے لگے : وہ جارہے ہیں ۔ پھر انہوں نے اپنے سر کو جھکا لیا اور ان کے چہرے ایسے نیچے ہوئے کہ وہ اپنی آنکھوں کو اوپر نہ اٹھا سکے ۔ چنانچہ نبی اکرم ﷺ نے ایک مٹھی مٹی اٹھا کر ان کی طرف پھینکی اور فرمایا : تم بد شکل ہوجاؤ ( ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ) اس دن جس جس کو اس مٹی کا ذرہ بھی لگا تھا وہ جنگ بدر میں حالت کفر میں مارا گیا۔ یہ حدیث صحیح ہے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے یحییٰ بن سلیم کی روایات نقل کی ہیں اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے عبداللہ بن عثمان بن خثیم کی روایات نقل کی ہیں ۔لیکن دونوں نے یہ حدیث نقل نہیں کی اور مجھے اس حدیث میں کوئی علت بھی نہیں ملی اور اس حدیث کی سب سے زیادہ ضرورت اہل سنت کو ہے کیونکہ ان پر یہ اعتراض ہے کہ وضو کا حکم سورہ مائدہ ( میں ہے اس لئے اس) نزول سے پہلے وضو کا حکم نہیں تھا اور سورۃ مائدہ کا نزول حجۃ الوداع کے موقع پر ہوا، جس وقت حضور ﷺ عرفات میں تھے ۔ اس حدیث کی صحیح شاہد حدیث بھی موجود ہے جس سے نبی اکرم ﷺ کا ہجرت سے پہلے خود بھی وضو کرنا اور صحابہ کرایم رضی اللہ عنہم کو بھی وضو کرنے کا حکم دینا ثابت ہے، لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہم نے اسے بھی روایت نہیں کیا ہے ۔ وہ حدیث درج ذیل ہے)

«يَا بُنَيَّةُ، مَا يُبْكِيكِ؟» ← دَخَلَتْ فَاطِمَةُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ وَهِيَ تَبْكِي، ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ← يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْأَصْبَهَانِيِّ ← أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ ← تِسْعِينَ وَثَلَاثِ مِائَةٍ، أَنْبَأَ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دُحَيْمٍ الشَّيْبَانِيُّ،

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Purity › Door · Hadith 583

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الطَّهَارَةِ ‹ باب · حديث 584

584 - أَخْبَرْنَاهُ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَيْهِ الْفَارِسِيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ الْفَارِسِيُّ، ثنا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُهَاجِرِ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ سَالِمٍ، عَنْ أَبِي سَلَّامٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَوَّلِ مَا بُعِثَ وَهُوَ بِمَكَّةَ، وَهُوَ حِينَئِذٍ مُسْتَخْفٍ، فَقُلْتُ: مَا أَنْتَ؟ قَالَ: «أَنَا نَبِيٌّ» قُلْتُ: وَمَا نَبِيٌّ؟ قَالَ: «رَسُولُ اللَّهِ» قُلْتُ: آللَّهُ أَرْسَلَكَ؟ قَالَ: «نَعَمْ» قُلْتُ: بِمَا أَرْسَلَكَ؟ قَالَ: «أَنْ تَعْبُدَ اللَّهَ، وَتَكْسِرَ الْأَوْثَانَ وَالْأَدْيَانَ، وَتُوصِلَ الْأَرْحَامَ» قُلْتُ: نِعْمَ، مَا أَرْسَلَكَ بِهِ، قُلْتُ: فَمَنْ يَتْبَعُكَ عَلَى هَذَا؟، قَالَ: «عَبْدُ وَحُرٌّ» - يَعْنِي أَبَا بَكْرٍ وَبِلَالًا -، فَكَانَ عَمْرٌو يَقُولُ: لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَأَنَا رُبْعُ، أَوْ رَابِعُ الْإِسْلَامِ، قَالَ: فَأَسْلَمْتُ. قُلْتُ: أَتْبَعُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: «لَا، وَلَكِنِ الْحَقْ بِقَوْمِكَ، فَإِذَا أُخْبِرْتَ أَنِّي قَدْ خَرَجْتُ فَاتْبَعْنِي» قَالَ: فَلَحِقْتُ بِقَوْمِي، وَجَعَلْتُ أَتَوَقَّعُ خَبَرَهُ، وَخُرُوجَهُ حَتَّى أَقْبَلَتْ رُفْقَةٌ مِنْ يَثْرِبَ فَلَقِيتُهُمْ، فَسَأَلْتُهُمْ عَنِ الْخَبَرِ، فَقَالُوا: قَدْ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَكَّةَ إِلَى الْمَدِينَةِ، فَقُلْتُ: وَقَدْ أَتَاهَا؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: فَارْتَحَلْتُ حَتَّى أَتَيْتُهُ. قُلْتُ: أَتَعْرِفُنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «نَعَمْ، أَنْتَ الرَّجُلُ الَّذِي أَتَانِي بِمَكَّةَ» فَجَعَلْتُ أَتَجَسَّسُ خَلْوَتَهُ فَلَمَّا خَلَا قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلِّمْنِي مِمَّا عَلَّمَكَ اللَّهُ وَأَجْمِلْ، قَالَ: «فَسَلْ عَمَّ شِئْتَ» ، قُلْتُ: أَيُّ اللَّيْلِ أَسْمَعُ؟، قَالَ: «جَوْفُ اللَّيْلِ الْآخِرِ فَصَلِّ مَا شِئْتَ، فَإِنَّ الصَّلَاةَ مَشْهُودَةٌ، مَكْتُوبَةٌ حَتَّى تُصَلِّيَ الصُّبْحَ، ثُمَّ أَقْصِرْ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَتُرْفَعَ قِيدَ رُمْحٍ أَوْ رُمْحَيْنِ، فَإِنَّهَا تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ، وَتُصَلِّي لَهَا الْكُفَّارُ، ثُمَّ صَلِّ مَا شِئْتَ، فَإِنَّ الصَّلَاةَ مَشْهُودَةٌ مَكْتُوبَةٌ حَتَّى يَعْدِلَ الرُّمْحُ ظِلَّهُ، ثُمَّ أَقْصِرْ فَإِنَّ جَهَنَّمَ تُسْجَرُ وَتُفْتَحُ أَبْوَابُهَا، فَإِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ فَصَلِّ مَا شِئْتَ، فَإِنَّ الصَّلَاةَ مَشْهُودَةٌ مَكْتُوبَةٌ، ثُمَّ صَلِّ حَتَّى تُصَلِّيَ الْعَصْرَ ثُمَّ أَقْصِرْ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، فَإِنَّهَا تَغْرُبُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ وَتُصَلِّي لَهَا الْكُفَّارُ، وَإِذَا تَوَضَّأْتَ فَاغْسِلْ يَدَيْكَ فَإِنَّكَ إِذَا غَسَلْتَ يَدَيْكَ خَرَجَتْ خَطَايَاكَ مِنْ ذِرَاعَيْكَ، ثُمَّ إِذَا مَسَحْتَ بِرَأْسِكَ خَرَجَتْ خَطَايَاكَ مِنْ أَطْرَافِ شَعْرِكَ، ثُمَّ إِذَا غَسَلْتَ رِجْلَيْكَ خَرَجَتْ خَطَايَاكَ مِنْ رِجْلَيْكَ، فَإِنْ ثَبَتَّ فِي مَجْلِسِكَ كَانَ لَكَ حَظًّا مِنْ وُضُوئِكَ، وَإِنْ قُمْتَ فَذَكَرْتَ رَبَّكَ، وَحَمِدْتَهُ، وَرَكْعَتَهُ رَكْعَتَيْنِ مُقْبِلًا عَلَيْهِمَا بِقَلْبِكَ كُنْتَ مِنْ خَطَايَاكَ كَيَوْمِ وَلَدَتْكَ أُمُّكَ» قَالَ: قُلْتُ: يَا عَمْرُو، اعْلَمْ مَا تَقُولُ، فَإِنَّكَ تَقُولُ أَمْرًا عَظِيمًا، فَقَالَ: وَاللَّهِ لَقَدْ كَبِرَتْ سِنِّي وَدَنَا أَجَلِي وَإِنِّي لِغَنِيٍّ عَنِ الْكَذِبِ، وَلَوْ لَمْ أَسْمَعْهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ مَا حَدَّثْتُهُ، وَلَكِنْ قَدْ سَمِعْتُهُ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ. هَكَذَا حَدَّثَنِي أَبُو سَلَّامٍ عَنْهُ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ إِلَّا أَنْ أُخْطِئَ شَيْئًا، أَوْ أَزِيدَهُ فَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ، وَأَتُوبُ إِلَيْهِ، «قَدْ خَرَّجَ مُسْلِمٌ بَعْضَ هَذِهِ الْأَلْفَاظِ مِنْ حَدِيثِ النَّضْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْجُرَشِيِّ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ، عَنْ شَدَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ» . قَالَ: قَالَ عَمْرُو بْنُ عَبَسَةَ: وَحَدِيثُ الْعَبَّاسِ بْنِ سَالِمٍ هَذَا أَشْفَى، وَأَتَمَّ مِنْ حَدِيثِ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ

حضرت عمر بن عبسہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ ﷺ کے اعلان نبوت کے ابتدائی دنوں میں ، جب آپ ﷺ مکہ میں رہتے تھے لیکن ابھی اعلانیہ تبلیغ شروع نہیں کی تھی۔ میں آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی : آپ کو ن ہیں ؟ آپ ﷺ جواباً فرمایا : میں نبی ہوں ۔ میں نے پوچھا : نبی کون ہوتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا : اللہ کا رسول ۔ میں نے پوچھا : کیا اللہ نے آپ کو مبعوث فرمایا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ہاں ۔ میں نے پوچھا : آپ کیا پیغام لائے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ( اس بات کا کہ ) تم صرف اللہ کی عبادت کرو ، بتوں کو اور جھوٹے ادیان کو چھوڑ دو اور صلہ رحمی کرو۔ میں نے عرض کی : کتنا ہی اچھا پیغام ہے جو آپ لے کر آئے ہیں۔ میں نے پوچھا : آپ کے ان احکام پر آپ کی پیروی کون کون کروہا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ایک غلام اور ایک آزاد آدمی ۔ یعنی حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت بلال رضی اللہ عنہ ( چنانچہ عمرو کہا کرتے تھے میرا یہ خیال ہے کہ میں چوتھے نمبر پر اسلام لایا تھا ) عمرو کہتے ہیں : پھر میں نے اسلام قبول کر لیا اور میں نے عرض کی : یارسول اللہ ! میں آپ کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں ، آپ ﷺ نے فرمایا : نہیں ۔ بلکہ تم اپنی قوم میں جا کر رہو، جب تمہیں میری ہجرت کی اطلاع ملے تو میرے ساتھ آملنا( عمرو کہتے ہیں ) میں اپنی قوم میں جا کر رہنے لگا اور آپ ﷺ کی ہجرت کی اطلاع کی آس لگا کر بیٹھ گیا۔ ایک دن یثرب سے ایک قافلہ آیا، میں نے ان سے ملاقات کی اور ان سے یثرب کی کوئی خاص خبر پوچھی ۔ انہوں نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ مکہ سے مدینہ کی طوف کوچ کر چکے ہیں ۔ میں پوچھا : کیا آپ مدینہ پہنچ گئے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا :ہاں ۔میں ( اسی وقت) وہاں سے نکلا اور مدینہ میں حضور ﷺ کے پاس پہنچ گیا ۔ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ﷺ ! کیا آپ مجھے پہچانتے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ہاں تو وہی شخص ہے نہ جو مکہ میں میرے پاس آیاتھا ، پھر میں آپ ﷺ کی خدمت میں بیٹھ گیا اور اس بات کے تجسس میں رہا کہ کوئی موقع خلوت کا نصیب ہو جائے ۔ پھر جب مجھے خلوت کا موقع ملا تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ ﷺ ! اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو کچھ سکھایا ہے ، آپ مجھے بھی سکھا دیں اور میری تربیت فرمادیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا: جو پوچھنا چاہتے ہو پوچھو: میں نے کہا : رات کا کون سا حصہ قبولیت کا ہوتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا : رات کا اخری حصہ ۔ اس میں جتنی نماز پڑھیں کیونکہ سورج کے طلوع ہونے اور ایک دو نیزے کی مقدار میں بلند ہونے تک ( نماز سے) رکے رہو کیونکہ سورج شیطان کےدو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے اور ( اس وقت ) کفار سورج کی پوجا کرتےہیں ( جب سورج بلند ہو جائے ) تب جتنے چاہو نوافل ادا کرو کیونکہ نماز اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مشہود و مکتوب ہے ( یہ سلسلہ ) نیزے کا سایہ اس کے برابر ہونے ( یعنی وقت زوال شروع ہونے تک جاری رکھو ( اور جب زوال کا وقت شروع ہو جائے تو) پھر نماز سے رک جاؤ کیونکہ ( اس وقت ) جنہم کو بھڑکایا جاتا ہے اور اس کے دروازے کھولے جاتے ہیں ۔ پھر جب سورج ڈھل جائے تو نماز پڑھ سکتے ہو کیونکہ نماز کےبارے میں گواہی دی گئی ہے او ر یہ فرض ہے ۔ پھر عصر تک جتنے چاہو، نوافل ادا کرو پھر عصر سے غروب افتاب تک نوافل مت پڑھو کیونکہ ( اس وقت ) سورج شیطان کے سینگوں کے درمیان غروب ہوتا ہے اور کفار( اس وقت ) اس کی پوجا کرتے ہیں اور جب وضو کرنے لگو تو اپنے ہاتھوں کو دھولو کیونکہ جب تم ہاتھ دھو لو گے تو بازو کے تمام گناہ نکل جائیں گے اور جب تم سر کا مسح کروگے تو بالوں کے کناروں سے تمہارے گناہ خارج ہوجائیں گے اور جب تم اپنے پاؤں دھوؤ گے تو تمہارے گناہ پاؤں سے نکل جائیں گے۔ اگر تم وضو کرکے وہیں بیٹھے رہو گے تو صرف وضو کی وجہ سے ہی بہت زیادہ ثواب پاؤ گے اور اگر وضو کے بعد خشوع و خضوع کے ساتھ دورکعت ( تحیۃالوضو ) پڑھ لو گے تو گناہوں سے ایسے پاک صاف ہو جاؤ گے گویا کہ تمہاری ماں نے آج تمہیں جنا ہے( ابو امامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں) میں نے کہا : اے عمرو ! تمہیں معلوم ہے تم کیا کہہ رہے ہو؟ تم بہت بڑی بات کہہ رہے ہو۔ عمرو بن عبسہ نے جواب دیا: خدا کی قسم ! میں بوڑھا ہو چکا ہوں ، اب تو میری موت کا وقت قریب ہے اور مجھے جھوٹ بولنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ اگر میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ بات ایک یا دو مرتبہ سنی ہوتی تو ( شاید ) آپ کو بیان نہ کرتا بلکہ میں نے یہ بات رسول پاکﷺ سے متعدد بار سنی ہے ۔ ابو سلام نےابو امامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے مجھے اسی طرح حدیث بیان کی ہے، ہو سکتا ہے کہ بیان کرنے میں مجھ سے کوئی کمی بیشی ہو گئی ہو تو میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت چاہتا ہوں اور معافی مانگتا ہوں۔ ام م مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس حدیث کے بعض الفاظ نقل کئے ہیں ، اس کی سند یوں ہے النضر بن محمد الجر شی ، عن عکرمۃ بن عمار ، عن شداد بن عبداللہ ، عن ابی امامۃ قال : قال عمرو بن عبسہ اور عباس بن سالم کی یہ حدیث عکرمہ بن عمار کی حدیث سے زیادہ جامع اور فائدہ مند ہے۔

عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ ← اَبِیْ اُمَامَۃَ، ← أَبِي سَلَّامٍ ← الْعَبَّاسِ بْنِ سَالِمٍ ← مُحَمَّدِ بْنِ الْمُهَاجِرِ، ← أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ، ← يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ الْفَارِسِيُّ ← أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَيْهِ الْفَارِسِيُّ،

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Purity › Door · Hadith 584

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الطَّهَارَةِ ‹ باب · حديث 585

585 - حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ ثنا السَّرِيُّ بْنُ خُزَيْمَةَ، ثنا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، أَخْبَرَنِي الْوَلِيدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، أَنَّ عَطَاءً، حَدَّثَهُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَجُلًا أَجْنَبَ فِي شِتَاءٍ، فَسَأَلَ وَأُمِرَ بِالْغُسْلِ فَاغْتَسَلَ فَمَاتَ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «مَا لَهُمْ قَتَلُوهُ قَتَلَهُمُ اللَّهُ» ثَلَاثًا «قَدْ جَعَلَ اللَّهُ الصَّعِيدَ - أَوِ التَّيَمُّمَ - طَهُورًا» . «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ فَإِنَّ الْوَلِيدَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ هَذَا ابْنُ أَخِي عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، وَهُوَ قَلِيلُ الْحَدِيثِ جِدًّا» . وَقَدْ رَوَاهُ الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ عَطَاءٍ وَهُوَ مُخَرَّجٌ بَعْدَ هَذَا. وَلَهُ شَاهِدٌ آخَرُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ [التعليق - من تلخيص الذهبي] 585 - صحيح

۵۸۵-حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتےہیں کہ ایک شخص سخت سردیوں میں جنبی ہو گیا، اس نے مسئلہ پوچھا ،جواب دینے والے نے غسل لازم قرار دے دیا۔ اس نے غسل کر لیا( اور سردی کی شدت کی وجہ سے ) وہ مر گیا۔ اس بات کا تذکرہ رسول پاک ﷺ کی بارگاہ میں کیا گیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ان کی مارنے کی کیا مجال تھی، اس کو اللہ نے مارا ہے ۔ آپ ﷺ نے تین مرتبہ یہی الفاظ دہرائے ( جبکہ ) اللہ تعالیٰ نے مٹی کو یا ( شایدیوں فرمایا) تیمم کو پاک کرنے والا بنایا ہے۔ یہ حدیث صحیح ہے ، کیو نکہ یہ ولید بن عبید اللہ عطاء بن ابی رباح کے بھتیجے ہیں، ان کی فرویات کی تعداد بہت کم ہے اور اس حدیث کو امام اوزاعی نے بھی عطاء سے روایت کیا ہے۔ اس حدیث کی ایک اور شاہد حدیث بھی موجود ہے جو کہ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ ( شاہد حدیث درج ذیل ہے)

الْوَلِيدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِِي رَبَاحٍ ← أَبِي ← عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، ← السَّرِيُّ بْنُ خُزَيْمَةَ، ← أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Purity › Door · Hadith 585

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الطَّهَارَةِ ‹ باب · حديث 586

586 - حَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أَنْبَأَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَنْبَأَ جَرِيرٌ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، رَفَعَهُ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: {وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ} [النساء: 43] قَالَ: «إِذَا كَانَ الرَّجُلُ الْجِرَاحَةُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَوِ الْقُرُوحُ أَوِ الْجُدَرِيُّ فَيَجْنُبُ فَيَخَافُ إِنِ اغْتَسَلَ أَنْ يَمُوتَ فَلْيَتَيَمَّمْ»

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے "﴿ وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ ٤٣﴾ [النساء: 43]" کی تفسیر بیان کرتے ہوئے فرمایا : جب کوئی بندہ اللہ کی راہ میں نکلا ہوا ہو اور اس حالت میں اس کو کوئی زخم ، پھوڑا یا پھنسی وغیرہ نکل آئے اور اس کو غسل کی حاجت ہو لیکن غسل کرنے سے موت کا خدشہ ہو تو ایسا شخص ( غسل کی بجائے ) تیمم کر سکتا ہے۔

ابن عباس، رفعه، في قوله عز وجل ← سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ← عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَنْبَأَ جَرِيرٌ، ← أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَنْبَأَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Purity › Door · Hadith 586

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الطَّهَارَةِ ‹ باب · حديث 587

587 - حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّمَّاكِ، بِبَغْدَادَ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ الْحَارِثِيُّ، ثنا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي حَرْبِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ فِي بَوْلِ الرَّضِيعِ: «يُنْضَحُ بَوْلُ الْغُلَامِ، وَيُغْسَلُ بَوْلُ الْجَارِيَةِ» . «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ فَإِنَّ أَبَا الْأَسْوَدِ الدِّيلِيَّ سَمَاعُهُ مِنْ عَلِيٍّ وَهُوَ عَلَى شَرْطِهِمَا صَحِيحٌ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ وَلَهُ شَاهِدَانِ صَحِيحَانِ أَمَّا أَحَدُهُمَا» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 587 - على شرطهما

حضرت علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ، دودھ پیتے بچے کے متعلق فرمایا: لڑکے کے پیشاب پر چھینٹے مارے جائیں اور لڑکی کا پیشاب دھویا جائے۔ یہ حدیث امام بخاری و امام مسلم رحمۃاللہ علیہما دونوں کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن دونوں نے ہی اسے نقل نہیں کیا۔ ابوالاسود الدیلی کا حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت ہے۔ ( مذکورہ حدیث کی دو شاہد حدیثیں ہیں ، ان میں سے ایک درج ذیل ہے)

عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ← أَبِي حَرْبِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ ← قَتَادَةَ ← أَبِي ← مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ الْحَارِثِيُّ، ← أبو عمرو عثمان بن أحمد بن السماك ببغداد

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Purity › Door · Hadith 587

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الطَّهَارَةِ ‹ باب · حديث 588

588 - فَحَدَّثَنَاهُ أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أَنْبَأَ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ قَابُوسِ بْنِ أَبِي الْمُخَارِقِ، عَنْ لُبَابَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ، قَالَتْ: بَالَ الْحُسَيْنُ فِي حِجْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: هَاتِ ثَوْبَكَ حَتَّى أَغْسِلَهُ، فَقَالَ: «إِنَّمَا يُغْسَلُ بَوْلُ الْأُنْثَى، وَيُنْضَحُ بَوْلُ الذَّكَرِ» وَالشَّاهِدُ الثَّانِي " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 588 - صحيح

لبابہ بنت الحارث رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : حضرت حسین رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم ﷺ کی گود میں پیشاب کردیا ( آپ کہتی ہیں ) میں نے کہا: یارسول اللہ ﷺ ! اپنے کپڑے مجھے دے دیجئے ! میں دھو دیتی ہوں ، آپ ﷺ نے فرمایا : دھویا تو لڑکی کا پیشاب جاتا ہے ۔ لڑکے کے پیشاب پر صر ف پانی کے چھینٹے مار لیا کرتے ہیں ۔

بَالَ الْحُسَيْنُ فِي حِجْرِ النَّبِيِّ فَقُلْتُ: هَاتِ ثَوْبَكَ حَتَّى أَغْسِلَهُ، ← لُبَابَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ ← قَابُوسَ بْنِ أَبِي الْمُخَارِقِ ← سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ← أَبُو الْأَحْوَصِ، ← أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ← أبو العباس محمد بن يعقوب أنبأ الربيع بن سليمان

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Purity › Door · Hadith 588

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الطَّهَارَةِ ‹ باب · حديث 589

589 - أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِيعِيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، ثنا يَحْيَى بْنُ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنِي مُحِلُّ بْنُ خَلِيفَةَ الطَّائِيُّ، حَدَّثَنِي أَبُو السَّمْحِ، قَالَ: كُنْتُ خَادِمَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجِيءَ بِالْحَسَنِ، أَوِ الْحُسَيْنِ فَبَالَ عَلَى صَدْرِهِ، فَأَرَادُوا أَنْ يَغْسِلُوهُ، فَقَالَ: «رُشُّوهُ رَشًّا، فَإِنَّهُ يُغْسَلُ بَوْلُ الْجَارِيَةِ، وَيُرَشُّ بَوْلُ الْغُلَامِ» . «قَدْ خَرَّجَ الشَّيْخَانِ فِي بَوْلِ الصَّبِيِّ حَدِيثَ عَائِشَةَ وَأُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» أَمَرَ بِمَاءٍ فَصُبَّ عَلَى بَوْلِ الصَّبِيِّ «، فَأَمَّا ذِكْرُ بَوْلِ الصَّبِيَّةِ فَإِنَّهُمَا لَمْ يُخَرِّجَاهُ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 589 - صحيح

حضرت ابو السمح رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں حضور ﷺ کا خادم ہوا کرتا تھا، ایک دفعہ حضرت حسن یا ( شاید ) حسین کو آپ ﷺ کے پاس لے آیا، انہوں نے رسول پاک ﷺ کے سینہ اطہر پر پیشاب کر دیا ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اس کو دھونا چاہا تو آ پ ﷺ نے فرمایا: اس پر پانی چھڑک دو کیونکہ لڑکی کے پیشاب کو دھوتے ہیں اور لڑکے کے پیشاب پر پانی کے چھینٹے مار دیا کرتے ہیں ۔ امام بخاری رحمۃاللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃاللہ علیہ نے بچے کےپیشاب کے سلسلے میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور ام قیس بنت محصن کی یہ حدیث نقل کی ہے کہ نبی اکرم ﷺ کے حکم پر بچے کے پیشاب پر پانی چھڑکا گیا۔ امام بخاری رحمۃاللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃاللہ علیہ کی نقل کردہ روایت میں بچی کے پیشاب کا ذکر نہیں ہے۔

أَبُو السَّمْحِ ← مُحِلُّ بْنُ خَلِيفَةَ الطَّائِيُّ ← يَحْيَى بْنِ الْوَلِيدِ، ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ← أَبِي ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ← أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِيعِيُّ،

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Purity › Door · Hadith 589

chevron_left Previous
1…111213…20
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Door
2. Science Book
    1. Door
3. The Book of Purity
    1. Door
4. The first book of prayer
    2. Chapter at the prayer timetable3. Chapter on the virtue of the five daily prayers4. Insurance section
5. The Friday Book
    4. Insurance section
6. The two Eid prayers book
    4. Insurance section
7. The Witr Book
    4. Insurance section
8. From the book on voluntary prayer
    4. Insurance section
9. The Omission Book
    4. Insurance section
10. The Ascension Book
    4. Insurance section
11. Eclipse Book
    4. Insurance section
12. The Fear Prayer Book
    4. Insurance section