Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المستدرك على الصحيحين

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain

by أبو عبد الله محمد بن عبد الله بن محمد بن حمدويه الحاكم النيسابوري

8,836 Hadith692 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 324

324 - فَأَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنْبَأَ كَهْمَسٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ: «تَذَاكَرُوا الْحَدِيثَ فَإِنَّكُمْ إِلَّا تَفْعَلُوا يَنْدَرِسُ»

حضرت عبدالله بن بریدہ ؓفرماتے ہیں: آپس میں حدیث کا مذاکرہ کیا کرو کیونکہ اگر ایسا نہ کرو گے تو احادیث ناپید ہو جائیں گی۔ اور عبد الله بن مسعود کی حدیث یہ ہے:

عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ: «تَذَاكَرُوا الْحَدِيثَ فَإِنَّكُمْ إِلَّا تَفْعَلُوا يَنْدَرِسُ» ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنْبَأَ كَهْمَسٌ، ← سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ ← فَأَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِيُّ،

Hadith 324

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 325

325 - فَحَدَّثَنَاهُ أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ، ثنا أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: «تَذَاكَرُوا الْحَدِيثَ فَإِنَّ ذِكْرَ الْحَدِيثِ حَيَاتُهُ»

حضرت علقمہ ؓ فرماتے ہیں :عبداللہ نے فرمایا:حدیثوں کا مذاکرہ کیا کرو اس لئے کہ حدیث کو یاد کرنا اس کی حیات ہے۔

الْحَدِيثِ حَيَاتُهُ» ← عَبْدُ اللَّهِ: «تَذَاكَرُوا الْحَدِيثَ فَإِنَّ ← عَلْقَمَةَ ← إِبْرَاهِيمَ، ← الْاَعْمَشِ ← أَبُو يَحْيَی الْحِمَّانِيُّ ← الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ ← فَحَدَّثَنَاهُ أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ،

Hadith 325

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 326

326 - حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَافِظُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السَّعْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: «مَا كُلُّ الْحَدِيثٍ سَمِعْنَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُحَدِّثُنَا أَصْحَابُنَا وَكُنَّا مُشْتَغِلِينَ فِي رِعَايَةِ الْإِبِلِ» . «هَذَا حَدِيثٌ لَهُ طُرُقٌ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيِّ، وَهُوَ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ، وَلَيْسَ لَهُ عِلَّةٌ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 326 - صحيح

حضرت براء بن عازب ؓ فرماتے ہیں: ہم نے ہر حدیث رسول پاک ﷺکی زبان اطہر سے نہیں سنی بلکہ ہمارے دوسرے ساتھی ہمیں بتایا کرتے تھے کیونکہ ہم لوگ عموما اونٹوں وغیرہ کی دیکھ بھال میں مصروف رہتے تھے۔ یہ حدیث امام بخاری و امام مسلم ؒ دونوں کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن دونوں نے ہی اسے نقل نہیں کیا۔ اس حدیث کے ابواسحاق السبیعی سے متعدد طرق ہیں اس میں کوئی علت بھی نہیں ہے۔

«مَا كُلُّ الْحَدِيثٍ ← الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ← أَبِي إِسْحَاقَ ← سُفْيَانَ، ← مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السَّعْدِيُّ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَافِظُ

Hadith 326

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 327

327 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَاضِي، بِمَرْوَ، ثنا الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ، ثنا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَسْمَعُونَ وَيُسْمَعُ مِنْكُمْ، وَيُسْمَعُ مِنَ الَّذِينَ يَسْمَعُونَ مِنْكُمْ» . بَلَّغَهُ جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنِ الْأَعْمَشِ [التعليق - من تلخيص الذهبي] 327 - على شرطهما ولا علة له

حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا :تم (بلاواسطہ ) میری باتیں سنتے ہو کچھ لوگ تم سے سنیں گے اور کچھ لوگ ان سے سنیں گے جنہوں نے تم سے سنا ہے۔جریر بن عبدالمجید نے اس کی سند اعمش تک پہنچائی ہے۔ (ان کی سند کے ساتھ مروی حدیث درج ذیل ہے)

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ← عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ← الْاَعْمَشِ ← فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، ← إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ، ← الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ ← أبو العباس عبد الله بن الحسين القاضي بمرو

Hadith 327

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 328

328 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ الْخُلْدِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نُعَيْمٍ، قَالَا: ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا جَرِيرٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَسْمَعُونَ وَيُسْمَعُ مِنْكُمْ وَيُسْمَعُ مِمَّنْ يَسْمَعُ مِنْكُمْ» . «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ وَلَيْسَ لَهُ عِلَّةٌ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ» . وَفِي الْبَابِ أَيْضًا عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، وَثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «وَفِي حَدِيثِ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ ذِكْرُ الطَّبَقَةِ الثَّالِثَةِ أَيْضًا»

یہ حدیث امام بخاری و امام مسلم ؒ دونوں کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن دونوں نے ہی اسے نقل نہیں کیا ۔ اور اس میں کوئی علت بھی نہیں ہے۔ اس باب میں حضرت عبداللہ بن مسعود اور حضرت ثابت بن قیس بن شماس کے حوالے سے بھی رسول اللهﷺکے ارشادات منقول ہیں اور ثابت بن قیس کی روایت میں تیسرے طبقے کا بھی ذکر موجود ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ← عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ← الْاَعْمَشِ ← جَرِيرٌ ← قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ نُعَيْمٍ، ← مُوسَى بْنُ هَارُونَ، وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ، ← جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ الْخُلْدِيُّ

Hadith 328

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 329

329 - حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، ثنا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ، ثنا خَالِدُ بْنُ مَعْدَانَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَمْرٍو السُّلَمِيِّ، عَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ، قَالَ: صَلَّى لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الصُّبْحِ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا فَوَعَظَنَا مَوْعِظَةً وَجِلَتْ مِنْهَا الْقُلُوبُ وَذَرَفَتْ مِنْهَا الْعُيُونُ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَأَنَّهَا مَوْعِظَةُ مُوَدِّعٍ فَأَوْصِنَا، قَالَ: «أُوصِيكُمْ بِتَقْوَى اللَّهِ وَالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ وَإِنْ أُمِّرَ عَلَيْكُمْ عَبْدٌ حَبَشِيٌّ، فَإِنَّهُ مَنْ يَعِشْ مِنْكُمْ فَسَيَرَى اخْتِلَافًا كَثِيرًا، فَعَلَيْكُمْ بِسُنَّتِي وَسُنَّةِ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ الْمَهْدِيِّينَ عُضُّوا عَلَيْهَا بِالنَّوَاجِذِ، وَإِيَّاكُمْ وَمُحْدَثَاتِ الْأُمُورِ فَإِنَّ كُلَّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ» . «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ لَيْسَ لَهُ عِلَّةٌ، وَقَدِ احْتَجَّ الْبُخَارِيُّ بِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَمْرٍو، وَثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ، وَرُوِي هَذَا الْحَدِيثُ فِي أَوَّلِ كِتَابِ الِاعْتِصَامِ بِالسُّنَّةِ وَالَّذِي عِنْدِي أَنَّهُمَا رَحِمَهُمَا اللَّهُ تَوَهَّمَا أَنَّهُ لَيْسَ لَهُ رَاوٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ غَيْرِ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ، وَقَدْ رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ الْمُخَرَّجُ حَدِيثُهُ فِي الصَّحِيحَيْنِ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 329 - صحيح ليس له علة

حضرت عرباض بن ساریہ ؓ بیان کرتے ہیں، حضور ﷺنے میں نماز فجر پڑھائی، پھر ہماری طرف متوجہ ہو کر ایسا وعظ فرمایا کہ دل دہل گئے اور آنکھوں سے سیل رواں جاری ہو گئے ، ہم نے عرض کی : یا رسول اللهﷺ! آج کا وعظ تو کسی رخصت ہونے والے کا وعظ لگتا ہے۔ آپ ہمیں کوئی خصوصی وصیت فرمائیے! آپ ﷺنے فرمایا: میں تمہیں اللہ سے ڈرنے (کی تاکید کرتا ہوں ) اور فرمانبرداری کی (تاکید کرتا ہوں ) اگر چہ تم پر کوئی حبشی غلام امیر بنا دیا جائے (پھر بھی فرمانبرداری نہ چھوڑنا )تم میں سے جو زندہ رہے گا وہ عنقریب بہت شدید اختلافات دیکھے گا (ایسے حالات میں)تم پر لازم ہے کہ میری سنت اور میرے خلفاء راشدین کی سنت پرعمل کرتے رہنا، ان کو مضبوطی سے تھامے رکھنا اور نئے نئے کاموں کی ایجاد سے بچنا، اس لئے کہ ہر بدعت گمراہی ہے ۔یہ حدیث "صحیح " ہے، اس میں کوئی علت نہیں ہے اور امام بخاری ؒنے عبدالرحمٰن بن عمرو اور ثور بن یزید کی روایات نقل کی ہیں اور یہ حدیث ” کتاب الاعتصام بالسنۃ"کے آغاز میں بیان کی گئی ہے۔ جہاں تک میرا خیال ہے (شیخینؒ نے اس حدیث کو اس لئے ترک کر دیا ہے کہ انہیں)یہ وہم ہوگیا تھا کہ خالد بن معدان کا ثور بن یزید کے علاوہ کوئی دوسرارادی نہیں ہے، حالانکہ محمد بن ابراہیم بن الوارث (جن کی روایات صحیحین میں موجود ہیں) نے خالد بن معدان سے روایات لی ہیں۔

الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ: ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو السُّلَمِيُّ ← خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، ← ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ، ← أَبُو عَاصِمٍ ← الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ

Hadith 329

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 330

330 - حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَيُّوبَ، ثنا أَبُو حَاتِمٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الْحَنْظَلِيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ التِّنِّيسِيُّ، ثنا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْهَادِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ، مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ مِنْ أَهْلِ الصُّفَّةِ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا فَقَامَ فَوَعَظَ النَّاسَ وَرَغَّبَهُمْ وَحَذَّرَهُمْ وَقَالَ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَقُولَ، ثُمَّ قَالَ: «اعْبُدُوا اللَّهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا، وَأَطِيعُوا مَنْ وَلَّاهُ اللَّهُ أَمْرَكُمْ، وَلَا تُنَازِعُوا الْأَمْرَ أَهْلَهُ وَلَوْ كَانَ عَبْدًا أَسْوَدَ، وَعَلَيْكُمْ بِمَا تَعْرِفُونَ مِنْ سُنَّةِ نَبِيِّكُمْ وَالْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ الْمَهْدِيِّينَ، وَعَضُّوا عَلَى نَواجِذِكُمْ بِالْحَقِّ» . «هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِهِمَا جَمِيعًا، وَلَا أَعْرِفُ لَهُ عِلَّةً، وَقَدْ تَابَعَ ضَمْرَةُ بْنُ حَبِيبٍ خَالِدَ بْنَ مَعْدَانَ عَلَى رِوَايَةِ هَذَا الْحَدِيثِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَمْرٍو السُّلَمِيِّ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 330 - على شرطهما ولا أعرف له علة

حضرت عرباض بن سار یہؓ (جن کا تعلق بنی سلیم سے ہے اور یہ اہل صفہ میں سے ہیں )بیان کرتے ہیں، ایک مرتبہ رسول اکرمﷺہمارے درمیان تشریف لائے اور ایسا وعظ فرمایا، جس میں آپ ﷺنے لوگوں کو نیک عمل میں رغبت دلائی اور دوزخ کا ڈر سنایا اور مزید بھی وعظ ونصیحت فرمائی، پھر فرمایا :صرف اللہ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی کو شریک مت ٹھہر او اور جس کوتمہارا امیر بنا دیا جائے اس کی اطاعت کرو اور اپنے امیر سے جھگڑا مت کرو اگر چہ حبشی غلام ہو اور تم پر لازم ہے کہ تم اپنے نبی اور خلفاء راشدین کی جو سنت پہنچانتے ہو، اس پرعمل کرواورت کو مضبوطی سے تھامے رکھو۔ :یہ ا سناد امام بخاریؒ اور امام مسلم ؒ دونوں کے معیار کے مطابق صحیح ہے اور مجھے اس میں کوئی علت بھی نظر نہیں آئی ۔ اور یہ حدیث عبد الرحمٰن بن عمر واسلمی سے روایت کرنے میں ضمرہ بن حبیب نے خالد بن معدان کی متابعت کی ہے (ضمره بن حبیب کی روایت درج ذیل ہے)

الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ مِنْ أَهْلِ الصُّفَّةِ ← عَبْد الرَّحْمَن بْنِ عَمْرٍو، ← خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، ← مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ← یَزِیْدُ بْنُ الْھَادِ ← اللَّيْثُ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ التِّنِّيسِيُّ، ← أبو حاتم محمد بن إدريس الحنظلي ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَيُّوبَ،

Hadith 330

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 331

331 - حَدَّثَنَاهُ أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْبَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُؤَمَّلِ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: ثنا أَبُو صَالِحٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ، وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِيعِيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ مَهْدِيٍّ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ ضَمْرَةَ بْنِ حَبِيبٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَمْرٍو السُّلَمِيِّ، أَنَّهُ سَمِعَ الْعِرْبَاضَ بْنَ سَارِيَةَ، قَالَ: وَعَظَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَوْعِظَةً ذَرَفَتْ مِنْهَا الْعُيُونُ، وَوَجِلَتْ مِنْهَا الْقُلُوبُ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ هَذَا لَمَوْعِظَةُ مُوَدَّعٍ فَإِذًا تَعْهَدُ إِلَيْنَا، قَالَ: «قَدْ تَرَكْتُكُمْ عَلَى الْبَيْضَاءِ لَيْلُهَا كَنَهَارِهَا لَا يَزِيغُ عَنْهَا بَعْدِي إِلَّا هَالِكٌ، وَمَنْ يَعِشْ مِنْكُمْ فَسَيَرَى اخْتِلَافًا كَثِيرًا فَعَلَيْكُمْ بِمَا عَرَفْتُمْ مِنْ سُنَّتِي وَسُنَّةِ الْخُلَفَاءِ الْمَهْدِيِّينَ الرَّاشِدِينَ مِنْ بَعْدِي، وَعَلَيْكُمْ بِالطَّاعَةِ وَإِنْ كَانَ عَبْدًا حَبَشِيًّا عَضُّوا عَلَيْهَا بِالنَّوَاجِذِ» . فَكَانَ أَسَدُ بْنُ وَدَاعَةَ يَزِيدُ فِي هَذَا الْحَدِيثِ «فَإِنَّ الْمُؤْمِنَ كَالْجَمَلِ الْأَنْفِ حَيْثُ مَا قِيدَ انْقَادَ» . وَقَدْ تَابَعَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو عَلَى رِوَايَتِهِ، عَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ ثَلَاثَةٌ مِنَ الثِّقَاتِ الْأَثْبَاتِ مِنْ أَئِمَّةِ أَهْلِ الشَّامِ [التعليق - من تلخيص الذهبي] 331 - سكت عنه الذهبي في التلخيص

ضمرہ بن حبیب کی سند سے حضرت عرباض بن ساریہ ؓکا بیان ہے:حضور ﷺنے ایک مرتبہ ایسا وعظ فرمایا ،جس سے دل دہل گئے اور آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے ، ہم نے عرض کیا: یا رسول اللهﷺآپ کا آج کا وعظ تو کسی بچھڑنے والے کا بیان لگتا ہے،(ایسے موقع پر) آپ ﷺہم سے عہد ے لیں تو آپ ﷺنے ہم سے عہد لیا، فرمایا: میں تمہیں (اسلام کی)روشنی میں چھوڑ کر جارہا ہوں، اس کی راتیں بھی دنوں کی طرح روشن ہیں ، میرے بعد ان سے جو، رُوگرداں ہوگا ، وہ ہلاک ہو جائے گا اور تم میں سے جو زندہ رہے گا وہ عنقریب بہت شدید اختلافات دیکھے گا ( ایسے حالات میں ) تم پر لازم ہے کہ میری اور میرے خلفاء و راشدین کی جن سنتوں کو تم جانتے ہو ،ان پر کاربند رہنا اور اپنے امیر کی اطاعت کرنا اگرچہ وہ کوئی حبشی غلام ہی کیوں نہ ہواورحق کومضبوطی سے تھام کر رکھنا۔اسد بن وداعہ کی روایت میں اس مقام پران الفاظ کا اضافہ ہے "کیونکہ مومن اس اونٹ کی طرح ہے جس کی ناک میں نکیل ہوتی ہے، اس کونکیل سے پکڑ کر جہاں لے جانا چاہو، وہ چلا جاتا ہے "اس حدیث کوعرباض بن ساریہ سے روایت کرنے میں عبدالرحمٰن بن عمرو کی تین ثقہ شامی آئمہ حدیث نے متابعت کی ہے ۔ ان میں حجر بن حجر الکلاعی کا نام بھی ہے ان کی روایت درج ذیل ہے۔

وَعَظَنَا رَسُولُ اللَّهِ مَوْعِظَةً ذَرَفَتْ مِنْهَا الْعُيُونُ، وَوَجِلَتْ مِنْهَا الْقُلُوبُ، فَقُلْنَا: ← الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ: ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَمْرٍو السُّلَمِيِّ، أَنَّهُ ← ضَمْرَةَ بْنِ حَبِيبٍ ← مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ -يَعْنِي ابْنَ مَهْدِيٍّ-، ← أَبِي ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ← مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ، وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِيعِيُّ، ← أَبُو صَالِحٍ، ← الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ ← عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُؤَمَّلِ، ← أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْبَرِيُّ،

Hadith 331

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 332

332 - حَدَّثَنَا أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْبَرِيُّ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ أَيُّوبَ النَّصِيبِيُّ، وَصَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ الدِّمَشْقِيُّ، قَالَا: ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ مَعْدَانَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو السُّلَمِيُّ، وَحُجْرُ بْنُ حُجْرٍ الْكَلَاعِيُّ، قَالَا: أَتَيْنَا الْعِرْبَاضَ بْنَ سَارِيَةَ وَهُوَ مِمَّنْ نَزَلَ فِيهِ {وَلَا عَلَى الَّذِينَ إِذَا مَا أَتَوْكَ لِتَحْمِلَهُمْ قُلْتَ لَا أَجِدُ مَا أَحْمِلُكُمْ عَلَيْهِ تَوَلَّوْا وَأَعْيُنُهُمْ تُفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ حَزَنًا أَلَّا يَجِدُوا مَا يُنْفِقُونَ} [التوبة: 92] فَسَلَّمْنَا وَقُلْنَا أَتَيْنَاكَ زَائِرِينَ وَمُقْتَبِسِينَ، فَقَالَ الْعِرْبَاضُ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ ذَاتَ يَوْمٍ، ثُمَّ أَقْبَلْ عَلَيْنَا فَوَعَظَنَا مَوْعِظَةً بَلِيغَةً ذَرَفَتْ مِنْهَا الْعُيُونُ، وَوَجِلَتْ مِنْهَا الْقُلُوبُ، فَقَالَ قَائِلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَأَنَّهَا مَوْعِظَةُ مُوَدَّعٍ فَمَا تَعْهَدُ إِلَيْنَا؟ فَقَالَ: «أُوصِيكُمْ بِتَقْوَى اللَّهِ وَالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ، وَإِنْ كَانَ عَبْدًا حَبَشِيًّا فَإِنَّهُ مَنْ يَعِشْ مِنْكُمْ فَسَيَرَى اخْتِلَافًا كَثِيرًا، فَعَلَيْكُمْ بِسُنَّتِي وَسُنَّةِ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ الْمَهْدِيِّينَ، فَتَمَسَّكُوا بِهَا وَعَضُّوا عَلَيْهَا بِالنَّوَاجِذِ، وَإِيَّاكُمْ وَمُحْدَثَاتِ الْأُمُورِ فَإِنَّ كُلَّ مُحْدَثَةٍ بِدْعَةٌ وَكُلَّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ»

حضرت عبدالرحمٰن بن عمر اسلمیؓ اور حجر بن حجر الکلاعی کہتے ہیں ہم عرباض بن ساریہؓ کے پاس گئے (عرباض بن سار یہ وہ شخصیت ہیں جن کے بارے میں یہ آیت وَلَا عَلَى الَّذِينَ إِذَا مَا أَتَوْكَ لِتَحْمِلَهُمْ قُلْتَ لَا أَجِدُ مَا أَحْمِلُكُمْ عَلَيْهِ تَوَلَّوْا وَأَعْيُنُهُمْ تُفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ حَزَنًا أَلَّا يَجِدُوا مَا يُنْفِقُونَ نازل ہوئی ) ہم نے سلام کیا اور کہا کہ ہم آپ کی خدمت میں آپ کی زیارت کرنے اور آپ سے اکتساب فیض کرنے کیلئے آئے ہیں۔ حضرت عرباض ؓ نے کہا: ایک مرتبہ رسول الله ﷺنے ہمیں نماز فجر پڑھائی پھر ہماری طرف متوجہ ہو کر ایسی فصیح و بلیغ وعظ فرمایا ،جس سے دل نرم ہو گئے اور لوگ رونے لگے۔ ایک شخص نے عرض کی حضور ! آج کا وعظ تو کسی عنقریب بچھڑنے والےکا وعظ لگتا ہے۔ آپ ہمیں کیا وصیت فرماتے ہیں؟ آپ ﷺنے فرمایا: میں تمہیں اللہ سے ڈرنے اور فرمانبرداری کی وصیت کرتا ہوں اگر چہ تمہارا امیر کوئ حبشی غلام ہی کیوں نہ ہو ،تم میں سے جو شخص زندہ رہے گا وہ عنقریب بہت شدید اختلافات دیکھے گا (ایسے حالات میں) تم میری اور میرے ہدایت یافتہ خلفاء راشدین کی اتباع اپنے اوپر لازم کر لینا اور اسی پر سختی سے کاربند رہنا اور دین میں نئی اختراعات (جس سے دین کو نقصان ہو) سے بچ کر رہنا اس لئے کہ (اس طرح کا )ہر نیا کام بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے۔ ان میں یحییٰ بن ابوالمطاع القرشی کا نام بھی ہے (ان کی روایت درج ذیل ہے)

حُجْرِ بْنِ حُجْرٍ الكلاعي ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو السُّلَمِيُّ ← خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، ← ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ، ← الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ الدِّمَشْقِيُّ ← مُوسَى بْنُ أَيُّوبَ النَّصِيبِيُّ وَصَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ الدِّمَشْقِيُّ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ محمد بن إِبْرَاهِيمُ الْعَبْدِيُّ ← أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْبَرِيُّ،

Hadith 332

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 333

333 - حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ زَيْدٍ التِّنِّيسِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ التِّنِّيسِيُّ، أَنْبَأَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْعَلَاءِ بْنِ زَبْرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي الْمُطَاعِ، قَالَ: سَمِعْتُ الْعِرْبَاضَ بْنَ سَارِيَةَ السُّلَمِيَّ، يَقُولُ: قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ غَدَاةٍ فَوَعَظَنَا مَوْعِظَةً، وَجِلَتْ مِنْهَا الْقُلُوبُ، وَذَرَفَتْ مِنْهَا الْأَعْيُنُ، قَالَ: فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ وَعَظْتَنَا مَوْعِظَةَ مُوَدَّعٍ فَاعْهَدْ إِلَيْنَا، قَالَ: " عَلَيْكُمْ بِتَقْوَى اللَّهِ - أَظُنُّهُ قَالَ: وَالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ -، وَسَتَرَى مِنْ بَعْدِي اخْتِلَافًا شَدِيدًا - أَوْ كَثِيرًا - فَعَلَيْكُمْ بِسُنَّتِي وَسُنَّةِ الْخُلَفَاءِ الْمَهْدِيِّينَ، عَضُّوا عَلَيْهَا بِالنَّوَاجِذِ، وَإِيَّاكُمْ وَالْمُحْدَثَاتِ فَإِنَّ كُلَّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ «.» وَمِنْهُمْ مَعْبَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هِشَامٍ الْقُرَشِيُّ وَلَيْسَ الطَّرِيقُ إِلَيْهِ مِنْ شَرْطِ هَذَا الْكِتَابِ فَتَرَكْتُهُ وَقَدِ اسْتَقْصَيْتُ فِي تَصْحِيحِ هَذَا الْحَدِيثِ بَعْضَ الِاسْتِقْصَاءِ عَلَى مَا أَدَّى إِلَيْهِ اجْتِهَادِي وَكُتِبَ فِيهِ، كَمَا قَالَ إِمَامُ أَئِمَّةِ الْحَدِيثِ شُعْبَةُ فِي حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ لَمَّا طَلَبَهُ بِالْبَصْرَةِ وَالْكُوفَةِ وَالْمَدِينَةِ وَمَكَّةَ، ثُمَّ عَادَ الْحَدِيثُ إِلَى شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ فَتَرَكَهُ، ثُمَّ قَالَ شُعْبَةُ: لَأَنْ يَصِحَّ لِي مِثْلُ هَذَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ وَالِدِي وَوَلَدِي وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ، وَقَدْ صَحَّ هَذَا الْحَدِيثُ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَصَلَّى اللَّهُ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِهِ أَجْمَعِينَ "

یحیی ٰبن ابوالطاع کی سند سے بھی یہ حدیث منقول ہے اس میں چند الفاظ کا اختلاف ہے۔ معبد بن عبد الله بن ہشام القرشی کا بھی ان میں نام ہے لیکن چونکہ ان تک جوطریق ہے وہ اس کتاب کے معیار کے مطابق نہیں ہے اس لئے میں نے ان کی روایات کو ترک کر دیا ہے اور میں انتہائی محنت اور کوشش سے اس حدیث کی تصحیح میں کسی حد تک کامیاب ہوا ہوں اور اس کی تہہ تک پہنچا ہوں اور اس کے متعلق میرے وہی جذبات تھے جو امام الحدیث شعبہ کے تھے (ان کا واقعہ یہ ہے کہ )عبد اللہ بن عطاء کی عقبہ بن عامر سے روایت حاصل کرنے کے لئے بصرہ گئے ، پھر کوفہ، پھر مدینہ اور پھر مکہ تک گئے جب حدیث ملی تو اس کی سند شھر بن حوشب سے جاملی تو انہوں نے اس حدیث کو چھوڑ دیا ۔ پھر شعبہ نے کہا اس طرح کی حدیث کا رسول اللہ ﷺکے حوالے سے صحیح ثابت ہو جانا میرے لئے میرے ماں باپ، میری اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ عزیز ہے (امام حاکمؒ کہتے ہیں) تو یہ حدیث "صحیح " ثابت ہوئی اس پر الله تعالیٰ کا شکر ہے اور الله تعالیٰ اپنے حبیب اور ان کی آل پررحمتیں نازل فرمائے ۔ آمین۔

الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ السُّلَمِيِّ، ← يحيى بن أبي المطاع ← عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ التِّنِّيسِيُّ، أَنْبَأَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْعَلَاءِ بْنِ زَبْرٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ زَيْدٍ التِّنِّيسِيُّ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ

Hadith 333

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 334

334 - حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أَنْبَأَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أَنْبَأَ ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، وَحدثنا أَبُو النَّصْرِ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ الْفَقِيهُ، وَاللَّفْظُ لَهُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، أَخْبَرَنِي رَبِيعَةُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَمِيرَةَ، أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ، لَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ، قَالُوا: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَوْصِنَا، قَالَ: أَجْلِسُونِي، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ الْعِلْمَ وَالْإِيمَانَ مَكَانَهُمَا مَنِ الْتَمَسَهُمَا وَجَدَهُمَا، قَالَ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَالْتَمِسُوا الْعِلْمَ عِنْدَ أَرْبَعَةِ رَهْطٍ: عِنْدَ عُوَيْمِرٍ أَبِي الدَّرْدَاءِ، وَعِنْدَ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ، وَعِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، وَعِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «إِنَّهُ عَاشِرُ عَشَرَةٍ فِي الْجَنَّةِ» . «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ، وَيَزِيدُ بْنُ عَمِيرَةَ السَّكْسَكِيُّ صَاحِبُ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ وَقَدْ شَهِدَ مَكْحُولٌ الدِّمَشْقِيُّ لِيَزِيدَ بِذَلِكَ، وَهُوَ مِمَّا يَسْتَشْهِدُ مَكْحُولٌ عَنْ يَزِيدَ مُتَابَعَةً لِأَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 334 - على شرطهما

یزید بن عمیرہ کہتے ہیں:جب معاذ بن جبلؓ کا آخری وقت قریب آیا تو لوگوں نے ان سے کہا: اے ۔ ابوعبدالرحمٰن !ہمیں کوئی وصیت کریں، آپ نے فرمایا: مجھے(اٹھا کر ) بٹھاؤ ، پھر آپ نے فرمایا علم اور ایمان اکٹھے رہتے ہیں جوان کو ڈھونڈتا ہے پالیتا ہے۔ آپ نے یہ بات تین مرتبہ دہرائی (پھر آپ نے فرمایا )چار آدمیوں کے پاس علم تلاش کرو (۱) عویمر ابوالدرداء کے پاس (۲) سلمان فارسی کے پاس (۳) عبداللہ بن مسعود کے پاس (۴) اور عبدالله بن سلام کے پاس۔ اس لئے کہ میں نے رسول اللہ ﷺکو فرماتے سنا ہے کہ وہ عشرہ مبشرہ میں سے ہیں۔ یہ حدیث امام بخاری ؒاور امام مسلم ؒدونوں کے معیار کے مطابق صحیح ہے۔ اور یزید بن عمرو السکسکی معاذ بن جبل ؓ کے ساتھی ہیں اور مکحول الدمشقی نے یزیدکے متعلق اس بات کی شہادت بھی دی ہے اور اس کے ساتھ مکحول نے ابوادر یسں کی متابعت میں یزید سے استشھاد کیا ہے جبکہ زہری نے ابو ادریس کے واسطے سے اس حدیث کا ایک حصہ روایت کیا ہے۔

يَزِيدَ بْنِ عَمِيرَةَ ← أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ، ← رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ، ← مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ← عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ← أَبُو النَّصْرِ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ الْفَقِيهُ، وَاللَّفْظُ لَهُ، ← مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ

Hadith 334

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 335

335 - حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أَنْبَأَ الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ الْبَيْرُوتِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ شَابُورَ، حَدَّثَنِي النُّعْمَانُ بْنُ الْمُنْذِرِ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: وَجِعَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ يَوْمًا وَعِنْدَهُ يَزِيدُ بْنُ عَمِيرَةَ الزُّبَيْدِيُّ فَبَكَى عَلَيْهِ يَزِيدُ، فَقَالَ لَهُ مُعَاذٌ: مَا يُبْكِيكَ؟ قَالَ: يُبْكِينِي مَا كُنْتُ أَسْأَلُكَ كُلَّ يَوْمٍ يَنْقَطِعُ عَنِّي، فَقَالَ مُعَاذٌ: «إِنَّ الْعِلْمَ وَالْإِيمَانَ بَشَّاشَانِ قُمْ فَالْتَمِسْهُمَا» قَالَ يَزِيدُ: وَعِنْدَ مَنْ أَلْتَمِسُهُمَا؟ فَقَالَ مُعَاذٌ: " عِنْدَ أَرْبَعَةِ نَفَرٍ: عِنْدَ عُوَيْمِرٍ أَبِي الدَّرْدَاءِ، وَعِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، وَعِنْدَ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ، وَعِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ، فَإِنَّهُ كَانَ يُقَالُ: إِنَّهُ عَاشِرُ عَشَرَةٍ فِي الْجَنَّةِ " قَالَ يَزِيدُ: فَقُلْتُ: وَعِنْدَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَقَالَ: «لَا تَسْأَلْهُ عَنْ شَيْءٍ فَإِنَّهُ عَنْكَ مَشْغُولٌ» . وَقَدْ رَوَى الزُّهْرِيُّ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ طَرَفًا مِنْ هَذَا الْحَدِيثِ

مکحول کہتے ہیں:ایک دن حضرت معاذ بن جبل ؓ بیمار تھے ، ان کے پاس یزید بن عمیرہ الزبیدی موجود تھے(ان کی تکلیف دیکھ کر یزید رو پڑے، ان سے حضرت معاذؓنے کہا: آپ کیوں رورہے ہیں؟ انہوں نے کہا: مجھے (یہ حسرت)رلا رہی ہے کہ میں روزانہ کتنے ہی مسائل آپ سے دریافت کیا کرتا تھا لیکن اب میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ سلسلہ ختم ہونے جارہا ہے۔ حضرت معاذ ؓ نے کہا:علم اور ایمان دونوں دوست ہیں، جاؤ ان کو تلاش کرو، یزید نے پوچھا: کس شخص کے پاس جا کر ان کو تلاش کروں؟ حضرت معاذؓ نے فرمایا: چار آدمیوں کے پاس (1) عومیر ابوالدرداء ؓ(۲) عبد اللہ بن مسعودؓ (۳) حضرت سلمان فارسی ؓ(۴) اور حضرت عبد اللہ بن سلام ؓ کے پاس ۔ ان کے بارے میں کہا جا تا ہے کہ بی عشرہ مبشرہ میں سے ہیں۔ یزید کہتے ہیں : میں نے پوچھا: اور عمر بن خطاب ؓ کے پاس؟ انہوں نے جواب دیا: نہیں ۔ ان سے کسی چیز کے بارے میں سوال مت کرنا کیونکہ وہ امور سلطنت میں زیادہ مصروف ہوتے ہیں۔ زہری نے ابو ادر یس کے حوالے سے اس حد یث کا ایک حصہ روایت کیا ہے جو کہ درج ذیل ہے۔

مُعَاذٌ، ← يُبْكِينِي مَا كُنْتُ أَسْأَلُكَ كُلَّ يَوْمٍ يَنْقَطِعُ عَنِّي، ← لَهُ مُعَاذٌ: مَا يُبْكِيكَ؟ ← عِنْدَهُ يَزِيدُ بْنُ عَمِيرَةَ الزُّبَيْدِيُّ فَبَكَى عَلَيْهِ يَزِيدُ، ← وَجِعَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ يَوْمًا ← مَكْحُولٌ ← النُّعْمَانِ بْنِ الْمُنْذِرِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ شَابُورَ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أَنْبَأَ الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ الْبَيْرُوتِيُّ،

Hadith 335

chevron_left Previous
12345…14
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Door
2. Science Book
    1. Door
3. The Book of Purity
    1. Door
4. The first book of prayer
    2. Chapter at the prayer timetable3. Chapter on the virtue of the five daily prayers4. Insurance section
5. The Friday Book
    4. Insurance section
6. The two Eid prayers book
    4. Insurance section
7. The Witr Book
    4. Insurance section
8. From the book on voluntary prayer
    4. Insurance section
9. The Omission Book
    4. Insurance section
10. The Ascension Book
    4. Insurance section
11. Eclipse Book
    4. Insurance section
12. The Fear Prayer Book
    4. Insurance section