Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المستدرك على الصحيحين

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain

by أبو عبد الله محمد بن عبد الله بن محمد بن حمدويه الحاكم النيسابوري

8,836 Hadith692 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 312

312 - حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذَ الْعَدْلُ، فِي مُسْنَدِ أَنَسٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ الْهَرَوِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ الْمُقْرِئُ النَّيْسَابُورِيُّ، وَأَخْبَرَنِي أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْجَوْهَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْإِمَامُ، حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْهُومَانِ لَا يَشْبَعَانِ: مَنْهُومٌ فِي عِلْمٍ لَا يَشْبَعُ، وَمَنْهُومٌ فِي دُنْيَا لَا يَشْبَعُ «.» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ وَلَمْ أَجِدُ لَهُ عِلَّةً " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 312 - على شرطهما ولم أجد له علة

حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے ارشاد فرمایا:دوحریص کبھی سیر نہیں ہوتے (1) علم کا حریص(۲) دنیا کا حریص۔یہ حدیث امام بخاری و امام مسلم ؒدونوں کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن دونوں نے ہی اسے نقل نہیں کیا ۔ اور مجھے اس حدیث میں کوئی علت نہیں مل سکی ۔

أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← أَبُو عَوَانَةَ، ← سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ، ← أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ، ← محمد بن إسحاق الإمام، ← أبو الحسن محمد بن عبد الله الجوهري ← أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ الْمُقْرِئُ النَّيْسَابُورِيُّ، ← يحيى بن منصور الهروي، ← عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذَ الْعَدْلُ، فِي مُسْنَدِ أَنَسٍ،

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Science Book › Door · Hadith 312

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 313

313 - حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّمَّاكِ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي دَاوُدَ الْمُنَادِي، ثنا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، ثنا كَهْمَسُ بْنُ الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، قَالَ: جَاءَ أَبُو هُرَيْرَةَ إِلَى كَعْبٍ يَسْأَلُ عَنْهُ وَكَعْبٌ فِي الْقَوْمِ، فَقَالَ كَعْبٌ: «مَا تُرِيدُ مِنْهُ؟» فَقَالَ: أَمَا إِنِّي لَا أَعْرِفُ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَكُونُ أَحْفَظَ لِحَدِيثِهِ مِنِّي، فَقَالَ كَعْبٌ: «أَمَا إِنَّكَ لَمْ تَجِدْ أَحَدًا يَطْلُبُ شَيْئًا إِلَّا يَشْبَعُ مِنْهُ يَوْمًا مِنَ الدَّهْرِ، إِلَّا طَالِبَ عِلْمٍ وَطَالِبَ دُنْيَا» فَقَالَ: أَنْتَ كَعْبٌ، فَإِنِّي لِمِثْلِ هَذَا جِئْتُ. «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ، وَقَوْلُ الصَّحَابِيِّ إِنِّي لِحَدِيثِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْفَظُ مِنْ غَيْرِي يُخَرَّجُ فِي مَسَانِيدِهِ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 313 - فيه انقطاع

حضرت عبد اللہ بن شقیقؓ بیان کرتے ہیں حضرت ابو ہریرہ ؓ حضرت کعب ؓ کے پاس کچھ پوچھنے کے لئے آئے (اس وقت حضرت کعب ؓ لوگوں میں بیٹھے ہوئے تھے ) حضرت کعب ؓ نے کہا: (اے ابو ہریرہ) تم کیا پوچھنا چاہ رہے ہو؟ انہوں نے کہا: میری نظر میں ایسا کوئی شخص نہیں ہے جس کو مجھ سے زیادہ حدیثیں یاد ہوں ۔ اس پر حضرت کعبؓ نے جواب دیا :تم کسی بھی حریص شخص کو دیکھ لو، وہ ایک نہ ایک دن سیر ہو جائے گا ،سوائے دنیا اورعلم کے طلبگار کے ( کہ یہ دونوں کبھی سیر نہیں ہوتے)یہ حدیث امام بخاری ؒ اور امام مسلمؒ دونوں کے معیار کے مطابق صحیح ہے۔ اور صحابی کا یہ قول"میں رسول پاک کی سب سے زیادہ حدیثوں کا حافظ ہوں) مسانید میں منقول ہے۔

كَعْبٌ: «مَا تُرِيدُ مِنْهُ؟» ← جَاءَ أَبُو هُرَيْرَةَ إِلَى كَعْبٍ يَسْأَلُ عَنْهُ وَكَعْبٌ فِي الْقَوْمِ، ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، ← کهمس بن الحسن ← رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ← أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ الْمُنَادِي، ← أَبُو عَمْرٍو عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّمَّاكِ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Science Book › Door · Hadith 313

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 314

314 - حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ الْعَامِرِيُّ، ثنا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ الْقَطَوَانِيُّ، ثنا حَمْزَةُ بْنُ حَبِيبٍ الزَّيَّاتُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «فَضْلُ الْعِلْمِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ فَضْلِ الْعِبَادَةِ، وَخَيْرُ دِينِكُمُ الْوَرَعُ» .

حضرت مصعب بن سعد بن ابی وقاص ؓاپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلى الله عليه وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: میرے نزدیک عبادت کی فضیلت سے زیادہ پسندیدہ علم کی فضیلت ہے اور دین کا بہترین عمل"پرہیز گاری"ہے۔

«فَضْلُ الْعِلْمِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ فَضْلِ الْعِبَادَةِ، وَخَيْرُ دِينِكُمُ الْوَرَعُ» ← النَّبِيِّ ← أَبِيهِ ← مُصْعَبَ بْنَ سَعْدِ بْنِ اَبِیْ وَقَّاصٍ ← الْحَكَمِ ← الْاَعْمَشِ ← حَمْزَةُ بْنُ حَبِيبٍ الزَّيَّاتُ، ← خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ الْقَطَوَانِيُّ ← الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ الْعَامِرِيُّ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Science Book › Door · Hadith 314

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 315

315 - وَحَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَيْهِ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ السِّرَاجُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ثنا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، عَنْ حَمْزَةَ الزَّيَّاتِ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، فَذَكَرَهُ بِنَحْوِهِ. وَلَمْ يَذْكُرِ الْحَكَمَ. «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ، وَالْحَكَمُ هَذَا وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ ثِقَةٌ، وَقَدْ أَقَامَ الْإِسْنَادَ وَقَدْ أَبْهَمَهُ بَكْرُ بْنُ بَكَّارٍ» .

اس حدیث کی سند میں اعمش کے بعد"حکم "کاذکرنہیں ہے۔یہ حدیث امام بخاری و امام مسلم ؒ دونوں کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن دونوں نے ہی اسے نقل نہیں کیا۔ اس کی سند میں "حکم "اور حسن بن علی بن عفان ثقہ ہیں ۔ انہوں نے علم کا نام ذکر کیا ہے جبکہ بکر بن بکار نے اس کو مبہم رکھا ہے۔(ان کی ابہام والی سند درج ذیل ہے)

الْاَعْمَشِ ← حَمْزَةُ الزَّيَّاتُ، ← خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ السَّرَّاجُ، ← أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَيْهِ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Science Book › Door · Hadith 315

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 316

316 - حَدَّثَنَاهُ أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحَافِظُ، أَنْبَأَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ مِنْدَهٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدَانَ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ، قَالَا: ثنا بَكْرُ بْنُ بَكَّارٍ، ثنا حَمْزَةُ الزَّيَّاتُ، ثنا الْأَعْمَشُ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ نَحْوَهُ. «ثُمَّ نَظَرْنَا فَوَجَدْنَا خَالِدَ بْنَ مَخْلَدٍ أَثْبَتَ وَأَحْفَظَ وَأَوْثَقَ مِنْ بَكْرِ بْنِ بَكَّارٍ فَحَكَمْنَا لَهُ بِالزِّيَادَةِ» . وَقَدْ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ، عَنِ الْأَعْمَشِ بِإِسْنَادٍ آخَرَ [التعليق - من تلخيص الذهبي] 314 - على شرطهما

اس حدیث میں اعمش کے بعد "رجل‘‘ کے الفاظ ہیں (وہ شخص کون تھا اس کی وضاحت نہیں ہے)بعدازتحقیق یہ ثابت ہوا کہ خالد بن مخلد، بکر بن بکار سے زیادہ حافظ اور زیادہ ثقہ تھے، اس لئے ہم نے ان کی زیادتی کو قبول کرلیا ہے۔ اسی روایت کو عبد الله بن عبد القدوس نے اعمش سے ایک دوسری سند کے ساتھ ذکر کیا ہے(ان کی روایت درج ذیل ہے)

أَبِيهِ ← مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، ← رَجُلٌ: ← الْاَعْمَشِ ← حَمْزَةُ الزَّيَّاتُ، ← بكر بن بكار ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدَانَ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ،

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Science Book › Door · Hadith 316

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 317

317 - حَدَّثَنَاهُ أَبُو عَلِيٍّ الْحَافِظُ، ثنا الْهَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ الدُّورِيُّ، ثنا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ الشِّخِّيرِ، عَنْ حُذَيْفَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فَضْلُ الْعِلْمِ خَيْرٌ مِنْ فَضْلِ الْعِبَادَةِ، وَخَيْرُ دِينِكُمُ الْوَرَعُ»

حضرت حذیفہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا علم کی فضیلت، عبادت کی فضیلت سے زیادہ اچھی ہے اور دین کا بہترین مل"پرہیز گاری‘‘ہے۔

حُذَيْفَةَ ← مُطَرِّفِ بْنِ الشِّخِّيرِ ← الْاَعْمَشِ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ ← عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ← الْهَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ الدُّورِيُّ، ← أَبُو عَلِيٍّ الْحَافِظُ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Science Book › Door · Hadith 317

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 318

318 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أَنْبَأَ الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، وَأَخْبَرَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الشَّعْرَانِيُّ، ثنا جَدِّي، ثنا ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ الدِّيلِيِّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ النَّاسَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، فَقَالَ: «قَدْ يَئِسَ الشَّيْطَانُ بِأَنْ يُعْبَدَ بِأَرْضِكُمْ وَلَكِنَّهُ رَضِيَ أَنْ يُطَاعَ فِيمَا سِوَى ذَلِكَ مِمَّا تُحَاقِرُونَ مِنْ أَعْمَالِكُمْ، فَاحْذَرُوا يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي قَدْ تَرَكْتُ فِيكُمْ مَا إِنِ اعْتَصَمْتُمْ بِهِ فَلَنْ تَضِلُّوا أَبَدًا كِتَابَ اللَّهِ وَسُنَّةَ نَبِيِّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِنَّ كُلَّ مُسْلِمٍ أَخٌ مُسْلِمٌ، الْمُسْلِمُونَ إِخْوَةٌ، وَلَا يَحِلُّ لِامْرِئٍ مِنْ مَالِ أَخِيهِ إِلَّا مَا أَعْطَاهُ عَنْ طِيبِ نَفْسٍ، وَلَا تَظْلِمُوا، وَلَا تَرْجِعُوا مِنْ بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ» . " وَقَدِ احْتَجَّ الْبُخَارِيُّ بِأَحَادِيثِ عِكْرِمَةَ وَاحْتَجَّ مُسْلِمٌ بِأَبِي أُوَيْسٍ، وَسَائِرُ رُوَاتِهِ مُتَّفَقٌ عَلَيْهِمْ، وَهَذَا الْحَدِيثُ لِخُطْبَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَّفَقٌ عَلَى إِخْرَاجِهِ فِي الصَّحِيحِ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي قَدْ تَرَكْتُ فِيكُمْ مَا لَنْ تَضِلُّوا بَعْدَهُ إِنِ اعْتَصَمْتُمْ بِهِ كِتَابَ اللَّهِ، وَأَنْتُمْ مَسْئُولُونَ عَنِّي فَمَا أَنْتُمْ قَائِلُونَ؟» وَذِكْرُ الِاعْتِصَامِ بِالسُّنَّةِ فِي هَذِهِ الْخُطْبَةِ غَرِيبٌ وَيَحْتَاجُ إِلَيْهَا ". وَقَدْ وَجَدْتُ لَهُ شَاهِدًا مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ [التعليق - من تلخيص الذهبي] 318 - احتج البخاري بعكرمة واحتج مسلم بأبي أويس عبد الله وله أصل في الصحيح

حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں رسول اللهﷺ نے حجتہ الوداع کے موقع پر خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فر مایا:شیطان اس بات سے مایوسں ہو چکا ہے کہ روئے زمین پر کبھی اس کی پوجا کی جائے گی لیکن وہ اس بات سے ابھی بھی پرامید ہے کہ وہ تمہیں ان اعمال میں مبتلا کر دے گا جو تمہاری نظر میں بالکل حقیر ہیں(لیکن حقیقت میں وہ بہت مہلک اعمال ہیں)اس لئے اےلوگو! ہوشیار رہنا ، میں تمہارے اندر ایسی چیز چھوڑ کر جا رہا ہوں کہ اگر تم اس پرسختی سے عمل پیرا ہو گے تو کبھی گمراہ نہیں ہوگے۔ (1) کتاب الله (۲) تمہارے نبی کی سنت۔ مسلمان، مسلمان کا بھائی ہے، تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں، کسی شخص کو یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے کسی مسلمان بھائی کا مال کھائے۔ ہاں اگر کوئی اپنی خوشی سے تحفہ دے تو جائز ہے۔ تم ظلم مت کرنا اور میرے بعد کا فرمت ہو جانا تا کہ کہیں ایک دوسرے کی گردنیں نہ مارتے پھرو۔ امام بخاری ؓ نے عکرمہ کی احادیث نقل کی ہیں اور امام مسلمؒ نے ابو اویسں کی روایات نقل کی ہیں، ان کے علاوہ اس حدیث کی سند کے تمام راوی متفق علیہ ہیں اور یہ درج ذیل حدیث نبی اکرم ﷺکے خطبہ کے متعلق ہے اس کو دونوں بزرگوں نے اپنی صحیح میں ذکر کیا ہے (حدیث یہ ہے) اے لوگو! میں تمہارے اندر ایک چیز چھوڑ کر جا رہا ہوں اگر اس کو مضبوطی سے تھام لو گے تو بھی گمراہ نہیں ہوگے۔ وہ ہے کتاب اللہ ۔ اور تم سے میرے بارے میں سوال کیا جائے گا تو تم کیا جواب دو گے۔ اس خطبہ میں "اعتصام بالسنته "کا ذکرغریب ہے۔ اس حدیث کی ایک شاہد حدیث بھی موجود ہے جو کہ حضرت ابو ہریرہؓ سے مروی ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عِكْرِمَةَ، ← ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ الدِّيلِيِّ ← أَبِي ← ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ← جَدِّي، ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، وَأَخْبَرَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الشَّعْرَانِيُّ، ← أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أَنْبَأَ الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ،

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Science Book › Door · Hadith 318

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 319

319 - أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أَنْبَأَ مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السَّكَنِ الْوَاسِطِيُّ، ثنا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو الضَّبِّيُّ، ثنا صَالِحُ بْنُ مُوسَى الطَّلْحِيُّ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنِّي قَدْ تَرَكْتُ فِيكُمْ شَيْئَيْنِ لَنْ تَضِلُّوا بَعْدَهُمَا: كِتَابَ اللَّهِ وَسُنَّتِي، وَلَنْ يَتَفَرَّقَا حَتَّى يَرِدَا عَلَيَّ الْحَوْضَ "

حضرت ابو ہریرہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: میں تمہارے درمیان دو چیز یں چھوڑ کر جارہا ہوں(اگر اس پر عمل پیرار ہوگے ) تو کبھی گمراہ نہ ہوگے (1) کتاب اللہ (۲) میری سنت۔ اور یہ دونوں قیامت تک ایک دوسرےسے جدا نہیں ہو سکتے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ صَالِحٍ ← عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، ← صالح بن موسى الطلحي ← دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو الضَّبِّيُّ، ← أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أَنْبَأَ مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السَّكَنِ الْوَاسِطِيُّ،

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Science Book › Door · Hadith 319

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 320

320 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْخُرَاسَانِيِّ الْعَدْلُ، بِبَغْدَادَ، ثنا يَحْيَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ الزِّبْرِقَانِ، ثنا أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: كَانَ أَخَوَانِ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ أَحَدُهُمَا يَأْتِي النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْآخَرُ يَحْتَرِفُ، فَشَكَا الْمُحْتَرِفُ أَخَاهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «لَعَلَّكَ تُرْزَقُ بِهِ» . «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ وَرُوَاتُهُ عَنْ آخِرِهِمْ أَثْبَاتٌ ثِقَاتٌ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 320 - على شرط مسلم

حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں حضور ﷺکے زمانہ اقدس میں دو بھائی ہوا کرتے تھے، ان میں سے ایک بارگاہ رسالت ماب ﷺمیں حاضر رہتا تھا اور دوسرا محنت و مزدوری کیا کرتا تھا۔ ایک مرتبہ محنت مزدوری کرنے والے بھائی نے اپنے دوسرے بھائی کی رسول پاک ﷺکی بارگاہ میں شکایت کی کہ(وہ کام کاج نہیں کرتا) آپ ﷺنے فرمایا:ہوسکتا ہےکہ تھے جو رزق مل رہا ہے وہ اسی کی برکت سے مل رہا ہو۔ یہ حدیث امام مسلم ؒکے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن اسے صحیحین میں نقل نہیں کیا گیا ۔ اس کے از اول تا آخر تمام راوی ثبت ہیں، ثقہ ہیں۔

الْآخَرُ يَحْتَرِفُ فَشَکَا الْمُحْتَرِفُ أَخَاهُ إِلَی النَّبِيِّ ← کَانَ أَخَوَانِ عَلَی عَهْدِ النَّبِيِّ فَکَانَ أَحَدُهُمَا يَأْتِي النَّبِيَّ ← اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← ثَابِتٍ، ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ، ← يَحْيَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ الزِّبْرِقَانِ، ← أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْخُرَاسَانِىِّ الْعَدْلُ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Science Book › Door · Hadith 320

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 321

321 - أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَاتِمٍ الدَّارَبَرْدِيُّ، بِمَرْوٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى الْقَاضِي، ثنا أَبُو مَعْمَرٍ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنِ الْحُسَيْنِ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ، خَرَجَ مِنْ حَمَّامِ حِمْصَ، فَقَالَ لِغُلَامِهِ: ائْتِنِي لُبْسَتَيَّ فَلَبِسَهُمَا، ثُمَّ دَخَلَ مَسْجِدَ حِمْصَ فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ، فَلَمَّا فَرَغَ إِذَا هُوَ بِنَاسٍ جُلُوسٌ، فَقَالَ لَهُمْ: مَا يُجْلِسُكُمْ؟ قَالُوا: صَلَّيْنَا صَلَاةَ الْمَكْتُوبَةِ ثُمَّ قَصَّ الْقَاصُّ، فَلَمَّا فَرَغَ قَعَدْنَا نَتَذَاكَرُ سُنَّةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: مَا مِنْ رَجُلٍ أَدْرَكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقَلَّ حَدِيثًا عَنْهُ مِنِّي، إِنِّي سَأُحَدِّثُكُمْ بِخَصْلَتَيْنِ حَفِظْتُهُمَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا مِنْ رَجُلٍ يَكُونُ عَلَى النَّاسِ فَيَقُومُ عَلَى رَأْسِهِ الرِّجَالُ يُحِبُّ أَنْ تَكْثُرَ الْخُصُومُ عِنْدَهُ فَيَدْخُلَ الْجَنَّةَ، قَالَ: وَكُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ فَإِذَا هُوَ بِقَوْمٍ فِي الْمَسْجِدِ قُعُودٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا يُقْعِدُكُمْ؟» قَالُوا: صَلَّيْنَا الصَّلَاةَ الْمَكْتُوبَةَ، ثُمَّ قَعَدْنَا نَتَذَاكَرُ كِتَابَ اللَّهِ وَسُنَّةَ نَبِيِّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ إِذَا ذَكَرَ شَيْئًا تَعَاظَمَ ذِكْرُهُ» . «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ، وَقَدْ سَمِعَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ الْأَسْلَمِيُّ مِنْ مُعَاوِيَةَ غَيْرَ حَدِيثٍ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 321 - على شرطهما

ابن بریدہ بیان کرتے ہیں، ایک مرتبہ حضرت معاویہ ؓ "حمص "کے ایک حمام سے نکلے اور اپنے غلام سے کہا: کپڑے دو، اس نے کپڑ ے پیش کئے ، آپ کپڑے پہن کر "حمص‘‘ کی مسجد میں آئے اور دو رکعتیں ادا کیں ۔ جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو دیکھا کہ کچھ لوگ وہاں بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ نے پوچھا:تم لوگ کیوں بیٹھے ہوئے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: ہم فرضی نماز پڑھ چکے ہیں ۔ پھر ایک شخص نے ایک قصہ سنایا، جب وہ فارغ ہوا تو ہم بیٹھ کر ایک دوسرے کو رسول اللہ ﷺکی سنتیں سنانے لگے۔ حضرت معاویہ ؓنے کہا: رسول اللہ کی صحبت پانے والوں میں سب سے کم حدیثیں میں نے بیان کی ہیں ۔ میں تمہیں دوخصلتوں کے متعلق بتاتا ہوں، یہ میں نے رسول الله ﷺسے یاد کی تھیں ۔ (1) ایسا شخص جنت میں نہیں جاسکتا جس کو لوگوں کا حکمران بنایا جائے اور وہ خصومت و جدال چاہے۔ پھر انہوں نے کہا: (۲)میں ایک مرتبہ رسول پاک ﷺکے ساتھ تھا، آپ ﷺمسجد میں تشریف لائے ، آپ ﷺنے دیکھا کہ کچھ لوگ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ ﷺنے دریافت کیا :تم لوگ کیوں بیٹھے ہوئے ہو؟ انہوں نے جواب دیا : ہم نے فرضی نماز پڑھ لی ہے، اب ہم کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺکا مذاکرہ کر رہے ہیں، اس پر رسول الله ﷺنے فرمایا: جب الله تعالیٰ کسی چیز کو یاد کرتا ہے تو لوگوں کے دلوں میں اس کی عظمت بٹھا دیتا ہے۔ یہ حدیث امام بخاری ؒاور امام مسلم ؒدونوں کے معیار کے مطابق صحیح ہے۔ اور عبد الله بن بریدہ اسلمی نے معاویہ سے اس حدیث کے علاوہ بھی کئی احادیث کا سماع کیا ہے۔

ابْنِ بُرَيْدَةَ، ← الحسين ← عَبْدُ الْوَارِثِ ← أَبُو مَعْمَرٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى الْقَاضِي ← أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَاتِمٍ الدَّارَبَرْدِيُّ،

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Science Book › Door · Hadith 321

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 322

322 - حَدَّثَنَا الْحَاكِمُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، إِمْلَاءً فِي شَهْرِ رَمَضَانَ سَنَةَ ثَلَاثٍ وَسَبْعِينَ وَثَلَاثِ مِائَةٍ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا هَارُونُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَصْفَهَانِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: «أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَلَسُوا كَانَ حَدِيثُهُمْ - يَعْنِي الْفِقْهَ - إِلَّا أَنْ يَقْرَأَ رَجُلٌ سُورَةً أَوْ يَأْمُرَ رَجُلًا بِقِرَاءَةِ سُورَةٍ» . «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ وَلَهُ شَاهِدٌ مَوْقُوفٌ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 322 - على شرط مسلم

حضرت ابوسعید ٹی بیان کرتے ہیں نبی پاک نام کے صحابی جب بھی مل کر بیٹھتے تھے تو یا کوئی قرآن کی سورت پڑھ رہا ہوتا تھا یا دوسرے سے پڑھوا کر سن رہا ہوتا تھا۔: یہ حدیث امام مسلم بیان کے معیار کے مطابق سی ہے لیکن اسے صحیحین میں نقل نہیں کیا گیا ۔ اس کی ایک موقوف حدیث شاہد موجود ہے جو کہ ابوسعید سے مروی ہے وہ حدیث درج ذیل ہے۔

«أَصْحَابُ النَّبِيِّ إِذَا جَلَسُوا كَانَ حَدِيثُهُمْ يَعْنِي الْفِقْهَ إِلَّا ← اَبِیْ سَعِیْدٍ ← أَبِي نَضْرَةَ ← عَلِيُّ بْنُ الْحَكَمِ، ← شُعْبَةُ، ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ← هارون بن سليمان الأصفهاني ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← الْحَاكِمُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، إِمْلَاءً فِي شَهْرِ رَمَضَانَ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Science Book › Door · Hadith 322

المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْعِلْمِ ‹ باب · حديث 323

323 - حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، ثنا الْأَعْمَشُ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسٍ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: «تَذَاكَرُوا الْحَدِيثَ، فَإِنَّ مُذَاكَرَةَ الْحَدِيثِ تُهَيِّجُ الْحَدِيثَ» . «وَقَدْ رُوِيَ فِي الْحَدِيثِ عَلَى مُذَاكَرَةِ الْحَدِيثِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، بِأَحَادِيثَ صَحِيحَةٍ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ»

حضرت ابوسعیدؓ فرماتے ہیں کہ ایک دوسرے کو حد یثیں سنایا کرو، اس لئے کہ مذکراہ حدیث ، تحصیل حدیث پر برا نگیختہ کرتا ہے۔ مذاکرہ حدیث کے متعلق حضرت علی بن ابی طالبؓ اور حضرت عبداللہ ابن مسعود ؓ سے بھی ایسی صحیح احادیث مروی ہیں جوشیخینؒ کے معیار پر ہیں۔ ان میں سے حضرت علیؓ کی حدیث درج ذیل ہے۔

اَبِیْ سَعِیْدٍ ← أَبِي نَضْرَةَ ← جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسٍ، ← الْاَعْمَشِ ← أَبُو مُعَاوِيَةَ ← أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ

Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Science Book › Door · Hadith 323

chevron_left Previous
1234…14
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Door
2. Science Book
    1. Door
3. The Book of Purity
    1. Door
4. The first book of prayer
    2. Chapter at the prayer timetable3. Chapter on the virtue of the five daily prayers4. Insurance section
5. The Friday Book
    4. Insurance section
6. The two Eid prayers book
    4. Insurance section
7. The Witr Book
    4. Insurance section
8. From the book on voluntary prayer
    4. Insurance section
9. The Omission Book
    4. Insurance section
10. The Ascension Book
    4. Insurance section
11. Eclipse Book
    4. Insurance section
12. The Fear Prayer Book
    4. Insurance section