المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ التَّفْسِيرِ ‹ ذِكْرُ فَضَائِلِ سُوَرٍ، وآيٍ مُتَفَرِّقَةٍ · حديث 2896
2896 - حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ يَعْقُوبَ الثَّقَفِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ الْمُثَنَّى بْنِ مُعَاذٍ، ثنا أَبِي، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَوْفٍ، حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ أَبِي مَيْسَرَةَ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ، قَالَ: أَتَى عَلَيَّ رَجُلٌ وَأَنَا أُصَلِّي، فَقَالَ: ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ، أَلَا أَرَاكَ تُصَلِّي، وَقَدْ أَمَرَ بِكِتَابِ اللَّهِ أَنْ يُمَزَّقَ كُلَّ مُمَزَّقٍ، قَالَ: فَتَجَوَّزْتُ فِي صَلَاتِي، وَكُنْتُ أَجْلِسُ، فَدَخَلْتُ الدَّارَ، وَلَمْ أَجْلِسْ، وَرَقِيتُ فَلَمْ أَجْلِسْ، فَإِذَا أَنَا بِالْأَشْعَرِيِّ، وَحُذَيْفَةَ، وَابْنَ مَسْعُودٍ يَتَقَاوَلَانِ، وَحُذَيْفَةُ يَقُولُ لِابْنِ مَسْعُودٍ: ادْفَعْ إِلَيْهِمْ هَذَا الْمُصْحَفَ. قَالَ: «وَاللَّهِ لَا أَدْفَعُهُ إِلَيْهِمْ، أَقْرَأَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِضْعًا وَسَبْعِينَ سُورَةً، ثُمَّ أَدْفَعُهُ إِلَيْهِمْ، وَاللَّهِ لَا أَدْفَعُهُ إِلَيْهِمْ» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 2896 - صحيح
حضرت ابو میسرہ عمر و بن شرحبیل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ایک آدمی میرے پاس آیا ، اس وقت میں نماز پڑھ رہا تھا ۔ اس نے کہا : تیری ماں تجھے روئے تم کیسے نماز پڑھ رہے ہو ؟ حالانکہ قرآن پاک پڑھنے کے متعلق حکم یہ ہے کہ اس کو خوب عمدگی سے پڑھو ۔ آپ فرماتے ہیں : میں نے نماز مختصر کر دی اور ( میری عادت تھی کہ) مین نماز کے بعد ( تھوڑی دیر ) بیٹھا کرتا تھا ( لیکن اس دن نہیں بیٹھا بلکہ ) گھر میں گیا اور وہاں بھی نہیں بیٹھا ، پھرسیڑھیاں چڑھا لیکن بیٹھا نہیں ۔ تو میں نے دیکھا کہ ، حضرت حذ یفہ رضی اللہ عنہ اور ابن مسعود رضی اللہ عنہ آپس میں گفتگو کر رہےتھے ۔ حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے کہا : ان کو یہ مصحف دے دو ، انہوں نے جواباً کہا : خدا کی قسم ! میں مصحف ہر گز نہیں دوں گا ۔ مجھے رسول اللہ ﷺ نے ستر سے زائد سورتیں پڑھائی ہیں ۔ پھر میں یہ مصحف ان کو دے دوں خدا کی قسم میں یہ مصحف ان کے حوالے ہرگز نہیں کروں گا ۔
أُصَلِّي ← أَتَى عَلَيَّ رَجُلٌ ← أَبِي مَيْسَرَةَ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ: ← عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ، ← عبد الله بن عوف. ← أَبِي ← الحسن بن المثنى بن معاذ ← أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ يَعْقُوبَ الثَّقَفِيُّ
Hadith 2896
