المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ التَّفْسِيرِ ‹ وَمِنْ سُورَةِ آلِ عِمْرَانَ · حديث 3171
3171 - أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْبَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَنْبَأَ رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، أَنَّ حُمَيْدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَخْبَرَهُ أَنَّ مَرْوَانَ بَعَثَ إِلَى ابنِ عَبَّاسٍ: وَاللَّهِ لَئِنْ كَانَ كُلُّ امْرِئٍ مِنَّا إِنْ فَرِحَ بِمَا أُوتِيَ، وَحُمِدَ بِمَا لَمْ يَفْعَلْ، عُذِّبَ لَنُعَذَّبَنَّ جَمِيعًا. فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: إِنَّمَا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي أَهْلِ الْكِتَابِ، أَتَاهُ الْيَهُودُ «فَسَأَلَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ شَيْءٍ فَكَتَمُوهُ، ثُمَّ أَتَوْهُ، فَسَأَلَهُمْ فَأَخْبَرُوهُ بِغَيْرِ ذَلِكَ، فَخَرَجُوا، وَرَأَوْا أَنْ قَدْ أَخْبَرُوهُ بِمَا سَأَلَهُمْ عَنْهُ، وَاسْتَحْمَدُوا بِذَلِكَ، وَفَرِحُوا بِمَا أُوتُوا مِنْ كِتْمَانِهِمْ إِيَّاهُ مِمَّا سَأَلَهُمْ عَنْهُ» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ وَلَمْ يُخْرِجَاهُ " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 3171 - صحيح
حضرت حمید بن عبدالرحمن رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : مروان حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کے پاس پیغام بھیجا کہ اگر اس قانون پر عمل کیا جائے کہ " ہر شخص کو سزا دی جائے گی جو اس چیز پر خوش ہو جو اسے دی گئی اور ایسے کاموں پر اپنی تعریف سے خوش ہو جو کام اس نے کیا ہی نہیں " تو یہاں پر کوئی شخص سزا سے بچ نہیں سکتا ، تو حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا : یہ آیت تو اہل کتان کے متعلق نازل ہوئی تھی کیونکہ حضور ﷺ کے پاس یہودی آئے تھے اور نبی اکرم ﷺ نے ان سے کسی چیز کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے اس کو چھپا لیا تھا ۔ پھر اس کے بعد وہ لوگ آپ کی خدمت میں آئے اور آپ نے ان سے پھر وہی سوال کیا تو ا کی بار ان کا جواب کچھ اور تھا وہ وہاں سے چلے گئے اور یہ سمجھ رہے تھے کہ انہوں نے آپ ﷺ کے سوال کا جواب دے ( کر آپ کو مطمئن کر دیا ) ہے ، اس پر ان کی خواہش تھی کہ ان کی تعریف و ستائش کی اجئے اور وہ اس بات پر خوش تھے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ان سے جو کچھ پوچھا تھا ، انہوں نے وہ سب چھپا لیا ہے ۔ ) یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا ۔
أَنَّ مَرْوَانَ بَعَثَ إِلَى ابنِ عَبَّاسٍ: ← ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، أَنَّ حُمَيْدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ← أَبِيهِ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ جُرَيْجٍ، ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أنبا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ، ← أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْبَرِيُّ،
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › And from Surat Al-Amran · Hadith 3171
