حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ جب سفر کے لئے سواری پر سوار ہو جاتے تو تین مرتبہ تکبیر پڑھتے پھر کہتے : " سبحان الذی سخرلنا ھذا وما کنا لہ مقرنین وانا الی ربنا لمنقلبون " ( الزخرف : 13) " پاکی ہے اسے جس نے اس سواری کو ہمارے بس میں کر دیا اور یہ ہمارے بوتے کی نہ تھی ۔" ( ترجمہ کنزالایمان ، امام احمد رضا رضی اللہ عنہ ) یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 3004
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ جب اللہ تعالی نے مخلوق کو پیدا کر دیا تو " رحم " کھڑا ہو کر کہنے لگا : یہ اس کا مقام ہے جو قطع رحمی سے تیری پناہ میں ہے ۔ اللہ تعالی نے فرمایا : ہاں ، کیا تو اس بات پر راضی نہیں ہے کہ میں اس سے ملوں کو ملائے اور میں اس سے کٹوں جو تجھ سے کٹے ؟ " رحم " نے کہا : کیوں نہیں ۔ اللہ تعالی نے فرمایا : تو تیرا یہی مقام ہے ۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اگر تم چاہو تو ( سورہ محمد کی ) یہ دو آیتیں پڑھو " فھل عسیتم ان تولیتم ان تفسدوا فی الارض وتقطعو ارحامکم " " ام علی قلوب اقفا لھا ، تک ۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 3005
حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو ( سورہ محمد کی آیت نمبر 22یوں ) پڑھتے سنا : " فھل عسیتم ان تولیتم ان تفسدو افی الارض " ( محمد :22)
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 3006
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ ﷺ نے ( سورہ غاثیہ کی یہ آیت ) "فذکر انما انت مذکر لست علیھم بمصیطر بالصاد الا من تولی وکفر "بمصطیر صاد کے ساتھ پڑھی ۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 3007
حضرت عبدالرحمن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نبی اکرم ﷺ ( سورہ فجر کی آیات یوں ) پڑھا کرتے تھے :" کلا بل لا یکرمون الیتم ولا یحاضون علی طعام المسکین ویا کلون ویحبون " ( یکرمون ، یحاضون ، یاکلون اور یحبون ) تمام صیغے یاء کے ساتھ پڑھتے ۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 3008
حضرت ابو قلابہ رضی اللہ عنہ اس شخص سے روایت کرتے ہیں جس کو رسول اللہ ﷺ نے یہ آیات خود پڑھائی تھیں کہ سورۃ الفجر کی درج آیات یو ں پڑھی جائیں گی :"فیومئذ لا یعذب عذابہ احد ولا یو ثق و ثاقہ احد ( الفجر :25،26)یہ حدیث امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ کے معایر کے مطابق صحیح ہے اور وہ صحابی جس کا سند میں نام ذکر نہیں ہو ا، ایک دوسرے راوی نے ان کا نام مالک بن جویرث ذکر کیا ہے ۔
خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَکِ ← عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ← عبد الله بن علي الغزال ← الْقَاسِمُ بْنُ الْقَاسِمِ السَّيَّارِيُّ بِمَرْوَ
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 3009
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ ﷺ ایک سوراخ کے سامنے کھڑے ہو ئی تھے ، آپ نے فرمایا : اگر تنگی اس سوراخ میں گھس جائے تو اس کے پیچھے ہی آسانی اس سوراخ میں گھس جائے گی اور تنگی کو دوسری طرف سے باہر نکال کر ہی چھوڑے گی ۔ تو اللہ تعالی نے یہ آیت نازل فرمائی :" فان مع العسر یسر ا ان مع العسر یسرا " " تو بے شک دشواری کے ساتھ آسانی ہے ، بے شک دشواری کے ساتھ اور آسانی ہے ( ترجمہ کنزالایمان ، امام احمد رضا رحمتہ اللہ علیہ ) ۔ یہ حدیث عجیب ہے تا ہم امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے عائذ بن شریح کی روایات نقل نہیں کی ہیں ۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← عَائِذُ بْنُ شُرَيْحٍ، ← حُمَيْدُ بْنُ حَمَّادٍ أَبُو الْجَهْمِ، ← مَحْمُودُ بْنُ غَيْلانَ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَحْمُودٍ ← أبو العباس أحمد بن هارون الفقيه
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 3010
حضرت ابن ابی کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ابی رضی اللہ عنہ سے کہا میں تجھے ایک سورۃ پڑھاتا ہوں ، ابی رضی اللہ عنہ نے آپ سے عرض کی : میرے ما ں باپ آ پ پر قربان ہو جائیں کیا آپ کو اس بات کا حکم دیا گیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : جی ہاں ۔ تو آپ نے ( سورۃ البینہ کی پہلی دو آیتیں )"لم یکن الذین کفروا من اھل الکتاب والمشرکین منفکین حتی تاتیھم البینۃ ، رسول من اللہ یتلو صحفا مطھرۃ"" کتابی کافر اور مشرک اپنا دین چھوڑنے کو نہ تھے جب تک ان کے پاس روشن دلیل نہ آئے وہ کون وہ اللہ کا رسول کہ پاک صحیفے پڑھتا ہے "(ترجمہ کنزالایمان ، امام احمد رضا رحمتہ اللہ علیہ ) ۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 3011
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ ﷺ نے ( سورہ زلزلہ کی آیت نمبر 4 کی یوں ) تلاوت کی : " یومئذ تحدت اخبارھا " آپ نے فرمایا : کیا تم جانتے ہو کہ وکن سی خبریں ہیں ؟ انہو ں نے جواب دیا : اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : زمین کی خبریں یہ ہو ں گی کہ وہ ہر مرد اور عورت کے متعلق ان تمام اعمال کی گواہی دے گی جو وہ اس کی پیٹھ پر کرتا رہا مثلاً وہ کہے گی کہ اس نے فلاں فلاں دن یہ یہ عمل کئے ۔ تو یہ زمین کا خبر دینا ہے ۔ یہ حدیث امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمتہ اللہ علیہما نے اسے نقل نہیں کیا ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 3012
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے ( سورہ ہمزہ کی آیت نمبر 3کی ) تلاوت کی : "یحسب ان مالہ اخلدہ " ( اس میں آپ نے یحسب کی ) سین کے نیچے کسرہ پڑھا ۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 3013
حضرت اسما ء بنت یزید رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے سورۃ قریش کی آیت نمبر 1 کی یوں ) تلاوت کی : " لا یلاف قریش ایلافھم رحلۃ الشتاء والصیف ، ۔ یہ حدیث غریب ہے اور اس باب میں اس کی سند عالی ہے جبکہ امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے شھر بن حوشب کی روایات نقل نہیں کیں ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 3014
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ ( سورہ کوثر کی پہلی آیت یوں ) تلاوت کی " انا اعطیناک الکوثر " ۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 3015