Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 2992
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ ﷺ وحی کے رک جانے کے متعلق بتا رہے تھے کہ میں نے کہا : مجھے چادر اوڑھا دو تو انہوں نے مجھے کمبل اوڑھا دیا تو اللہ تبارک و تعالی نے یہ آیت نازل فرمائی ،" یایھا المدثر قم فانذر و ربک فکبر وثیابک فطھر والرجز فاھجر " آپ نے فرمایا " رجز " بت ہیں ۔ یہ حدیث امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ کےمعیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمتہ اللہ علیہما نے اسے ان الفاظ کے ہمراہ نقل نہیں کیا ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 2993
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے پمراہ غار میں تھے کہ میں آپ کے منہ سے یہ آیت سنی ، "والمرسلات عرفا" اور آپ کا منہ اس سے تر ہو چکا تھا ، مجھے معلوم نہیں کہ کس آیت پر اختتام ہوا ۔ " فبای حدیث بعدہ یومنون " پر یا " واذا قیل لھم ارکعو ا لا یر کعون " پر ۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 2994
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : قیامت کے دن تمہیں ننگے پاؤں اور ننگے بدن اٹھایا جائے گا ۔ ان کی بیوی بولی : کیا ہم ایک دوسرے کی شرمگاہ کو دیکھیں گے ؟ آُ نے فرمایا : اے فلاں " لکل امرء منھم یومئذ شان یعنیہ " (عبس : 37) " ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایک فکر ہے کہ وہی اسے بس ہے " ( ترجمہ کنزالایمان ۔ امام احمد رضا رحمتہ اللہ علیہ ) ۔ یہ حدیث امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے نقل نہیں کیا ۔
زوجته: أينظر بعضنا إلى عورة بعض؟! ← تُحْشَرَونَ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلًا، ← النَّبِيِّ ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ← هِلَالُ بْنُ خَبَّابٍ ← ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو زَيْدٍ ← مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ← عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ← أبو الحسن أحمد بن محمد [العنزي.
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 2995
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ ( سورہ تکویر کی آیت نمبر 24 یوں ) تلاوت کی " وما ھو علی الغیب نظنین بالظا ء " ( ضنین میں ض کی بجائے ) ظاء پڑھا ۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 2996
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہﷺ ( سورہ انفطار کی آیت نمبر 7) " فسواک فعدلک " مثقل پڑھی ۔ ( نوٹ : حمزہ ، عاصم اور کسائی نے فعد لک کے دال پر جزم پڑھی ہے اور باقی قراء نے اس پر تشدید پڑھی ہے ۔شفیق ) یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا ۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ، ← حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَخَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ، ← سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ← يَحْيَى بْنُ مَاسَوَيْهِ الذُّهْلِيُّ، ← أبو بكر محمد بن عبد الله الجراحي بمرو،
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 2997
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ( سورہ زمر کی آیت نمبر 89 یوں ) تلاوت کی : بلی قد جا ء تک ایاتی فکذبت بھا واستکبرت و کنت من الکافرین " ۔( الزمر : 59) " ہاں کیوں نہیں بے شک تیرے پاس میری آیتیں آئیں تو تو نے انہیں جھٹلایا اور تکبر کیا اور تو کافر تھا ۔ ( ترجمہ کنزالایمان ، امام احمد رضا رحمتہ اللہ علیہ ) ۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 2998
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : کیا تم جانتے ہو کہ جہنم کی وسعت کیا ہے ؟ میں نے کہا : میں نہیں جانتا ۔ آپ نے فرمایا : جی ہاں خدا کی قسم آپ نہیں جانتے ہو ان جہنمیوں کے کانوں کی دونوں لو ؤں اور ان کے کندھوں کے درمیان چالیس سال کی مسافت ہو گی ان میں خون اور پیپ کی وادیاں بہہ رہی ہوں گی ، میں نے پوچھا : کیا نہریں جاری ہوں گی ؟ آپ نے فرمایا : نہیں بلکہ وادیاں جاری ہوں گی ۔ پھر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا : مجھے ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے ( سورہ زمر کی ) اس آیت ( نمبر : 67) " وما قدرو اللہ حق قدرہ والارض جمیعا قبضتہ یوم القیامۃ والسموات مطویات بیمنہ " اور انہوں نے اللہ کی قدر نہ کی جیسا کہ اس کا حق تھا اور وہ قیامت کے دب سب زمینوں کو سمیٹ دے گا اور اس کی قدرت سے سب آسمان لپیٹ دئیے جائیں گے " ( ترجمہ کنزالایمان ۔ امام احمد رضا رحمتہ اللہ علیہ ) کے متعلق پوچھا ، تو آپ ﷺ نے فرمایا : اللہ تعالی فرمائے گا : میں جبار ہوں اور رب تعالی خود اپنی بزرگی بیان کرے گا ۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : رسول اللہ ﷺ کا منبر شریف کانپنے لگا حتی کہ ہمیں یہ خدشہ ہوا کہ آُ گر پڑیں گے ۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا ۔
ابْنِ عَبَّاسٍ، ← مُجَاهِدٍ ← حَبِيبِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ، ← عَنْبَسَةَ ← هَارُونُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ← محمد بن أيوب أنبأ يحيى بن المغيرة السعدي ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى الْعَدْلُ،
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 2999
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ ﷺ نے جبریل امین علیہ السلام سے ( سورہ زمر کی ) اس آیت ( نمبر 68) " ونفخ دی الصور فصعق من فی السموات ومن فی الارض الا من شاء اللہ " ( الزمر :68) اور صور پھونکا جائے گا تو بے ہوش ہو جائیں گے جتنے آسمانوں میں ہیں اور جتنے زمین میں مگر جسے اللہ چاہے ، پھروہ دوبارہ پھونکا جائے گا جبھی وہ دیکھتے ہوئے کھڑے ہو جائیں گے ۔ ( ترجمہ کنز الایمان ، امام احمد رضا رحمتہ اللہ علیہ ) کے متعلق پوچھا کہ وہ کون لوگ ہیں جن کو اللہ تعالی بے ہوش نہی کرے گا ؟ حضرت جبریل علیہ السلام نے جواب دیا : وہ لوگ اللہ عزوجل کے گواہ ہیں ۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 3000
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : کوئی مسلمان یا کافر اچھا عمل کرے تو اللہ تعالی اس کو اجر دیتا ہے : حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : ہم نے عرض کی : یا رسول اللہ ﷺ ! کافر کو اللہ تعالی کیسے ثواب عطا فرماتا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : اگر اس نے صلح رحمی کی ہو گی ، صدقہ کیا ہو گا یا کوئی بھی نیک عمل کیا ہو ، اللہ تعالی اس کو مال ، اولاد اور صحت وغیرہ عطا فرما دیتا ہے ( ابن مسعود ) کہتے ہیں : ہم نے پوچھا : کافر کے لئے اجرت کا اجر کیا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : اس کو کم درجے کا عذاب دیا جائے گا پھر رسول اللہ ﷺ نے سورہ مومن کی یہ آیت نمبر 46 تلاوت کی : " ادخلو ا ال فرعون اشد العذاب " ( المومن : 46) " فرعون والوں کو سخت عذاب میں داخل کرو " ( ترجمہ کنزالایمان ، امام احمد رضا رحمتہ اللہ علیہ ) اس میں آپ نے ادخوا پر ہمزہ قطعی پڑھا ۔ ، یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 3001
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ایک دن تمام قریش جمع تھے کہ آپ کے پاس عتبہ بن ربیعہ بن عبد شمس آیا اور بولا اے محمد ﷺ ( !آپ بہتر ہیں یا عبداللہ ؟ رسول اللہ ﷺ خاموش رہے ۔ آپ نے اس سے کہا : تم (اپنی بات کہہ کر ) فارغ ہو چکے ہو ؟ اس نے کہا جی ہاں ۔ تو رسول اللہ ﷺ نے " بسم اللہ الرحمن الرحیم " پڑھ کر سورہ فصلت شروع سے پڑھنا شروع کی اور " فان اعرضوا فقل انذرتکم صاعقۃ مثل ساعقۃ عادو ثمود ( فصلت : 13)تک ۔ پڑھی ( یہ سن کر ) عتبہ بولا : بس، بس ۔ آپ کے پاس تو اس کے سوا اور کچھ ہے ہی نہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ، نہیں ۔ عتبہ ، قریش کے پاس گیا ، قریش نے احوال دریافت کئے تو وہ بولا : تم جو کچھ پوچھنا چاہتے تھے ، میں وہ سب کچھ وہاں بول کر آیا ہوں ۔ انہوں نے پوچھا : کیا اس ( محمد ﷺ ) نے کوئی جواب دیا ؟ اس نے کہا : جی ہاں خدا کی قسم ! اس نے جو کچھ بھی کہا : مجھے اس کی کچھ سمجھ نہیں آئی سوائے اس کے کہ وہ تمہیں قوم ثمود اور عاد جیسے عذاب سےڈراتا ہے ۔ قریش نے کہا : تیرے لئے ہلاکت ہو ، ایک آدمی تیرے ساتھ عربی میں بات کرتا ہے اور تمہیں پتہ نہیں چلتا کہ وہ کیا کہتا ہے ۔ اس نے کہا : خدا کی قسم مجھے سوائے "صاعقہ"کے ذکر کے اور کسی بات کی سمجھ نہیں آئی ۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 3002
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ( اللہ تعالی کے اس قول ) "وانہ لعلم للساعۃ " کے متعلق فرمایا : عیسی کا خروج قیامت سے پہلے ہو گا ۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا ۔
النَّبِيِّ وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِلسَّاعَةِ [الزخرف: ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← أَبِي يَحْيَى، ← اَبِیْ رَزَینٍ ← عَاصِمٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ أَنْبَأَ شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ← أبو العباس محمد بن يعقوب أنبأ العباس بن الوليد بن مزيد
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 3003