حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ( سورہ یسین کی آیت نمبر62 کی یوں ) تلاوت کی : ولقد اضل منکم جبلا کثیرا ( یس:62 )( اس میں جبلا ً کو ) مخففہ پڑھا ۔ ( نوٹ : نافع اور عاصؐ نے اس کو جبلا پڑھا ، ابو عمر اور ابن عامر نے جبلا پڑھا ، اور باقی قراء نے اس کو جبلا پڑھا ۔ شفیق ) اس حدیث میں اسماعیل بن رافع کے علاوہ تمام روای ثقہ ہیں ۔ امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے اس کی روایات نقل نہیں کی ہیں ۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ، ← مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ نَافِعٍ، ← أَبُو عَاصِمٍ ← أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ الْمُسَيِّبِ الضَّبِّيُّ، ← صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَبِيبٍ الْحَافِظُ ← أبو نصر أحمد بن سهل الفقيه ببخارى،
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 2980
حضرت زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جب ( سورہ زمر کی آیت 31) " انک میت وانھم میتون ، ثم انکم یوم القیامۃ عند ربکم تضتصمون ، ( الزمر : 31) نازل ہوئی تو حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ﷺ ! کیا خاص گناہوں کے ہمراہ ہمارے دنیاوی معاملات بھی قیامت کے دن ہم پر دہرائے جائیں گے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : جی ہاں ۔ وہ ان پر اس وقت تک دہرائے جاتے رہیں گے جب تک ہر صا حب حق کو اس کا حق نہ مل جائے ۔ تو حضرت زبیر رضی اللہ عنہ بولے : خدا کی قسم ! وہاں کا معاملہ تو بہت سخت ہے ۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 2981
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 2982
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : مجھے رسول اللہ ﷺ نے ( سورہ ذاریات کی آیت نمبر 58 یوں ) پڑھائی : " انی انا الرزاق ذوالقوۃ المتین " یہ حدیث اما م بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ کے نزدیک صحیح ہے ۔
«أَقْرَأَنِي رَسُولُ اللَّهِ إِنِّي ← عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ← عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ ← أَبِي إِسْحَاقَ ← عبيد الله بن موسى أنبأ إسرائيل ← سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِيُّ
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 2983
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ( سورہ طور کی آیت نمبر 21یوں ) پڑھی : " الذین امنوا واتبعتھم ذریتھم بایمان الحقنا بھم ذریتھم ( اطور : 21 ) ۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا ۔
عَلِيٍّ، ← زَاذَانَ ← أَبِيهِ ← مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ، ← عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ← يحيى بن محمد بن يحيى الشهيد ← مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 2984
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے رسول اللہﷺ کے سامنے ( سورۃ القمر کی آیت نمبر 15) " فھل من مذ کر " ( مذکر کے) ذال کے ساتھ پڑھی تو نبی اکرم ﷺ نے " فھل من مد کر " دال کے ساتھ پڑھا ۔ اس حدیث کو امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے شعبہ کے واسطے سے ابو اسحاق سے مختصراً روایت کی ہے ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 2985
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ( سورہ رحمن کی آیت نمبر 76 یوں ) تلاوت کی " متکئین علی رفرف خضرو عبقری حسان " ( الرحمن : 76) ۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 2986
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ( سورہ واقعہ کی آیت نمبر 55 یوں ) پڑھی " فشاربون شرب الھیم " ( الواقعۃ : 55) ۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 2987
حضرت عیسی بن مسعود بن الحکم الزرقی سے روایت ہے کہ ان کی دادی حبیبہ بنت شریف حج کے دنوں میں اپنی بیٹی کجاوہ ڈال کر آئے اور یوں نداء دی : بے شک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جو شخص روزہ سے ہے وہ روزہ چھوڑ دے کیونکہ یہ دن کھانے اور پینے کے دن ہیں ۔ یہ حدیث اس کتاب کے معیار کی نہیں ہے ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 2988
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : رسول اللہ ﷺ ( سورہ واقعہ کی آیت نمبر 89کی یوں ) تلاوت کی " فروح وریحان " ( الواقعۃ :89) ۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 2989
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺسورۃ الطالق کی پہلی آیت یوں تلاوت کی : فطلقو ھن فی قبل عدتھن ، ( الطالق :1 ) ۔ امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے یہ طویل حدیث ابن حریج کے حوالے سے ابن الزبیر سے روایت کی کہ عبدالرحمن بن ایمن نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے ایک ایسے شخص کے متعلق پوچھا جس نے اپنی بیوی کو حیض کی حالت میں طلاق دی تھی اور میرا خیال ہے کہ امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے الفاظ یہی روایت کئے ہیں۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 2990
حضرت یحیی بن زکریا بن ابی احواب الکوفی فرماتے ہیں : میں نے اعمش کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا اور ان کی دوسری طرف یوسف السمتی تھے ، انہوں نے اللہ تعالی کے قول " والرجز " کے متعلق پوچھا تو آپ نے فرمایا: میں نے اس کو ایسے ہی سکھایا ہے پھر فرمایا : میں حضرت یحیی بن وثاب کے سامنے 30 مرتبہ قرآن پاک پڑھا ہے اور یحیی نے حضرت علقمہ کے سامنے اور حضرت علقمہ نے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کے سامنے اور حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ کے سامنے " والرجز فاھجر " راء کے کسرہ کے ساتھ پڑھا ۔ ( روایت حفص مین الرجز کی راء پر ضمہ پڑھا گیا ہے اور باقی تمام قراء نے کسرہ پڑھا ۔ شفیق) ۔ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا ۔
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Tafsir Book › The recitations of the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, of what he did not produce, and his chain of narration is correct · Hadith 2991