المستدرك على الصحيحين · کِتَابُ الْاِیمَانْ ‹ باب · حديث 25
25 - حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى الْأَشْيَبُ، ثنا حَمَّادٌ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، وَحُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْمُؤْمِنُ مَنْ أَمِنَهُ النَّاسُ، وَالْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ، وَالْمُهَاجِرُ مَنْ هَجَرَ السُّوءَ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَبْدٌ لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ» . «وَزِيَادَةٌ أُخْرَى صَحِيحَةٌ سَلِيمَةٌ مِنْ رِوَايَةِ الْمَجْرُوحِينَ فِي مَتْنِ هَذَا الْحَدِيثِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهَا» [التعليق - من تلخيص الذهبي] 25 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
حضرت انس بن مالک ؓ فر ماتے ہیں کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے ارشادفرمایا: (حقیقی) مومن وہ ہے جو لوگوں کے لئے ضرر رساں نہ ہو اور مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمانوں کو تکلیف نہ پہنچے اور مہاجر وہ ہے جو گناہوں کو چھوڑ دے اور اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہوسکتا جس کی شرارتوں سے اس کے ہمسائے تکلیف میں ہوں ۔درج ذیل حدیث میں کچھ مزید اضافہ ہے جو مذکورہ حدیث کا متن روایت کرنے کے سلسلے میں مجروح راویوں کی روایت سے محفوظ ہے اور صحیح ہے لیکن شیخینؒ نے اسے بھی نقل نہیں کیا۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، وحُمَيْدٍ، ← حَمَّادٌ، ← الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى الْأَشْيَبُ، ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ
Hadith 25
