المستدرك على الصحيحين · کِتَابُ الْاِیمَانْ ‹ باب · حديث 193
193 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ الْآدَمِيُّ، بِبَغْدَادَ، ثنا أَبُو قِلَابَةَ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ، ثنا شَدَّادُ بْنُ سَعِيدٍ، وَأَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ، ثنا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ، ثنا شَدَّادُ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو طَلْحَةَ الرَّاسِبِيُّ، عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تُحْشَرُ هَذِهِ الْأُمَّةُ عَلَى ثَلَاثَةِ أَصْنَافٍ: صِنْفٌ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ، وَصِنْفٌ يُحَاسَبُونَ حِسَابًا يَسِيرًا ثُمَّ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ، وَصِنْفٌ يَجِيئُونَ عَلَى ظُهُورِهِمْ أَمْثَالُ الْجِبَالِ الرَّاسِيَاتِ ذُنُوبًا، فَيَسْأَلُ اللَّهُ عَنْهُمْ وَهُوَأَعْلَمُ بِهِمْ فَيَقُولُ: مَا هَؤُلَاءِ؟ فَيَقُولُونَ: هَؤُلَاءِ عَبِيدٌ مِنْ عِبَادَكَ فَيَقُولُ: حُطُّوهَا عَنْهُمْ وَاجْعَلُوهَا عَلَى الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى وَأَدْخِلُوهُمْ بِرَحْمَتِي الْجَنَّةَ «.» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ مِنْ حَدِيثِ حَرَمِيِّ بْنِ عُمَارَةَ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ، وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ، فَأَمَّا حَجَّاجُ بْنُ نَصْرٍ فَإِنِّي قَرَنْتُهُ إِلَى حَرَمِيٍّ لِأَنِّي عَلَوْتُ فِيهِ " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 193 - على شرط البخاري ومسلم
حضرت ابوموسیٰ ؓ فرماتے ہیں کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے ارشادفرمایا: قیامت کے روز اس امت کے تین گروہ بنائے جائیں گے۔ ان میں سے ایک گروہ تو بے حساب و کتاب جنت میں چلا جائے گا۔ ایک گروہ کا ہلکا پھلکا حساب لیا جائے گا پھر وہ جنت میں چلے جائیں گے اور ایک گروہ اپنی کمر پر بلند و بالا پہاڑوں کے برابر گناہ لاد کر لائے گا۔ اللہ تعالی ٰان سے پوچھے گا:(حالانکہ اسے پوچھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ خودان سے بہتر جانتا ہے)یہ کون ہیں؟ جواب دیا جائے گا یہ تیرے بندے ہیں ، الله تعالیٰ فرمائے گا: ان کے گناہوں کو مٹا کر یہود و نصاری ٰکے کھاتے میں ڈال دو اور ان کو میری رحمت سے جنت میں داخل کر دو۔ یہ حدیث حرمی بن عمارہ کی سند کے لحاظ سے صحیح ہے، امام بخاریؒ اور مسلم ؒ کے معیار پر ہے لیکن شیخین ؒنے اسے نقل نہیں کیا ہے۔ میں نے اس حدیث کی سند حجاج بن نصر سے حرمی بن عمارہ کی طرف بیان کی ہے کیونکہ شداد بن سعید کی طرف جو سند ہے وہ "عالی" ہے۔
اَبِیْ مُوْسیٰ ← أَبِي بُرْدَةَ، ← غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ، ← شَدَّادُ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو طَلْحَةَ الرَّاسِبِيُّ، ← حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ، ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ← شَدَّادُ بْنُ سَعِيدٍ، وَأَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، ← حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ← أَبُو قِلَابَةَ ← أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ الْآدَمِيُّ، بِبَغْدَادَ،
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · Book › Door · Hadith 193
