المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الْبُيُوعِ ‹ ذِكْرُ فَضَائِلِ سُوَرٍ، وآيٍ مُتَفَرِّقَةٍ · حديث 2296
2296 - حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا شَرِيكٌ، وَقَيْسٌ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَدِّ الْأَمَانَةَ إِلَى مَنِ ائْتَمَنَكَ، وَلَا تَخُنْ مَنْ خَانَكَ» قَالَ الْعَبَّاسُ: قُلْتُ لِطَلْقٍ: اكْتُبُ «شَرِيكٌ» وَأَدَعُ «قَيْسٌ» ؟ قَالَ: أَنْتَ أَبْصَرُ. «حَدِيثُ شَرِيكٍ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ» وَلَهُ شَاهِدٌ عَنْ أَنَسٍ " [التعليق - من تلخيص الذهبي] 2296 - على شرط مسلم وشاهده
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو تجھے امانت دے اس کی امانت اس کے سپرد کرو اور جو تم سے خیانت کر ے تم اس سے خیانت مت کرو ۔ عباس فرماتے ہیں میں نے طلق سے کہا کہ میں شریک کا نام لکھتا ہوں اور قیس کو چھوڑ دیتا ہوں ( یہ عمل کیسا ہے ؟) انہوں نے جواب دیا : آپ شریک کی حدیث کو زیادہ سمجھتے ہیں ۔ ابو حصین سے روایت کردہ حدیث امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار پر صحیح ہے ۔ لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث مذکورہ حدیث کی شاہد ہے ( جو کہ درج ذیل ہے )
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ صَالِحٍ ← أَبِي حَصِينٍ، ← شَرِيكٍ وَقَيْسٍ ← طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ، ← الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ
Al Mustadrak Al Hakim Al Sahihain · The Book of Sales › Mentioning the virtues of Surah, and the verses that are separated · Hadith 2296
