المستدرك على الصحيحين · كِتَابُ الدُّعَاءِ، وَالتَّكْبِيرِ، وَالتَّهْلِيلِ، وَالتَّسْبِيحِ وَالذِّكْرِ ‹ بَابُ التَّأْمِينِ · حديث 1969
1969 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الشَّافِعِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ الْأَزْرَقُ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا جَلَسَ قَوْمٌ مَجْلِسًا كَثُرَ لَغَطُهُمْ فِيهِ فَقَالَ قَائِلٌ قَبْلَ أَنْ يَقُومَ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا، وَبِحَمْدِكَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ ثُمَّ أَتُوبُ إِلَيْكَ، إِلَّا غُفِرَ لَهُ مَا كَانَ فِي مَجْلِسِهِ «هَذَا الْإِسْنَادُ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ إِلَّا أَنَّ الْبُخَارِيَّ قَدْ عَلَّلَهُ بِحَدِيثِ وُهَيْبٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ كَعْبِ الْأَحْبَارِ مِنْ قَوْلِهِ فَاللَّهُ أَعْلَمُ» وَلِهَذَا الْحَدِيثِ شَوَاهِدُ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، وَأَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ، وَرَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا : جب کچھ لوگ کسی مجلس میں بیٹھیں اور ان میں فضول گوئی زیادہ ہو جائے تو اس مجلس سے اٹھنے سے قبل یہ دعا پڑھ لیں ۔’’سبحانك اللهم ربنا، وبحمدك لا إله إلا أنت، أستغفرك ثم أتوب إليك ‘‘۔’’ تیری ذات پاک ہے اے ہمارے رب ! اور تیری حمد کے ساتھ ، تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں پھر میں تیری طرف رجوع لاتا ہوں‘‘تو اس کے اس مجلس کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں ۔ یہ اسنادامام مسلم رحمتہ اللہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے تا ہم امام بخاری رحمتہ اللہ نے اس کو وہب کی اس قولی حدیث کے ساتھ معلل کیا ہے جو انہوں نے موسیٰ بن عقبہ کے واسطے سے، پھر سہیل ، پھر ان کے والد کے ذریعے کعب الاحبار سے روایت کی ہے ۔ ( واللہ اعلم ) اس حدیث کی شاہد حاد یث بھی موجود ہیں جو کہ جبیر بن مطعم ،ابو برزہ اسلمی اور رافع بن خدیج سے مروی ہیں ۔ جبیر بن مطعم کی شاہد حد یث یہ ہے:
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِيهِ ← سُھَیْلِ بْنِ اَبِیْ صَالِحٍ ← مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ الْأَزْرَقُ ← أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الشَّافِعِيُّ
Hadith 1969
