Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 97

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ کپڑے سے پیشاب دھونا سات دفعہ مقرر تھا۔ نبى صلی اللہ علیہ وسلم بار بار واپس جا کر اس میں رعایت کرواتے رہے، یہاں تک کہ کپڑے سے پیشاب کا دھونا تین دفعہ کر دیا گیا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 97

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 98

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوہریرہ! جب وضو کرو تو کہو بِسْمِ اللّٰهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ ”اللہ کے نام سے اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔“ تیرے محافظ فرشتے تیرے اس وضو سے بے وضو ہونے تک بلکل آرام نہیں کرتے، بلکہ نیکیاں لکھتے ہی رہتے ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 98

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 99

سیدنا صفوان بن عسال مرادى رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کیا میں موزوں پر مسح کر سکتا ہوں اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں! تین دن مسافر کو رخصت ہے کہ وہ پیشاب پاخانے یا نیند سے موزے نہ اتارے اور مقیم کو ایک دن کے لیے یہ رخصت ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 99

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 100

سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کہ ابوطلحہ کے بیٹوں کى ماں آئى جس کا نام اُم سلیم رضی اللہ عنہا تھا، کہنے لگى: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ تعالیٰ حق سے نہیں شرماتا، کیا عورت پر بھى غسل ہے جب کہ وہ اس طرح خواب دیکھے جس طرح مرد دیکھتا ہے؟ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا کہتى ہیں کہ میں ہنسنے لگى کہ کیا عورت کو بھى احتلام ہو سکتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر ایسے نہ ہوتا تو بچہ اپنى ماں سے مشابہت نہ رکھتا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 100

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 101

سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئیں اور کہنے لگیں: مجھے استحاضہ آتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک رگ ہے، جب حیض آئے تو نماز چھوڑ دو، جب وہ چلا جائے تو غسل کرو اور اپنے آپ سے خون دھو کر نماز پڑھو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 101

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 102

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے استحاضہ والی عورت کے متعلق سوال کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اپنے حیض کے دنوں میں بیٹھے، پھر وہ ہر طہر کے وقت غسل کرے، اور گدی استعمال کرے اور نماز پڑھ لے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 102

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 103

سیدنا صفوان بن عسال مرادی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صفر کرتے تو ہم حکم دیے جاتے کہ ہم موزوں پر تین دن اور راتیں مسح کریں، اور جب مقیم ہوں تو ایک دن رات ان پر مسح کریں۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 103

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 104

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کتا تم میں سے کسی کے برتن میں منہ ڈال دے تو وہ اس برتن کو سات مرتبہ دھوئے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 104

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 105

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ: ”ہم جمعے کے دن غسل کریں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 105

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 106

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے غسل کے بعد وضو کیا وہ ہم میں سے نہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 106

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 107

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے غسل کے بعد وضو کیا وہ ہم میں سے نہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 107

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 108

عمر بن ابان بن مفضل بیان کرتے ہیں کہ مجھے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو کرنا دکھایا، ایک لوٹا لے کر اس کو بائیں جانب رکھا، اور اپنے دائیں ہاتھ پر اس سے پانی ڈالا اور تین دفعہ دھویا، پھر لوٹے کو پھیر کر دوسری طرف کر لیا اور تین تین دفعہ وضو کر لیا، اور مسح بھی سر کا تین دفعہ کیا، اور اپنے کانوں کے لیے نیا پانی لیا، اس کے ساتھ اپنے کانوں کا مسح کیا، میں نے کہا: آپ نے کانوں کا مسح کیا۔ انہوں نے کہا: بیٹا! یہ دونوں سر میں سے ہیں اور چہرے میں سے نہیں ہیں، پھر کہا: بیٹا! کیا تم نے دیکھ لیا اور سمجھ گئے ہو یا میں اس کو دوبارہ دہراوں؟ میں نے کہا: کافی ہے اور میں سمجھ گیا ہوں، وہ کہنے لگے: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح وضو کرتے دیکھا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 108

chevron_left Previous
1…8910…100
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter