Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الزَّكوٰة ‹ باب · حديث 403

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص بھوکا اور ضرورت مند ہو اور اپنی ضرورت کو اللہ تک پہنچائے، تو اللہ پر لازم ہو جاتا ہے اس کی ایک سال کی حلال روزی کھول دے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 403

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الزَّكوٰة ‹ باب · حديث 404

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ صدقات کو قبول فرماتا ہے اور ان میں سے صرف پاک صدقات کو قبول فرماتا ہے، اور وہ انہیں اپنے دائیں ہاتھ میں قبول فرماتا ہے، پھر صدقے کے مالک کے لئے اسے پالتا رہتا ہے، جس طرح تم میں سے کوئی اپنی بچھڑی وغیرہ کو پالتا ہے۔ یہاں تک کہ ایک لقمہ اُحد پہاڑ کی طرح ہو جاتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 404

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الزَّكوٰة ‹ باب · حديث 405

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک سونے کا ٹکڑا آیا اور یہ دھات کا پہلا صدقہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ لوگوں نے کہا: یہ ہمارے دھات سے صدقہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب دھاتیں ہوں گی اور وہاں اللہ عز و جل کی بدترین مخلوق کے لوگ ہوں گے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 405

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الزَّكوٰة ‹ باب · حديث 406

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے غنی مسلمانوں پر ان کے مالوں میں ان کے فقراء کے لئے اتنا حصہ مقرر کیا ہے جتنا ان کے فقراء کو کافی ہو، اور فقراء جب بھوکے ہوں تو زیادہ مشقت میں نہ پڑ جائیں۔ اس رویہ سے جو اغنیاء ان سے کرتے ہیں خبردار! اللہ تعالیٰ ان سے قیامت کے روز سخت حساب لے گا، پھر انہیں سخت عذاب کرے گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 406

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الزَّكوٰة ‹ باب · حديث 407

سیدنا قبیصہ بن مخارق ہلالی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے اپنی قوم کی طرف سے ایک ضمانت اٹھائی تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے اپنی قوم کی طرف سے ایک ضمانت اٹھائی، آپ میری اس میں مدد فرمائیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے قبیصہ! بلکہ ہم خود ہی تیری یہ ضمانت اٹھا لیں گے، اور یہ تمہیں اس وقت مل جائے گی جب کہیں سے صدقہ کا مال آ جائے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے قبیصہ! سوال کرنا صرف تین شخصوں کے لئے حلال ہے۔ ایک وہ شخص جس نے کوئی ضمانت اپنی قوم سے اپنے ذمہ لی ہو اور اس کا اراداہ بھی اصلاح کا ہو تو وہ سوال کر سکتا ہے، اور وہ اپنے مقصد کو حاصل کرے یا اس کے قریب ہو جائے تو رک جائے۔ دوسرا شخص وہ ہے جس پر کوئی ناگہانی آفت آجائے جس نے اس کا مال تباہ کر دیا، تو وہ بھی درست گزران کو پہنچنے تک سوال کر سکتا ہے۔ تیسرا وہ شخص ہے جس کو فاقہ پہنچے تو اس کی قوم کے تین آدمی اس کے ساتھ چل کر آئیں اور یہ بتائیں کہ فلاں شخص کو فاقہ پہنچا ہے، تو وہ بھی اس وقت تک سوال کر سکتا ہے جب تک وہ اپنی درست گزران تک نہ پہنچے، پھر جب وہ اس حالت پر پہنچ جائے تو رک جائے۔ اس کے علاوہ جو بھی سوال کیا جاتا ہے وہ حرام ہے، اس کا کھانے والا حرام کھاتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 407

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الزَّكوٰة ‹ باب · حديث 408

سیدنا مجاہد کہتے ہیں: ایک آدمی حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ سوال کرنا صرف تین آدمیوں کے لئے درست ہے۔ سخت ضرورت مند یا بھاری ضمانت میں یا جان توڑ قرضے میں، پھر انہوں نے اس کو وہ چیز دے دی۔ پھر وہ ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا تو انہوں نے بھی اس کو دے دیا، اور کچھ نہ پوچھا۔ اس آدمی نے کہا: میں تیرے چچا کے بیٹوں کے پاس گیا تو انہوں نے مجھ سے پوچھا اور تونے مجھ سے نہیں پوچھا۔ تو ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے ہیں، اور وہ دونوں علم کو لقمہ بناتے ہیں اور سکھاتے ہیں۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 408

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الزَّكوٰة ‹ باب · حديث 409

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو آدمی جنہیں اللہ نے بہت مال اور اولاد عطا فرمائی ہوگی تو انہیں قیامت کو کہے گا: ”اے فلاں شخص!“ وہ کہے گا: اے اللہ! میں حاضر ہوں، اور نیک بختی تیرے پاس ہے۔ اللہ فرمائے گا: ”کیا میں نے تجھے بہت زیادہ مال و اولاد نہیں دی تھی؟“ وہ کہے گا: کیوں نہیں، اے میرے رب! وہ فرمائے گا: ”پھر تم نے اس کے شکر میں کیا کیا؟“ وہ کہے گا: یا اللہ! میں نے وہ مال اولاد کے لئے چھوڑ دیا تاکہ وہ تنگ دست نہ ہو جائیں۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”خبردار! اگر تجھے علم ہوتا تو تو بہت کم ہنستا اور بہت زیادہ روتا۔ خبر دار! تو جس چیز سے ان کے متعلق ڈر رہا تھا، میں نے وہی چیز اُن پر بھیج دی ہے۔“ پھر اللہ تعالیٰ دوسرے شخص سے پوچھے گا اور اسے فرمائے گا: ”اے فلاں شخص!“ وہ بھی کہے گا: اے رب! میں حاضر ہوں اور نیک بختی تیرے پاس ہے۔ اللہ تعالیٰ پوچھے گا: ”کیا میں نے تجھے مال و اولاد بکثرت نہیں دی تھی؟“ وہ کہے گا: کیوں نہیں، اے میرے رب! اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”تو تو نے اس میں کیا کیا؟“ وہ کہے گا: یا اللہ! میں نے اس کو تیری راہ میں اور فرماں برداری میں خرچ کر دیا، اور تیرے انصاف پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں چھوڑ دیا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”اگر تو جان لیتا تو بہت زیادہ ہنستا اور بہت کم روتا، تو نے جس چیز پر اعتماد کیا ہم نے وہ تمہیں دے دی ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 409

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الزَّكوٰة ‹ باب · حديث 410

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں گھوڑے اور غلام کا صدقہ معاف کر دیا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 410

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الزَّكوٰة ‹ باب · حديث 411

سیدنا ابوحدرد اسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک یہودی کا مجھ پر چار درہم قرض تھا، وہ میرے پیچھے پڑ گیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خیبر جانا چاہتے تھے، تو میں نے اس سے واپس آنے تک مہلت مانگی، میں نے سوچا شاید ہمیں کوئی مالِ غنیمت ہاتھ آجائے تو اسے دے دوں گا، وہ مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو اس کا حق ادا کر دو“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو دفعہ یہی بات فرمائی۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ خیبر جانا چاہتے ہیں تو شاید اللہ تعالیٰ ہمیں وہاں سے کچھ مالِ غنیمت عطا فرمائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو اس کا حق دو“، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تین دفعہ کوئی بات کہہ دیتے تو اس کو رد نہ کیا جا سکتا۔ میرے جسم پر ایک تہہ بند اور سر پر پگڑی تھی، جب میں وہاں سے نکلا تو میں نے کہا: مجھ سے یہ تہہ بند خرید لو، تو اس یہودی نے مجھ سے وہ تہہ بند ان درہموں کے بدلے میں لے لی جو میں نے اس کے دینے تھے۔ تو میں نے پگڑی اتار کر تہبند باندھ لی اور تہہ بند اس کو دے دی، میرے پاس سے ایک عورت گزری اس نے مجھے اپنی چادر دے دی، میں نے اس کو پہن لیا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 411

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الزَّكوٰة ‹ باب · حديث 412

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا تو صدقے کا حکم دیا اور مُثلہ سے منع فرمایا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 412

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الزَّكوٰة ‹ باب · حديث 413

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ سے کم اوقیہ چاندی میں کوئی صدقہ نہیں، اسی طرح پانچ اونٹوں سے کم میں بھی، اور اسی طرح پانچ سے کم وسق غلہ میں کوئی صدقہ نہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 413

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الزَّكوٰة ‹ باب · حديث 414

سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے ایک آدمی کو صدقے پر عامل بنایا۔ اس کا نام ابن اللتبیۃ تھا، جب وہ واپس آیا تو اسے بلا بھیجا کہ اس کا حساب کریں، تو وہ کہنے لگا: یہ تمہارا ہے اور یہ مجھے ہدیہ دیا گیا ہے۔ جب یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی تو فرمایا: ”ہم تم میں سے کسی کو اس مال پر عامل بنا کر بھیجتے جس مال کا اللہ تعالیٰ نے ہمیں سر پرست بنایا ہے تو جب وہ واپس آتا ہے تو کہنے لگتا ہے: یہ تمہارا ہے اور یہ مجھے تحفہ ملا ہے، تو کیوں نہ وہ اپنے باپ یا ماں کے گھر میں بیٹھ رہتا، پھر دیکھتا اس کو کون ہدیہ دیتا ہے۔ جو شخص ہمارے لئے تم میں سے کوئی کام کرے تو تھوڑا بہت جو کچھ وہ لایا ہے اس کو ہمارے سامنے پیش کرے، تم میں سے ہر ایک اس بات سے ڈرتا رہے کہ وہ قیامت والے دن جب آئے تو اپنی گردن پر اونٹ لادے ہوئے ہو جو آواز نکال رہا ہو یا گائے ہو جو آوازیں نکال رہی ہو یا بکری آواز کر رہی ہو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Zakat › Chapter · Hadith 414

chevron_left Previous
12
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter