Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 109

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب جنبی ہوتے تو جب تک نماز کی طرح کا وضو نہ کر لیتے کھانا نہ کھاتے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 109

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 110

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رات کو اتنی نماز پڑھتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں پر ورم آجاتا، کہا گیا: یا رسول اللہ! کیا آپ کے اللہ نے پہلے اور پچھلے گناہ معاف نہیں کر دیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اس کا مطلب یہ کہ میں اللہ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 110

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 111

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جمعہ پر ارشاد فرمایا: ”اے مسلمانوں کی جماعت! اس دن کو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے عید بنایا۔ غسل کرو اور مسواک کو اپنے اوپر لازم کرلو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 111

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 112

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعے کے دن غسل کرنے کا حکم دیا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 112

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 113

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم بغیر احتلام کے جنبی حالت میں صبح کرتے اور پھر غسل کرتے اور روزہ رکھتے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 113

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 114

سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر پانی ڈالا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ دھوئے اور کلی کی، پھر ناک جھاڑا، اپنا چہرہ دھویا، اپنی کلائیاں دھوئیں، پیشانی کا مسح کیا اور موزوں اور پگڑی پر مسح کیا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 114

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 115

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سہلہ بنت سہیل رضی اللہ عنہا کو جب وہ استحاضہ والی تھیں، یہ حکم دیا کہ وہ ہر نماز کے لیے غسل کرے، تو یہ امر ان پر گراں گزرا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ظہر و عصر کے لیے ایک غسل اور مغرب و عشاء کے لیے ایک غسل کرنے کا حکم دیا، اور صبح کے لیے ایک غسل کرنے کا حکم دیا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 115

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 116

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک برتن سے غسل کرتے تو میں کہتی: میرے لیے پانی چھوڑنا، میرے لیے پانی چھوڑنا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 116

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 117

سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو دیکھا، انہوں نے وضو کیا تو تین دفعہ کلی کی، تین دفعہ ناک میں پانی ڈالا، تین دفعہ چہرہ دھویا، تین دفعہ دونوں ہاتھوں کو دھویا، ایک دفعہ مسح کیا اور تین دفعہ دونوں پاؤں دھوئے۔ پھر کہا: اسی طرح میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے دیکھا ہے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 117

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 118

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چمڑے کا رنگنا اس کو پاک کرنا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 118

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 119

سیدنا نافع عن ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جمعہ پڑھنے جائے تو وہ غسل کرے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 119

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الطَّهَارَة ‹ باب · حديث 120

سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قبلے کی طرف پاخانہ یا پیشاب کرتے ہوئے منہ نہ کرو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Book of Purity › Chapter · Hadith 120

chevron_left Previous
1…91011…100
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter