Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 424

سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اور سیدنا اوس بن حدثان رضی اللہ عنہ کو تشریق کے دنوں میں بھیجا تو انہوں بلند آواز سے پکار کر کہا: جنّت میں مؤمن جان کے علاوہ اور کوئی نہیں جا سکتا، اور منیٰ کے دن کھانے پینے کے دن ہیں۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 424

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 425

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مر الظہران میں اترے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہرنی کا ایک جوڑا بطور تحفہ دیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایلچی کو واپس کر دیا اور فرمایا: ”انہیں ہمارا سلام کہنا کہ ہم احرام والے ہیں، اگر احرام میں نہ ہوتے تو واپس نہ کرتے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 425

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 426

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یوں تلبیہ کہتے: ” لَبَّيْكَ اَللّٰهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَ النِّعْمَةَ لَكَ وَ الْمُلْكَ، لَا شَرِيْكَ لَكَ. ”میں حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں، اے اللہ میں حاضر ہوں تیرا کوئی شریک نہیں ہے میں حاضر ہوں، بے شک تعریف اور نعمت تیرے ہی لیے ہے، اور بادشاہی میں تیرا کوئی شریک نہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 426

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 427

سیدنا عمرو بن معد یکرب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: قریب ہی کے زمانے سے ہم نے آپ کو دیکھا ہے، اور جب ہم حج کرتے تو کہتے تھے: لَبَّيْكَ تَعْظِيْمًا إِلَيْكَ عُذْرًا هَذِيْ زُبَيْدٌ قَدْ اَتَتْكَ قَسْرًا يَقْطَعْنَ خَبْتًا وَجِبَالًا وَعَرًا قَدْ جَعَلُوْا الْاَنْدَادَ خَلُّوْا صِفْرًا ”ہم تعظیم سے حاضر ہیں اور تیری طرف معذرت کرتے ہیں، یہ زبید ہے اور تیری طرف غلبے سے آتی ہے۔ یہ طے کرتی ہے پست زمینیں اور سخت پہاڑ بھی۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو دیکھا کہ ہم بطنِ محسر میں کھڑے ہیں اور ڈر رہے ہیں کہ جن ہمیں اچک کر لے نہ جائیں۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم بطن عرنہ سے ہٹ جاؤ کیونکہ یہاں تمہارے بھائی ہیں، جبکہ وہ مسلمان ہو جائیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو یہ تلبیہ سکھایا: لَبَّيْكَ اللّٰهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيْكَ لَكَ ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 427

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 428

عابس بن ربیعہ کہتے ہیں: میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو حجرِ اسود کی طرف متوجہ ہو کر اس کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا، پھر انہوں نے کہا: خبردار اللہ کی قسم! تو صرف ایک پتھر ہے، میرے لیے کسی نفع اور نقصان کا موجب نہیں بن سکتا، اگر میں نے تجھے بوسہ دیتے ہوئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ دیکھا ہوتا تو تجھے کبھی بوسہ نہ دیتا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 428

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 429

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ عز و جل کے فرمان: ﴿الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ﴾ کے متعلق فرمایا: ”ایک شوال ہے، ایک ذوالقعدہ ہے اور ایک ذوالحجہ ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 429

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 430

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسافر پہلا پینے والا ہو گا یعنی آبِ زمزم سے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 430

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 431

سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: حج کا متعہ ہم اصحابِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے خاص ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 431

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 432

پچھلی حدیث کی طرح۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 432

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 433

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ میں آئے تو بیت اللہ شریف کا طواف سات مرتبہ کیا۔ پھر باب صفا سے نکل کر صفا پہاڑی پر چڑھے اور کہا: ”ہم وہاں سے شروع کرتے ہیں جہاں سے اللہ نے شروع کیا۔“ پھر یہ آیت پڑھی: ﴿إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ﴾ (البقرہ: 158) ”بے شک صفا اور مروہ اللہ نشانیوں میں سے ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 433

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 434

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ایک محرم کو اس کی سواری (اونٹنی) نے گرا دیا تو وہ مر گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو، پھر اس کو اس کے دونوں کپڑوں میں کفن دو، اور اس کے سر کو نہ ڈھانپنا، اور خوشبو اس کے قریب تک نہ لے جاؤ، کیونکہ یہ قیامت کے دن لبیک کہتے ہوئے اٹھایا جائے گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 434

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْحَجِّ وَ الْعُمْرَةِ ‹ باب · حديث 435

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تلبیہ یوں تھا: ” لَبَّيْكَ اَللّٰهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَ النِّعْمَةَ لَكَ وَ الْمُلْكَ، لَا شَرِيْكَ لَكَ. “ حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں تیرا کوئی شریک نہیں میں حاضر ہوں، بے شک تعریف اور نعمت تیرے لیے ہے اور بادشاہی میں بھی تیرا کوئی شریک نہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Hajj and Umrah Book › Chapter · Hadith 435

chevron_left Previous
1234
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter