Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Jumada I 7, 1448 AH · Oct 17, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 853

سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سے میں مسلمان ہوا مجھ سے پردہ نہیں کیا اور جب بھی مجھے دیکھتے تو مسکرا دیتے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 853

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 854

سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہمیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جابیہ کے مقام پر خطاب فرمایا تو فرمایا: جس طرح میں تم میں کھڑا ہوں اسی طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہم میں کھڑے ہوئے اور فرمانے لگے: ”میرے صحابہ کی عزت کرو، پھر ان لوگوں کی جو ان کے بعد میں آنے والے ہیں، پھر ان لوگوں کی جو ان کے بعد آنے والے ہیں۔ پھر جھوٹ پھیل جائے گا، حتیٰ کہ آدمی گواہی دیتا پھرے گا حالانکہ اس سے گواہی طلب نہیں کی گئی ہوگی، اور وہ قسمیں کھاتا پھرے گا حالانکہ اس سے قسم نہیں لی گئی ہوگی، تو جو شخص جنّت کے مرکز میں جانا چاہتا ہے وہ مسلمانوں کی جماعت سے لگا رہے، کیونکہ اکیلے آدمی کے ساتھ شیطان ہوتا ہے، اور وہ دو آدمیوں کے ساتھ ہونے سے دور ہوجاتا ہے۔ خبردار! کوئی آدمی کسی عورت کے ساتھ الگ نہ ہو کیونکہ ان میں تیسرا شیطان ہوتا ہے، خبردار! جس کو اس کی نیکی خوش کر دے اور اس کی برائی غمناک کر دے تو وہ مومن ہوتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 854

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 855

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری میں ان کی عیادت کرنے آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اپنے پاس اپنی چارپائی پر اپنے بیٹھنے کی جگہ بٹھایا اور کہنے لگے: ”چچا جان! آپ کو اللہ تعالیٰ اونچا کرے۔“ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: باہر علی (رضی اللہ عنہ) بھی اجازت مانگتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ آجاتے۔“ وہ آگئے، ان کے ساتھ سیدنا حسن و سیدنا حسین رضی اللہ عنہما بھی تھے تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ آپ کے بچے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چچا جان! یہ آپ کے بھی بیٹے ہیں۔“ انہوں نے کہا: میں ان سے محبت رکھتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس طرح تم ان سے محبت رکھتے ہو، اللہ تمہیں بھی محبوب رکھے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 855

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 856

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت باقی عورتوں پر اس طرح ہے جس طرح تمام کھانوں پر ثرید کی ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 856

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 857

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے باعثِ ہدایت و رحمت بناکر مبعوث کیا گیا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 857

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 858

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عراق، شام اور یمن کی طرف دیکھ کر دعا کی: ”اے اللہ! ان کے دلوں کو اپنی فرمانبرداری پر موڑ دے، اور ان کے پیچھے سے حفاظت کر۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 858

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 859

سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”میں جنّت میں تمام عرب سے آگے جاؤں گا، اور صہیب جنّت کی طرف تمام روم سے پہلے جائیں گے، اور بلال جنّت میں تمام حبشہ والوں سے پہلے جائیں گے، اور سلمان تمام فارس سے پہلے جائیں گے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 859

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 860

سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام غریب حالت میں شروع ہوا اور عنقریب اسی طرح لوٹ جائے گا جس طرح شروع ہوا، تو غریبوں کے لیے خوشی ہو۔“ صحابہ نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! غریب کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو لوگوں کی اصلاح کر دیتے ہیں جب لوگ بگاڑ پیدا کریں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 860

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 861

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قوم میں درمیانے تھے، نہ بہت لمبے اور نہ ہی چھوٹے، اور روشن چہرے والے تھے اور چمکدار جسم والے، نہ بہت سفید نہ زیادہ گندمی، کنگی کیے ہوئے بالوں والے تھے، اور نہ بہت زیادہ گھنگریالے بالوں والے تھے اور نہ بہت کھلے بالوں والے، چالیس سال کی عمر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو رسول بنا کر بھیجا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکے میں دس (10) سال ٹھہرے اور مدینے میں بھی دس سال، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ساٹھ سال کے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں اور داڑھی میں بیس بال بھی سفید نہ تھے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 861

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 862

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہترین زمانہ میرا زمانہ ہے جس میں میں رہ رہا ہوں، پھر دوسرا پھر تیسرا پھر چوتھا، اللہ ان سے کوئی پرواہ نہیں کرے گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 862

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 863

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلند درجات والوں کو نیچے والے لوگ (جنّت میں اس طرح) دیکھیں گے جس طرح تم آسمان کے کناروں میں ستاروں کو دیکھتے ہو، اور ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما ان میں سے ہوں گے اور بہت اچھے مقام میں ہوں گے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 863

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 864

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا: اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ، وَالْأَزْوَاجِ الْأَنْصَارِ، وَ لِزَرَارِيِّهِمْ، وَ ذَرَارِيِّ ذَرَارِيِّهِمْ ”اے اللہ! انصار کو اور ان کی بیویوں کو اور ان کی اولاد کو اور ان کی اولاد کی اولاد کو معاف فرما دے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 864

chevron_left Previous
1…717273…100
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter