Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Jumada I 7, 1448 AH · Oct 17, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 841

سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بتاؤ جہینہ، مزینہ، اسلم اور غفار قبیلے اسد، غطفان اور بنی عامر بن صعصعۃ سے اگر اللہ کے ہاں بہتر ہوں تو کیا وہ (مؤخر الذکر) ناکام و نامراد رہیں گے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا: جی ہاں، کیونکہ جہینہ، مزینہ، اسلم اور غفار قبیلے اسد، غطفان اور بنی عامر صعصعۃ سے بہتر ہیں۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 841

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 842

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں احمد، محمد، حاشر، المقفی اور الخاتم ہوں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 842

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 843

سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اس پتھر کو پہچانتا ہوں جو مجھے نبی ہونے سے پہلے ہی سلام کہا کرتا تھا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 843

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 844

عمیرہ بن سعد کہتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو منبر پر دیکھا، وہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو قسم دے رہے تھے کہ کون ہے جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے غدیرِ خم میں جو کچھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا وہ سنا ہو، وہ گواہی دے۔ تو بارہ آدمی اٹھے جن میں سیدنا ابوہریرہ، سیدنا ابوسعید اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہم تھے، انہوں نے یہ گواہی دی کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اے اللہ! جس کا میں مولیٰ ہوں، علی بھی اس کا مولیٰ ہے۔ اے اللہ! جو اس کو دوست رکھے تو بھی اس سے دوستی رکھ، اور جو اس سے دشمنی رکھے تو بھی اس سے دشمنی رکھ۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 844

Sahih

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 845

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ آلِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کون سے ہیں؟ فرمایا: ”ہر اللہ سے ڈرنے والا۔“ پھر یہ آیت پڑھی: ﴿إِنْ أَوْلِيَاؤُهُ إِلَّا الْمُتَّقُوْنَ﴾ (انفال: 34) ”بے شک اس کے دوست صرف متقی ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 845

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 846

شہر بن حوشب کہتے ہیں: میں اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس حسین بن علی رضی اللہ عنہما کی تعزیت کے لیے آیا تو وہ کہنے لگیں: ایک دفعہ میرے پاس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آئے اور ایک چادر پر بیٹھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کوئی چیز لائیں، میں نے اس کو رکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: ”حسن، حسین اور اپنے چچازاد کو بھی بلاؤ“، جب سارے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اکٹھے ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے متعلق فرمایا: ”یہ میری خاص اولاد ہے، اور میرے اہلِ بیت ہیں۔ اے اللہ! ان سے گندگی اور نجاست کو دور کر دے، اور ان کو اچھی طرح پاک کر۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 846

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 847

بریدہ بن حصیب رحمہ الله کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کا میں مولیٰ اس کا علی بھی مولیٰ ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 847

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 848

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے فرمان: ﴿قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَىٰ﴾ ”کہہ دیجیے میں تم سے قرابت میں دوستی رکھنے کے علاوہ اس پر کوئی مزدوری نہیں مانگتا“ کے متعلق کہتے ہیں: قریش کا کوئی بھی قبیلہ نہیں تھا جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ماں نہ ہو، حتیٰ کہ ہذیل میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک والدہ تھیں، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کہو میں تم سے اس پر کوئی اجر نہیں مانگتا، مگر اتنا چاہتا ہوں کہ تم میری قرابت داری کی حفاظت کرو اور مجھ سے نہ خیانت کرو اور نہ مجھے جھٹلاؤ، نہ تکلیف دو۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 848

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 849

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک گھر پر کھڑے ہوئے جس میں قریش کی ایک جماعت تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دروازے کی دونوں چوکھٹیں پکڑیں اور کہا: ”کیا قریش کے بغیر کوئی گھر میں ہے؟“ انہوں نے کہا: اور کوئی نہیں ہے، مگر ایک ان کا بھانجا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی قوم کا بھانجا بھی انہی میں سے ہوتا ہے۔“ پھر فرمایا: ”یہ معاملہ ہمیشہ قریش میں رہے گا جب تک کہ اگر ان سے رحم کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو وہ رحم کرتے رہے اور جب تک وہ فیصلہ کریں گے تو انصاف سے کریں گے۔ اگر تقسیم کریں گے تو انصاف سے کریں گے، اور جو ان میں سے یہ کام نہ کرے گا تو اس پر اللہ کی، فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 849

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 850

سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہمارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کچھ نام بیان کیے۔ ان میں سے کچھ وہ ہیں جو ہم نے یاد کرلیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا نام محمد، احمد، مقفی، نبی الرحمۃ، نبی الملحمۃ ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 850

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 851

جفشیش الکندی کہتے ہیں: کچھ لوگ کندہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو کہنے لگے کہ آپ ہم سے ہیں۔ انہوں نے آپ کا دعویٰ کیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرماایا: ”ہم لوگ اپنی ماؤں پر تہمت نہیں لگاتے، اور ہم اپنے باپ سے نفی نہیں کرتے، ہم نضر بن کنانہ کی اولاد سے ہیں۔“ یہ حدیث صرف جفشیش سے مروی ہے اور وہ صحابی ہیں، اور یہی وہ صحابی ہیں جو اشعث بن قیس کا ایک زمین کے متعلق جھگڑا لے کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو ان دونوں کے متعلق یہ آیت اتری: ﴿إِنَّ الَّذِيْنَ يَشْتَرُوْنَ بِعَهْدِ اللّٰهِ وَ أَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيْلًا﴾ ”بے شک جو لوگ اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کے بدلے تھوڑی قیمت دیتے لیتے ہیں۔“ (آل عمران: 77)۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 851

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 852

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: عمار نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پاک کیے ہوئے پاک باز کو خوش آمدید۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 852

chevron_left Previous
1…707172…100
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter