Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Jumada I 7, 1448 AH · Oct 17, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 865

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تم میں دو چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں، ایک دوسری سے بڑی ہے، ایک اللہ عز و جل کی کتاب ہے وہ آسمان سے زمین تک اللہ کی لمبی رسی ہے، اور دوسری اپنے اہلِ بیت کی اولاد، یہ دونوں کبھی جدا نہیں ہوں گے یہاں تک کہ حوض کے پاس آ کر مجھ سے ملاقات کریں گے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 865

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 866

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اللہ تعالیٰ کا فرمان: ﴿إِنَّمَا يُرِيْدُ اللّٰهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيْرًا﴾ (الأحزاب: 33) پانچ افراد کے متعلق نازل ہوا۔ (1) نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، (2) سیدنا علی رضی اللہ عنہ، (3) سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا، (4) سیدنا حسن رضی اللہ عنہ، (5) سیدنا حسین رضی اللہ عنہ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 866

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 867

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تم میں دو چیزیں چھوڑ چلا ہوں، اگر تم نے انہیں مضبوط پکڑے رکھا تو گمراہ نہیں ہو گے۔ ایک اللہ کی کتاب اور دوسرا میرا کنبہ، اور یہ کبھی بھی حوض پر وارد ہونے تک جدا نہیں ہوں گے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 867

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 868

سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تم میں میرے اہلِ بیت کی مثال نوح علیہ السلام کی کشتی کی طرح ہے، جو اس پر سوار ہوگیا وہ نجات پا گیا، اور جو پیچھے رہ گیا ہلاک ہوگیا، اور بنی اسرائیل کے حطۃ دروازے کی مثال ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 868

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 869

سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے اور فضول بات بہت کم کرتے۔ نماز لمبی ادا کرتے اور خطبہ چھوٹا بیان کرتے، اور بیواؤں اور مسکینوں کے ساتھ چلنے سے نفرت نہ کرتے اور ان کی ضرورتیں پوری فرماتے تھے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 869

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 870

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امام اور حاکم قریش سے ہوں گے، ان میں سے نیک لوگ نیکوں کے اور برے لوگ بروں کے حاکم ہوں گے، اور ہر ایک کا حق ہے، تم حقدار کو اس کا حق ادا کرو اگرچہ تم پر ایک غلام حبشی کان کٹا امیر بنا دیا جائے تو اس کا حکم بھی سنو اور تسلیم کرو جب تک تمہیں تمہارے اسلام میں اختیار نہ دیا جائے۔ اگر کسی کو اس کے اسلام اور گردن اڑانے میں اختیار دیا جائے تو وہ اپنی گردن بڑھا دے اس کی ماں اسے گم پائے کیونکہ اسلام جانے کے بعد اس کی دنیا رہے گی نہ ہی آخرت رہے گی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 870

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 871

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: آلِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اہلِ علم جانتے ہیں اور عائشہ رضی اللہ عنہا بھی جانتی ہیں، ان سے یہ بات پوچھ لو کہ پستانوں والے سیاہ شخص کے ساتھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پر ملعون ہیں۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 871

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 872

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں آلِ ابی معیط کی بکریاں چرایا کرتا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم آئے ان کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی تھے، انہوں نے کہا: ”لڑکے! تیرے پاس دودھ ہے؟“ میں نے کہا: ہاں! لیکن میں امانت دار ہوں۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا تیرے پاس کوئی بکری ہے جس سے بکرے نے ملاپ نہ کیا ہو؟ میں نے کہا: جی ہاں! بغیر تھنوں کے بکری، انہوں نے کہا: سلامتی ہو۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے تھنوں کی جگہ میں ہاتھ پھیرا، اس کے تھن نہیں تھے تو ناگہانی تھنوں میں دودھ آگیا، اور وہ بھر گئے تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک کریدا ہوا پتھر لے آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں دودھ نکالا، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو پلایا اور مجھے بھی پلایا، پھر تھنوں سے فرمایا: ”سکڑ جا۔“ تو وہ سکڑ گئے جس طرح پہلے تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ چیز دیکھی تو میں نے کہا: مجھے بھی یہ سکھا دو، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تجھ میں برکت کرے، تو تعلیم یافتہ لڑکا ہے۔“ تو میں مسلمان ہو گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حراء پر تھے تو سورۃ مرسلات نازل ہوئی، تو میں نے اسے لے لیا، وہ تروتازہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ کی تھی، پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ستر سورتیں یاد کر لیں اور باقی قرآن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم سے لیا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 872

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 873

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے پاس یمن والے آئے ہیں تو وہ نہایت نرم دل ہیں۔ ایمان یمن کا ہے اور حکمت یمن کی ہے اور فقہ بھی یمن کی ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 873

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 874

سیدنا زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوئے ہوئے تھے تو جاگے اور ہالہ کو گلے لگا لیا، اور فرمانے لگے: ”ہالہ، ہالہ، ہالہ“ ابوالقاسم کہتے ہیں: گویا کہ اس کے آنے پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم بہت خوش ہوئے کیونکہ وہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے بہت قریبی تھے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 874

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 875

سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کو اپنے ساتھ ملاتے ہوئے یہ کہہ رہے تھے: ”یہ دونوں میرے بیٹے ہیں اور فاطمہ کے بیٹے ہیں، اے اللہ! تو جانتا ہے کہ میں ان سے محبت کرتا ہوں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 875

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 876

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امّت میں سے میری امّت کے ساتھ سب سے زیادہ رحم کرنے والا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہے، اور سب سے نرم رویہ رکھنے والا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہے، اور میری امّت میں سے حیا کے لحاظ سے سب سے سچا عثمان رضی اللہ عنہ ہے، اور سب سے زیادہ فیصلے کرنے والا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ہے، اور سب سے زیادہ حلال و حرام کو جانتے والا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ہے جو قیامت کے دن علماء سے آگے آگے چل کر آئیں گے تیر پھینکنے کی جگہ کے برابر، اور میری امّت میں سے سب سے زیادہ قاری ابی بن کعب رضی اللہ عنہ ہے، اور علمِ میراث جاننے والے زید بن ثابت رضی اللہ عنہ ہیں، اور عویمر کو عبادت کی صلاحیت دی گئی (یعنی ابودرداء رضی اللہ عنہ کو) اللہ تعالیٰ ان سب سے راضی ہو۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 876

chevron_left Previous
1…727374…100
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter