Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Jumada I 7, 1448 AH · Oct 17, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 829

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: عوالی کا کوئی آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نصف رات کے وقت اگر جو کی روٹی کی طرف دعوت دیتا تو پھر بھی آپ قبول کر لیتے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 829

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 830

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پہلی امتوں میں جو گزر چکی ہیں، تمہارا وقت اتنا ہے جتنا عصر کی نماز سے غروبِ شمس تک ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 830

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 831

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دس آدمی قریش کے جنتی ہیں۔ ابوبکر، عمر، عثمان، علی، طلحہ، زبیر، سعد، سعید بن زید، عبدالرحمان بن عوف، ابوعبیدہ بن الجراح (رضوان اللہ علیہم اجمعین) جنتی ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 831

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 832

اسی سند سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کسی آدمی کی بیٹی پیدا ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ وہاں فرشتے بھیج دیتے ہیں جو کہتے ہیں: ”اے گھر والو! تم پر اللہ کی سلامتی نازل ہو۔“ اور پھر وہ ان کو اپنے بازوؤں سے گھیر لیتے ہیں اور اپنے ہاتھ اس بچی کے سر پر پھیرتے ہیں اور کہتے ہیں: ”یہ کمزور ہے اور کمزور ماں سے پیدا ہوئی ہے۔ اس کا نگران قیامت تک مدد کیا جائے گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 832

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 833

سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب ہم غزوۂ تبوک سے واپس آئے تو ایک آدمی نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! قیامت کب ہوگی؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں پر ایک سو سال نہیں گزرے گا جبکہ زمین پر ایک بھی ذی روح موجود ہو جو کہ آج موجود ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 833

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 834

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بنونجار کے ایک قبیلے سے گزرے تو کچھ لڑکیاں دف بجا رہی تھیں، اور کہہ رہی تھیں: نَحْنُ قَيْنَاتُ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ فَحَبَّذَا مُحَمَّدٌ مِنْ جَارٍ ”ہم بنونجار کی لڑکیاں ہیں۔ ہمارے ہمسایہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کیا ہی اچھے ہمسایہ ہیں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اَللّٰهُ يَعْلَمُ أَنَّ قَلْبِيْ يُحِبُّكُمْ ”اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ میرا دل تم سے محبت کرتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 834

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 835

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت والوں کی ایک سو بیس صفیں ہوں گی، ان میں سے میری امّت کی اسّی صفیں ہوں گی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 835

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 836

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قریب ہے کہ جو شخص تم میں سے زندہ رہے تو عیسیٰ بن مریم کو امام، حاکم اور عادل کے طور پر دیکھے، وہ جزیہ کو معاف کریں گے، صلیب کو توڑ دیں گے، خنزیر کو قتل کر دیں گے اور جنگ اپنے اوزار اور بوجھ رکھ دے گی، یعنی جنگ کی ضرورت نہیں رہے گی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 836

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 837

سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”ہمارا نبی تمام انبیاء سے بہتر ہے اور وہ تیرا باپ ہے، اور ہمارا شہید تمام شہداء سے بہتر ہے اور وہ تیرے باپ کا چچا حمزہ ہے، اور ہم سے ہی وہ شخص ہے جس کے دو پر ہیں، وہ جنّت میں جہاں چاہتا ہے اڑتا ہے اور وہ تیرے باپ کا چچا زاد بھائی جعفر طیار ہے، اور ہم میں سے ہی اس امّت کے بچے حسن اور حسین ہیں اور وہ تیرے بیٹے ہیں، اور ہم سے ہی مہدی بھی ہوں گے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 837

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 838

سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امّت کا بہترین زمانہ وہ ہے جس میں میں بھیجا گیا ہوں، پھر وہ جو ان کے بعد آنے والے، پھر وہ جو ان کے بعد آنے والے ہیں۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 838

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 839

عتبہ بن فرقد سلمی کی عورت ام عاصم کہتی ہے کہ ہم چار عورتیں عتبہ کے پاس تھیں، اور ہم میں سے ہر ایک یہ کوشش کرتی کہ وہ دوسری سے زیادہ خوشبودار ہو، اور عتبہ نے کبھی خوشبو نہیں لگائی، مگر صرف داڑھی کو تیل لگاتے اور وہ ہم سے زیادہ خوشبودار ہوتے، جب وہ لوگوں کی طرف جاتے تو لوگ کہتے کہ عتبہ کی خوشبو سے زیادہ اچھی خوشبو ہم نے نہیں دیکھی، تو میں نے ایک دن ان سے کہا کہ ہم خوشبو لگاتی ہیں، بہت محنت کرتی ہیں، لیکن پھر بھی آپ کی خوشبو ہم سے بہتر ہے۔ یہ بات کیا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ مجھے ایک دفعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں خارش ہوگئی، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر اس کی شکایت کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں کپڑے اتار دوں، تو میں کپڑے اتار کر اپنی شرمگاہ پر ایک کپڑا ڈال کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری پیٹھ اور پیٹ پر دم کیا، اس دن سے وہ خوشبو اب تک میرے جسم میں باقی ہے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 839

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 840

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ تم میں سے کوئی آدمی کسی آبادی میں چلا جائے جہاں تمہارے لیے کوئی قرابت نہ ہو، تو تم ایسے آدمی کو کیا کہتے ہو؟ میں نے کہا: ایسے آدمی کو ہم علوج یا سقاط کہتے ہیں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ ہم انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں مہاجرین کہتے تھے۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 840

chevron_left Previous
1…697071…100
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter