Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Jumada I 7, 1448 AH · Oct 17, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ ‹ باب · حديث 817

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا ایک حوض ہو گا، اور میں اس پر تم سے پہلے پہنچنے والا ہوں گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of Heaven Book › Chapter · Hadith 817

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ ‹ باب · حديث 818

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے لیے سدرۃ المنتہیٰ اٹھائی گئی تو وہاں چار نہریں تھیں، دو نہریں ظاہر تھیں اور دو پوشیدہ تھیں۔ جو دو نہریں ظاہر تھیں وہ نیل اور فرات تھیں، اور جو دو نہریں پوشیدہ تھیں وہ جنّت میں تھیں۔ پھر میرے پاس تین پیالے لائے گئے: ایک پیالے میں دودھ تھا، دوسرے پیالے میں شہد اور تیسرے پیالے میں شراب تھی، تو میں نے دودھ کا پیالہ لے کر پی لیا، تو مجھ سے کہا گیا: تو نے اور تیری امّت نے فطرت کو پا لیا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of Heaven Book › Chapter · Hadith 818

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ ‹ باب · حديث 819

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنتی جنّت میں بے ریش بغیر بالوں کے سرمیلی آنکھوں والے داخل ہوں گے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Attribute of Heaven Book › Chapter · Hadith 819

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةِ الْجَهَنَّمِ ‹ باب · حديث 820

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی نماز ادا کرنے والوں، زکوٰۃ دینے والوں، حج و عمرہ کرنے والوں اور جہاد کرنے والوں سے ہوتا ہے۔“ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نیکی کے تمام حصے ذکر فرمائے تو فرمایا: ”یہ چیزیں قیامت کے روز اس کی عقل کے مطابق ہی اس کے کام آئیں گی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Descriptive Book of Hell › Chapter · Hadith 820

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةِ الْجَهَنَّمِ ‹ باب · حديث 821

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناًً جہنم کے ستر حصوں میں سے انہتر حصے قتل کا حکم کرنے والے کو اور ایک حصہ قاتل کو پہنچے گا، اور وہ اس کو کافی ہو گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Descriptive Book of Hell › Chapter · Hadith 821

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةِ الْجَهَنَّمِ ‹ باب · حديث 822

سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”جس نے رمضان کے روزے رکھے، اور پھر شوال کے چھ روزے رکھے تو گویا اس نے سارے سال کے روزے رکھے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Descriptive Book of Hell › Chapter · Hadith 822

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ صِفَةِ الْجَهَنَّمِ ‹ باب · حديث 823

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عز و جل قیامت کے روز فرمائے گا: ”جس کے دل میں ایک رائی کے دانے برابر بھی ایمان ہو اس کو آگ سے نکال دو۔“ پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”میری عزت اور جلال کی قسم! جو مجھ پر رات یا دن کسی وقت بھی ایمان لایا اس کو اس شخص کی طرح نہیں کروں گا جو مجھ پر ایمان نہیں لایا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Descriptive Book of Hell › Chapter · Hadith 823

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 824

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امّت مرحومہ ہے، اللہ تعالیٰ نے اس کا عذاب اس کے اپنے ہاتھ میں کر دیا ہے، جب قیامت کا دن ہو گا تو مسلمانوں کے ہر ایک آدمی کو دوسرے ادیان کا ایک آدمی دیا جائے گا جو اس کے جہنم سے چھٹکارے کے لیے فدیہ ہو جائے گا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 824

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 825

سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے جبریل علیہ السلام نے کہا ہے کہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنّت میں بانسوں کے مکان کی بشارت دیجیے، جس میں نہ شور ہوگا اور نہ کوئی تھکاوٹ ہوگی، یعنی یہ کانے اور بانس موتیوں کے ہوں گے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 825

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 826

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بچے کا ولادت کے وقت چیخ لگانا شیطان کی طرف سے ہوتا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 826

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 827

سیدنا عون بن ابی جحیفہ اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ حبشہ کی سرزمین سے آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آنکھوں کے درمیان والی جگہ کو بوسہ دیا اور فرمایا: ”مجھے یہ بات معلوم نہیں کہ میں جعفر کے آنے سے زیادہ خوش ہوں یا خبیر کی فتح سے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 827

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الْمَنَاقِبُ ‹ باب · حديث 828

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے عالیہ (مدینہ کے اوپر والی جانب) کی سات عدد عجوہ کھجوریں صبح کے وقت کھائیں اس پر شام تک کوئی زہر یا جادو اثر نہیں کر سکتا۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The niqab book › Chapter · Hadith 828

chevron_left Previous
1…686970…100
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter