Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Jumada I 7, 1448 AH · Oct 17, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan

by Tibrani

1,197 Hadith92 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 493

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت کے دو پردے ہیں۔“ کسی نے کہا: کون کون سے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک قبر ہے اور ایک خاوند۔“ کسی نے کہا: ان میں سے زیادہ کون سا پردہ بہتر ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قبر۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 493

Mozu

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 494

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو آزاد کیا اور ان کی آزادی کو ان کا مہر قرار دیا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 494

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 495

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی مرد کسی مرد اور کوئی عورت کسی عورت سے مباشرت نہ کرے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 495

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 496

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کنواری اور ایک بیوہ کا نکاح واپس کر دیا جن کا ان کے باپ نے ان کی رضامندی کے بغیر نکاح کر دیا تھا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 496

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 497

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ایک آدمی کی نئی نئی شادی ہوئی تھی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر بھیجا جس میں یہ شخص بھی تھا، جب لوگ واپس آئے تو اس شخص نے اپنے گھر کی طرف جلد آنے کی کوشش کی تو ناگہان اس نے اپنی بیوی کو دروازے پر کھڑی دیکھ لیا، اسے غیرت آئی تو اس نے نیزہ مارنا چاہا، وہ کہنے لگی: جلدی نہ کرو، پہلے گھر کے اندر جا کر دیکھ لو کہ اندر کیا ہے؟ وہ اندر گیا تو اسے بستر پر ایک لیٹا ہوا سانپ نظر آیا، تو اس نے اس کو وہ نیزہ مارا جس سے وہ مر گیا، مگر وہ آدمی خود بھی مر گیا۔ جب یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے: ”ان گھروں میں کوئی جن آباد ہیں۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنوں کو قتل کرنے سے منع فرمایا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 497

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 498

سیدہ ام مبشر انصاریہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منگنی کی تو وہ کہنے لگی: میں نے اپنے خاوند سے یہ عہد کیا ہے کہ اس کے بعد کسی سے شادی نہیں کروں گی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ بات درست نہیں ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 498

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الرِّضَاعَة ‹ باب · حديث 499

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے بچوں کو بے وقوف عورتوں سے دودھ نہ پلواؤ۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Breast Feeding Book › Chapter · Hadith 499

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الرِّضَاعَة ‹ باب · حديث 500

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک آدمی نے ان سے اجازت مانگی تو انہوں نے اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ اس نے کہا: میں آپ کا رضاعی چچا ہوں۔ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اجازت دے دو، وہ تمہارا رضاعی چچا ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Breast Feeding Book › Chapter · Hadith 500

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الرِّضَاعَة ‹ باب · حديث 501

سیدنا ابوقعیس سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے، ملاقات کی اجازت چاہنے لگے، مگر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اجازت دینا ناپسند کیا، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آئے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہنے لگیں: یا رسول اللہ! ابوالقعیس آئے اور مجھ سے اجازت مانگی مگر میں نے اجازت دینے سے انکار کر دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تیرا چچا ہے، وہ تیرے پاس آ سکتا ہے۔“ ابوالقعیس سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے رضاعی باپ کا بھائی تھا۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Breast Feeding Book › Chapter · Hadith 501

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الرِّضَاعَة ‹ باب · حديث 502

سیدہ سہلہ بنت سہیل رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ سیدنا ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کا غلام ہمارے پاس گھر میں آتا جاتا تھا، میں نے یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اس کو اپنا دودھ چوسا دے تو تو اس پر حرام ہو جائے گی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Breast Feeding Book › Chapter · Hadith 502

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الرِّضَاعَة ‹ باب · حديث 503

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دودھ چھڑانے کے بعد دودھ پلانے کا کوئی اعتبار نہیں ہے۔ اور بلوغت کے بعد یتیمی بھی نہیں رہتی۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Breast Feeding Book › Chapter · Hadith 503

المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ الرِّضَاعَة ‹ باب · حديث 504

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا گیا: آپ نے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی کو نظر انداز کیوں کر رکھا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حمزہ میرا رضاعی بھائی ہے۔“

Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Breast Feeding Book › Chapter · Hadith 504

chevron_left Previous
1…414243…100
Next chevron_right
All Chapters
1. The Book of Faith
    0. Chapter
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    0. Chapter
3. The Book of Purity
    0. Chapter
4. The Azan Book
    0. Chapter
5. Book of mosques
    0. Chapter
6. The Book of Prayer
    0. Chapter
7. The Asc'a Book
    0. Chapter
8. The funeral book and the remembrance of death
    0. Chapter
9. The fasting book
    0. Chapter
10. The Book of Zakat
    0. Chapter
11. Snapshot book
    0. Chapter
12. The Hajj and Umrah Book
    0. Chapter