المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 481
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں سے متعہ سے منع فرمایا۔
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 481
Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.
ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 481
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں سے متعہ سے منع فرمایا۔
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 481
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 482
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو آزاد کر دیا اور اس آزادی کو ہی ان کا مہر قرار دیا۔
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 482
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 483
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شغار درست نہیں۔“ کسی نے پوچھا: شغار کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت کے ساتھ عورت کے عوض میں نکاح کرنا کہ آپس میں مہر مقرر نہ کیا جائے۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 483
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 484
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت کی خوش بختی میں سے اس کی منگنی میں آسانی کرنا ہے، اسی طرح اس کا مہر بھی آسان سا مقرر کرنا اس کی خوش نصیبی ہے۔“ عروہ بن زبیر نے کہا: میں کہتا ہوں کہ اس کی پہلی نحوست مہر زیادہ باندھنا ہے۔
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 484
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 485
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شرط کتاب اللہ میں نہیں وہ باطل ہے اگرچہ وہ سو شرطیں ہوں۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 485
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 486
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کشادگی اور اچھی حالت اپناؤ، جو شخص نہ پائے تو روزے رکھے یہی اس کے لیے طاقت زائل کرنا ہے۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 486
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 487
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی عورت سے نہ اس کی خالہ پر اور نہ اس کی پھوپھی پر شادی کی جائے، نہ چھوٹی سے بڑی پر اور نہ بڑی سے چھوٹی پر۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 487
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 488
سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری ساری امّت کو عافیت مل جائے گی، مگر جو لوگ اعلانیہ گناہ کرتے ہیں۔“ کہا گیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اعلانیہ گناہ کرنے والے کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو رات کو کوئی برا کام کرتے ہیں تو اللہ ان پر پردہ ڈال دیتا ہے۔ پھر صبح کرتے ہیں تو کہتے ہیں: اے فلاں آدمی! میں نے آج رات فلاں فلاں گناہ کیے ہیں، تو اللہ ان کا پردہ کھول دیتا ہے۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 488
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 489
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ان کی کوئی بیوی بنا سنوار کر شادی کے بعد بھیجی، جب ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دودھ کا گلاس نکالا اور اس سے پیا، پھر اپنی بیوی کو دیا، اس نے کہا: میں نہیں چاہتی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بھوک اور جھوٹ دونوں کو اکٹھا نہ کرو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ پیالہ مجھے دے دیا اپنے پینے کے بعد، میں نے اسے سب کے پاس گھمایا اور میں نے اپنے ہونٹوں سے اس لیے لگایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہونٹوں سے اثرات مجھ تک پہنچیں، پھر ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اور آپ کی بیوی کو چھوڑ کر واپس آگئیں۔
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 489
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 490
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں ایک سفر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، جب ہم مدینے کے قریب ہوئے تو میں جلدی سے گھر جانے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھہرو! یہاں تک کہ خاوند کو غائب پانے والی استرا استعمال کرے اور پراگندہ بالوں والی کنگھی کرے۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 490
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 491
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے ابوجہل کی بیٹی مانگی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم اس سے شادی کرنا چاہتے ہو تو ہماری بیٹی ہمیں واپس کردو۔“ ایک دوسری سند میں یہ زیادتی موجود ہے کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! اللہ کے رسول اور اللہ کے دشمن کی بیٹی کسی ایک شخص کے نکا ح میں اکٹھی نہیں رہ سکتیں۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 491
المعجم الصغیر للطبرانی - سنن · كِتَابُ النِّكَاح ‹ باب · حديث 492
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس عزل کا ذکر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم نہ کرو تو کوئی حرج نہیں کیونکہ یہ ایک اللہ کی تقدیر ہے۔“
Al Muajam Al Sagheer Tibrani - Sunan · The Marriage Book › Chapter · Hadith 492